Baaghi TV

Category: شوبز

  • تنقید زدہ ڈراموں کی ریٹنگ سب سے زیادہ آ رہی ہے     لیلیٰ واسطی

    تنقید زدہ ڈراموں کی ریٹنگ سب سے زیادہ آ رہی ہے لیلیٰ واسطی

    اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا ہے کہ جن ڈراموں پر تنقید ہورہی ہے ان ڈراموں کی ریٹنگ سب سے زیادہ آرہی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ لیلیٰ واسطی کی ڈراما سیریل ’’ڈنک‘‘ میں اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے حال ہی میں انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا جب مجھے ہدایت کار بدر محمود نے ڈراما سیریل ’’ڈنک‘‘ کے کردار کے لیے کال کی تو میں نے فوراً ہاں کردی۔

    لیلیٰ واسطی نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈرامے میں میرے کتنے سینز ہیں۔ مجھے یہ مسئلہ نہیں کہ ڈرامے میں میرے 500 سینز ہوں اور میں ہر قسط میں نظر آؤں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو کیا چاہئے ہوتا ہے یقیناً ایک اچھا کردار اور پرفارمنس کا مارجن مجھے جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کہانی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے اور مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا کتنا موقع ملے گا۔

    لیلیٰ واسطی نے پاکستانی ڈراموں پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا جن ڈراموں پر تنقید ہورہی ہے ان ہی کی ریٹنگ اٹھاکر دیکھ لیں تو لوگوں کی بڑی تعداد ان ڈراموں کو دیکھ رہی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر قسم کے ڈرامے بن رہے ہیں سسپنس، کامیڈی، رومانس یہاں تک کہ ایسے موضوعات پر بھی ڈرامے بن رہے ہیں جن پر بات کرنا بھی جرم سمجھاجاتا ہے۔

  • کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں    سوشل میڈیا صارفین

    کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں سوشل میڈیا صارفین

    سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ 15 سالوں بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے فاطمہ ثنا شیخ عامر اور کرن کی طلاق کی وجہ ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد ہفتے کے روز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں عامر خان اور فاطمہ ثنا نے 2016 میں فلم ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیا –

    ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی فاطمہ ثنا شیخ سے کریں گے-
    https://twitter.com/myselfsubonbk10/status/1411220300306403330?s=20


    https://twitter.com/Himesh5689/status/1411218250881400839?s=20
    https://twitter.com/raksh__it/status/1411231244839313408?s=20
    https://twitter.com/Rajeshmerchant/status/1411239967838244864?s=20


    دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہی ہیں۔ کرن راؤ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔

    فاطمہ نے فلم میں عامر خان کے ساتھ مل کر 2016 میں دنگل کے ساتھ فلم کی شروعات کی تھی۔انھوں نے خان کے ساتھ ٹھگس آف ہندوستان میں بھی کام کیا تھا فلم کی کامیابی کے بعد ، عامر خان اور ثنا کی ڈیٹنگ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کیونکہ انھیں کئی بارایک ساتھ دیکھا گیا تھا فاطمہ ثنا اور عامر کی ان افواہوں سے کرن راؤ بھی ناراض ہوگئیں-

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

  • کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار و میزبان فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر پھٹ پڑے –

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیئے۔

    مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

    فیصل قریشی نے شدید غصے میں کہا کہ یہ شو آن ائیر جارہا ہے اور آپ انہیں تھپڑ مار رہی ہیں، آپ لوگوں نے شو کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے کیا یہ بدتمیز لوگ ہیں –

    فیصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

    فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

    میزبان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور فیصل قریشی کا یہ انداز دیکھ کر صارفین کی جانب حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ فیصل قریشی ٹاپ ٹرینڈ‌پر ہے-


    https://twitter.com/AzharMe67567784/status/1411541605119664129?s=20
    https://twitter.com/i_abubakar97/status/1411548452706828288?s=20

  • ماہ نور بلوچ نے اپنی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی

    ماہ نور بلوچ نے اپنی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کے ساتھ ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی تھی اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ-


    اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

    اداکار کی اس پوسٹ پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ ان کے کسی نئے آنے والے پروجیکٹ کی ویڈیو ہے اور ماہ نور بلوچ بہت جلد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پر جلوہ گِر ہوں گی تاہم اب ماہ نور بلوچ نے مداحوں کا انتظار ختم کراتے ہوئے اس کے پیچھے کی حقیقت بتا دی ہے-

    سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں ماہ نور بلوچ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں-

    جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی منظر کی تصویر ہے اور انہوں نے اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے ساتھ بوم رینگ ویڈیو بھی شئیر کی-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں ۔

    ماہ نور بلوچ کی پوسٹ اداکار اظفر رحمان سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے-

  • طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    طلاق کے بعد بالی ووڈ سُپر اسٹارعامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ فلمساز کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مانو منگلانی کی جانب سے عامر خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ بھی موجود ہیں جبکہ یہ ویڈیو اُن کے آن لائن انٹرویو کا ایک مختصر کلپ ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور پھر اداکار اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے طلاق کی خبر سُن کر آپ سب کو بہت دُکھ ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگا ہوگا اور آپ بہت حیران بھی ہوں گے۔

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    عامر خان نے کہا کہ ہم سب اتنا کہنا چاہیں گے کہ ہم دونوں ہی اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک ساتھ ہیں تو آپ لوگ پریشان نہیں ہوں اُنہوں نے کرن اور اپنی تنظیم ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن ہمارے لیے ہمارے بیٹے آزاد کی طرح بہت اہم ہے لہٰذا ہم ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے-

    عامر خان نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ ہمارے لیے دُعا کریں کہ ہم دونوں خوش رہیں۔

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے-

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

  • خوفناک تخیلاتی کردار جرائم کی پُرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن گئے

    خوفناک تخیلاتی کردار جرائم کی پُرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن گئے

    فلموں کے بھیانک تخیلاتی کردار جوکر ، جیپرز کریپرز یا سلینڈر مین انسانی نفسیات پر اثر انداز ہو کر جرائم کی پُرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق جب تخیل اور حقیقت کے درمیان فرق ختم ہو جائے، تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے، 2014 میں امریکی ریاست وسکونسن میں اسکول کے بچوں کے ہاتھوں ہونے والی حیرت انگیز و ہولناک واردات نے سننے والوں پر لرزہ طاری کر دیا دو 12 سالہ طالبات اینیسہ ویئر اور مورگن گیزیر نے چھپن چھپائی کھیلنے کے دوران اپنی ساتھی طالبہ پر 5 انچ لمبے تیز دھار آلے سے 19 بار حملے کیئے۔

    تفتیشی بیان میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایسا لیجنڈری کردار سلینڈر مین کو خوش کرنے کے لیے کیا، جس کے بارے میں انہیں ایک ویب سائٹ کے ذریعے پتہ چلا۔

    2014 میں لاس ویگس میں اسی کردار سے متاثر ہو کر تشدد کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شادی شدہ جوڑے 31 سالہ جیراڈ اور 22 سالہ امینڈا ملر نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر سلینڈر مین اور بیوی ہیلری کوئن کے بھیس میں پھرا کرتے تھے۔

    2012 میں کولاراڈو میں جیمز ہومز نے رات گئے فلم دی ڈارک نائٹ رائزز کے شو کے دوران تھیٹر میں گھس کر لوگوں پر فائر کھول دیا اور 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہومز نے اپنے بال نارنجی رنگے ہوئے تھے اور خود کو نامور کردار جوکر تصور کرتے ہوئے بات چیت کر رہا تھا۔

    2019 میں 27 سالہ آسٹریلوی خاتون جیسیکا کیمیلیری نے 100 بار چاقو کے وار کر کے سفاکی سے اپنی والدہ کا قتل کیا، پھر سر کاٹ کر اسے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا خاتون کی فیس بک پوسٹس سے انکشاف ہوا کہ وہ فلم جیپرز کریپرز سے بے حد متاثر تھیں۔


    جیسیکا

  • انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

    انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

    معروف بھارتی فلمساز رام گوپال نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کو اپنی طلاق کا جشن منانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں فلمساز رام گوپال روما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری خواہش ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہوجائے۔


