پاکستانی اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی 2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا-
باغی ٹی وی : عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی جہاں عمران عباس نے متعدد سوالات کے جوابات دیئے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-
عمران عباس نے اس انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’ عاشقی 2 ‘ کی آفر ہوئی تھی مگر وہ اس سے قبل ہی بھارتی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم سے متعلق ڈیل کر چکے تھے۔
عمران عباس نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ اُن کی ڈیل صرف ذبانی ہی تھی مگر وہ ذبان کے پکے ہونے کے سبب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کا معاہدہ قائم رکھا اور عاشقی 2 کی پیشکش قبول نہیں کی، حالانکہ انہیں فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے بار بار آفر سے متعلق سوچنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔
عمران عباس نے کہا کہ وہ ذبان کے بہت پکے انسان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بار جو ذبان کسی کو دے دی جائے تو پھر معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے-
بالی ووڈ سینئیر اداکار امیتابھ بچن کے بعد اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے باوجود ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے بالی ووڈ اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے تاہم اب اجے نے بھی ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا ہے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں ایک بنگلا خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ یہ بنگلا 590 اسکوائر یارڈز پر پھیلا ہوا ہے، یوں یہ جوہو میں ان کا دوسرا بنگلا ہے جس کی ڈیل گزشتہ سال دسمبر میں فائنل ہوگئی تھی اور اب اس کے ٹرانفسر پیپر اجے دیوگن کو موصول ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلے کی مالیت 65 سے 70 کروڑ روپے ہے تاہم کورونا وبا کے باعث اجے دیوگن کو یہ بنگلا 60 کروڑ روپے کے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ملا۔
دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ارجن کپور نے بھی حال ہی میں جوہو میں اپنی اپنی جائیداد خریدی ہے جس کی مالیت 20، 20 کروڑ روپے ہے-
بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔
ایک انٹریو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ ٹو جی، تھری جی، فور جی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانوں، پرندوں اور درختوں پر اثرات کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 71 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 71 اموات ہوئی ہیں-
Statistics 1 June 21: Total Tests in Last 24 Hours: 47,633 Positive Cases: 1771 Positivity % : 3.71% Deaths : 71
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار633 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار771 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.71 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار651 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 27 ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 3 جون براو زجمعرات سے 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا-
وزیراعظم عمران خان اور معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مقبولیت برابر ہوگئی۔
باغی ٹی وی : اس ضمن میں عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی برابر تعداد کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
اداکار نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ’عمران‘ لکھا۔
کرکٹ اور پھربعد میں سیاست میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اِس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 1 ملین ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا-
وزیر اعظم نے اب تک اکاؤنٹ پر اپنے 11.6K پوسٹس شئیر کر رکھی ہیں جن میں سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ عمران خان ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
