Baaghi TV

Category: شوبز

  • سارہ خان اور فلک شبیر پرصارفین کی تنقید، سوشل میڈیا پر”دکھاوا” کرنیوالا  کپل قرار

    سارہ خان اور فلک شبیر پرصارفین کی تنقید، سوشل میڈیا پر”دکھاوا” کرنیوالا کپل قرار

    اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وئ :سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں –

    ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

    حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔

    پھر فلک شبیر سارہ کو کہتے ہیں کیا تمہیں یاد ہے ایک سال قبل آج ہی کے دن ہماری رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ سارہ خان اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ہماری رخصتی پر بھی آج کی طرح بارش ہورہی تھی۔

    تاہم دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ’’دکھاوا‘‘ کرنے والی جوڑی اور”چھچھورا”کپل قراردیا۔

    سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے

    ایک صارف نے کہا ایک سال قبل سارہ اور فلک کی محبت بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن ان دونوں کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مسلسل سوشل میڈیا پر محبت کا ’’دکھاوا‘‘ کرنے سے اب وہ تنگ آگئے ہیں۔


    مایا نامی خاتون نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب شوہر بیوی کا حد سے زیادہ خیال رکھے، اسے روز پھول دے تو بیوی بھی ایک وقت کے بعد تنگ آجاتی ہے ہر چیز میں ایک توازن ہونا چاہئے۔

    سحرش نامی خاتون نے لکھا بہت ہی زیادہ "اوور” ہیں یہ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کو دکھانے کے ضرورت نہیں سب اپنا پرائیویٹ رکھا کریں اوعر ترین لگتا ہے یہ سب-ایک صارف نے لکھا اگر اپ خوش ہیں تو زیادہ دکھاوا کیوں کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا ساری کچھ زیادہ ہی معصوم بننے کی اداکاری کرتی ہے خصوصاً فلک شبیر اور اس کی چھچھوری ویڈیوز میں-

  • سائرہ اورصدف دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں     بہروز سبزواری

    سائرہ اورصدف دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں بہروز سبزواری

    پاکستانی سینئراداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میری سابق بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار بہروز سبزواری کی پی ٹی وی ہوم کے پروگرام میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بہروز سبزواری نے کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا 2020 ہمارے لیے کورونا لاک ڈاؤن کے ساتھ بہت نشیب و فراز لے کرآیا۔ لیکن زندگی اسی کا نام ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے۔

    سینئیر اداکار نے کہا کہ ہماری پہلی بہو سائرہ وہ بھی ہماری بیٹی کی طرح ہے کیونکہ وہ نورے کی ماں ہے اور میں سائرہ کو بہت زیادہ سپورٹ کرتا ہوں۔

    بہروز سبزواری نے صدف کنول کے بارے میں کہا ہماری دوسری بہو کے روپ میں اللہ نے ہمیں دوسری بیٹی دے دی ہے پروگرام کے میزبان توثیق حیدر نے بہروز سبزواری سے سوال کیا کہ شہروز کی شادی کو لے کر کیا آپ کو کبھی جذباتی طور پر کوئی مشکل پیش آئی؟

    بہروز سبزواری نے جواب دیتے ہوئے کہا بالکل مشکل پیش آئی تھی بلکہ میری بیوی سفینہ کو زیادہ مشکل ہوئی تھی کیونکہ خواتین اپنے حساب سے سوچتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے۔انسانی رشتوں کے درمیان تانا بانا وہ (اللہ) بنتا ہےجبکہ ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے یہ غلطی کی ہے یا ہم نے اچھا کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے سب خدا کی طرف سے ہوتا ہے اور اچھائی کے لیے ہوتا ہے حالانکہ آپ کو شروع میں ایسا لگتا ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے لیکن وہ سب انسان کی بہتری کے لیے ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ تاہم گزشتہ برس اچانک دونوں نے اپنی شادی ختم کر دی تھی بعد ازاں 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شہروز سبزواری نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ سادگی سے نکاح کرلیا تھا۔

  • شہنشاہ غزل  مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے س سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : مہدی حسن 13 جون 1927 کو راجھستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، 1947 میں بیس سال کی عمر میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور چیچہ وطنی میں سائیکلوں کے مستری بن گئے، بعد ازاں وہ موٹر مکینک اور پھر ٹریکٹر مکینک بنے۔

    انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی، ان کی گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے ہوا تاہم انہیں شہرت کے رستے پر قدم رکھنے کے لیے مزید پانچ سال انتظار کرنا پڑا اور 1957 میں ریڈیو پاکستان کے لیے گائی گئی ٹھمری نے انہیں بھرپور انداز میں متعارف کرایا۔

    1962 میں فلم فرنگی کے فیض احمد فیض کے لکھے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی جو پورے برصغیر میں ان کی پہچان بن گئی ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

    مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں مہدی حسن کو مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کے گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

  • فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    میزبان و اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی پیاری ساتھی نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہیں۔

    فیصل قریشی نے لکھا کہ نائلہ جعفری اپنی صحت کی بہتری کیلئے طویل مدتی جنگ میں مضبوط کھڑی رہیں اداکارہ کی بہادری طاقت کی علامت ہے اور ان کا کام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


    اداکار نے تعزیتی پیغام میں اہلِ خانہ کے صبر کیلئے بھی دعا کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی-

    نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

  • سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    بالی ووڈ سُااسٹار سلمان خان کے قریبی دوست نے اداکارہ کترینہ کیف اوراور ان کے دوست وکی کوشل کی مستقبل قریب میں شادی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ کترینہ کیف کے چاہنے والوں نے انہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تاہم فلم انڈسٹری کےدبنگ اداکار سلمان خان کی مبارک باد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا لکھا کترینہ آپ کو ایک حیرت انگیز سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی زندگی میں بے پناہ محبتیں اور احترام کے ساتھ آپ صحت مند، دولت مند اور عقل مند رہیں۔

    تاہم دوسری جانب کترینہ اور سلمان کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے ایشلے ریبیلو نے تصویر پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کترینہ کیف، یہ بہت جلد حقیقت میں ہوسکتا ہے۔‘

    ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں اداکارہ نے لکھا ’شکریہ‘۔ ایشلے کی اسٹوری اور اس پر کترینہ کیف کا ردعمل دیکھ کر مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل قریب میں اداکارہ اور وکی کوشل شادی کرنے والے ہیں۔

    میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں کترینہ…

  • شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلرریلیز

    شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلرریلیز

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر مبنی ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم کی تیار کردہ فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس دراصل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر بنائی گئی ہے-

    فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میگھن مارکل شاہی محل سے رخصت ہوتے ہوئے فرش پر گرتی ہیں تو شہزادہ ہیری انہیں سنبھالتے ہیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کی زندگی پر مبنی فلم امریکہ میں 6 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی لیکن یہ فلم برطانیہ میں کب ریلیز ہو گی تاحال سے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ کے انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم نے اس سے قبل بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر منبی تین فلمیں بنائی ہیں لائف ٹائم کی جانب سے 2018 میں ہیری اینڈ میگھن: اے رائل رومانس اور 2019 میں ہیری اینڈ میگھن: بیکمنگ رائل نامی فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔

  • اداکارہ نائلہ جعفری قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    اداکارہ نائلہ جعفری قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    لاہور:اداکارہ نائلہ جعفری قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفروفات پا گئیں وہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

    نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی اور تدفین کالا پل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

    اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

    نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا۔

    بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

  • ماورہ حسین بالی ووڈ کے لئے بہت بھوکی ہیں    اداکار علی خان کا انکشاف

    ماورہ حسین بالی ووڈ کے لئے بہت بھوکی ہیں اداکار علی خان کا انکشاف

    پاکستانی معروف اداکار علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہماورہ حسین کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بالی ووڈ کی بھوکی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اداکار و میزبان علی خان کا ایک پرانا انٹریو کلپ خوب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ماورہ حسین کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے بھوکی اداکارہ قرار دیا ہے۔

    علی خان کے انٹرویو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان نادیہ خان کی جانب سے علی خان کو مختلف اداکاراؤں کی تصویریں دکھا کر اُن کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔

    اس دوران علی خان کو ماورہ حسین کی تصویر دکھائی جاتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ماورہ حسین بہت چُلبلی، حسین اور بھوکی اداکارہ ہیں۔

    نادیہ خان نے علی خان سے سوال پوچھا کہ ماورہ حسین بھوکی کیسے ہیں ؟ کیا وہ دن میں 4 سے 8 بار کھانا کھاتی ہیں؟

    جس پر علی خان نے کہا کہ ’ماورہ کھانا کھاتی ہوں گی، مگر ماورہ کی صحت سے نہیں لگتا کہ وہ کھاتی بھی ہیں یا نہیں مگر وہ یہاں بالی ووڈ کے لئے کافی بھوکی ہیں-

    علی خان نے مزید کہا کہ ’ماورہ حسین بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کی بہت بھوکی ہیں، اُن کا اور ماورہ حسین کا ایک ساتھ پروجیکٹ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اُنہیں بھارت سے کسی پروڈیوسر کی کال آئی تھی کہ ایک بھارتی فلم کے لیے ایک نوجوان لڑکی اور نئے چہرے کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماورہ حسین کا نام لیا تھا، اب وہ بھارت میں ایک اچھی خاصی بڑی فلم کر رہی ہیں۔

    اس پر نادیہ خان نے سوال کیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں ماورہ حسین کو بھاتی فلم انڈسٹری میں انہوں نے کام دلوایا ؟

    جس پر علی خان نے ہاں مں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ’ کام تو اللّٰہ تعالیٰ دیتا ہے جی۔‘

    واضح رہے کہ ماورہ حسین نے 2016ء میں ایک بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں کام کیا تھا۔

  • لوگ ڈراموں میں رونا دھونا دیکھتے اور پسند کرتے ہیں    صنم جنگ

    لوگ ڈراموں میں رونا دھونا دیکھتے اور پسند کرتے ہیں صنم جنگ

    پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ لوگ ڈراموں میں رونے دھونے والے کردار پسند کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم جنگ نے پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر مثبت کردار ادا کیے ہیں تاہم ڈراما سیریل ’’قرار‘‘ میں انہوں نے پہلی بار منفی کردار ادا کیا اس حوالے سے صنم جنگ نے حال ہی میں اردو نیوز سے اپنے منفی کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں مثبت کردار بہت زیادہ کرچکی تھی لہذا مجھے لگاکہ اب کچھ الگ کرنا چاہئے اس لیے میں نے ڈراما سیریل ’’قرار‘‘ کی پیشکش قبول کرلی-

    انہوں نے بتایا کہ اس میں میرا کردار ایک خود پسند اور گھمنڈی لڑکی کا تھا خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں نے مجھے منفی کردار میں بھی سراہا۔

    صنم جنگ سے جب پوچھا گیا کہ موجودہ دور کے پاکستانی ڈرامو ں کی کہانی یکسانیت کا شکار ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اگر ڈراموں میں بہت سارا رونا دھونا ہورہا ہے تو اس لیے کہ لوگ یہ رونا دھونا دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔

    میزبان نے کہا کہ ڈراما شائقین، پروڈیوسرز اور چینلز مالکان کو چاہئے کہ وہ اس ٹرینڈ کو بدلیں لیکن اب اگر ریٹنگ ہی ایسے ڈراموں کی آرہی ہے تو کیا کیا جائے۔

    گزشتہ برس صنم جنگ کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اس بارے میں صنم جنگ نے کہا سوشل میڈیا پر میری طلاق کی جھوٹی خبروں کی وجہ سے میں بالکل پریشان نہیں ہوئی بس لوگوں کو مسئلہ تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ تصویریں نہیں لگاتی اس لیے طلاق کی خبر اڑادی۔

  • سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے

    سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے

    پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُن کا پہلا گانا ’زندگی‘ جاری کیا گیا ہے جس کی اطلاع دینے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا-

    اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اور فلک شبیر کے پہلے گانے ’زندگی‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا اور فلک کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔‘

    دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور سارہ خان کے گانے کی مختصر ویڈیو کلپ اور پوسٹر شیئر کیا گلوکار نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں اہلیہ سارہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔‘

    سارہ خان اور فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اس نئے گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے اس گونے کو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چُکا ہے جبکہ یوٹیوب پر نمبر 7 پر ٹرینڈنگ میں ہے-


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