    رام گوپال نے کہا کہ میرا یقین یہ ہے کہ انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیےطلاقیں علم و دانش کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ شادیاں جہالت اور حماقتوں سے ہوتی ہیں۔

    رام گوپال ورما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان اور کرن راؤ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کی بھلائی کے لیے کر رہے ہیں۔


    بھارتی فلمساز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ آئندہ آنے والے وقت کے لیے بھی مفید ہوگا آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجوہات صرف آپ دونوں ہی بہتر جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہےعامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹ آزاد راؤ خان ہے۔

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

  • کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے      قریبی دوست حاجی امین

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قریبی دوست اور بھارتی پروڈیوسر، اداکار حاجی امین کا کہنا ہے کہ جب عامر خان اور کرن راؤ نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے اپنی طلاق کے فیصلے کا ذکر کیا تو ہم چونک گئے تھے۔

    بغی ٹی وی : عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں حاجی امین نے کہا کہ کرن راؤ نے طلاق کے بیان سے قبل اُنہیں اپنی فیملی فوٹو میسج پر بھیجی تھی۔

    حاجی امین نے کہا کہ جب دونوں نے ہم سے طلاق کے حوالے سے بات کی تو ہم چونک گئے تھے میں نے اور میری اہلیہ نے عامر اور کرن کی مکمل بات سُننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس مشکل وقت میں انہیں تسلی دیں گے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ کرن اور عامر ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور فی الحال کارگل میں ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا آزاد بھی ان کے ساتھ ہے عامر اور کرن نے مجھے اور میری اہلیہ کو یقین دلایا کہ طلاق کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور اُن کے مابین کچھ نہیں بدلا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح مجھے کرن کا پیغام ملا، انہوں نے عامر اور آزاد کے ساتھ کارگل سے اپنی تصویر شیئر کی جہاں وہ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

    عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا یک بیٹا آزار راؤخان ہے-

  • سوشل میڈیا کی دنیا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے کبھی کبھی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کو دل کرتا ہے    صبور علی

    سوشل میڈیا کی دنیا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے کبھی کبھی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کو دل کرتا ہے صبور علی

    اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردوں-

    باغی ٹی وی : صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا کی تنقید سے بھری دُنیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ چاہے کچھ اچھا پوسٹ کریں یا بُرا پوسٹ کریں، لوگوں نے تنقید لازمی کرنی ہوتی ہے۔

    صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بہت دُکھ ہوتا ہے لیکن اب میں منفی باتوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ صرف مثبت باتوں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کروں۔

    انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے صبور علی

    صبور نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کروں تاکہ لوگوں کی تنقید سے بچ سکوں اور صرف مثبت چیزوں کو ہی پوسٹ کروں اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو، دُنیا میں کچھ اچھی چیزیں بھی ہورہی ہیں۔

    صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی دُنیا بہت خطرناک ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے سارے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کروں میرا دل نہیں کرتا کہ میں اپنی تصویروں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں کیونکہ ہر طرف صرف نفرت ہی نفرت ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ہم فنکاروں کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک رہنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ اب ہمارے کام کا حصہ بن چکا ہے۔

    موازنہ تو ٹھیک لیکن جب سجل کیساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے صبور علی

  • عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    بھارتی فلم ساز و اداکارہ پوجا بھٹ نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبر پرکہا ہے کہ رشتے کاغذ پر نہیں بلکہ دل میں بنائے جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد بھی باہمی تعاون سے اپنے بچوں کی پرورش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔


    پوجا نے لکھا کہ رشتے کاغذ پر نہیں بنائے جاتے بلکہ رشتے تو دل سے بنتے ہیں اور شادی ٹوٹنے کے بعد بھی اپنے رشتے کو احترام کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے دیانتداری کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ زیادہ تر شادیاں بُری طرح ختم ہوتی ہیں جن میں دوبارہ تعلقات قائم رکھنا ناممکن ہوتا ہے لوگ تلخی کو سمجھتے اور قبول کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے اور اس رشتے کے بارے میں حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے جھوٹ بولتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے دونوں کی 2005 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان بھی ہے –

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان