Baaghi TV

Category: شوبز

  • مریم نفیس علی امین پر برہم، فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

    مریم نفیس علی امین پر برہم، فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

    اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز کیلئے استعمال کی گئی زبان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے صرف اس لیے لڑ رہے ہیں کہ آپ جیسے مرد دنیا میں موجود ہیں، آپ ایک عورت سے اس زبان اور لہجے میں بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے۔

    مریم نفیس نے مریم نواز کی حمایت میں کہا کہ تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو اپنی اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے اور فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اب بس بہت ہوگیا ہم نہیں چاہتے کہ آپ جیسے لوگ ہم پر مزید حکمرانی کریں۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذات پر تنقید کی تھی علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ او ڈاکو رانی مریم!تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کی کروائی ہے ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار رہا ہے ، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے ،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا ،تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے ۔

    علی امین گنڈا پورکامریم نواز سے متعلق بیان، مسلم لیگ ن رہنماؤں سمیت شہباز شریف کا سخت رد عمل

  • عاطف اسلم کی شہرت سے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ بوکھلاہٹ کا شکار

    عاطف اسلم کی شہرت سے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ بوکھلاہٹ کا شکار

    بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی اور مقبولیت سے خوف کھانے لگے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنے کنٹینسٹنٹ کو عاطف اسلم کے گانے گانے سے منع کر دیا-

    باغی ٹی وی : ابھیجیت بھٹاچاریہ بھارت کے بڑے اور مشہور گلوکار ہیں ان کے گانوں کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں نے باکس آفس میں دھوم مچائی تاہم وہ اپنے بیانات کی وجہ سے کئی تنازعات کا شکار ہوگئے جس میں گلوکار عاطف اسلم کا تنازعہ بھی شامل ہے۔

    پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو ’وہ لمحے‘ گانے سے شہرت ملی اس گانے کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد عاطف اسلم نے ’عادت‘، ’تو جانے نہ‘ اور ’پہلی نظر میں‘ جیسے سپرہٹ گانے پیش کیے۔ بھارت میں جہاں عاطف اسلم کو پسند کیا جاتا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سال 2008ء میں ایک سنگنگ ریئلٹی شو ’ایک سے بڑھ کر ایک‘ میں ابھیجیت نے جج کے فرائض انجام دیے۔ شو میں جب ایک کنٹیسٹنٹ نے عاطف اسلم کا گانا گایا تو بھارتی گلوکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ابھیجیت نے کنٹیسٹنٹ کو اس کی کارکردگی پر پورے نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس کا گانا گایا ہے انہیں میں صفر نمبر دیتا ہوں۔

    گلوکار ابھیجیت نے کہا کہ وہ گانا گانا نہیں ہوتا جس میں کسی سوفٹ ویئر کا استعمال کیا جائے، میں ایسے گانوں کو صفر نمبر دیتا ہوں مجھے نہیں پتا یہ کس گلوکار کا گانا ہے وہ شخص کبھی گلوکار کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا جو اپنی آواز کو مشینوں کی مدد سے بہتر بنائے۔

    ابھیجیت بھٹاچاریہ نے کنٹیسٹنٹ سے کہا کہ مہربانی کر کے آئندہ کبھی ایسے بےسرے کا گانا مت گائیے گا۔

  • اسد عمر ملک کے بہترین اداکار اور شیخ رشید بہترین کامیڈین ہیں      انور مقصود

    اسد عمر ملک کے بہترین اداکار اور شیخ رشید بہترین کامیڈین ہیں انور مقصود

    پاکستان کے سینئیر معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے میزبان وسیم بادامی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پروگرام ’’الیون آور‘‘ کی چند مختصر جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ وسیم بادامی کے شو میں انور مقصود اور ان کے بیٹے بلال مقصود بطور مہمان شریک تھے۔

    میزبان نے انور مقصود سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’’علامہ اقبال‘‘۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کارہ ہیں۔

    میزبان وسیم بادامی نے دونوں سے سوال پوچھا آپ کے نزدیک بہترین کامیڈین کون ہے بلال مقصود نے کہا مجھے عمر شریف بہت پسند ہیں۔ جب کہ انور مقصود نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک بہترین کامیڈین شیخ رشید ہیں۔ جب کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو انہوں نے بہترین اداکار قرار دیا۔

    ان کے بیٹے بلال مقصود نے کہا کہ انہیں اداکار نعمان اعجاز بہت پسند ہیں۔ میزبان نے انور مقصودسے پوچھا کہ آپ کے نزدیک بہترین شاعر کون ہیں تو انہوں نے کہا فیض صاحب۔ وسیم بادامی نے بلال مقصود سے سوال کیا آپ کے خیال میں عصر حاضر کا اچھا گلوکار کون ہے تو انہوں نے عاصم اظہر کا نام لیا۔ جب یہی سوال انور مقصود صاحب سے کیا گیا تو انہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کا نام لیا اور کہا جنہوں نے پی ایس ایل کا گانا گایا ہے۔

