Baaghi TV

Category: شوبز

  • کچھ تو شرم کرو، نواز الدین صدیقی بالی ووڈ فنکاروں کے بیرون ملک ٹورز پر طیش میں آگئے

    کچھ تو شرم کرو، نواز الدین صدیقی بالی ووڈ فنکاروں کے بیرون ملک ٹورز پر طیش میں آگئے

    بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران اداکاروں کے بیرون ملک ٹور پر طیش میں آگئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ شخصیات ایسے وقت میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جب دنیا سب سے زیادہ کساد بازاری سے گزر رہی ہے، لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہے اور آپ پیسے پھینک رہے ہو، کچھ تو شرم کرو۔

    نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے چھٹیوں پر جانا اتنا غلط نہیں ہے جتنا اس کا دکھاوا کرنا ہے ان لوگوں نے مالدیپ کو تماشا بنا رکھا ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ ٹورازم انڈسٹری کے کیا انتظامات ہیں لیکن انسانیت کے ناطے اپنی چھٹیاں اپنے تک رکھیں کیونکہ یہاں جگہ جگہ دکھ ہے اور کورونا سے صورتحال بدتر ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

    اس صورتحال کے دوران بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، ٹائیگر شروف، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی سمیت دیگر نے ملک چھوڑ دیا تھا اور تعطیلات گزارنے کیلئے مالدیپ پہنچے تھے جبکہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان بھی امریکا روانہ ہوئے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

  • رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں     سلمان خان

    رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں سلمان خان

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کیا تھا جسے شائقیمن کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-

    باغی ٹی وی : تاہم اب سلمان خان نے فلم کے ٹریلر کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سپر اسٹار سلمان خان نے لکھا کہ رادھے کے ٹریلر کو پسند کرنے پر آپکی محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

    بالی ووڈ سلطان نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ رادھے کے ٹریلر کے بعد اس کے پہلے گانے، سیٹی مار پیر کو جاری ہوگا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ اب کل سیٹی مار کے ساتھ ملیں گے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر باقاعدہ طور پر آئندہ جمعرات کو ریلیز ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

  • گلوکارعبداللہ قریشی کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز

    گلوکارعبداللہ قریشی کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی کی جانب سے ایبٹ آباد جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور نعت خواں جنید جمشید کو ان کی خوبصورت نعت پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عبدااللہ قریشی کی جانب سے جنید جمشید کی مقبول نعت ’الٰہی تیری چوکھٹ پر ‘ پڑھتے ویڈیو شیئر کی گئی۔

    عبداللہ قریشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر درج کیا کہ جنید جمشید کو بہترین خراج عقیدت۔

    3 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیومیں عبداللہ قریشی کو جنید جمشید کی مقبول نعت اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کو سعد ہاشمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    جنید جنمشید کے مداحو ں کی جانب سے گلوکار عبداللہ قریشی کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا-

    دوسری جانب گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کورونا بحران کا شکا پڑوسی ملک بھارت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مداحوں سے بھی بھارتیوں کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

  • کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارت کے معروف کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا 70 برس کی عمر میں نئی دہلی کے گنگا رام اسپتال میں کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انھیں اتوار کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

    آنجہانی گائیک کے اہل خاندان کے مطابق انھیں دلی کے سینٹ اسٹیفن اسپتال سے گنگا رام اسپتال آکسیجن سپورٹ کی فراہمی کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

    ان کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنڈت راجن مشرا کا انتقال دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

    مودی کے علاوہ بھارتی مرکزی وزیروں اور سیاست دانوں سمیت سماجی اور معروف شخصیات نے پنڈت راجن مشرا کے انتقال پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

    سماج وادی پارٹی کے رہنما اور یو پی کے سابق وزیراعلیٰ اخلیش یادو نے کہا کہ وہ اپنی لازوال موسیقی کے ذریعے ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گے۔

  • بابری مسجد کیس:سپریم کورٹ کا ثالثی کے لئے شاہ رخ خان سے رابطے کا انکشاف

    بابری مسجد کیس:سپریم کورٹ کا ثالثی کے لئے شاہ رخ خان سے رابطے کا انکشاف

    بابری مسجد کیس پر فیصلہ سنانے والے پانچ ججوں میں شامل جسٹس اے بوبڑے 2 روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس بوبڑے کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا دوران تقریب بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ور سینئر وکیل وکاس سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کےسابق چیف جسٹس بوبڑے بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ خان سے ثالثی کرانا چاہتے تھے۔

    وکاس سنگھ نے کہا کہ جسٹس بوبڑے چاہتے تھے کہ ایودھیا کا مسئلہ ثالثی سے حل ہوجائے اور اس کے لیے وہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی خدمات لینا چاہتے تھے انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کیا اداکار ثالثی میں حصہ لینے میں دلچسپی لے گا۔

    ایڈووکیٹ وکاس سنگھ کے مطابق جسٹس بوبڑے کے کہنے پر انہوں نے شاہ رخ خان سے بات بھی کی جس پر وہ راضی ہوگئے کیونکہ وہ خود بھی سمجھتے تھے کہ ثالثی ہی سب سے بہتر راستہ ہے جس کے ذریعے ہندو مسلمان مل جل کر رہ سکتے ہیں۔

