Baaghi TV

Category: شوبز

  • ژالے سرحدی نے ناقدین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی

    ژالے سرحدی نے ناقدین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے خود پر تنقید کرنے ولے صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی :ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب تو دیئے ہی ساتھ تنقید کرنے والوں کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی-

    ہوا کچھ یوں کہ لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ کے پاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاؤں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔

    جس پر ژالے سرحدی نے صارف کو جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاؤں سے زیادہ بڑے ہیں۔

    انہوں نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں اور انہی ہاتھوں سے کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں-

  • کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    بالی ووڈ تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف کے آ ر کے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی –

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

    تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!‘۔

    کے آ ر کے نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا فلمی کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے‘

    اس سے قبل کے آر کے نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وویک اوبرائے، جان ابراہم یا پھر گلوکار اریجیت سنگھ بیچارے سیدھے لڑکے ہیں، لیکن اس بار تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    اس نے سلمان خان کا کرئیر چوپٹ کر کے ان کو سڑک پر لانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں کمال نے کہا تھا کہ جو سوشانت کے ساتھ ہوا وہ اب کسی کے ساتھ نہیں ہوگا-

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ’گدھا‘ اور ’چوہا‘ کہا۔

    میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’کے آرکے کتا‘ ہوگا۔

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے کمال آر خان

     

  • جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہوگئی

    جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہوگئی

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہونے کا اعتراف کر لیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ خبریں گردش میں تھیں کہ ممکنہ طور پر جنت مرزا کی اپنے دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ بات ’پکی‘ ہو گئی ہے-

    اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہوا تھا جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟

    صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔ جس کے بعد سے خبریں گردش میں تھیں کہ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے-

    منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

    تاہم اس حوالے سے جنت مرزا کا بیان بھی سامنے آ گیا تھا جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری میں بتایا تھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔‘

    بعد ازاں عُمر بٹ نے بھی انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

    تاہم اب جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے بتایا کہ مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

    جنت مرزا نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللہ! عمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جو اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں۔

    اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

  • پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آج دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب ان کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹوریٹ نے پشاور میں بالی ووڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے –

    محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انھیں بتایا کہ اب یہ پراپرٹی محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کی جا رہی ہے اور اس کا قبضہ حاصل کر کے سیل کر دیا گیا ہے اب دونوں گھر سرکاری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب اس پر کام شروع کیا جائے گا، اور پہلے قدم پر اس کی بحالی کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

    ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ، دونوں انتہائی خستہ حال گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے قبل ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کا آغاز کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے اراکین سے بھی بحالی کے سلسلے میں رابطہ کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ دونوں گھروں کی بحالی اور پھر انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا مقصد پشاور کا با لی وڈ سے ناطہ دوبارہ جوڑنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد کے حصول کے قانون کے تحت دونوں گھروں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کے دو نوٹی فکیشنز جاری کیے۔

    ملکیت کی منتقلی کے لیے ڈھکی ڈلگاران کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ اور محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی دونوں جائیدادوں کی قیمت 15 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس دوران وہ پشاور آئے تھے۔

    انہوں نے اپنے اس گھر اور محلے میں جانے کی خواہش کی تھی اور انہیں اس محلے لایا جا رہا تھا کہ لوگوں کو اطلاع ہوئی اور ایک ہجوم وہاں اکٹھا ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ اپنے گھر اور اپنے محلے کو نہیں دیکھ سکے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں جاتے تو منتظمین اور لوگوں کے لیے مشکل پیدا ہو سکتی تھی اس لیے وہ نہیں جا سکے لیکن انھیں یقین ہے کہ گھر بھی وہیں ہے اور محلہ بھی وہیں موجود ہے۔

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

  • رفیع خاور المعرف ننھا کو دنیا سے رخصت ہوئے35 برس بیت گئے

    رفیع خاور المعرف ننھا کو دنیا سے رخصت ہوئے35 برس بیت گئے

    لالی ووڈ معروف اداکار رفیع خاور المعرف ننھا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ان کی شہرت کا آغاز ڈراما سیریز ‘الف نون’ سے ہوا۔

    فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘وطن کا سپاہی’ سے کیا لیکن ‘دبئی چلو’ کی کامیابی نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

    ننھا کی دیگر یادگار فلموں میں ’سوہرا تے جوائی‘، ’سالا صاحب‘، ’نوکر تے مالک‘، ’نمک حلال‘، ’تیری میری اک مرضی‘، ’مہندی‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ‘سالا صاحب’ لاہور میں 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

    ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کا خوب چرچا رہا، جبکہ ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی کے ساتھ ننھا کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

    لالی ووڈ کا کامیڈی کنگ اور ہر دلعزیز اداکار 2جون 1986ءکو خالق حقیقی سے جا ملے-

  • بھارتی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کرن مہرا بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار

    بھارتی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کرن مہرا بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار

