Baaghi TV

Category: شوبز

  • ریمبو نے صاحبہ سے دوسی شادی کی اجازت مانگ لی اور پھر

    ریمبو نے صاحبہ سے دوسی شادی کی اجازت مانگ لی اور پھر

    شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ کا شمار شوبز کی کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے جوڑی اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے متاثرکُن شخصیت ہیں اور ان کا شمار

    باغی ٹی وی: صاحبہ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے نکاح، بارات اور ولیمے کے عروسی جوڑے مداحوں کو دکھائے اور اپنے اس بڑے دن کے حوالے سے یادیں مداحوں کو بتائیں۔

    صاحبہ نے بتایا کہ ہمارا نکاح جمعہ کے دن ہوا تھا ریمبو نے بتایا کہ 16 اکتوبرکو ہوا تھا اور نکاح داتا دربار میں ہوا تھا۔ علامہ محمود احمد صاحب نے نکاح کا اعلان کیا تھا اور جمعہ میں شامل تمام لوگوں نکاح میں شریک ہوئے تھے نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی-

    صاحبہ نے بارات کا جوڑا دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کسی اخبار میں خبر آئی تھی کہ صاحبہ کا جوڑا سونے کی تار سے بنا ہے جس پر میں اس اخبار سے ناراض بھی ہوئی تھی انہوں نےکہا خبر والے چاہتے ہیں کہ کوئی تھرل ہو خبر میں-

    جوڑے دکھاتے دکھاتے ریمبو صاحبہ سے کہتے ہیں کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک اور شادی کرلوں۔

    ریمبو اہلیہ کے سامنے اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی یہی آپ کی بارات کا جوڑا پہناؤں۔‘

    صاحبہ کہتی ہیں کہ ’آپ میرا جوڑا دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ اس جوڑے کی چمک دمک ختم نہیں ہوئی تو کیوں نہ ایک اور شادی کرلی جائے ۔‘

    ریمبو صاحبہ سے دوسری شادی کے حوالے سے سوال کرتی ہیں کہ اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟لیکن شرط ہے کہ کوئی دوسری میرے سے اچھی ہونی چاہیئے-

    ریمبو اس مذاق میں کیے گئے سوال میں سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں کہ ’نہیں میں نہیں کروں گا۔‘

    جان ریمبو نے کہا کہ اتنے مہنگے جوڑے آتے ہیں یہ اور بعد میں ویسے پڑے رہتے ہیں یہ رینٹ پرہونے چاہیئے اور ہماری بہت ساری بچیاں ایسی بھی ہیں جو افورڈ نہیں کر سکتیں جوڑا بھی اسی لئےرینٹ پر ہونا چاہیئے یہ فیشن اب ختم ہو نا چاہیئے اب تو دس دس پندرہ لاکھ کا بھی جوڑا ہوتا ہے وہ کون لوگ پہنتے ہیں ایک دن کے لئے دس لاکھ بیس لاکھ روپیہ لگاتے ہیں اس سے اچھا گاڑی لیں-

    اور دس پندرہ ،بیس لاکھ کا رینٹ پر جوڑا لیں اور جو نہیں افورڈ کر سکتے وہ رینٹ پر لےکر پہنیں اور والدین پر بوجھ نہ بنیں-

  • ماضی میں نہیا ککڑ نے خودکشی کرنے کا کیوں سوچا تھا ؟

    ماضی میں نہیا ککڑ نے خودکشی کرنے کا کیوں سوچا تھا ؟

    معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے ماضی میں خودکشی کرنے کے بارے میں کیوں سوچا تھا گلوکارہ نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جب گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے درمیان بریک اپ ہوا تو یہ وقت گلوکارہ کے لیے انتہائی سخت تھا۔

    اس کے بعد 2019 میں نیہا ککڑ نے اپنے گلوکار دوست وی بور پرشا کے ساتھ کام شروع کیا، لیکن بریک اپ کے بعد نیہا ککڑ بہت اداس تھیں اور انہیں افواہوں کے طوفان نے گھیر رکھا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں نیہا ککڑ نے افواہوں سے تنگ آکر انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔ گلوکارہ نے لکھا ’میں اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہوں، نہ جسمانی طور پر سکون ہے اور نہ ہی ذہنی طور پر، میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے یہ نہیں سوچتے کہ میں بھی کسی کی بہن اور بیٹی ہوں، میں نے اپنے کیریئر کے لیے سخت محنت کی اور اہل خانہ کا سر فخر سے بلند کیا‘۔