    وکاس سنگھ کے مطابق بدقسمتی سے ثالثی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    واضح رہے کہ9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گنگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے، سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ متبادل زمین دی جائے۔

  • کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

    کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

    معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی شوبز ستارے بھی شامل ہیں-


    فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی بےقابو صورتحال کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہوا۔

    اداکار نے لکھا کہ بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ ہیش ٹیگ چلانا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، اس نے میرا دل چُھولیا۔

    اُنہوں نے بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ ہماری تمام دُعاؤں میں شامل ہیں۔

    فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اداکارہ نوربخاری ، بشریٰ انصاری ، علی ظفر ، احمد علی بٹ اور شہریار منور نے بھی پڑوسی ملک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے عدنان صدیقی

    ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

  • سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہ رہنے والے اور ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیاررہنے والے بھارتی اداکار سلمان خان اور ان کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

    سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

    اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    جبکہ اداکار اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے-

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

    ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    سلمان اور سہیل خان میرے لئے فرشتہ ہیں راکھی ساونت

  • بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے ابھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے-

    گزشتہ دنوں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

    نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

    تاہم اب کورونا مریضوں کی مدد کے لئے اداکار اکشے کمار بھی سامنے آ گئے ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔


    اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    کورونا وبا: پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ، کنگنا کے بعد سوارا بھاسکر بھی پاکستان کی شکرگزار

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کورونا وبا کی بحران پر بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ر ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں –

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستانیوں کے اس عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


    سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارا میڈیا اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی گفتگو میں مسلسل پاکستانیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے، پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تباہ کن وقت کے دوران بھارت کے لیے اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے پر شکرگزار ہوں۔ پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔

    اس سے قبل جب شعیب اختر نے بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال پر اظہار یکجہتی کیا تھا تو سوارا بھاسکر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں…

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

  • انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،         بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    انسانیت کےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری، بھارتی گلوکارہ ریکھاکادعاوں بھراجواب:محبتوں کانیاسلسلہ شروع

    لاہور:انسانیت کی بقاکےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،بھارتی گلوکارہ ریکھاجی کادعاوں بھراجواب:محبتوں کا نیاسلسلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے بھارت میں کرونا سے ہونے والی تباہی پردرد بھرے پیغام نے بھارتیوں پر بہت زیادہ اثرکیا ہے

     

    صوفیہ مرزا کے محبتوں اوردعاوں سے لبریزپیغام کوبالی ووڈ میں بہت سراہا گیا ہے ،ویسے توبہت سے لوگوں کی طرف اپنے اپنے اندازسے اس دردبھرے پیغام پرشکریے کے ساتھ اچھے پیغام وصول ہوئے مگرصوفیہ مرزا کومعروف بھارتی گلوکارہ ریکھابھردواج  نے اپنے مخصوص انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کے لیے تڑپ کوبہت سراہا ہے

    ریکھا بھردواج صوفیہ مرزا کی طرف سے درد بھرے پیغام پربڑی گرمجوشی کے ساتھ جواب دیا گیا ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے ان جزبات ، دعاوں اورخیرخواہی کے جزبے کی بہت زیادہ مشکورہیں

    ریکھا بھردواج خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اورصوفیہ مرزا کی انسانیت کے بقا کے لیے اس سفارتکاری کو بہت پسند کرتی ہیں

    ریکھا بھردواج کہتی ہیں‌ کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کوکرونا کی تباہ کاریوں نے ختم کرکے قریب کردیا ،اورپھرصوفیہ مرزا نے فاصلے اوربھی کم کردیئے اوردونوں ملکوں کی عوام کوایک دوسرے کے قریب کردیا ہے ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ امید کرتی ہیں کہ محبتوں اورقربتوں کا یہ سفرجاری رہنا چاہیے اورانسانیت کی بھلائی کے لیے کوششوں کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے

    صوفیہ مرزا نے بھی ریکھا بھردواج کو دعاوں سے مزین جواب دیتے ہوئے ریکھا سب تمام بھارتیوں کی جان ومال کی حفاظت کی دعا کی اورکرونا وباسے محفوظ رہنے کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہارکیا

     

     

    یاد رہےکہ کل پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صوفیہ مرزا نے بھارت میں کرونا سے پھیلنے والی تباہی پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ہویا بھارت کہیں بھی انسانیت کوایسے تڑپتےہوئے نہیں دیکھ سکتیں‌،

    صوفیہ مرزا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اب وقت ہےآگیا ہےکہ نفرتوں اوردشمنیوں کو بالائے طاق رکھ کرانسانیت کی بقاکے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا ، صوفیہ مرزا کے اس پیغام کے بعد بھارت کے معروف اداکاروں کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ریکھا بھردواج نے پہل کردکھائی ہے

    یاد رہے کہ ریکھا ایک مشہور گلوکارہ اور وشال بھاردواج کی بیوی ہیں جوکہ مشہور فلم حیدر ، اومکارہ کے ہدایتکار ہیں