    میزبان وسیم بادامی نے بلال مقصود سے پوچھا کیا آپ ڈرامے دیکھتے ہیں جس پر انہوں نے منع کیا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے اور نہ ہی شوق ہے۔

    بلال کی بات پر انور مقصود صاحب نے برجستہ کہا یہ عامر لیاقت کا شو دیکھتا ہے۔ جس پر میزبان وسیم بادامی ہنس پڑے اور پوچھا کون سا والا شو دیکھتے ہیں رمضان والا یا گیم شو؟

    بلال مقصود نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا جس میں انہوں نے ناگن ڈانس کیا تھا وہ والا شو دیکھا تھا۔ وسیم بادامی نے پوچھا تو پھر آپ کو عامر لیاقت کی پرفارمنس پسند آئی؟ بلال مقصود نے جواب دیا بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں اور دل ہی دل میں سوچتے ہیں میں یہ کیوں دیکھ رہاہوں۔

    میزبان وسیم بادامی نے انور مقصود صاحب سے کہا اگر آپ کو خلیل الرحمان قمر کو ایک مشورہ دینا ہو تو کیا دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا بھائی صاحب بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن تھوڑے بپھرے ہوئے ہیں وہ واحد لکھنے والے ہیں جو پیدا ہوتے ہی باپ سے لڑ پڑے ہوں گے۔

    انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھوڑا غصہ کم کیا کریں اور جہاں خواتین بیٹھی ہوں وہاں تو بالکل غصے کا اظہار نہ کریں۔ بلال مقصود نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کہا میرے خیال سے جس فحاشی کی وہ بات کرتے ہیں اس سے زیادہ ان کا غصہ فحش ہوتا ہے۔

    میزبان نے انور مقصود سے کہا اگر آپ سے فلم لکھنے کے لیے کہا جائے تو کیا آپ لکھیں گے؟ اس سوال کے جواب میں بلال مقصود نے کہا ان کے والد کو بہت لوگ کہتے ہیں فلم لکھنے کے لیے لیکن یہ نہیں لکھتے۔ انور مقصود صاحب نے کہا میں فلمیں اس لیے نہیں لکھتا کیونکہ میں آئٹم نمبر نہیں لکھ سکتا اور آئٹم نمبر کے بغیر فلم ہٹ ہی نہیں ہوسکتی۔

    انور مقصود کی اس بات پر ان کے بیٹے نے کہا آئٹم نمبر کوئی اور لکھ دے گا جس پر انور مقصود نے کہا پھر میرانام کہاں ہوگا فلم میں۔ جس پر ان کے بیٹے نے برجستہ کہا ایسا کریں اپنا فلمی نام کچھ اور کرلیں۔ انور مقصود نے کہا میں فلمیں لکھوں گا لیکن ابھی وقت نہیں ہے ابھی تھوڑا ماحول بدلے ابھی جو فلموں کا ماحول ہے وہ مزے کا نہیں ہے۔

    انور مقصود نے مزید کہا میں خود کو مجرم سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے زندگی میں جو کرنا چاہئے تھا میں نے وہ نہیں کیا۔ میں نے 60 برس صرف لوگوں کو ہنسایا۔ مجھے بچوں کو تعلیم دینی چاہئے تھی کیونکہ اس سے تبدیلی آتی اور یہ میں نے نہیں کیا۔

  • سلمان خان کی وجہ سے بالی ووڈ کیرئیر میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی    ہمیش ریشمیا

    سلمان خان کی وجہ سے بالی ووڈ کیرئیر میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی ہمیش ریشمیا

    بالی ووڈ کے معروف کمپوزر، اداکار اور رئیلٹی شو جج ہمیش ریشمیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کیریئر میں آسانی رہی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا نے اس حوالے سے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ بالی ووڈ میں صورتحال اپنے حق میں کرنے کے لیے آپ کو کسی ایک کیمپ سے جڑنا یا تعلق رکھنا ہوتا ہے، اس سے آپ باآسانی وہاں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں انہوں نے سلمان خان اور ان کے خاندان کی مدد کو سراہا اور کہا کہ ان کی مدد کی وجہ سے انھیں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی۔

    انھوں نے پہلی کامیابی اس وقت حاصل کی جب 1998 میں دو گیت ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے لیے کمپوز کیے ہمیش نے سلمان خان کے ساتھ کافی پروجیکٹس کیے جن میں تیرے نام، میں نے پیار کیوں کیا اور باڈی گارڈ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ہمیش کو سلمان خان نے ہی بالی ووڈ میں بطور کمپوزر متعارف کروایا تھا۔

  • شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

    شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔
    شلپا شیٹی سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    راجستھان رائل کے شریک مالک کے خلاف جہاں ایک جانب تحقیقات جاری ہے، وہیں اب ان کی اہلیہ شلپا شیٹھی بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور اب ان کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    کرائم برانچ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا شلپا شیٹی پہلے سے اس پورے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یا نہیں جس کا الزام ان کے شوہر پر ہے۔

    اس کے علاوہ شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

  • فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

    بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرکو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھااور اب انہیں عدالت نے 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے ۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اداکارہ نے راج کندرا کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ کے ساتھ تعلق سے انکار کر دیاہے اور ان کے مطابق ’ جنسی خواہشات کو ابھارنے والے مواد ‘ اور فحش فلموں میں فرق ہو تاہے ۔

    ذرائع کا کہناتھا کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے شوہر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں ۔

    واضح رہے کہ پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ہارڈ ڈسک اور کمپیوٹر تحویل میں لیا تھا ، جس میں سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد ہوئی تھیں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کندرا کی ’ ویان انڈسٹریز ‘ سے استعفیٰ کیوں دیا تھا ۔پ

    پولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جسپر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہےاداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

    یاسر حسین کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب اداکار حسن حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر اور اقرا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔حسن حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں چاچا بن گیا ہوں میری بیٹی کا بیسٹ فرینڈ دُنیا میں آگیا ہے۔‘

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتی       مہوش حیات

    ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتی مہوش حیات

    کراچی: جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بات کہتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ میں پاکستانی سیاست اور خود سیاست میں آنے سے متعلق باتیں کیں۔

    میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔ میزبان نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟

    اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔

    میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

    اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔

    مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جاکر تو میں بھی ایک امیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔

  • انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان قانونی جنگ، عدالت نے  بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنانے والے جج کو ہٹادیا

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان قانونی جنگ، عدالت نے بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنانے والے جج کو ہٹادیا

    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنے اور سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان گود لیے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کا بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنا یا گیا تھا جس پر اداکارہ نے جج کو تبدیل کرنے کی اپیل کی تھی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں نجی جج جان اوڈرکرک نے انجلینا کے ساتھ بچوں کی مشترکہ کفالت کیلئے بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

    انجلینا جولی نے جج کے اس فیصلے کے خلاف کیلیفونیا کی ایک عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جج نے ان کے بچوں کی تحویل کے سلسلے میں ہونے والی سماعت میں بچوں کو گواہی دینے کی اجازت نہیں دی۔

    جج جان اوڈرکرک نے اداکار بریڈ پٹ کو سابق جوڑے کے پانچ نابالغ بچوں 17 سالہ پیکس ، 16 سالہ زہرا، 14 سالہ شیلو، 13 سالہ نوکس اور ویوین کی مشترکہ تحویل دی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے جولی کی طرف سے فیصلہ سنانے والے نجی جج کو اس کیس سے ہٹانے کی اپیل سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج اوڈرکرک نے بریڈ پٹ کے وکیلوں کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات کا انکشاف نہیں کیا تھا۔

    عدالت نے کہا کہ یہ ایک “اخلاقی خلاف ورزی” تھی جس سے “جج کی غیرجانبداری کی صلاحیت” پر شک پڑگیا ہےاس عدالتی فیصلے کے بعد نئے جج کے سامنے سابقہ جوڑے کے درمیان پانچ نابالغ بچوں کی تحویل اور کفالت سے متعلق قانونی جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے-

    دوسری جانب بریڈ پٹ کے ترجمان نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تکنیکی مسئلے پر مبنی تھا جج اوڈرکرک نے حقائق کی بنیاد پر مئی میں بچوں کی تحویل کا فیصلہ سنایا تھا اور وہ تبدیل نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ فنکاروں انجلینا اور بریڈ پٹ نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ بچوں کی تحویل اورکفالت سے متعلق ان کے درمیان تصفیہ ہوگیا ہے تاہم بعد میں سابقہ جوڑے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ تمام بچے ان کے حوالے کردیے جائیں جبکہ بریڈپٹ کا مطالبہ ہے کہ بچوں کی پرورش مشترکہ طور پر ہونی چاہیے
    دونوں کی جانب سے گود لیے بچے غریب اور افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    انجلیناجولی کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے سے قبل بریڈ پٹ کے خلاف بچوں سے ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم بعد میں انھیں ان الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

    ہالی ووڈ اسٹارز نے 2004 میں ایکشن فلم مسٹر اور مسز اسمتھ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی10 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی لیکن شادی کے دو سال بعد ستمبر 2016 اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا انجلینا جولی کی بریڈ پٹ سے یہ تیسری شادی تھی جبکہ بریڈ پٹ کی یہ دوسری شادی تھی۔

  • صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کے روز روز سواالات سے تنگ آ کر آخر کار اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس ضمن میں ایک سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں اداکارہ نے عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