Baaghi TV

Category: شوبز

  • احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکار احسن خان گزشتہ کئی برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور ان کی میزبانی لوگوں کو پسند بھی آتی ہے اس رمضان المبارک احسن خان پی ٹی وی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان‘‘ کی میزبانی کررہے ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-
    https://www.instagram.com/p/COuYRPABeTX/
    تاہم حال ہی میں جس چیز نے لوگوں کی توجہ کھینچی وہ احسن خان کی دوران شو نماز کی ادائیگی تھی سوشل میڈیا پر ’’رمضان پاکستان‘‘ کے سیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیگر علما آپس میں کسی موضوع پر بات کررہے ہیں جب کہ احسن خان جائے نماز بچھائے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکار فہد مصطفیٰ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رمضان المبارک میں جیتو پاکستان شو سے قبل مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔

  • فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش تو ہوں لیکن گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں   دیشا پٹانی

    فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش تو ہوں لیکن گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں دیشا پٹانی

    بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ فلم ، رادھے، کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش بھی ہوں اور گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فلم ’رادھے‘ میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال کے جواب میں دیشا پٹانی نے کہا کہ سلمان خان،رندیپ ہودا اور جیکی شروف لیجنڈ اداکار ہیں،ان کےساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

    دیشا نے بتایا کہ شوٹنگ کے ہر دن ان تمام لوگوں سے سیکھنے کا موقع ملا میں نے بھارت کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔

    دیشا پٹانی نے مزید کہا کہ سلمان خان کا الگ ہی اسٹائل ہے ان کی موجودگی بہت بڑی چیز ہے وہ جب ڈانس کرتے ہیں تو لوگ کسی اور کو نہیں دیکھتے۔

    دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے والوں کا ردعمل جاننے کے لئے پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ’رادھے‘ لوگوں کو پسند آئے گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کل سنیما گھروں اور دیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے سلمان خان نے فلم کی آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم سے کورونا متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    فلم کی ریلیز کے حوالے سے صحافیوں سے آن لائن بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا تھا کہ اس وقت بھارت سمیت پوری دنیا شدید مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لیے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

    دبنگ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ باکس آفس پر اس فلم کی کمائی صفر ہوگی اور یہ میری کمائی کے حساب سے ناکام ترین فلم ہوگی کیوںکہ یہ محدود سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ بیرون ممالک بھی بہت کم سینما گھروں میں بڑے پردے پر لگے گی۔

    فلم ’رادھے‘ میں دیشا اور میں ہم عمر لگ رہے ہیں سلمان خان

    سلمان خان 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش اور راشن دیں گے

    سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی سلمان خان

  • ارطغرل کی سلیجان خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ارطغرل کی سلیجان خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سیلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیملی میں اس نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کو سنائی دیدم بالچن نے بیٹے کا نام ’عالیجان‘ رکھا ہے-

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے چہرے کو واضح نہیں کیا اور ایک ایموجی کے ذریعے چہرے کو چھپا دیا۔

    سیلجان خاتون نے کچھ دن پہلے ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ کچھ دن میں ہی وہ ننھے مہمان کی والدہ بن جائیں گی۔

    واضح رہے کہ تُرک اداکارہ دیدم بالچن نے تُرک سیریز میں ارطغرل کے بڑے بھائی گنگودو کی اہلیہ سیلجان کا کردار ادا کیا تھا – تُرک اداکارہ گزشتہ سال اپنے منگیتر جان ایدین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

  • کیوں نا سوشانت کی طرح میں بھی خود کو پھانسی دے دوں    قاسم خان

    کیوں نا سوشانت کی طرح میں بھی خود کو پھانسی دے دوں قاسم خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ڈپریشن کا شکار نوجوان اداکار قاسم خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں خود کشی کا اشارہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں قاسم خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنی ذہنی کیفیت سے آگاہ کیا۔

    قاسم خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُداسی میرے سر پر چڑھی ہوئی ہےڈپریشن، ذہنی دباؤ وغیرہ کے بارے میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

    اُنہوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نا سوشانت کی طرح میں بھی خود کو پھانسی دے دوں۔

    قاسم خان کا یہ سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد واضح ہے کہ وہ اس وقت شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں تاہم اُنہوں نے ابھی تک ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

    واضح رہے کہ قاسم خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں معاون کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی جگمگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان تعلق میں ہیں اور انہوں نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

  • جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو عام آدمی کی طرح اسکے کردار جیسا بننا چاہتا ہوں    سلمان خان

    جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو عام آدمی کی طرح اسکے کردار جیسا بننا چاہتا ہوں سلمان خان

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر حقیقی زندگی میں میں گھر پر ’چلبل پانڈے‘ کی طرح چلوں تو میرے والدین مجھے تھپڑ مار دیں اور بہن بھائی شرمندہ ہوں گے-

    باغی ٹی وی :اپنی آنے والی فلم’رادھے‘ کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب میں جوان تھا اور کوئی فلم دیکھتا تھا تو میں بھی اسی ہیرو کی طرح بننا چاہتا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ یہ کل ہی کی بات ہو۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی عام لوگوں سے مختلف نہیں اور جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو اس کے کردار جیسا بننا چاہتا ہوں، فلموں میں ہیرو جو اچھےکام کرتا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور اس کردار کو اپنے ساتھ گھر لے جانا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو میں ایکشن فلمیں کرتا ہوں جیسا کہ ’دبنگ‘ کا کردار ہے اسے میں گھر نہیں لے کر جاسکتا۔ ’رادھے‘ بھی ایک کردار ہے، اسے بھی میں گھر نہیں لےکر جاسکتا، اگر میں اپنے والدین کے سامنے چلبل پانڈے کی طرح چلوں تو میرے والد مجھے ماریں گے، والدہ تھپڑ ماریں گی اور بہن بھائی بھی شرمندہ ہوں گے۔

    سلمان کا کہنا تھا کہ گھر پہ ہم ایک بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں لیکن فلم میں کردار ہوتا ہے ،اس میں بھی بہت سی اچھی چیزیں ہوتی ہیں۔

    ایک سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسے کردار کو میں گھر لاسکتا ہوں اور اگر مجھ سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے ایسے کردار میں سے 15 سے 20 فیصد بھی گھر میں عمل ہوگیا تو میرا مقصد پورا ہوگیا۔

    ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی سلمان خان

  • اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

    اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا۔

    باغی ٹی وی : مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔

    تصاویر میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔

    مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں، فطرت اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • سنبل کے چلےجانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں   بشرٰی انصاری

    سنبل کے چلےجانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں بشرٰی انصاری

    سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی جو کہ سنبل شاہد کی جوانی کے دنوں کی ہے۔

    مذکورہ تصویر میں اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ ان کی دوسری بہن اور معروف مصنفہ نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ بائیں جانب سنبل جب کہ تصویر کے دائیں جانب نیلم موجود ہیں۔

    انہوں نے جذباتی پیغام لکھا کہ دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، تم ہمیں بہت یاد آتی ہو، تمہارے چلے جانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں۔

    خیال رہے چند روز قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، وہ ایک ماہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔

    سنبل آپا کی سُریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہوں تارہ محمود

  • راتوں رات سُپر ماڈل بننے والا نائجیریا کا بے گھر نوجوان

    راتوں رات سُپر ماڈل بننے والا نائجیریا کا بے گھر نوجوان

    لاگوس: قسمت ہوئی مہربان بے گھر نوجوان راتوں رات سُپر ماڈل بن گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کا ابھرتا ہوا ماڈل ’علی اولاکومنی‘ آج سے ڈیڑھ ماہ پہلے تک ایک بے گھر نوجوان تھا جو دن بھر میں چھوٹی موٹی مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتا تھا اور تھک ہار کر جہاں جگہ ملتی، وہیں سو جاتا۔