دوسری جانب خوبرواور پُرکشش اداکار عمران عباس کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد اب بھی 5 اعشاریہ 1 ملین ہی ہے انہوں نے خود صرف 262 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے-
جبکہ ان کے اکاؤنٹ پر شئیر کی گئیں پوسٹس کی تعداد 2 ہزار 546 ہے جس میں وہ مختلف ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
معروف بھارتی اداکار سلمان خان نےاپنی بلاک بسٹر فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم دبنگ کے اینیمیٹڈ ورژن کا پرومو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی-
دبنگ خان کی جانب سے شئیر کئے گئے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے ‘چلبل پانڈے ‘والے انداز میں نظر آ رہے ہیں ۔
سلمان خان نے پرومو ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم دبنگ کے مشہور ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔
انہوں نے نے لکھا کہ ‘بھیا جی اسمائل ! آگئے ہیں چلبل پانڈے اپنے اینیمیٹڈ انداز دبنگ میں ، دی اینیمیٹڈ سیریز، 31 مئی سے، ہر روز 12 بجے، کارٹون نیٹ ورک پر،
Megastar aap ki smart ness or apka Radhe ka look Mashallah bhut Aag he 🔥 Lgta he haters ko apki smart ness se jalan ho gyi 😉🙏😎😎
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سب سے مشکل کام تنہا رہنا ہے۔
باغی ٹی وی: کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد کنگنا رناوت نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
کنگنا رناوت نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس کے دوران سب سے مشکل کام تنہائی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے منالی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی دادی سے ملاقات کرنے جائیں گی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 18 مئی کو کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ’ہیلو، آج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
کنگنا نے وائرس سے صحتیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس بارے میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کورونا وائرس کو کس طرح شکست دی لیکن مجھے کہا گیا ہے کہ کورونا فین کلب کو ناراض نہ کروں۔
واضح رہے کی 8 مئی کو کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ میں ان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نینسی جین نے سوشل میڈیا پر فلم کے وہ لمحات شئیر کئے جو فلم سے حذف کر گئے تھے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ میں ان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کردیں جنہیں مداح فلم میں نہیں دیکھ سکتے کیوںکہ شوٹنگ کے دوران ان سین کو حذف کردیا گیا تھا۔
نینسی جین نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر تین تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے پہلی تصویر شیئر کی جس میں فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان اور والدین کا رول ادا کرنے والے زرینہ وہاب اور وریندرا سکسینہ موجود ہیں۔
اس تصویر کے بارے میں نینسی جین نے لکھا کہ یہ میری پسندیدہ تصویر ہے جس نے میرے دل میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا، یہ وہ تصور ہے جہاں سے سب شروع ہوا اور مجھے بے پناہ محبت ملنے لگی، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اس قدر خوشی نصیب ہوگی، مجھے امید ہے خدا مجھے اور مواقع فراہم کرے گا، میں اس قدر پیار اور تعاون ملنے پر بےحد خوش ہوں۔‘‘
نینسی جین نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا ’’ایک لڑکی بھولی بھالی سی” ۔
اداکارہ نے تیسری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’راہ میں ان سے ملاقات ہوگئی جبکہ ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے نینسی نے لکھا کہ ،،تم ملے دل کھلے،،-
شائقین نے کمنٹس سیکشن میں محبت کا اظہار کیا ، کچھ نے اداکار حذف شدہ مناظر سے مزید تصاویر شائع کرنے کی درخواست بھی کی۔ ایک شخص نے لکھا ،کہ آہستہ آہستہ یہاں حذف ہونے والے سارے سین یہاں شئیر کر دیں-
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی بلال قریشی اور عروسہ بلال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدا ئش ہوئی ہے ۔
