Baaghi TV

Category: شوبز

  • ’ناگن3‘ کے اداکار 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    ’ناگن3‘ کے اداکار 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    معروف بھارتی ڈرامے ’ناگن3‘ کے مرکزی اداکار پرلوی پوری کو مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار پرل وی پوری کو دو سال قبل کی گئی پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ممبئی میں گرفتار کیا گیا ہے بچی والد کی جانب سے پوری کے خلاف سن 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ویلیو پولیس کے مطابق ، متاثرہ لڑکی کے والد نے 2019 میں الزام لگایا تھا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ تفتیش شروع ہونے کے وقت ملزم کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) سنجے پاٹل نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے حال ہی میں ملزم کی شناخت کی تھی ، اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم کو جمعہ کی شب گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد ، ہم نے اسے مزید تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو آج بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اے بی (12 سال سے کم عمر کی عورت پر عصمت دری کی سزا) ، اور بچوں سے جنسی جرائم سے متعلق تحفظات (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت 2012 دفع 4 ، 8 ، 12 ، 19 اور 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر لڑکی نے الزام لگایا کہ اداکار نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں اسے ایک کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کیس میں ملوث ملزمان نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    اداکار پرل وی پوری کو متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کیے جانے کے بعدگرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت میڈیا پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار پرل وی پوری نے 2013 میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی ڈراموں اور میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے تاہم انہیں ڈراما سیریل ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے سے بے حد مقبولیت ملی۔

    فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

  • میرا ملالہ سے موازنہ بند کیا جائے وہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں      ولید خان

    میرا ملالہ سے موازنہ بند کیا جائے وہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں ولید خان

    سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ براہ کرم ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ملالہ کو ولید خان سے سیکھنے کے مشورے دیئے جس پر ولید خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔

    ولید خان نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔

    انہوں نے لکھا کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے، ملالہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔


    ولید خان نے لکھا کہ ملالہ کی فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئے جو ہماری پاک سر زمین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔


    ولید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروارہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی محبتوں اور پیار کا شکرگزار ہوں لیکن براہِ کرم یہ موازنہ اب بند کیا جانا چاہئے۔

    ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    کسی کواپنی زندگی میں رکھنےکےلیےنکاح نامے پردستخط کی کیاضرورت:پارٹنر کیوں نہیں رہاجاسکتا؟ملالہ یوسفزئی

  • فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    بھارتی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا تھا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    تاہم اب دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے-

    دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نے سستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

  • حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دیا تھا-

    حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ابراہیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بچے سے بہت محبت ہے-

    اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پوسٹ ابراہیم کے لیے ہے، میں نے اُسے کہا تھا کہ وہ امتحان میں نقل کرلے لیکن اُس نے نہیں کی جس کے لیے مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ مجھے ابراہیم پر غصّہ تو بہت آیا تھا کیونکہ آن لائن امتحان تھے اور اگر وہ نقل کر بھی لیتا تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔

    حرا مانی نے ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہاری ایمانداری بہت پسند آئی ہے اور اسی وجہ سے میں نے آپ کے لیے یہ خصوصی پوسٹ کی ہے۔

    واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

  • جہازمیں میرے ساتھ کس نےجنسی ہراسگی کی؟وہ یہ دیکھتی    رہ گئیں کہ یہ کیا ہورہاہے؟:اداکارمہربانو

    جہازمیں میرے ساتھ کس نےجنسی ہراسگی کی؟وہ یہ دیکھتی رہ گئیں کہ یہ کیا ہورہاہے؟:اداکارمہربانو

    کراچی :جہازمیں میرے ساتھ کس نے جنسی ہراسگی کی؟وہ یہ دیکھتی رہ گئیں کہ یہ کیا ہورہا ہے؟:اداکارمہربانوکی کھری باتیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو اُنہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا

    مہر بانو کا کہنا تھا کہ ’وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، اُنہیں ایک کریو میمبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور اُنہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔‘

    حال ہی میں ’چڑیلز‘ سیریز کی اداکارہ مہر بانو کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے

