Baaghi TV

Category: شوبز

  • فحش فلم بنانے کا الزام ،شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

    فحش فلم بنانے کا الزام ،شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

    اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلم بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرلے نے راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


    اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں۔ جب کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا آج کی رات جیل میں ہی گزاریں گے جہاں انہیں پراپرٹی سیل میں رکھا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے 2 مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے اور ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فحش اداکارہ پونم پانڈے نے راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ راج کندرا ان کے مواد کو معاہدہ ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ چلانے کا الزام

  • امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا کہنا ہے کہ میرے باپ اور بہن کا میری زندگی پر اختیار "ظلم” ہے-

    باغی ٹی وی: 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔

    والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی سپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ”ظلم“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

    برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔

    برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔

  • حنا اور سارہ سے شادی سے قبل فلک شبیر اور آغا علی کےانٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل

    حنا اور سارہ سے شادی سے قبل فلک شبیر اور آغا علی کےانٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل

    پاکستانی گلوکار اور اداکارہ سارہ کان کے شوہر فلک شبیر اور اداکار آغا علی کا ماننا ہے کہ عورت کو کھانا بنانا آنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار آغا علی، اداکارہ سارہ خان ، فلک شبیر اور دیگر ساتھی اداکاروں کا ماضی میں نجی ٹی وی کے عید شو سے لیا گیا کلپ تیزی وائرل ہورہا ہے۔

    ویڈیو میں خواتین میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق میزبان کے سوال پرگلوکار فلک شبیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو کھانا اچھا بنانا آنا چاہیے، فلک کی اس بات پرحنا الطاف کے شوہر اور اداکار و میزبان آغا علی نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر لڑکی کو کھانا بنانا آنا چاہیے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

    دوران شو آغا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے فلک کا کہنا تھا کہ لیکن کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر انہیں کھانا بنانا نہیں آتا تو وہ ماڈرن ہیں جس پر آغا نے کہا پھر لڑکی کو چاہیے ماڈرن ڈشز بنالیں لیکن بنانی آنی چاہیے۔

    دوران شو میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کھانا بناتا آتا ہے جس پر سارہ کا کہنا تھا کہ جی میں کھانا بنالیتی ہوں۔

  • مہوش حیات کا بالوں کے حوالے سے مشورہ مانگنے پر متھیرا کا دلچسپ تبصرہ

    مہوش حیات کا بالوں کے حوالے سے مشورہ مانگنے پر متھیرا کا دلچسپ تبصرہ

    اداکارہ مہوش حیات آج کل اپنے بالوں سے شدید پریشان ہیں جس پر انہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا-

    پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ان کے بالوں نے مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے کہ بال کٹوائیں یا بڑھنے دیں ؟

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو، میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔

    اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘

    اُنہوں نے لکھا کہ اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔

    مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے انہیں مختیلف مشورے دیئے کسی نے کہا کہ وہ بال کٹوا دیں جبکہ زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کہاکہ آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔

    البتہ، ان میں سب سے دلچسپ تبصرہ متھیرا کا ہے جس میں انہوں نے مہوش حیات کو بال بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ جانتی ہیں کہ آپ ہر چیز کو اسٹائل اسٹیٹمنٹ بنا سکتی ہیں۔ بالوں کو بڑھنے دیں۔‘

    جبکہ انوشے اشرف اور صوفیا خان نے لمبے بالوں کو ہی خوبصورت قرار دیا-

  • مستقبل کا قوی خان بننا چاہتا ہوں   فہد شیخ

    مستقبل کا قوی خان بننا چاہتا ہوں فہد شیخ

    اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں منفی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور آج جوکچھ بھی ہیں اس میں فہد مصطفیٰ کا بڑا کمال ہے-

    باغی ٹی وی : فہد شیخ حال ہی میں احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں اداکارہ یشما گل کے ساتھ شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ مستقبل میں منفی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

    فہد شیخ نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ لاہور میں کافی عرصے تک میزبانی کرتے رہے اور انہوں نے شوبز میں آنے سے قبل ہی شادی کرلی تھی۔

    فہد شیخ نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ اداکاروں میں امیتابھ بچن شامل ہیں، تاہم وہ خود قوی خان بننا چاہتے ہیں، کیوںکہ انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے لیے بہت کچھ کیا اور وہ بھی ان کی طرح شاندار کام کرنا چاہتے ہیں۔

    پسندیدہ اداکارہ کے سوال پر فہد شیخ نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی ساس اداکارہ شاہدہ منی کا نام لیا اور بتایا کہ وہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اور گلوکارہ ہیں۔

    فہد شیخ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں طعنے دیے گئے کہ ان کا ’قد‘ چھوٹا ہے، ان کی ’اردو‘ اچھی نہیں، وہ ’متکبر‘ ہیں اور وہ ’اداکار‘ نہیں بن سکیں گے۔