    ایشوریا کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا رجنی کانت

    نیہا ککڑ نے لکھا کہ ’لوگ ایسی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں کہ کوئی اپنی زندگی سے تنگ آجائے؟ میں گلوکارہ ہونے سے پہلے ایک انسان ہوں، اتنے بےرحم نہ بنیں، کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرنا چھوڑ دیں، کسی کو اتنی اذیت نہ دیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو جائے، اگر آپ کسی کے باپ یا بھائی ہیں تو کیا آپ اپنی بیٹی یا بہن کے ساتھ بھی ایسا کریں گے؟ کسی کو اتنا تنگ نہ کریں کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کرلے‘۔

    گلوکارہ کی اس پوسٹ نے مداحوں کو بے چین کردیا اور ہر کوئی نیہا ککڑ کی فکر کرنے لگا۔ اس کے کچھ دنوں بعد گلوکارہ نے پریشان ہونے والے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ کی کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں وہ پریشان نہ ہوں، یہ ایک برا وقت ہے جو جلد ہی گزر جائے گا، مجھ سے محبت کرنے والے مداح ایسے لوگوں کو روکیں جو ہر کسی کو پریشان کرنے والے کام کرتے ہیں، ایسی خبروں کو روکیں جو زندگیوں کو مصیبت زدہ کرتی ہیں۔

    دوسری جانب ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ پورٹل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ، وی بھور نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آپ اسے افواہ کے طور پر لیں۔ لوگوں میں ذہنیت ہے * اگر کوئی آپ کو اپنا کیریئر بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے تو ، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ میں کچھ پرتیبھا دیکھیں۔ صرف اس وجہ سے کہ میں نیہا کو انسٹاگرام پر دیدی (بڑی بہن) کے طور پر ٹیگ نہیں کرتا ہوں ، ہر کوئی یہ سوچنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ میری گرل فرینڈ ہے۔

    میں واقعتا ان کا احترام کرتا ہوں اور لوگ مجھے جانتے ہیں کیونکہ ان کی بات اور ظاہر ہے کہ یہ میری سخت محنت کی وجہ سے بھی ہے۔ لہذا ، میں ان افواہوں کا جواب دینے میں بھی محسوس نہیں کرتا ہوں۔ جب میں ان چیزوں کو سنتا ہوں تو میرا دماغ خراب ہوتا ہے-

    بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں

  • ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت خراج تحسین

    ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : شوبزانڈسٹری میں اسٹارزایک دوسرے کی تعریفیں بہت ہی کم کرتے ہیں تاہم اس بارتعریف بھی کی گئی اورخراج تحسین بھی پیش کیا گیاوہ بھی حسین الفاظ میں-

    جی ہاں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کوانڈسٹری میں 10 مکمل ہونے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے-

    اداکارہ عائزہ نے اپنی انسٹاگرام میں ماہرہ خان کی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری میں 10 سال گزارلیے اورآج بھی ماہرہ سب سے اوپرہیں وہ صرف اس لیے کیونکہ ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا۔

    عائزہ خان نے کہا کہ ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں اور ہم خوش نصیب ہیں کہ آپ جیسی اداکارہ ہمارے پاس ہے ۔اور اسی لیے میں ماہرہ خان کی بہت عزت کرتی ہوں، میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں ، آپ کو اپنا احترام پیش کرنا چاہتی ہوں ، اور آپ کو کچھ عظیم داستانوں میں پیش کرتی ہوں آپ میری بس دوست نہیں بلکہ ایک لوونگ لیجنڈ ہیں۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا بہت شکریہ. ان تمام سالوں پر بہت بہت مبارک ہو اور میں آپ سب کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آپ ہیں اور ہمیشہ ہماری ہیروئن رہیں گی!

    عائزہ خان کی اس پوسٹ کو فنکار سمیت مداحوں کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے –

    اس پر عائشہ عمر نے کہا کہ یہ خراج ہر چیز ہے۔ آپ دونوں خواتین ہماری ہیروئن ہیں۔ ہمارے دلوں کی ہیروئن۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ بہت ہی زبردست الفاظ میں خراج تحسین ہے-

    ماہرہ خان نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر خوشی میں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں دراصل یہ پوسٹ مجھے نہیں بلکہ آپ کی خوبصورت شخصیت کی عکاسی کرتی ہے-

    ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر، مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

  • لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا

    لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا

    لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، نوجوان گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شہری کھل اٹھے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث مانند پڑنے والی اسلام آباد کی رونقیں لوٹنے لگیں، لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں نوجوان گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو شہری کھنچے چلے آئے۔

    مدھر سر اور سحر انگیز گائیکی، لوک ورثہ اسلام آباد میں سجا میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ روایتی موسیقی کے سروں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تو نوجوانوں نے جدید موسیقی سے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

    اسلام آباد کے لوگوں نے شام موسیقی کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی فضا میں ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    شہریوں نے کورونا وبا کے پریشان کن حالات کے بعد تفریحی سرگرمی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایسی تفریحی سرگرمیاں تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہیں۔

  • حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    کراچي:معروف ٹک ٹاکرحريم شاہ کے نکاح کی تفصیلات سامنے آ گئیں –

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہاتھوں میں انگوٹھی پہنے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد مداح کشمکش میں پڑ گئے تھے کہ حریم شاہ کی کہیں بات پکی ہو گئی ہے لیکن اداکارہ و ٹک ٹاکر کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تھا-

    تاہم اب حریم شاہ نے بات پکی ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے اور مداحوں کو اپنے ناکح کی خوشخبری سنائی ہے-

    تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا کہنا ہے کہ نکاح کےبندھن سےمنسلک شوہرکاتعلق پيپلزپارٹي سے ہے اور رکن سندھ اسمبلي ہيں نکاح کي تقريب ميں شوہرکے اہلخانہ اوررشتےدارشريک ہوئے-

    حریم شاہ کا پنے بیان میں کہنا ہے کہ شوہرنےنام ظاہرکرنےکي اجازت نہيں دي ہے آئندہ چندروزميں شوہرکيساتھ ترکي روانہ ہورہي ہوں-

    حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟

  • میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں   راکھی ساونت

    میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں راکھی ساونت

    بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر اور بگ باس کی 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت سے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ والدہ اب ٹھیک ہیں، انہیں کینسر ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ ان کا علاج کروا سکتی۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے علاج کرانے میں میری مدد کی، والدہ کا علاج سجنے دت کی بہن ڈاکٹر پریا دت نے کیا، پریا دت نے والدہ کا بہت خیال رکھا، میں ان کی شکر گزار ہوں۔

    عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

    میزبان نے پوچھا کہ سلمان خان کی مدد کے بدلے میں آپ ان کے لیے کیا کرنا چاہیں گی؟ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میرا خواب ہے کہ میں سلمان خان کے پیر دھوؤں کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی، لوگ مدد کر کے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن سلمان خان نے ایک ہاتھ سے مدد کی اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہونے دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کمال آ ر خان کی سلمان خان کے خلاف ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے-

    راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

    کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے راکھی ساونت

  • کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے   راکھی ساونت

    کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے راکھی ساونت

    راکھی ساونت سلومیاں کے خلاف ٹوئٹ کرنے اور ان کی فلموں پر تنقید کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار کمال آر خان المعروف کے آر کے پر کو کھری کھری سنادیں-

    باغی ٹی وی : کمال آر خان نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے کے آر کے کی متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کے آر کے نے سلمان خان کی فاؤنڈیشن ’’بینگ ہیومن‘‘ کو فراڈ قرار دیا تھا۔

    راکھی ساونت نے کے آر کے کو سلمان خان کے خلاف ٹوئٹ اور ان پر تنقید کرنے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔

    راکھی ساونت سے جب سلمان خان اور کے آرکے تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی غصے میں کے آر کے کو جھوٹا قراردیا اور کہا کے آر کے لوگوں پر صرف تنقید کرتا ہے اس کے اندر شیطان رہتا ہے کے آر کے اپنے بارے میں بھی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔

    راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے-

    عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

  • ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں      فیصل جاوید خان

    ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں فیصل جاوید خان

    پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے وسیم بادامی نے شو کے دوران سوالات پوچھے جن کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے-

    شو کے دوران وسیم بادامی نے سینیٹر فیصل جاویدخان سے سوال پوچھا کیا ہماری فلم انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل جاوید خان نے کہا جی بالکل ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں۔

    کیا ہماری ڈراما انڈسٹری ہماری فلم انڈسٹری سے زیادہ آگے ہے؟ وسیم بادامی کے اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا یہ بات بالکل صحیح ہے ہماری ڈراما انڈسٹری فلم انڈسٹری سے زیادہ آگے ہے۔

    جبکہ وسیم بادامی نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ترک ڈرامے آنے سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے کیا یہ بات غلط ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    وسیم بادامی نے پوچھا ایسا کہا جاتا ہے کہ ترک ڈرامے آنے سے ہمارے فنکار بے روزگار ہوتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے کوئی بھی فنکار بے روز گار نہیں ہوتا ہمارے یہاں ماشااللہ بہت کام ہے۔

    ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں ترک ڈرامے اتنے زیادہ آئیں گے ہی نہیں کہ ہمارا مقامی ٹیلنٹ متاثر ہو۔

    یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے ہمایوں سعید

  • یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے     ہمایوں سعید

    یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے ہمایوں سعید

    پاکستان کے معروف و مقبول اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے ہمراہ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے وسیم بادامی نے شو کے دوران ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ترک ڈرامے آنے سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے کیا یہ بات غلط ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    وسیم بادامی نے پوچھا ایسا کہا جاتا ہے کہ ترک ڈرامے آنے سے ہمارے فنکار بے روزگار ہوتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے کوئی بھی فنکار بے روز گار نہیں ہوتا ہمارے یہاں ماشااللہ بہت کام ہے۔

    ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے اتنے زیادہ آئیں گے ہی نہیں کہ ہمارا مقامی ٹیلنٹ متاثر ہو۔

    اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ترک ڈرامے ہمارے ایک چینل پر آتے تھے اور ہر وقت وہاں پر صرف ترک ڈرامے ہی دکھائے جاتے تھے لیکن اب نہیں آرہے کیونکہ وہ لوگ بھی کتنے غیر ملکی ڈرامے لائیں گے۔ کبھی کوئی اچھا ڈراما آجاتا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور وہاں کی انڈسٹری کوبھی فائدہ ہوتا ہے اور اسی طرح ہونا چاہئے۔

    فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟

    ہمایوں سعید نے کہا پہلے ہمارے مقامی چینل پر ہالی ووڈ کی انگریزی فلمیں چلائی جاتی تھیں ’سٹرڈے نائٹ اسپیشل‘ پر۔ اگر ہمارے یہاں ہالی ووڈ سے نیچے کی کوئی چیز دکھائی جاتی ہے تو ہم فوراً غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنا اچھا کام کریں اور اگر بیرون ملک کی بھی کوئی اچھی چیز یہاں دکھائی جائے تو اس سے ہماری انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار سمیع خان نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر غیر ملکی ڈراموں سے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے غیر ملکی ڈرامے معیاری ہیں تو اُنہیں لازمی پاکستان میں نشر کیا جائے، اس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    سمیع خان نے ترک ڈراموں کے حوالے سے کہا تھا کہ تُرک ڈراموں سے بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے لہٰذا ہمیں ان کی نشریات جاری رکھنی چاہیے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز بہترین ڈرامہ ہے۔

    خیال رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مببی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی ڈرامے اور کرداروں نے پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی ایک اعزا اپنے نام کئے –

    جہاں ڈرامے کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز شخصیات بھی منقسم نظر آئیں بعض شوبز شخصیات نے ترک ڈرامہ سیریل کو پسندیدہ اورپاکستان میں خوش آئند قرار دیا جبکہ بعض اداکاروں نے ڈرامےے کو پاکستان بالخصوص پی ٹی وی پر نشر کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جن میں سر فہرست یاسر حسین اور اداکار شان ہیں-

    "عمیرہ احمد، دھوپ کی دیوار، ISPR” ایشو کیا ہے؟؟ محمد عبداللہ

  • گٹار بجانے سے عاصم واپس نہیں آئے گا، صارفین کا ہانیہ عامر پر طنز

    گٹار بجانے سے عاصم واپس نہیں آئے گا، صارفین کا ہانیہ عامر پر طنز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر بڑی ہی خوبصورتی سے گٹار بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر طنز کے خوب تیر بھی برسائے۔


    اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کرلو لیکن اب عاصم واپس نہیں آئے گا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کچھ بھی کر لو عاصم بھائی کو ٹکر نہیں دے سکتیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تو عاصم کا گٹار ہے ،ایک صارف نے لکھا کہ عاصم سے مقابلہ شروع کر دیا، ایک صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر کے اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آواز ہانیہ کے گٹار سے نہیں آرہی بلکہ بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے۔ ایک صارف نے کہا جو بجا رہا ہے ہے پیچھے وہ بھی دکھاؤ جبکہ ایک اور صارف نے گٹار کی دھن کو فیک قرار دیا –

    واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی وائرل ویڈیو کا معاملہ: ہانیہ نے معافی مانگ لی

    وائرل ویڈیو پر تنقید سے ہانیہ عامر دلبرداشتہ

    الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

    ہانیہ عامر کے ساتھ وائرل ویڈیو پر عاشر وجاہت کا وضاحتی بیان

    عاصم اظہر کی طنزیہ میم پرہانیہ عامر کا سخت ردعمل