    اپریل کی ابتداء میں لاگوس کی ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں ایفولابی، المعروف ’اے ایل‘ نامی کری ایٹیو ڈائریکٹر اوسون اسٹیٹ میں ایک پل کے نیچے اپنے تمام عملے سمیت موجود تھا۔

    یہ جگہ اس نے ایک تازہ فوٹو شوٹ کےلیے منتخب کی تھی لیکن جس ماڈل کو اس فوٹو شوٹ میں کام کرنا تھا، وہ کسی وجہ سے لوکیشن پر نہیں پہنچ سکا۔

    تیاری مکمل ہونے کی وجہ سے ایفولابی وہ فوٹو شوٹ کسی صورت میں منسوخ کرنا نہیں چاہتا تھا لہذا اس نے پل کے نیچے ہی چکر لگانا شروع کردیا۔

    کچھ دوری پر اسے پل کے نیچے سوتے ہوئے کچھ لوگ دکھائی دیئے جن میں سے ایک کا حلیہ اسے مطلوبہ ماڈل کے حساب سے موزوں ترین لگا ایفولابی نے فوراً اسے جگایا اور فوٹو شوٹ میں کام کرنے کی پیشکش کر ڈالی۔

    علی اولاکومنی نامی یہ نوجوان پہلے تو بوکھلایا لیکن جلد ہی سنبھل گیا اور اس نے ایفولابی کی پیشکش قبول کرلی اگلے ایک گھنٹے میں ماڈل کے کپڑے علی کو پہنائے گئے جو حیرت انگیز طور پر بالکل فٹ آئے۔ فوٹو شوٹ شروع ہوا اور کامیابی سے مکمل ہوگیا۔


    اگلے روز ایفولابی نے یہ واقعہ، تصاویر سمیت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ساتھ ہی اس نے علی کےلیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بنوادیا، جس کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔


    اسی اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے مختصر ویڈیو بھی شیئر کروا دی ہے جس کے پہلے حصے میں ’علی‘ کو پل کے نیچے سوتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ یکایک اس کی کایا پلٹ ہوجاتی ہے
    https://twitter.com/OgaLandlord_/status/1379074424306028547?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ارشد ’’چائے والا‘‘ اور دینا نیر مبین کے ساتھ ہوا تھا جو سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے تھے-

  • نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے بہترین شارٹ فلم سمیت 3  انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لئے

    نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے بہترین شارٹ فلم سمیت 3 انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لئے

    عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کو بہترین شارٹ فلم سمیت تین بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ہدایتکار سرمد سلطان کی فلم ’دریا کے اِس پار‘ نے عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیت لیے۔

    پاکستانی فلم کا دنیا کی 96 فلموں سے مقابلہ تھا دریا کے اس پار نے بہترین شارٹ فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

    تیس منٹ دورانیے کی فلم کی کہانی میں چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے معاشرے میں نفسیاتی مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کس طرح تعلیم اور شعور کی کمی نفسیاتی مسائل میں گھرے لوگوں کو سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔

  • ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی     سلمان خان

    ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی سلمان خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور دیگر شعبہ جات کی طرح فلم انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے جہاں ایک سال سے زائد کوئی بھی فلم بڑے پردے پر ریلیز نہیں ہوئی جس کے باعث سینما مالکان سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاص طور پر چھوٹے اداکار اور دیگر ملازمین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

    بھارت میں سینما کی بحالی کے لیے سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’رادھے، دی موسٹ وائنٹڈ بھائی‘ کو چھوٹی عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بھارت میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد سلمان نے فلم کو سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

    صحافیوں سے آن لائن بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا اس وقت بھارت سمیت پوری دنیا شدید مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لیے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

    دبنگ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ باکس آفس پر اس فلم کی کمائی صفر ہوگی اور یہ میری کمائی کے حساب سے ناکام ترین فلم ہوگی کیوںکہ یہ محدود سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ بیرون ممالک بھی بہت کم سینما گھروں میں بڑے پردے پر لگے گی۔