Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌ کی یہ بھی بتادیا

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌ کی یہ بھی بتادیا

    نیوریارک: اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌ کی یہ بھی بتادیا:اطلاعات کے مطابق امریکہ سے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دیسی انگریزی کے حوالے سے معروف جانی جانے والی پاکستانی اداکارہ میرا جی نے امریکی ڈاکٹرکے سامنے بہت سے راز کھول دیئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق آج جب میرا جی امریکی ڈاکٹرکواپنا چیک اپ کروانے کے لیے گئیں تو اس وقت عجیب صورت حال پیش آئی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوران چیکنگ امریکی ڈاکٹرنے اداکارہ میرا کی حرکات وسکنات کودیکھتے ہوئے آرام سے چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا تومیرا جی نےٹوٹی پھوٹی دیسی انگریزی سے امریکی ڈاکٹرکو وہ سنائیں کہ وہ بھی حیران رہ گیا

    ذرائع کے مطابق اس دوران جب ڈاکٹرنے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھاتواداکارہ میرا غصے میں‌ آگئیں اس پر اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،اداکارہ میرا نے ساتھ وجہ بھی بتادی کہ میں‌پاکستان میں بڑی مقبول ہوں اورصف اول کی اداکارہ ہوں‌

    اس موقع پراداکارہ میرا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ٹکٹ وزیراعظم عمران خان نے پیشکش کی یا کسی اورنے بہر کیف امریکی ڈاکٹرنے یہی سمجھا کہ اداکارہ میرا عمران خان کا نام لے رہی ہیں ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس پرڈاکٹرحیران رہ گیا کہ عمران خان جیسے شخص پریہ خاتون اتنا بڑا الزام لگا رہی ہےتووہ غصے میں‌ آگیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اداکارہ میرا پھربھی بازنہ آئیں اورمزید کہانی سنانی شروع کردی اورکہا کہ مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    اداکارہ میرا کی دیسی انگریزی کے ساتھ عجیب وغریب باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے غلطی تسلیم کر لی۔لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرنے میرا کو مینٹل ہسپتال داخل کرا دیا ہے ، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔

  • مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے رازکھول دیئے

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے رازکھول دیئے

    واشنگٹن:مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں‌ موجود پاکستانی کی معروف اوردیسی انگریزی کےحوالےسے مشہورجانی جانے والی اداکارہ میرا نے امریکہ میں وزیراعظم سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سنے والے بھی حیران رہ گئے

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا امریکا جا کر مشکل میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر انھیں پاگل قرار دے دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کورونا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں، وہ دوبارہ روٹین چیک اپ کرانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں اوٹ پٹانگ باتیں شروع کر دیں۔

    اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے پاکستانی وزیراعظم تک پروٹوکول دیتا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جب ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کی باتیں‌ سنیں تو وہ بھی حیران رہ گیا ، اداکارہ میرا مسلسل کہہ رہی تھیں کہ مجھے ایسا پروٹوکول دیا جائے جومجھے پاکستان میں ملتا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر نے میرا سے کہا کہ آپ آرام سے اپنا علاج کروائیں یہ امریکہ ہے پاکستان نہیں جس پراداکارہ میرا نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی کا سہارا لیتے ہوئے ڈاکٹرپراپنا رعب جمانے کی کوشش کی

    کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں، میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔پاکستان کا ہروزیراعظم مجھے پروٹوکول دیتا ہے

    پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے ان پر واضح کیا کہ آپ شوبز سٹار ہونگی، مگر میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے اوٹ پٹانگ باتیں جاری رہیں تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کر لیا۔

    خبریں ہیں کہ اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے پاگل قرار دیدیا ہے، وہ گزشتہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔

  • دلیپ کماراورراج کپورکےگھرخریدنے کامعاملہ خیبرپختونخواحکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

    دلیپ کماراورراج کپورکےگھرخریدنے کامعاملہ خیبرپختونخواحکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود بھارتی اداکاروں کے مکانات میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ کیاتھا۔محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے صوبائی حکومت کو سفارش کی گئی تھی کہ بھارتی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خستہ حالت اختیار کرچکے ہیں اور لیجنڈری اداکاروں کے یہ گھر قومی ورثہ ہیں اس لیے ان گھروں کو خرید کر اس کی تزئین و آرائش کرکے محفوظ کیا جائے۔

    تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ سال دلیپ کمار اور کپور فیملی کے آبائی گھروں کو محفوظ اثاثہ قرار دے کر ان کو حاصل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا گھروں کے مالکان حکومت کی متعین کردہ قیمت پر راضی نہیں تھے-

    لہذا اب خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے ریاست کے اراضی حصول ایکٹ 1894ء کے تحت سیکشن 6 اور سیکشن 17نافذ کردئیے ہیں جس کے تحت حکومت دونوں گھروں کا قبضہ ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرسکتی ہے ۔

    پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے 4 یونٹ (101 اسکوائر میٹر) آبائی گھر کی قیمت 50 ہزار 517 ڈالرز اور راج کپور کی 6 یونٹ (151.75 اسکوائر میٹر) حویلی کی قیمت 94 ہزار 061 ڈالر مقرر کی ہے۔

    دونوں گھروں کے لئے اگلے مرحلے میں سیکشن 9نافذ کرکے مالکان کوسرکاری طورپر مقررکردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دی جائے گی تاہم اعتراض کی صورت میں پندرہ روز کے اندر اپیل دائر کرناہوگی بصورت دیگر دونو ں گھروں کے ایوارڈ کا اعلان کرکے حکومت انھیں اپنی تحویل میں لے لے گی مکانات کے مالکان ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرسکیں گے

    خیال رہے کہ ایک طویل عرصے سے دونوں گھروں کے مالک مکان حکومت کو یہ گھر فروخت کرنے کے لیے راضی نہیں تھے کیونکہ حکومت ان گھروں کی مارکیٹ کے مطابق قیمت ادا کرنے پر راضی نہیں تھی مالک مکانوں کا اعتراض یہ تھا کہ ان کے گھروں کی قیمتیں کم مقرر کی گئی ہیں۔

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک مکان نے اس جائیداد کے لیے 250 ملین کا مطالبہ جب کہ کپور حویلی کے مالک مکان نے 2 بلین (2 ارب روپے) مانگے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گھروں کے مالک مکان پراپرٹی کی اہمیت کی وجہ سے غیر معمولی قیمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔

  • عثمان مختار کو اہلیہ سے کس نے اور کہاں ملوایا تھا؟

    عثمان مختار کو اہلیہ سے کس نے اور کہاں ملوایا تھا؟

    پاکستان کے معروف اور حال ہی میں نکاح کرنے والے اداکار عثمان مختار نےمداحوں کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کا سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ’سوالات و جوابات سیشن‘ سے متعلق ایک اسٹوری لگائی گئی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوالات پوچھنے کا کہا عثمان کی جانب سے اسٹوری لگتے ہی مداحوں نے ہزاروں سوال پوچھ ڈالے جس میں سے چند سوالوں کے عثمان مختار کی جانب سے جوابات دیئے گئے۔

    عثمان مختار کا خود سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی عمر 35 سال ہے اور اُنہیں پاکستان کا سب سے خوبصورت مقام چترال لگتا ہے اور اُن کی سب سے پسندیدہ غذا بریانی ہے اور پسندیدہ کارٹون اسکوبی ڈو ہیں جبکہ وہ عالمی وبا ختم ہونے کے بعد آئس لینڈ اور لندن جانا چاہیں گے-

    عثمان مختار نے بتیا کہ ان کی آن سکرین پسندیدہ جوڑی راحت کاظمی اور مرینہ خان ہیں جبکہ انہوں نے سارہ خان کو گارجئیس اور مکمل پروفیشنل اداکارہ قرار دیا-

    عثمان مختار نے اپنی شادی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کا صرف ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی ہونا باقی ہے جو کہ اس سال ہی میں متوقع ہے۔

    اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے ایک باہم دوست کے ذریعے ملے تھے اُن کے اور اُن کی اہلیہ کے ایک دوست نے ہی اِن دونوں کو ملوایا تھا۔

    ایک مداح کی جانب سے عثمان مختار سے شادی کے بعد کی تصویر پوسٹ کرنے کو کہا گیا جس پر اُنہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔

    اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • صبا قمر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آ گئیں

    صبا قمر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آ گئیں

    اداکارہ صبا قمر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پرسابقہ اداکارہ نور بخاری اور اداکارہ زویا ناصر صبا قمر کی حمایت میں سامنے آ گئیں-

    صبا قمر اپنی سالگرہ کی تقریب میں پہنے نیلے رنگ کے نامناسب لباس کے باعث تنقید کی زد میں تھیں، سوشل میڈیا پر انہیں مختصر لباس پہننے تصویر میں شاندار انداز میں ترمیم کی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے صبا قمر کو ٹرول کیا جارہا تھا ایسے میں ساتھی اداکارہ زویا ناصر اور نور بخاری ان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

    نور بخاری نے انسٹاگرام پر صبا قمر کی ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی یوں صبا قمر کا یا کسی بھی حجابی کا مذاق اڑانا نہیں چاہئے۔

    زویا ناصر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لوگوں کے دوہرے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی مرد و خواتین ہیں جو صبا قمر کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے ترس رہے ہوتے ہیں۔

    زویا نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو صبا کی ایک جھلک دیکھتے ہی سیلفی لینے کے لیے ان کے پیچھے دوڑتے ہیں اور پھر اپنے ساتھیوں کو وہ سیلفی ایک اعزازی طور پر دکھاتے ہیں۔

