Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاطف اسلم کا نیا گانا "دل جلا نےکی بات” ریلیز ہوتے ہی انٹر نیٹ پر مقبول

    عاطف اسلم کا نیا گانا "دل جلا نےکی بات” ریلیز ہوتے ہی انٹر نیٹ پر مقبول

    عاطف اسلم کا نیا گانا "دل جلا نےکی بات” ریلیز ہوتے ہی انٹر نیٹ پر مقبول ہوگیا۔

    باغیٹی وی : عاطف اسلم کا نیا گانا "دل جلا نےکی بات” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یوٹیوب پر اس گانے کو ایک دن میں تقریباً 10لاکھ 71 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

    گانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ موسیقی سعد سلطان نے دی ہے اورگانے کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہے۔

    یوٹیوب پر عاطف اسلم کے گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ انہیں "کنگ آف میوزک انڈسٹری” اور لیجنڈ قرار دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان اپنے دور کے ہیرو تھے لیکن عاطف اسلم اس دور کے ہیرو ہیں-

    عاطف اسلم کے بھارتی مداحوں میں بھی گانا بہت مقبول ہورہا ہے اور بھارت سے بھی ان کے نئے گانے پر لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

  • وہ واقعہ جب حرا نے مانی کا مذاق اڑانے پر دوست کوتھپڑ دے مارا تھا

    وہ واقعہ جب حرا نے مانی کا مذاق اڑانے پر دوست کوتھپڑ دے مارا تھا

    پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر ان کی اہلیہ اور مقبول اداکارہ حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پ احسن خان کے شو’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔

    جس پر مانی نے حرا کے بارے میں تقریباً 9 سال پہلے کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہا حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔

    مانی کے مطابق خاتون کی اس بات پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جاؤ۔

    صارفین نے حرا اور مانی کو "اوورترین کپل” قرار دیا

    مانی نے مزید بتایا جب جھگڑا زیادہ ہوگیا تو ڈرائیور نے مجھےفون کیا اور کہا ’’مانی بھائی باجی (حرا) پاگل ہوگئی ہے‘۔ ڈرائیور کی اس بات پر میں نے اس سے پوچھا خان کیا ہوا؟ –

    مانی کے مطابق جس پر ڈرائیور نے کہا دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہوگیا لیکن مجھے نہیں پتہ جھگڑا کس بات پر ہوا ہے۔

    اداکارمانی نے کہا میں نے اپنے ڈرائیور کو کہا حرا کی دوست جو گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہے اسے اس کے گھر چھوڑ کر آنا-

    حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی…

  • حریم شاہ کی منگنی کی تصویر کی حقیقت،  انگوٹھی اور گھڑی والا شخص منظر عام پر آ گیا

    حریم شاہ کی منگنی کی تصویر کی حقیقت، انگوٹھی اور گھڑی والا شخص منظر عام پر آ گیا

    ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر زینت بنی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی حریم شاہ کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیں لگا رہا ہے وہیں حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آگئی ہے-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا بعد ازاں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا-

    حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان

    لیکن حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔

    تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

    حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟اور پیپلز پارٹی کا ہر رکن سندھ اسمبلی حریم شاہ کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو صرف مذاق کے طور پر لے رہا ہے-

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    اس حوالے سے سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی منظرعام پر آئے جس میں انہوں نے حریم شاہ سے کسی بھی قسم کی تعلقات کی تردید کی۔

    اور اب ایکسپریس نیوز نے ایک نجی چینل کا حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔

    حسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے۔

    دوسری جانب حریم شاہ کی جانب سے ابھی تک اس متنازع تصویر کے حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی –

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

    میں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

    کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

  • میری کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع نہیں ہوتی     یاسر حسین

    میری کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع نہیں ہوتی یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع ہوتی نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی شو میں دورانِ انٹرویو کہا کہ اگر میں چاہتا ہوں کہ کوئی تنازعہ بنے تو کیا لوگ تنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے، تنازعے کہ علاوہ کوئی کیا دیکھنا چاہتا ہے۔

    یاسر حسین نے کہا کہ سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا بھی لگا ہے، برا بھی لگا ہے، مختلف بھی لگا ہے اور متنازعہ بھی لگا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ ان کی کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع ہوتی نہیں ہیں، درحقیقت لوگوں کو بری لگ رہی ہوتی ہیں ان کی باتوں کو جتنا بڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اسے آپ متنازع کہہ سکتے ہیں، ہر چیز تنازعہ تھوڑی ہوتی ہے۔