    ممبئی : ٹی وی کے معروف اداکارکرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نجی چینل کے مقبول ڈرامے ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار کرن مہراکو بیوی پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کرن مہرا نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی نشا راول جو خود بھی ادکارہ ہیں کو مبینہ طور دیوار پر دھکا دیا جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی، جس کے بعد نشاء نے پولیس میں شکایت درج کرائی-

    اس واقعے کی ایف آئی آر آئی پی سی کی دفعہ 336 اور 337 کے تحت درج کی گئی اور پیر کی شب گورے گاؤں پولیس نے اداکار کرن مہرا کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرن مہرا کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار کرن مہرا اور نشا راول گزشتہ 9 برسوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں جبکہ 14 سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں کا ایک چار سال کا بیٹا ہے۔

    کرن مہرا کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین کچھ عرصے سے ازدواجی مسائل تھے اور مارچ میں انہوں نے اپنے الگ الگ راستے جانے کا فیصلہ کیا۔

    کیا ہوا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ،کرن مہرا نت بتایا کہ ، "ہم اپنی شادی شدہ زندگی میں تناؤ سے گزر رہے تھے اور راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پچھلے کچھ دنوں میں ، ہم ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں فیصلہ کیا گیا تھا کہ باہمی طور پر الگ ہوجائیں اور اپنے بچے کے لئے پوری کوشش کریں۔

    31 مئی کو ، ہم فنانس کے بارے میں بات کر رہے تھے اور ہم چیزوں کو کس طرح تقسیم کریں گے اور ہم کچھ نکات پر متفق نہیں تھے۔ وہ اس سے زیادہ چاہتی تھی جو میں دے سکتا تھا۔ میں نے اس سے کہا ، ‘جو آپ چاہتی ہو ، میں نہیں دے سکتا اور جو آپ چاہتی ہو ، نہیں دیا جاسکتا‘۔

    مہرا نے بتایا کہ میں نے انشاء کو سمجھایا کہ وبائی بیماری ابھی بھی یہاں ہے ، اور کون جانتا ہے کہ کل کیا ہوتا ہے اور میں اپنے بیٹے کو سب سے بہتر دینا چاہتا ہوں۔ گرما گرم بحث کے بعد ، راول اور اس کے بھائی روہت سیٹھیا اسی رات کے آخر میں واپس آگئے۔

    مہرا نے مزید کہا ، سیٹھیا نے پھر اسے کہا کہ اگر میں راضی نہیں ہوا تو وہ عدالت میں جاکر لڑیں گے۔

    واضح رہے کہ اس واقعے سے قبل ان دونوں کی جوڑی کو بھارتی ٹی وی کی سب سے خوبصورت اور خوشگوار جوڑی قرار دیا جاتا تھا اور نشاء نے اس سے پہلے کبھی اپنے شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ کرن مہرا اور نشا راول کی شادی شدہ زندگی مشکلات سے دوچار ہے لیکن دونوں نے ہی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔ تاہم حالیہ ہونے والے واقعے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان دونوں کی شادی میں مسائل چل رہے ہیں-

    جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    عمران عباس نے فلم عاشقی 2 میں مرکزی کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ؟

  • ہمایوں سعید بھی کرکٹر راشد خان کی آوازکے فین ہو گئے

    ہمایوں سعید بھی کرکٹر راشد خان کی آوازکے فین ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامو ر اور معروف اداکار ہمایوں سعید بھی افغان کرکٹر راشد خان کی سُریلی آواز کے مداح ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ سُریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سونگ گا کر پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا تھا تاہم اب اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے بھی راشد خان کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے-


    ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’راشد آپ کی آواز سُریلی ہے۔

  • غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار غنا علی نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شئیر کیں

    اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

    نوبیاہتا جوڑے کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کو خوب بھائیں، نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات نے ان تصاویر پر ان کی تعریف کی بلکہ بھارت میں بھی موجود ان کے مداحوں نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔

    جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    خیال رہے کہ اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

  • ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    بالی ووڈ معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 2 جون کو جاری کیا جائے گا،جبکہ فلم بھی اسی ماہ ریلیز ہوگی۔

    ٹیزر میں ودیا بالن کہتی سنائی دے رہیں کہ جنگل کتنا بھی گھنا کیوں نہ ہو شیرنی اپنا راستہ ڈھونڈ لیتی ہے –

    انہوں نے مداحوں سے کہا کہ شیرنی ہمیشہ راستہ جانتی ہے! شیرنی کی دہاڑ سننے کے لئے تیار ہیں؟-

    ودیا بالن کے اکاؤنٹ پر فلم کے ٹیزر کو 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    فلم کی کہانی جنگل سے متعلق ہے جس میں ودیا بالن ایک آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی-

  • بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں    شان شاہد

    بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں شان شاہد

    پاکستانی سُپر اسٹار شان شاہد نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدا کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے بچپن کی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور لکھا کہ ’سب سے خوبصورت رشتہ ایک باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ بیٹیاں خدا کا دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہیں۔ وہ آپ کے دل میں گھر بناتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔ انہوں نے خدا سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لیے دعا کی کہ خدا دنیا کی تمام بیٹیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔‘

    واضح رہے کہ اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

    اداکار شان کی بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں-