Baaghi TV

Category: شوبز

  • بیوٹی پارلرزاپنی تشہیر کیلئے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں      حریم شاہ

    بیوٹی پارلرزاپنی تشہیر کیلئے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں حریم شاہ

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ چند دنوں سے سندھ کے وزیر کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کی وجہ سے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حریم شاہ کی شادی اور شادی کی تصاویر کے حوالے سے کئی خبریں زیرگردش ہیں جن پر ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

    حریم شاہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر  ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی تصاویر کے حوالے سے کہا ’’میری آپ تمام لوگوں سے ایک ہی التماس ہے کہ میرے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

    میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے اور میں نے جہاں سے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ان بیوٹی پارلرز میں پہنچے اور ان سے میرے بارے میں مختلف سوالات کررہے ہیں کہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہوں وغیرہ۔

    حریم شاہ نے ان بیوٹی پالرز انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے انہوں نے برائیڈل شوٹ کروایا تھا کہ یہ تمام بیوٹی پارلرز اپنی تشہیر اور اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا میری آپ سب سے التماس ہے کہ اگر آپ کو کوئی خبر چلانی ہے تو پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا یہ میرا بڑاپن ہے کہ میں بیوٹی پارلرز کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتی ہوں لہذا انہیں بھی دائرے اور اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔

    اگر کوئی کسی کو عزت دیتا ہے تو تھوڑا دائرے میں رہیں اپنی خوش نصیبی سمجھیں ویسے بھی میرا کام ہے دوسروں کو احترام دینا اور تعظیم کرنا ہمیشہ سے کرتی رہی ہوں گی لیکن میں ہمیشہ سے تردید کرتی رہوں گی جو باتیں میرے بارے میں جھوٹی ہوں گی اور یہ ساری افواہیں جھوٹی ہیں کہ پیسے لے کر شوٹ کیا یہ بالکل غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی باتیں ہیں اور کوئی بھی نیوز پھیلانے سے پہلے ایک مرتبہ تحقیق ضرور کر لیا کریں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی یں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

    شادی سے پہلے شوہر کے ساتھ کوئی دوستی یا تعلق نہیں تھا حریم شاہ

  • بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے گلوکار اذان سمیع خان نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں نے ڈانس بھی کیا-

    باغی ٹی وی : شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پرمعروف شوبز ستاروں نے شرکت کی جس میں اذان سمیع، بشریٰ انصاری، صنم جنگ، گوہر رشید، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں شامل ہیں-

    اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جا رہا ہے جب کہ دیگر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا-

    حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرسانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

    ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے

  • جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی       علیزے شاہ

    جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی علیزے شاہ

    خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے خود سے متعلق یاسر نواز کے تنقیدی بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ علیزے شاہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار علی سفینہ موجود ہیں جنہوں نے علیزے سے متعلق کچھ افواہوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

    علی سفینہ نے علیزے شاہ سے سوال پوچھا کہ تمہارے بارے میں لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

    سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ تعلق نہیں جوڑ سکتا –

    اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر تمام لوگ آپ کی فیملی کی طرح ہوتے ہیں تو فیملی میں بھی کبھی آپ کی امی سے نہیں بنتی تو کبھی ابو سے نہیں بنتی تو اسی طرح سیٹ پر بھی ہے چونکہ ہر شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے اسے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ مجھے کام کرکے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔‘

    خیال رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا –

    علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانا پڑا یاسر نواز

  • شادی سے پہلے شوہر کے ساتھ کوئی دوستی یا تعلق نہیں تھا     حریم شاہ

    شادی سے پہلے شوہر کے ساتھ کوئی دوستی یا تعلق نہیں تھا حریم شاہ

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے کیے گئے شادی کے دعوے کے بعد خبروں میں ہیں –

    باغی ٹی وی :پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہیں اور لوگ بہت بے صبری سے ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جو ھریم کے مطابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی ہیں-