  • ملالہ کے شادی سے متعلق  بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    پاکستانی اداکارہ، وی جے اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پرانسٹاگرام پر رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی تصویر شیئر کرائی تھی۔ ووگ میگزین نے آئندہ ماہ کے شمارے کے سرورق کے لیے ملالہ یوسفزئی کو منتخب کیا ہے۔

    فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو بھی شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے بارے میں کئی باتیں کرتے ہوئے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔

    انٹرویو میں جب تیئیس سالہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ سے شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

    دوسری بار شادی اور محبت کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر ملالہ یوسفزئی نے، اپنی سوچ اور دل کی بات عیاں کردی، ملالہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟

    ملالہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

    ملالہ کا مزید کہنا تھا میں یونیورسٹی میں سوچتی تھی کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی صرف اپنا کام کروں گی۔ میں ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ رہوں گی اور خوش رہوں گی۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ آپ ہر وقت ایک شخص نہیں ہوتے جب آپ بڑھتے ہیں آپ میں بدلاؤ آتے ہیں۔‘‘

    ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق اس بیان پر اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ’’مجھے ووگ میگزین کے سرورق پر ملالہ کی تصویر پسند آئی۔

    پھر انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے یہ صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے۔ بلکہ اس طرح آپ درست طریقے سے اپنی نئی اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔

    متھیرا نے مزید لکھا زبردستی کی شادی، شادی میں تشدد اور کم عمری کی شادی غلط ہے لیکن خدا کی رحمت کے سائے میں نکاح کرنا خوش آئند ہے۔ لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی کو اپنی زندگی میں شراکت دار بنانا اچھا ہے تو آپ اسے حلال طریقے سے کریں۔‘

    متھیرا نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں نکاح کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی اور یہ سیکھاؤں گی کہ شادی کے ذریعے خود کو کسی کے ساتھ باندھنا بالکل صحیح ہے اور اس رشتے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا آپ کی زندگی کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

    متھیرا نے لکھا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے۔ بعض اوقات شادی میں مشکلات آتی ہیں لیکن کوئی بات نہیں اللہ آپ کے لیے کسی خاص کو بھیجتا ہے۔

    متھیرا نے مزید کہا ہاں میں طلاق یافتہ ہوں لیکن میں اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور شاید جب مجھے صحیح شخص ملے تو میں دوبارہ شادی کرلوں۔ لہذا مہربانی کرکے مجھے بتانا بند کریں کہ میں طلاق یافتہ ہوں۔ کیا ہوا اگر میری شادی نہیں چلی۔ اکیلے رہ کر خوش رہنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ایک ناخوشگوار شادی میں پریشان اور دکھی رہیں۔

    کسی کواپنی زندگی میں رکھنےکےلیےنکاح نامے پردستخط کی کیاضرورت:پارٹنر کیوں نہیں رہاجاسکتا؟ملالہ یوسفزئی

  • ٹائیگر شروف اوردیشا پٹانی کیخلاف ایف آئی آر درج

    ٹائیگر شروف اوردیشا پٹانی کیخلاف ایف آئی آر درج

    ممبئی:پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے خالف گزشتہ روز باندرا پولیس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اداکاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی نافرمانی) اور 34 (مشترکہ ارادے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان کے ڈرائیور پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ وہ بغیر کسی وجہ کے گھوم رہے تھے وجہ پوچھنے پر وہ کوئی جواب فراہم نہ کر سکے اور یہ COVID ہدایات کی خلاف ورزی کے خلاف ہے-

  • حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

    حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

    گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوبز کو خیرباد کہنے او مفتی انس سے شادی کے بعد سے ثنا خان مغربی لباس پہننے کی بجائے اب مکمل طور پر حجاب میں ملبوس میں نظر آتی ہیں اور شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-

    گزشتہ روز ثنا خان نے اپنی حجاب میں لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ثنا خان نے لکھا سنو! لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی ’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے، اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔-

    انہوں نے لکھا کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔ سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں۔

    ثنا خان کی اس پوسٹ پر جہاں صارفین نے تعریفی کمنٹس کئے وہیں ایک صارف نے ثنا کے حجاب پر تنقید کی بھی-

