Baaghi TV

Category: شوبز

  • بشری انصاری پر تنقید کرنے والوں کواُشنا شاہ کا کرارا جواب

    بشری انصاری پر تنقید کرنے والوں کواُشنا شاہ کا کرارا جواب

    اداکارہ اُشنا شاہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی حمایت میں سامنے آ گئیں اور بشری انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بشریٰ انصاری کی ایک شادی کی تقریب میں اذان سمیع خان کے ساتھ بالی ووڈ گانے میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

    کچھ صارفین نے جہاں اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا وہیں کچھ یہ تنقید کرتے بھی دکھائی دیے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کو ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے اور وہ یوں خوشیاں منا رہی ہیں۔

    اُشنا شاہ نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کی موت کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی اہلیہ نے ہنستے مسکراتے گیم کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی تو لوگوں نے اس کی ہمت کو داد دی تھی کہ وہ بہت جلد اس غم سے نکل کر اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہیں۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اُشنا شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری اداکارہ اگر بہن کی وفات کے کچھ مہینوں بعد خوشی سے شادی کی تقریب میں ڈانس کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اتنی جلد خوش کیسے ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کا شکار ہونے کے بعد رواں برس 6 مئی کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

    بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو پر وضاحتی بیان

    نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو پر وضاحتی بیان

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی گھریلو ث پر برہمی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی: نادیہ حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو ایک برانڈ کی مہم کا حصہ ہے تاہم وہ ابھی برانڈ کا نام خفیہ ہی رکھیں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ملازمہ کو کسی باتپر ڈانٹنا مجھے تو لگتا ہے بُرا نہیں ہے اور اگر بجلی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برتے تو اسے ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے میں تو ضرور ڈانٹوں گی کیونکہ ایسی بجلی کی چیزیں جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن جائے مجھے بہت ڈر لگتا ہے-

    انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے اسٹاف میں شامل کوئی بجلی کا خطرہ مول لینے والی غلطی کرتا ہے تو وہ اسے ضرور ڈانٹتی ہیں تاکہ وہ آئندہ خیال رکھے۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ اگر میری کوئی ملازمہ ایسا کچھ کرے گی تو میں اسے ضرور ڈانٹوں گی کیونکہ اس سے اس کی اصلاح ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ کو موبائل میں لگے رہنے کا طعنہ دیتے ہوئے بجلی کے آلات خراب ہوجانے پر ڈانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے کچھ صارفین اداکارہ سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے-

    نادیہ حسین کی ملازمہ کو ڈانٹنے کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث کا آغاز

  • آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے شادی کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے شادی کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معروف اور نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار و ماڈل شہباز شگری نے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ شام ہونے والے ایوارڈ شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت فنکارجوڑی آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے بھی شرکت کی-

    شو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب فنکارخوب انجوائے کرتے اور خوبصورت تصویریں بنواتے ہوئے نظر آ رہے تھے، ایسے میں ایک انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ کی جانب سےہاتھوں آئمہ اور شہباز سے شادی سے متعلق بھی سوال کیا گیا-

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’انشا ءاللّٰہ اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شوکی رنگا رنگ تقریب اور فنکاروں کے سوشل میڈیا پر جہاں چرچے ہیں وہیں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔یہاں تک کہ اداکارہ علیزے شاہ اور ہم سٹائل ایوارڈ تو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

    ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید

  • ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید

    ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

    اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکاراؤں کے ملبوسات کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھنے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراؤں کی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے چہرے واضح نہیں تھے، مختصر پیغام میں لکھا کہ ’کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔

    اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ سادگی کے ساتھ بھی آپ اپنے ایک واضح اسٹائل میں سامنے آسکتی تھیں کیونکہ مہنگے کپڑے ہی آپ کے اسٹائلش ہونے کی ضمانت نہیں ہوتے۔

    اداکارہ عفت عمر بھی تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں، انہوں نے اداکاراؤں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔

    نوجوان اداکارہ نازش جہانگیر نے بھی ایوارڈ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی اداکاراؤں کے فیشن اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے افسوس لکھا-

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    اداکارہ علیزے شاہ اپنے لباس کی وجہ سے صارفین کے نشان پر رہتی ہیں جس کے باعث وہ آئے دن پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کے سرِ فہرست ٹرینڈ کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تاہم آج بھی وہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جس کی وجہ ان کا ایوارڈ شو کی تقریب میں کالے رنگ کا مغربی طرز کا لباس ہے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔


    https://twitter.com/ArslanR70413271/status/1411876322763235329?s=20
    ایک صارف نے مشورہ دیا کہ علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔
    https://twitter.com/i_alisarwar/status/1411881790185291778?s=20


    علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔


    https://twitter.com/NearDesert/status/1411947697733521408?s=20


    ایک صارف نے لکھا کہ ’مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔‘
    https://twitter.com/charisma14310/status/1411804244991262721?s=20

    واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

    اداکار بلال قریشی نے کہا آپ تمام خواتین خوبصورت اور ٹیلنٹڈ ہیں میری بات پر یقین کریں آپ لوگوں کو کسی بھی ایوارڈ شو میں دیوا دکھنے کے لئے مغربی طرز کا لباس پہننے کی ضورورت نہیں-

    جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی…

  • منال خان کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

    منال خان کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

    پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل منال خان کی اُن کے منگیتراحسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں منال خان کو ظبعیت کی ناسازی کے باعث اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں منال خان کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹے جبکہ احسن محسن اکرام کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    احسن محسن اکرام کا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جلدی ٹھیک ہو جاؤ،‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

    احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی اس انسٹا اسٹوری میں منال خان کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔

    منال خان کیوں اور کیسے بیمار ہوئیں اس سے متعلق تو احسن محسن اکرام کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے مگر تصویر میں منال خان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی طبیعت کافی ناساز ہے-

  • لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی

    لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی

    صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی-

    باغی ٹی وی : لوک گلوکارالن فقیراندرون سندھ کے گاؤں آمڑی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق منگراچی قبیلے تھا، سندھ کے روایتی لباس میں ملبوس الن فقیر نے اپنی مخصوص گائیگی کے ذریعے صوفیانہ کلا م کو جس انداز میں پیش کیا، وہ صوفیانہ شاعری سے انکی محبت کا واضح ثبوت ہے۔

    گلوکارمحمد علی شہکی کے ساتھ گیت ’ تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘ نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا لطیفی راگ سن کرالن فقیر پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی تھی، اسی وجہ سے الن فقیر نے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر رہائش اختیار کرلی ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے رفقاء نے باقاعدہ گانے کا مشورہ دیا جس پر الن فقیرنے شاہ عبدالطیف کا کلام گانا شروع کردیا۔

    حکومت نے الن فقیر کی خدمات کے اعتراف میں 1980 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، اس کے علاوہ انہیں شاہ عبدالطیف ایوارڈ، شہباز اورکندھ کوٹ ایوارڈز بھی حاصل کیے-

    الن فقیر کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد 4 جولائی 2000 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

  • نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا

    نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا

    حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو بہادری سے سکشت دینے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا-

    باغی ٹی وی : نادیہ جمیل غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پر لندن سے لاہور آرہی تھیں نادیہ جمیل نے غیرملکی ایئرلائن کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے، ویل چیئر کا ویل بھی نہیں ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ جمیل نے کہا کہ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نا ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی، پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے دستاویزات مانگی گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں، جب مجھے دستاویزات ملیں عملہ تبدیل ہوگیا۔


    نادیہ کی ویڈیو پر برٹش ائیر ویز نے جوابیتوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہائے نادیہ ، یہ سن کر افسوس ہے کہ آپ کو ایسا مشکل تجربہ ملا ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ معلومات کے ساتھ ایک ڈی ایم ڈراپ کریں اور اپنا نام ، حوالہ اور رابطے کی مکمل تفصیلات سینڈ کریں۔ ہمیں آپ کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے –

    جس پر نادیہ جمیل نے کہا ٹھیک ہے ٹیکسی کاڈرائیور گوایہ ہے جس کی ٹیکسی میں میں نے آرام کیا-

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئیں

  • جب سلمان خان طلاق کے بعد صدمے سے دوچارعامرخان کی مدد کے لئے آئے

    جب سلمان خان طلاق کے بعد صدمے سے دوچارعامرخان کی مدد کے لئے آئے

    بالی ووڈ اداکارعامر خان کی اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شادی ختم ہو گئی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی 2002 میں ختم ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی شادی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد کے دنوں کے بارے میں عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان نے انھیں اس صدمے سے نکالنے میں کافی مدد کی تھی۔

    فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد انھوں نے سلمان خان نے دوری اختیار کرلی تھی، انھیں ایسا لگتا تھا کہ سلمان ایک گھمنڈی انسان ہیں جبکہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کام کرنا کا تجربہ بھی انتہائی خراب رہا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کی زندگی میں اس وقت دوبارہ آئے جب ان کی پہلی طلاق ہوئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب وہ صدمے سے دوچار تھے۔

    کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں سوشل میڈیا صارفین

    انھوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ان سے رابطہ کیا تھا اور پھر ملاقاتیں کی اس وقت ہم نے ساتھ مل کر شراب نوشی بھی کی اور تب سے ہمارا رابطہ مضبوط ہوا اور یہ دوستی کا رشتہ بڑھتا چلا گیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

    عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے جبکہ پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں-

  • یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے    عامرخان اور کرن راؤ کی طلاق پر راکھی ساونت کا تبصرہ

    یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے عامرخان اور کرن راؤ کی طلاق پر راکھی ساونت کا تبصرہ

    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عامر خان کی طلاق پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : راکھی ساونت نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا، یہاں لوگوں کی طلاق ہورہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی تھی اس وقت میں نے ان کا انٹرویو لیا تھا اس وقت میں بہت رنجیدہ ہوگئی تھی میں نے کہا تھا کہ عامر خان آپ نے کرن سے شادی کی مجھے اچھا نہیں لگا، تو کیا آج انھوں نے میرے اس انٹرویو کو سنجیدہ لے لیا؟

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عامر خان کی طلاق پر آپ کو خوشی ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کسی کی بھی طلاق ہو اس سے مجھے غم ہوتا ہے۔

    طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    ایک چٹکلہ چھوڑتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عامر خان میرے بارے میں بھی سوچیں میں ابھی تک کنواری ہوں۔

    انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کوئی میرا بھی پتی ڈھونڈ کر لاؤ سوئمبر ہی رکھ دو اس مرتبہ تو پکا پتی چُن کر ہی باہر نکلوں گی-

    کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں سوشل میڈیا صارفین