    یاسر حسین کا کہنا تھا کہ آپ یہ دیکھیں کہ ماہرہ خان سے لے کر عمران خان تک عوام کس کو گالی نہیں دے رہے، سب کو گالی دے رہے ہیں تو وہ کون سا بہت خاص ہیں یا لوگ اُنہیں کوئی بہت الگ سے گالیاں دے رہے ہیں۔

    یاسر حسین کا سوشل میڈیا کے بارے میں کہنا تھا کہ اُنہیں سوشل میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی طرف سے چاہے سوشل میڈیا کل بند ہوجائے۔

    نمرہ خان کے فردوس عاشق اور نواز شریف پر تبصرے نے میزبان کو لاجواب کر دیا

    پاکستانی فیشن برانڈ پر ہندو مذہب کی توہین کا الزام ، برانڈ نے معافی مانگ لی

  • عائزہ خان نے دانش تیمور کے لئے کون سی عادت تبدیل کی؟

    عائزہ خان نے دانش تیمور کے لئے کون سی عادت تبدیل کی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد اُنہوں نے اپنی ایک عادت کو شوہر، معروف اداکار دانش تیمور کی وجہ سے تبدیل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ عائزہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں شو کے دوران میزبان نے عائزہ خان سے ساحل کی سیر کے حوالے سے سوال پوچھا-

    جس کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ ’اُنہیں سمندر کی لہروں سے کھیلنا پسند تھا اور سمندر کے پانی میں جانے کی عادت تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اب انہوں نے اپنی اس عادت کو تبدیل کر لیا ہے کیونکہ ان کے شوہر دانش تیمور کو سمندر کے پانی میں جانا پسند نہیں ہے۔

    ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت…

    اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتایا کہ ان کی دانش تیمور سے شادی صرف محبت کی شادی ہی نہیں ہے بلکہ اس شادی کو کروانے کے لیے خاندان کی مداخلت بھی شامل تھی۔

    علاوہ ازیں عائزہ خان نے انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے کچھ ذاتی اختلافات کے سبب دانش تیمور اور میں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

    دانش تیمور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے شکر گزار کیوں؟

  • بھارت: پولیس کا منشیات پارٹی پر چھاپہ متعدد معروف اداکاراؤں سمیت 22 افراد گرفتار

    بھارت: پولیس کا منشیات پارٹی پر چھاپہ متعدد معروف اداکاراؤں سمیت 22 افراد گرفتار

    بھارتی پولیس نے غیر قانونی پارٹی پر چھاپہ مارکر متعدد اداکاراؤں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پولیس کو رات گئے اطلاع ملی کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناشک میں ایک بلڈنگ میں غیر قانونی پارٹی (جہاں منشیات اور جسم فروشی) ہورہی ہے جہاں بالی ووڈ سمیت مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار موجود ہیں۔

    پولیس نے فوری طور پر اس بلڈنگ پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود متعدد اداکاراؤں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ یہ پارٹی دو نجی بنگلوں میں منظم کی گئی تھی اور متعدد منشیات ، جن میں کوکین ، چرس بھی شامل تھا ، مقامات سے مبینہ طور پر برآمد کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ہم نے تین الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں – ایک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ، دوسرا منشیات کی فروخت اور کھپت کا جبکہ تیسرا مقدمہ پارٹی میں پائے گئے لوگوں کے خلاف – کوویڈ اصولوں کی خلاف ورزی کا۔

    ناسک رورل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے کہا: “پارٹی دو نجی بنگلوں میں کسی فرد کی سالگرہ منانے کے لئے منظم کی گئی تھی اور ممبئی کے بہت سے لوگوں نے پارٹی میں حصہ لیا۔ منشیات پارٹی میں حصہ لینے والے افراد میں بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی فلموں کی چار اداکارائیں ، ایک بگ باس کے مقابلہ میں شریک اور دو نامور کوریوگرافر شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پولیس سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی میں موجود تمام افراد نشے کی حالت میں تھے؟ جس پر پولیس حکام نے جواب دیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ہم کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے تاہم ہم نے پارٹی میں موجود 22 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں پر اداکارہ ہینا پنچل جو مراٹھی فلم انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں، کے علاوہ کوئی بڑا فنکار موجود نہیں تھا البتہ ان میں 6 چھوٹی اداکارائیں موجود تھیں جو متعدد بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمیں کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سے متعدد اقسام کی منشیات اور الکوحل کی بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔

  • کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

    کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں –

    باغی ٹی وی : ٹاک ٹاکر حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ہے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں،دو روز قبل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی –

    تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

    حریم شاہ کے اس انٹر ویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کا نا جوڑا جا رہا ہے جبکہ پریس کانفرنسز کے دوران میڈیا کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی سے اس حوالے سے سوالات بھی کئے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کا ہر رکن سندھ اسمبلی حریم شاہ کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو صرف مذاق کے طور پر لے رہا ہے-

    حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے میڈیا کی جانب سے یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی اپنے دونوں ہاتھ کیمروں کے سامنے کرکے اپنی صفائی پیش کر ڈالی صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔

    سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

    اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست کے لئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلنے والوں کوشرم آنی چاہئے۔

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

    صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا نے کہا کہ حریم شاہ کی اگرشادی ہوئی ہے تویہ شرعی معاملہ ہے، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے اور میرے علم میں نہیں ہے کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے جبکہ دیگر خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔

    تاہم اب اس وائرل خبروں اور لوگوں کی قیاس آرائیوں پر حریم شاہ کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے-

    اپنی ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی-

    اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم کسی کو بھی اپنی آئی ڈی سے پروموٹ کر رہے ہوتے ہیں یا کسی کی پروموشن کے لئے ان کے ساتھ ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس بندے کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہے-

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اس سے پہلے میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور جو ایرے غیرے اور مختلف لوگوں کی تصویریں میرے ساتھ شئیر کی جا رہی ہیں اس سے گریز کریں –

    انہوں نے کہا کہ اگر میری آئی ڈی پر کسی کے ساتھ بھی میر ی ویڈیو دیکھی ہے تو میرا مقصد ان کی پروموشن تھا ان کو پروموٹ کرنا تھا اس کے علاوہ کوئی تعلق نہیں تھا اگر ہوتا تو میں اس چیز کا ضرور اقرار کرتی اظہار کرتی –

    حریم شاہ نے کہا کہ میں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

  • شادی کی خبروں کے بعد حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل

    شادی کی خبروں کے بعد حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں

    باغی ٹی وی : دو روز قبل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی –

    تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں شادی کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر تو کوئی واضح بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

    حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں انہیں کالے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

    "دی حریم شو، مویشی منڈی اسپیشل” کے نام سے ریکارڈ کیے جانے والے شو کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل شیئر نہیں کی گئی تاہم انہوں نے اپنی ویڈیوز پر ہمیشہ کی طرح کمنٹس بند کر رکھے ہیں۔

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

     

  • نینا گپتا بالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی

    نینا گپتا بالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی

    بالی ووڈ کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ نینا گپت ابالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ فلم ” گڈ بائی ” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فلم” گڈ بائی” کی شوٹنگ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد نافذ کیے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے روک دی گئی تھی تاہم اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شوتنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے-

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے لئے یہ بہت خاص موقع ہے کیونکہ آئندہ برس بالی ووڈ میں انھیں چالیس برس مکمل ہوجائیں گے اور وہ امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر کام کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

    ایشوریا کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا رجنی کانت

    نینا گپتا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر کوئی حیران ہے کہ یہ میری امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی فلم ہے، لیکن یہ حقیقت ہے، چلو بالآخر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع تو ملا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بہت سال پہلے ایک پروجیکٹ پر ہماری بات چیت ہوئی تھی لیکن وہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہوا؟اب وہ فلم گڈ بائی میں امیتابھ کی بیوی کا کردار ادا کریں گی-

    واضح رہے کہ نینا کی بچن خاندان سے بہت اچھی دوستی ہے، اور نینا کے مطابق جیا بچن انھیں اپنے گھر ہونے والی دیوالی پارٹی میں ہر برس مدعو کرتی ہیں-

    ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں فیصل جاوید خان

  • بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں     ثمینہ پیرزادہ

    بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ بیگم خورشید شاہد کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں سینئیر اداکارہ کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا –


    اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’بیگم خورشید شاہد ایک گرینڈ لیڈی تھیں جن کی ہم سب نے تعریف کی اور اُنہیں خوب پسند کیا وہ ٹی وی اور تھیٹر میں اپنے سارے کرداروں اور منفرد انداز کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے یاد رہیں گی۔

    اداکارہ نے بیگم خورشید شاہد کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ اور اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد انتقال کر گئی تھیں۔

    علی ظفرکا مرحوم نانا کے لئے جذباتی پیغام

    بیگم خورشید شاہد نے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا، وہ دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں، کیریئر کی ابتداء میں لاہور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی پر پہلی مرتبہ کامیڈی ڈرامے رس ملائی میں کام کیا انہیں کلاسیکی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا-

    ان کے یادگار ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی، وادیِ پرخار، من چلے کا سودا، چابی اور چابیاں سمیت فشار شامل ہیں۔

    بیگم خورشید شاہد کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا-

    ماضی کی مقبول اداکارہ انتقال کرگئیں