باغی ٹی وی : ویڈیو اینڈ فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال قریشی نے اپنے نومو لود بیٹےکے ہمراہ تصویر شیئرکرتے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔
اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت : اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت جھٹلاؤ گے ، شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام رومان ہے ۔
بلال قریشی کی اس پوسٹ پر فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-
خیال رہے کہ اداکار جوڑی نے فروری 2015میں شادی کی تھی اداکار جوڑی کا ایک بیٹا اور بھی ہے جس کا نام محمد سوہان ہے-
ترکی کی مقبول ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے اردو ورژن میں حلیمہ سلطان کا وائس اوور کرنے والی آرٹسٹ ربیعہ راجپوت کی خواہش ہے کہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) خود ان کی تعریف کریں-
باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں ربیعہ راجپوت نے بتایا کہ اکستان میں جب ارطغرل غازی اردو ترجمے کے ساتھ شروع ہوا اور پروڈکشن ہاؤس نے آڈیشن لینا شروع کیے تو مجھے بھی آفر ہوئی مگر وقت کی کمی کے باعث میں نے انکار کر دیا مگر بعد میں اس ڈراما سیریل کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے میں نے آڈیشن کے لیے ہاں کر دی۔
ربیعہ نے بتایا کہ اب تک ہم 450 اقساط کی ڈبنگ کر چکے ہیں جو ساتھ ساتھ آن ایئر بھی ہو رہی ہیں –
ربیعہ کے مطابق ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک سے ملاقات کریں اور وہ خود میرے کام کی تعریف کریں-
ربیعہ راجپوت نے کہا ایک آرٹسٹ جب کسی کردار کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے تو اس کے سامنے پھر اپنی ذاتی زندگی نہیں ہوتی ہے اس کردار میں ڈوب جاتا ہے تو جب میں حلیمہ سلطان کی وائس اوور کررہی ہوتی ہوں تو وہ ربیعہ راجپوت نہیں رہتی بلکہ میں حلیمہ سلطان ہوتی ہوں اور میرے سامنے جنگجو ارطغرل غازی موجود ہوتا ہے اسی کیفیت میں جب ڈرامے میں رونے کا سین آتا ہے تو اسٹوڈیو میں رو رہی ہوتی ہوں اور جب ہنسنے کا سین آتا ہے تو ہینس رہی ہوتی ہوں اور میں وہ رومانس محسوس کر سکتی ہوں –
انہوں نے بتایا کہ حالانکہ اسٹوڈیو میں ریکارڈسٹ اور میں موجود ہوتی ہوں لیکن اس کے باوجود مین اس جگہ پر موھود ہوتی ہوں یہاں پر وہ شوٹ ہو رہا تھا جہاں پر اصل میں بارہویں صدی پہلے ہوا ہو گا-
وائس اوور آرٹسٹ ربیعہ راجپوت نے بتایا کہ ان کا ڈرامے میں سب سے پسندیدہ سین دوچار سین ہیں ایک وہ ہے جب حلیمہ کے بچے کی ولادت ہوتی ہے حالانکہ میں غیر شادی شدہ ہوں لیکن میں ان احساسات کو محسوس کرتی ہوں جن کو میں نے کبھی محسوس نہیں کیا ہے –
اس کے علاوہ حال ہی میں جب چوتھے سیزن میں ارطغرل مر جاتا ہے اور ہمیں یہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ نہیں ہے لیکن وہ دوبارہ واپس لوٹ آتا ہے میں اس وقت میں ریکارڈ نہیں کر رہی تھی اس وات ہم صرف سین دیکھ رہے تھے تاکہ اگلے سین کے لئے ہم ذ ہن سازی کر سکیں اس وقت ہم رورہے تھے ریکارڈسٹ بھی اور میں بھی تو وہ سین بھی میرے دل کے بہت قریب ہےتمام لوگوں کی اداکاری اور ڈبنگ بہت ہی بہترین ہے ۔
ربیعہ راجپوت نے بتایا میری خواہش ہے بلکہ تمام آرٹسٹوں کی خواہش ہو گی بلکہ ہونی بھی چاہیئے کہ جس کردار کو آپ نبھا رہے ہیں اس کردار کی جانب سے بھی تعریف کی جائے۔ یعنی وہ حلیمہ سلطان کے کردار کے لیے وائس اوور کرتی ہیں اس لیے ان کی خواہش ہے کہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) ان کے کام کی تعریف کریں اور ان کے کام سراہیں کہ میں نے اس آواز کو سنا ہے چاہے مجھے اردو زبان نہیں آتی لیکن می اس آرٹسٹ کی کارگردگی کو سراہتی ہوں –
اس کے علاوہ ربیعہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے ویسے بھی تعلقات بہت اچھے ہیں ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں ہم یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگر کوویڈ نہ ہوتا تو ارطغرل غازی کے بہت سے کردار پاکستان آ چکے ہوتے اور کافی آ بھی چکے ہیں اور ہم بھی شاید ایک گروپ بنا کر وہاں جائیں اورترکی بھی دیکھیں اور جن کرداروں نے ڈرامے میں حصہ لیا اور جن جن کے کرداروں کو ہم نے نبھایا ان سے ملاقات کریں اور اگر اسرا بلجیک سے ملاقات ہو جائے تو بڑا خوش آئند ہوگا اور ہم سب کی ملاقات ہو اور اس آرٹسٹ کی جانب سے کام کو سراہا جائے تو بہت اچھا لگے گا-