Baaghi TV

Category: شوبز

  • غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار غنا علی نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شئیر کیں

    اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

    نوبیاہتا جوڑے کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کو خوب بھائیں، نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات نے ان تصاویر پر ان کی تعریف کی بلکہ بھارت میں بھی موجود ان کے مداحوں نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔

    جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    خیال رہے کہ اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

  • ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    بالی ووڈ معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 2 جون کو جاری کیا جائے گا،جبکہ فلم بھی اسی ماہ ریلیز ہوگی۔

    ٹیزر میں ودیا بالن کہتی سنائی دے رہیں کہ جنگل کتنا بھی گھنا کیوں نہ ہو شیرنی اپنا راستہ ڈھونڈ لیتی ہے –

    انہوں نے مداحوں سے کہا کہ شیرنی ہمیشہ راستہ جانتی ہے! شیرنی کی دہاڑ سننے کے لئے تیار ہیں؟-

    ودیا بالن کے اکاؤنٹ پر فلم کے ٹیزر کو 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    فلم کی کہانی جنگل سے متعلق ہے جس میں ودیا بالن ایک آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی-

  • بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں    شان شاہد

    بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں شان شاہد

    پاکستانی سُپر اسٹار شان شاہد نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدا کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے بچپن کی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور لکھا کہ ’سب سے خوبصورت رشتہ ایک باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ بیٹیاں خدا کا دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہیں۔ وہ آپ کے دل میں گھر بناتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔ انہوں نے خدا سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لیے دعا کی کہ خدا دنیا کی تمام بیٹیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔‘

    واضح رہے کہ اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

    اداکار شان کی بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں-

  • عمران عباس نے فلم عاشقی 2 میں مرکزی کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ؟

    عمران عباس نے فلم عاشقی 2 میں مرکزی کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ؟

    پاکستانی اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی 2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا-

    باغی ٹی وی : عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی جہاں عمران عباس نے متعدد سوالات کے جوابات دیئے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    عمران عباس نے اس انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’ عاشقی 2 ‘ کی آفر ہوئی تھی مگر وہ اس سے قبل ہی بھارتی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم سے متعلق ڈیل کر چکے تھے۔

    عمران عباس نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ اُن کی ڈیل صرف ذبانی ہی تھی مگر وہ ذبان کے پکے ہونے کے سبب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کا معاہدہ قائم رکھا اور عاشقی 2 کی پیشکش قبول نہیں کی، حالانکہ انہیں فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے بار بار آفر سے متعلق سوچنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔

    عمران عباس نے کہا کہ وہ ذبان کے بہت پکے انسان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بار جو ذبان کسی کو دے دی جائے تو پھر معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے-

  • اجے دیوگن نے بھی ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا

    اجے دیوگن نے بھی ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا

    بالی ووڈ سینئیر اداکار امیتابھ بچن کے بعد اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے باوجود ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے بالی ووڈ اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے تاہم اب اجے نے بھی ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں ایک بنگلا خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ یہ بنگلا 590 اسکوائر یارڈز پر پھیلا ہوا ہے، یوں یہ جوہو میں ان کا دوسرا بنگلا ہے جس کی ڈیل گزشتہ سال دسمبر میں فائنل ہوگئی تھی اور اب اس کے ٹرانفسر پیپر اجے دیوگن کو موصول ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلے کی مالیت 65 سے 70 کروڑ روپے ہے تاہم کورونا وبا کے باعث اجے دیوگن کو یہ بنگلا 60 کروڑ روپے کے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ملا۔

    دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ارجن کپور نے بھی حال ہی میں جوہو میں اپنی اپنی جائیداد خریدی ہے جس کی مالیت 20، 20 کروڑ روپے ہے-

  • جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

    ایک انٹریو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ ٹو جی، تھری جی، فور جی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانوں، پرندوں اور درختوں پر اثرات کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 71 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 71 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار633 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار771 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.71 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار651 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 3 جون براو زجمعرات سے 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا-

  • عمران خان اورعمران عباس سوشل میڈیا پر یکساں مقبول

    عمران خان اورعمران عباس سوشل میڈیا پر یکساں مقبول

    وزیراعظم عمران خان اور معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مقبولیت برابر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی برابر تعداد کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

    اداکار نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ’عمران‘ لکھا۔

    کرکٹ اور پھربعد میں سیاست میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اِس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 1 ملین ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا-

    وزیر اعظم نے اب تک اکاؤنٹ پر اپنے 11.6K پوسٹس شئیر کر رکھی ہیں جن میں سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ عمران خان ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

    دوسری جانب خوبرواور پُرکشش اداکار عمران عباس کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد اب بھی 5 اعشاریہ 1 ملین ہی ہے انہوں نے خود صرف 262 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے-

    جبکہ ان کے اکاؤنٹ پر شئیر کی گئیں پوسٹس کی تعداد 2 ہزار 546 ہے جس میں وہ مختلف ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

  • سلمان خان  نےاپنی فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کر دیا

    سلمان خان نےاپنی فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کر دیا

    معروف بھارتی اداکار سلمان خان نےاپنی بلاک بسٹر فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم دبنگ کے اینیمیٹڈ ورژن کا پرومو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی-


    دبنگ خان کی جانب سے شئیر کئے گئے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے ‘چلبل پانڈے ‘والے انداز میں نظر آ رہے ہیں ۔

    سلمان خان نے پرومو ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم دبنگ کے مشہور ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔

    انہوں نے نے لکھا کہ ‘بھیا جی اسمائل ! آگئے ہیں چلبل پانڈے اپنے اینیمیٹڈ انداز دبنگ میں ، دی اینیمیٹڈ سیریز، 31 مئی سے، ہر روز 12 بجے، کارٹون نیٹ ورک پر،

  • کورونا وائرس میں سب سے مشکل کام تنہا رہنا ہے     کنگنا رناوت

    کورونا وائرس میں سب سے مشکل کام تنہا رہنا ہے کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سب سے مشکل کام تنہا رہنا ہے۔

    باغی ٹی وی: کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد کنگنا رناوت نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

    کنگنا رناوت نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس کے دوران سب سے مشکل کام تنہائی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے منالی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی دادی سے ملاقات کرنے جائیں گی۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 18 مئی کو کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ’ہیلو، آج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    کنگنا نے وائرس سے صحتیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس بارے میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کورونا وائرس کو کس طرح شکست دی لیکن مجھے کہا گیا ہے کہ کورونا فین کلب کو ناراض نہ کروں۔

    واضح رہے کی 8 مئی کو کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