    فہد شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور ان کی اہلیہ نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں جب ’جلن‘ میں کام کی پیش کش ہوئی تو انہوں نے ڈرامے میں کام کی حامی بھری –

    انہوں نے بتایا کہ ’جلن‘ میں کام کرنے کے بعد انہیں ایک کے بعد ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا اور ایک طرح سے ’جلن‘ میں کام کرنا ان کے لیے ’چھکا‘ ثابت ہوا۔

    فہد شیخ نے کہا کہ ’جلن‘ کے پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں یا وہ اس شو میں بیٹھے ہیں تو وہ فہد مصطفیٰ کا ہی کمال ہے فہد مصطفیٰ نے ایک طرح سے انہیں ’گود‘ لے لیا ہے اور وہ ان کے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔

    فہد شیخ نے کہا کہ اب تک انہوں نے ڈراموں میں قدرے اچھے کردار ادا کیے ہیں اور وہ صرف لڑکیوں سے محبت اور اظہار محبت کرتے دکھائی دیئے ہیں، تاہم اب ان کی خواہش ہے کہ انہیں منفی کردار ملیں-

  • اداکاراؤں یا خواتین پر لباس کے حوالے سے تنقید کرنےوالےخود بھی ان جیسا ہی لباس پہنتے ہیں     یشما گل

    اداکاراؤں یا خواتین پر لباس کے حوالے سے تنقید کرنےوالےخود بھی ان جیسا ہی لباس پہنتے ہیں یشما گل

    اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر خواتین کے لباس پر تنقید کرکے انہیں درس دیتے ہیں،دراصل وہ خود بھی ان جیسا ہی لباس پہنتے ہیں-

    باغی ٹی وی : یشما گل حال ہی میں احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں اداکار فہد شیخ کے ساتھ شریک ہوئیں دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے چار سال ہوچکے ہیں اور انہوں نے کئی اچھے کردار بھی ادا کیے ہیں، تاہم وہ ہا لی وڈ کردار ’ہارلی کئن‘ جیسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو کہ خاتون سپر ولن کا کردار ہے۔

    یشما گل نے بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ مستقبل میں ماہر نفسیات بنیں گی، کیوں کہ انہوں نے آسٹریلیا سے سائکالوجی میں ماسٹر کر رکھا ہے اور وہ پاکستان سے بھی سائکالوجی میں ماسٹر کرنے کے بعد اپنا کلینک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    شو کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کم عمری میں ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہو گئیں تھیں، جس سے وہ کافی عرصے بعد نکلیں ڈپریشن کا علاج کروانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، یہ بیماری بھی اس طرح ہی ہے، جیسے کسی شخص کو شوگر ہوجاتا ہے تو وہ اس کا علاج کرواتا ہے، اسی طرح ذہن بھی خراب ہو سکتا ہے، اس کا بھی علاج کروایا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرح سے سوشل میڈیا کے کئی فوائد بھی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت کچھ کرنے کے مواقع مل جاتے ہیں جو پہلے دستیاب نہیں تھے۔

    اداکارہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہیں امریکا میں مقیم خاندان کی جانب سے پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے ٹکٹ بھجوانے کا بھی کہا، کیوںکہ وہ خاندان ان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔

    یشما گل نے بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اہل خانہ کی جانب سے ان پر شادی کے لیے دباؤ رہتا ہے گھر والے انہیں کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔

    یشما گل نے بتایا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، کیوںکہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

    سوشل میڈیا پر خواتین پر تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر اداکاراؤں یا خواتین پر وہی لوگ لباس کے حوالے سے تنقید کرتے ہیں جنہوں نے خود بھی ان جیسا ہی لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔

    اداکارہ کے مطابق انسٹاگرام پر لڑکے انہیں میسیج بھیجتے ہیں کہ اسلام میں انسٹاگرام پر لڑکیوں کی تصاویر لگانا جائز نہیں، تاہم وہ خود سوشل میڈیا پر استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور اپنی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نے ایسے لوگوں کو تجویز دی کہ اگر انہیں یہ سب کچھ پسند نہیں تو وہ سوشل میڈیا استعمال کرنا چھوڑ دیں یا پھر دوسروں پرتنقید کرنے سے گریز کریں۔

  • سوشل میڈیا پر فالوونگ کیوجہ سےایسےلوگوں کےنخرےاٹھائے جاتے ہیں جواداکاری میں بالکل صفر ہیں       فیصل قریشی

    سوشل میڈیا پر فالوونگ کیوجہ سےایسےلوگوں کےنخرےاٹھائے جاتے ہیں جواداکاری میں بالکل صفر ہیں فیصل قریشی

    اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں-

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ ہمارے گھروں میں جو کچھ ہورہا ہے اسی کا عکس ہمارے ڈراموں میں بھی آتا ہے، ہمارے ملک میں رنگت، معمولی نین نقش اور کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے-

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے، میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر لوگ فارغ ہیں، مجھے کچھ چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہیں یہ تکلیف ان لوگوں کے لیے ہوتی ہے جو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہت اونچے مقام کے مستحق ہیں لیکن انہیں چھوٹے کردار دے کر ضائع کیا جارہا ہے۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت میں کئی اداکار ایسے ہیں جو بہت معمولی شکل کے مالک ہیں لیکن انہیں بہت اچھے کردار دیئے جاتے ہیں اور وہ ان کرداروں میں جان ڈال دیتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اداکار کے چہرے پر اپنے کردار کے تاثرات نہیں نہیں ملتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ اداکاری میں ہونا چاہیے لوگوں کے منہ سے جملہ نہیں نکلتا لیکن اسے سوشل میڈیا کی فالوونگ کی بنیاد پر لیا جاتا ہے، ان سے بات کریں تو پتہ چلتا ہے وہ اندر سے صفر ہیں ان میں روح ہی نہیں۔

  • مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بالوں کے حوالے سے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ان کے بالوں نے مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے کہ بال کٹوائیں یا بڑھنے دیں ؟


    مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو، میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔

    اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘

    اُنہوں نے لکھا کہ اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے انہیں مختیلف مشورے دیئے کسی نے کہا کہ وہ بال کٹوا دیں جبکہ زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کہاکہ آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔

  • بشریٰ انصاری اور عدنان صدیقی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہار افسوس

    بشریٰ انصاری اور عدنان صدیقی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہار افسوس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، سابق اداکارہ عائشہ خان اور اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر پُرانے دنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں بشریٰ انصاری کے ساتھ اُن کی مرحومہ بہن سنبل شاہد، اداکارہ نائلہ جعفری، روبینہ اشرف سمیت دیگر سینئر اداکارائیں موجود ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری دوست نائلہ جعفری کو الوداع۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ نائلہ جعفری ایک بہادر فائٹر تھیں، وہ اپنے مرض سے بہت اچھا لڑیں لیکن یہ سب خُدا کی مرضی تھی ’اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔میری پیاری دوست، ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔

    دوسری جانب ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے نائلہ جعفری کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نائلہ جعفری کا انتقال، ہمارے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ ’نائلہ جعفری نے ہمیشہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی اور ہم صرف اُن کے کام کو نہیں بلکہ اُن کی خوش اخلاقی اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے نائلہ جعفری نے تو اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔

    جبکہ سابق اداکارہ عائشہ خان نے نائلہ جعفری کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اداکارہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے عائشہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اب نائلہ جعفری کی آواز نہیں سُن سکوں اور نہ ہی اُن کی خوبصورت مُسکراہٹ دیکھ سکوں گی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ نائلہ جعفری ایک مضبوط فائٹر تھیں، وہ اپنی بیماری کی جنگ میں بہادری سے لڑیں میری دُعا ہے کہ نائلہ جعفری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو، آمین۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

    فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    اداکارہ نائلہ جعفری قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

  • "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا    کرشمہ کپور

    "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا کرشمہ کپور

    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے انکشاف کیا کہ فلم ’ دل تو پاگل ہے‘ میں مجھ سمیت تمام اداکارائیں مادھوری کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں-

    باغی ٹی وی : فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں لاجواب اداکاری کی بدولت کرشمہ کپور کو فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1997ء میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ اداکار شاہ رخ خان، ’ڈانسنگ کوئن‘ مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا۔

    بھارتی رئیلٹی شو "انڈین آئیڈیل ” میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے لیے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی مگر سب نے منع کردیا، آخر میں مجھے اس فلم کے لیے آفر کی گئی لیکن میں بھی تقریباً انکار کرچکی تھی۔

    کرشمہ کپور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ڈانس فلم تھی اور فلم میں ڈانس مقابلہ تھا اوپر سے اس مین "ڈانسنگ کوئن” اس لیے سب نے انکار کر دیا، میں نے کہا کہ ایک تو یہ ڈانس فلم ہے اور دوسرا اس میں مجھے مادھوری ڈکشٹ کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے ایسا نہیں ہوسکتا۔

    کرشمہ نے کہا کہ ان کے انکار کرنے پر فلم ہدایت کار یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے انہیں فلم کی پوری کہانی سمجھائی۔

    کرشمہ کپور نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے چیلنج قبول کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ مادھوری تمہاری پسندیدہ اداکارہ ہے اس لیے تمہیں ضرور ساتھ کام کرنا چاہیے اور تم نمایاں ہوگی جس کے بعد میں نے فلم کے لیے حامی بھری۔