Baaghi TV

Category: شوبز

  • مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے، شہریار منور کے کپڑوں پر صارفین کی سخت تنقید

    مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے، شہریار منور کے کپڑوں پر صارفین کی سخت تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہریار منور اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں شہریار منور کی وائرل تصاویر میں اداکا ر کا ڈریسنگ سینس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    حال ہی میں شہریار منور نجی ٹی وی چینل کی ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے گرے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہنا پروگرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح کچھ خوش نہیں دکھائی دیئے اور اداکار کو طنزو مزاح کا نشانہ بنایا-

    ایک صارف نے شہریار کے پاجامے کو لڑکیوں والا پاجامہ قرار دے دیا ایک صارف نے لکھا کہ کپڑے نہیں ہیں اس کے پاس، ایسا کیا ہوگیا اس کے ساتھ۔

    ایک صارف نے کہا کہ انہوں نے جلدی میں بہن کا ٹراؤزر اور ابو کا کرتا پہن لیا ہے جب کہ ایک صارف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے۔

    ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شہریار نے ساتھی اداکارہ مائع کے کپڑے پہن لئے ہیں ایک صارف نے کہا عورت لگ رہے ہو ایک صارف نے کہا بہت ہی بکواس ڈریسنگ ہے-

  • ہمارے خاندان کے بہت سے افراد کورونا نے متاثر کیا    سلمان خان

    ہمارے خاندان کے بہت سے افراد کورونا نے متاثر کیا سلمان خان

    بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے آئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، آخری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ ان میں سے کئی کورونا کے باعث انتقال بھی کرگئی۔

  • سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پہلی حمد ریلیز کر دی

    سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پہلی حمد ریلیز کر دی

    سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :سارہ بلوچ ماڈل ، اداکارہ ، میزبان اور آر جے بھی ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی بارحمد باری تعالیٰ پڑھی ہے سارہ بلوچ نے”میرا چلنا، میرا رکنا، میرا تھکنا، میرا گرنا، میرا اٹھنا، میرا جھکنا، اللہ ہو ہے” کے عنوان سے حمد پڑھی جسے انہوں نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔

    اس حمد کی خاص بات یہ ہے اس کا میوزک غیرمسلم شیلم زاویر نے تیار کیا ہے جو ذاتی طور پرعیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اوران کے لئے حمد کا میوزک تیار کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

    اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے میں آرٹ کے مختلف شعبوں میں کام کرچکی ہوں، میں نے بہت سے جنگلز بھی کئے ہیں لیکن اب باقاعدہ گلوکاری کا آغازکرتے ہوئے سب سے پہلے حمد پڑھی ہے جسے سب نے بہت پسند کیا ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا ہی پریشانی کا شکار ہے۔ آخری عشرہ میں حمد ریلیز کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پراپنی رحمتیں کرے۔

    سارہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی پہلی کاوش کا رسپانس بہت اچھا ملا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

  • فہد مصطفیٰ کاہندو بچے کے علاج کیلئے 20لاکھ روپے دینے کا اعلان

    فہد مصطفیٰ کاہندو بچے کے علاج کیلئے 20لاکھ روپے دینے کا اعلان

    پاکستان کےمعروف اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان وسیم بادامی اور اقرار الحسن کے پروگرام کے دوران بذریعہ فون کال کیا ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے کا بون میرو ٹرانس پلانٹ ہونا ہے جس کے باعث اسے 40 لاکھ کی رقم درکار ہے۔

    بچے کے والد جانوروں کے ڈاکٹر ہیں اور جانوروں کا مفت علاج کرتے ہیں لیکن اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔

    فہد مصطفیٰ سمیت دیگر افراد نے علاج کے لئے بچے کو پیسے دینے کا اعلان کرکے اس کے باپ کو بچے کی زندگی کی نوید سنائی۔

  • ارجن کپور کو مدرز ڈے سے نفرت کیوں ہے ؟

    ارجن کپور کو مدرز ڈے سے نفرت کیوں ہے ؟

    بالی وڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکار ارجن کپور نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔

    انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ گزشتہ روز مدر ڈے تھا مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے، کل مجھے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے 9 سال ہوجائیں گے لیکن اب بھی میں آپ کے بغیر نامکمل ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ مجھے امید ہے اس تصویر کی طرح آپ اب بھی مسکرا رہی ہیں اور مجھے دیکھ رہی ہیں۔

    واضح رہے اداکار ارجن کپور بھارت کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اور مونا شوری کے بیٹے ہیں جب کہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے اور اداکارہ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں ارجن کپور کی والدہ مونا شوری کپور 2012 میں انتقال کرگئی تھیں۔

  • خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو   صبا قمر

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    اداکارہ صباقمر نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پرشدید غم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صباقمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجدالاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے۔

    اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطین کو سانس لینے دو۔‘

    اس سے قبل احسن خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونےوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اداکار نے دنیا کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے تھے دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

  • احمد علی بٹ کا نانی نور جہان اور والدہ کو خراج تحسین

    احمد علی بٹ کا نانی نور جہان اور والدہ کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے نانی اور والدہ ظلِ ہما کو مدر
    ڈے کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی :احمد علی بٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پرنانی اور والدہ کی یاد گار تصویر شئیر کی اداکار نے والد ہاور نانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ لکھتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    احمد علی بٹ نے لکھا کہ یہ مدرز ڈے ان تمام خواتین کے نام جو بغیر سوال کیے قربانیاں دیے چلی جاتی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ والدہ اور نانی کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار والدہ اور نانی سے جُڑی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

  • غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا   احسن خان

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے غزہ پر اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر کہا ہے کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی : اداکار احسن خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسجد الاقصٰی کی ایک تصویر شئیر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو مسجد الاقصٰی پر حملہ آور دیکھا جا سکتا ہے۔
    https://twitter.com/Ahsankhanuk/status/1391849619282440200?s=20
    احسن خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونےوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اداکار نے دنیا کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

    واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

  • ایمن کی بیٹی امل کی دھوکے سے خالہ کو مدر ڈے کی مبارکباد

    ایمن کی بیٹی امل کی دھوکے سے خالہ کو مدر ڈے کی مبارکباد

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا جس میں ہر عام و خاص نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو اس دن کی مبارک دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں اداکار بہنیں منال خان اور ایمن خان تقریباً ایک جیسی ہی دکھتی ہیں، اسی دھوکے کا شکار ہو کر ایمن خان کی بیٹی امل نے اپنی خالہ منال خان کو مدرز ڈے کی مبارکباد دے دی۔

    منال خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی بھانجی، ایمن خان کی بیٹی امل کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

    منال خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’ایک مزاحیہ سچ، کوئی بھی نہیں جانتا کہ امل یہاں اُنہیں مدرز ڈے پر مبارکباد دے رہی ہے۔

    منال خان نے اپنی پوسٹ میں اپنی والدہ سمیت دنیا کی تمام ماؤں کو بھی مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔

  • دنا نیر مبین کی آواز میں عاطف اسلم کا کلام ’سلام عاجزانہ‘انٹرنیٹ پر مقبول

    دنا نیر مبین کی آواز میں عاطف اسلم کا کلام ’سلام عاجزانہ‘انٹرنیٹ پر مقبول

    مختصر ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر مبین نے عاطف اسلم کا کلام ’سلام عاجزانہ‘ پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی :دن نیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عاطف اسلم کا حالیہ کلام سُریلی آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دنانیر مبین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام، آج کی خوبصورت اور مقدس رات۔‘

    انہوں نے لکھا کہ اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کی عاجزانہ سی کوشش کی ہے جسے حال ہی میں عاطف اسلم نے ریلیز کیا تھا اگر اس میں کوئی غلطی ہوگئی ہے تو وہ پیشگی معذرت خواہ ہیں۔

    دنا نیر کی آوز میں کلام کو مداحوں سمیت اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخری الزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کیا تھا جو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

    کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