    صارف نے لکھا کہ اتنی پڑھائی لکھائی کرکے کیا فائدہ کہ پردے کے اندر رہنا۔

    صارف کے کمنٹس کے جواب میں ثنا خان نے لکھا کہ میرے بھائی جب پردے میں رہ کے میں اپنا کام کرسکتی ہوں، میرے اتنے اچھے سسرال والے اور شوہر ہیں تو مجھے اور کیا چاہئے۔ سب سے بڑی بات اللہ میری ہر قدم پر حفاظت کررہا ہے الحمداللہ۔ اور میں اپنی تعلیم بھی مکمل کرچکی ہوں تو کیا یہ صورتحال میرے حق میں نہیں؟-

    ثنا خان کی پوسٹ پر ان کے شوہر مفتی انس نے لکھا کہ جی بیگم صاحبہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے جس طرح اس نے آپ کو اپنا تعلق نصیب فرمایا-

  • سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں: عمران عباس

    سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں: عمران عباس

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ماڈل عمران عباس شہری زندگی کی ہلچل اور شور شرابے سے دور سکون کی تلاش میں نکل پڑے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس ان دنوں گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں اور اپنے اس ٹور کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں‘‘۔

    ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میرا دیس ، میرے اپنے‘‘۔

    جبکہ ایک تصویر میں اداکار عمران عباس نے گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھا، پھر بھی دو آنکھوں سے کتنا دیکھا جاسکتا تھا-

    اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران عباسنے ایک ویڈیو شئیر کی تھی پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقے سوات کا سفر کر رہےتھے اور ڈرائیونگ کے دوران بالی ووڈ کا ماضی کا مقبول ترین گانا گنگنا رہے تھے جس کو جہاں مداحوں نے سراہا تھا وہیں بھارتی نامور گلوکارہ اللکا ہاگنگ نے بھی تعریف کی تھی –

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

  • علیزے گبول جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر شکرگزار

    علیزے گبول جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر شکرگزار

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناکر خواتین اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : علیزے گبول نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوریزشئیر کیں جن میں ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ متعدد جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تصاویر اور دیگر معلومات کو غلط انداز میں پیش کرکے انہیں پریشان کیا جا رہا تھا، جن کے خلاف ان کے وکیل حارث شہباز نے قانونی چارہ جوئی کی۔

    اداکارہ نے عدالت میں کامیاب قانونی چارہ جوئی کرنے پر حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا –

    اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنا کر دوسرے لوگوں کی تصاویر اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلانا جرم ہے اور ایسا عمل دوسرے کی تضحیک اور ذہنی پریشانی کا باعث بھی ہے۔

    علیزے گبول نے اسٹوریز میں لکھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے دوسروں کے لیے غلط بیانی کرنے معصوم افراد کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہے اور خاص طور پر مذکورہ عمل خواتین کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے ایک انسٹا اسٹوری میں عدالتی احکامات کی کاپی بھی شیئر کی جس میں عدالت نے پولیس کو جعلی اکاؤنٹس بنا کر اداکاراؤں کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    علیزے گبول کے علاوہ دیگر خواتین اور شوبز شخصیات نے بھی اس اقدام پراپنے وکیل حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا –

    دوسری جانب وکیل حارث شہباز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عدالتی احکامات کی کاپی شیئر کی جب کہ انہوں نے ایک جعلی پیروڈی اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری بھی شیئر کی۔

    عدالت نے جن جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ان میں سے ایک اکاؤنٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کا اکاؤنٹ مزاحیہ تھا، جس کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا تھا تاہم ساتھ ہی وضاحتی اسٹوری میں خواتین کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔


    مذکورہ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری میں تصدیق کی گئی کہ وہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں تاہم جلد ہی نئے نام سے دوبارہ آجائیں گے۔

    مذکورہ اکاؤنٹ کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے حارث شہباز نے لکھا کہ کسی خاتون یا اداکارہ کو ’جسم فروش‘ لکھنا تفریح نہیں ہے-