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

    حریم شاہ نے حال ہی میں نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شوہر سے متعلق مختلف شخصیات کا نام جوڑے جانے کے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کی گئی شادی کے اعتراف کے بعد میں نے مداحوں سے کچھ روز تک شوہر کی شناخت مخفی رکھنے کے لیے گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ دیا، یہ تمام ویڈیوز خبریں بالکل بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں جو نامناسب ہیں۔

    حریم شاہ کی منگنی کی تصویر کی حقیقت، انگوٹھی اور گھڑی والا شخص منظر عام پر آ گیا

    حریم کا کہنا تھا کہ فی الوقت میں نے کسی بھی شخصیت کو اپنا شوہر کہنے کے حوالے سے کوئی نام نہیں لیا، میں نے صرف شوہر کی پارٹی کے حوالے سے اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ اعلانیہ بتاؤں گی کہ شوہر کا نام کیا ہے-

    ٹک ٹاکر و اداکارہ نے کہا کہ میری پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے بھی بہت کچھ میڈیا پر آچکا ہے لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں نہ میں اس سے پہلے شادی شدہ تھی، میری کوئی اولاد نہیں نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی اور نہ ہی زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بنایا۔

    حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان

    حرہم شاہ نے بتایا کہ الحمداللہ شوہر کے ساتھ جلد ترکی جارہی ہوں ، یہ میرا نجی دورہ ہے چونکہ کئی پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں لہٰذا جلد واپسی ہوگی۔

    حریم نےچکیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں تاریخوں کے حوالے سے خاصی کمزور یادداشت کی مالک ہوں ، شادی ڈیڑھ ہفتہ قبل جمعرات کے روز ہوئی اور اگلے روز میں نے نماز جمعہ ادا کی۔

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے۔

    ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ روبینہ شیر علی نے کہا تھا کہ حریم شاہ کون ہے؟ جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں دندناتی پھرتی ہے؟ روبینہ شیر علی کو دکھانا چاہتی تھی کہ کوئی بھی چیز انسان کی پہنچ سے بہت دور نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے بارہا کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں لیکن میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری پسندیدہ پارٹی پیپلز پارٹی ہے اور بے نظیر بھٹو پسندیدہ ہیں۔

    حریم شاہ کی حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کی دھمکی

    شوہر میں پسندیدگی سے متعلق حریم نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے، انہوں نے مجھے اپنی پہلی شادی، پہلی بیوی اور بچوں سے متعلق سب سچ بتادیا شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پروپوز کیا گیا اور جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر میں نے کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے آواز آئی’ ہاں‘ جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے ہی جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا بس دو تین مرتبہ ملے دیکھا اور شادی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپنی انستاگرام ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی یں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

    کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

  • ممبئی: پولیس نے یامی گوتم کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

    ممبئی: پولیس نے یامی گوتم کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر ملکی تبادلہ انتظامیہ ایکٹ (ایف ای ایم اے) کی خلاف ورزی کے مبینہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کرلیا ہے، اداکارہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

    رپورٹس کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانسزیکشن کی گئی ہے، یامی گوتم نے حکام کو نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانسزیکشن کا سراغ لگا لیا۔ سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب حال ہی میں آدتیہ دھر سے شادی کرنے والی یامی گوتم کو وفاقی ایجنسی نے طلب کیا ہے۔ پہلا سمن انہیں گذشتہ سال جاری کیا گیا تھا ، لیکن وہ کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران پابندیوں کی وجہ سے ای ڈی آفس کا دورہ کرنے میں ناکام رہیں –

    خیال رہے کہ یامی گوتم نے ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

  • کاجول نے اجے دیوگن کو گھر چھوڑنے کی دھمکی دیدی

    کاجول نے اجے دیوگن کو گھر چھوڑنے کی دھمکی دیدی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ، فنکاروں کے مابین گہرے تعلقات اور افئیرز کی خبریں روز کا معمول بن چکی ہیں ، تاہم کئی بار ایسی خبریں کسی کا بسا بسایا گھر بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھی ہوا جب اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    سپر ہٹ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘ کی شوٹنگ کے دوران یہ خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔

    اسی دوران یہ بھی سنا گیا کہ دونوں فنکار ایک ساتھ فلموں ‘تیز’ اور ‘راسکل’ میں ایک ساتھ کام کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان خبروں پر اداکارہ کاجول کے صبر و تحمل جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ دیں گی۔ تاہم ، اس سے پہلے ہی معاملات بہتر ہوگئے۔

    اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

  • عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    بالی وڈ سُپراسٹار عامر خان اور اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ وہ بیٹے کی پرورش مل کر کریں گے۔

    دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین اندازمیں گزارے جہاں خوشیاں تھیں اورہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن اس میں ہم شوہراوربیوی کے طورپر نہیں ہوں گے۔

    ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقاعدہ ہم اعلان کررہے ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے پراجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے ہم کرتے آئے ہیں۔

    دوونوں کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں دیں اور آگے بھی ان ہی دعاؤں کے منتظر ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ آپ سب کو ہماری طلاق ایک باب کا بند ہونا نہیں بلکہ زندگی کے ایک باب کی طرح لگے گی۔

    واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔

  • ماہ نور بلوچ کی شوبز میں واپسی ہو رہی ہے؟

    ماہ نور بلوچ کی شوبز میں واپسی ہو رہی ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ کی اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ اداکارہ کی شوبز میں واپسی متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کے ساتھ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


    اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

    دوسری جانب اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو بھی ٹیگ کیا جس کے بعد واضح ہورہا ہے کہ ماہ نور بلوچ بہت جلد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پر جلوہ گِر ہوں گی۔

    تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ماہ نور بلوچ کسی ڈرامے میں نظر آئیں گی یا پھر پروگرام میں۔


    ایک اداکار نے کہا کہ میں ان کو اپنے بچپن سے ایسے ہی دیکھ رہاہوں میں بڑا اور شادی شدہ ہو گیا لیکن یہ ویسے کی وہسی ہیں-

    واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے-

  • موڈرنا ویکسین کن لوگوں کولگائی جائے گی اسد عمر نے بتا دیا

    موڈرنا ویکسین کن لوگوں کولگائی جائے گی اسد عمر نے بتا دیا

    وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی کورونا ویکسین موڈرنا بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔


    اسد عمر نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ملنے والی موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانےوالوں کو لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت نے بتایا تھا کہ امریکا آج موڈرنا ویکسین کی25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان کو بھیجے گا وزارت صحت نے کہا تھا کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی-

    ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں-

  • ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے

    ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے

    دنیا بھر میں مقبول چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ تین منٹ کردیا ہے جو پہلے دورانیے سے تین گنا زیادہ ہے ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے دس کروڑ صرف امریکہ میں ہیں۔

    ٹک ٹاک کے پروڈکٹ مینجر ڈریوکرچوف نے بتایاکہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دورانیہ کم تھا لیکن اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا کہ ہم اس فیچر کے لئے بہت پُرجوش ہیں جو صارفین کو اپنی ویڈیو میں منی ایپس ایمبیڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    اس فیچر کو جمپس کا نام دیا گیا ہے، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ریسیپی ایپ ویشک کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے، جس سے ناظرین ایک بٹن کلک کرکے اس ترکیب کو ٹک ٹاک کے اندر ہی دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور مخصوص ٹک ٹاکرز کو ہی دستیاب ہے، مگر ٹک ٹاک کہنا ہے کہ اس فیچر کو مزید افراد کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

    جب جمپ فیچر سے لیس کسی ویڈیو کو دیکھا جائے گا تو ناظرین کو اسکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جو ٹک ٹاک کے اندر ایک نئی اسکرین میں مواد کو اوپن کرے گا اس کی ایک جھلک ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ویڈیو میں بھی جاری کی گئی کہ اسے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ٹک ٹاک کے مطابق اس وقت ویشک، وکی پیڈیا اور ٹیبیلوگ کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ جلد بزفیڈ اور دیگر کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

    ٹک ٹاک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لارہا ہے؟