    دوسری جانب صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘

  • نامناسب لباس پہننے پر تنقید: صبا قمر کا ردعمل سامنے آ گیا

    نامناسب لباس پہننے پر تنقید: صبا قمر کا ردعمل سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں مختصر لباس پہننے کے سبب مبارکباد اور نیک تمناؤں کے بجائے صارفین کی شدید تنقید کا سامنا تھا، اس تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ صبا قمر اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بچ نہ سکیں۔ جس کی بنیادی وجہ اُن کا نا مناسب لباس تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    صبا قمر نے پیر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُن کے دوستوں نے مقامی ہوٹل میں اُن کے لیے سرپرائز پارٹی کا بندوبست کیا۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی۔

    اداکارہ صبا قمر نے نیلے رنگ کا نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان لئے ہدایت کی دعا کی-ایک صارف نے سالگرہ پر گیدرنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اب کورونا کہاں ہے ایک نے کہا تھا کہ یہی لوگ رمضان میں ہمیں درس دے رہے ہوں گے-

    تاہم اب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر کی ہی شاندار انداز میں ترمیم کی گئی، تصویر بڑی تعداد میں مختلف میمز کے ساتھ شیئر کی جارہی تھی۔

    اداکارہ کی تصویر میں انہیں ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ پہنا دیا گیا اور ٹائٹس بھی شامل کر لی گئیں جس کے بعد صبا قمر کی تصویر پر مزاحیہ میمز شئیر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا-
    https://twitter.com/Shoaib97108302/status/1379549661053251586?s=20
    نعیم شیخ نامی صارف نے لکھا آخر کار صبا قمر نے اسلام قبول کر لیا-
    https://twitter.com/moinkibatyn/status/1379621632621355012


    https://twitter.com/moinkibatyn/status/1379735331256303624?s=20

    دوسری جانب صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘

    صبا قمر نےاپنی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

    صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر چرچے

    صبا قمر کو سالگرہ پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کی بجائے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا

  • نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر ٹھکرا دی

    نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر ٹھکرا دی

    شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے مطابق انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی :سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

    مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

    اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔

    آپ اتنی ہمبل کیوں ہیں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کیوں کہ ہم جن کے امتی ہیں وہ بہت ہمبل تھے-

    انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کی زیارت کریں –

    نور نے بتایا کہ سب سے پسندیدہ ذکر درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنا ہے –

    خوبصورتی کی ٹپس کے سوال میں نور نے بتایا کہ کسی سے حسد نہ کریں سب سے پیار کریں تو آپ خوبصورت رہیں گے-

    ایک سوال کے جواب میں نور نے بتایا کہ انہوں نے اللہ سے انسپائر ہو کر خود کو بدلا اور حجاب پہننا شروع کیا-

    روحانیت کا اسلام سے کیا تعلق ہے پر اداکارہ نے کہا کہ جو روح کا جسم سے ہے –

    نئے سفر پر آنے والی مشکلات پر نور نے کہا کہ ہر چیز کی شروعات تکلیف سے ہوتی ہے اور یہ تکلیف مجھے اللہ کے نزدیک لے گئی-

    انہوں نے بتایا کہ جب کوئی ہدایت کی با ت بتاتی ہوں تو لوگ مجھے میرا ماضی یاد کرواتے ہیں تب بہت دُکھ ہوتا ہے ایک وقت میں بہت روتی ہوں پھر انہیں معاف کر دیتی ہوں کیونکہ وہ نہیں جانتے-

    مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

    اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔

    پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بچوں کے لئے تعلیمی سیریز کی عمدہ مثال ‘عمر اور ہانا’ جلد پاکستان آ رہے ہیں

    بچوں کے لئے تعلیمی سیریز کی عمدہ مثال ‘عمر اور ہانا’ جلد پاکستان آ رہے ہیں

    ملائیشیا میں تیار کی گئی اینیمیٹڈ سیریز ‘عمر اور ہانا’ بچوں کے لیے تعلیمی سیریز کی ایک عمدہ مثال ہے جو دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے تاہم یہ سیریز جلد ہی پاکستان میں بھی دیکھی جائے گی-

    باغی ٹی وی : اینیمیٹڈ سیریز کی کہانی عمر اور ہانا کے گرد گھومتی ہے جو بہت پیار او محبت سے رہنے والے بہن بھائی ہیں اس سیریز میں بچوں کو ان کے والدین، اساتذہ، دوستوں، پڑوسیوں اور بعض اوقات دنیا میں مقبول مسلمان شخصیات کے ساتھ ساتھ کبھی جادوئی مہم جوئی اور ایڈونچرز کے ذریعے بچوں کو اسلامی، اخلاقی اور خاندانی اقدار سکھائی جاتی ہیں۔

    اب ڈاٹ ری پبلک میڈیا اور ڈیجیٹل دوریاں کے اشتراک سے یہ سیریز کو پاکستانی شائقین کے لیے اردو زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب چینل عمر اینڈ ہانا اردو پر 6 اپریل سے نشر کیا جائے گا۔

    ‘عمر اور ہانا’ اردو کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جہاز میں ہیں اور عمر کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘ ہم حیرت انگیز جگہوں کی سیر کو جارہے ہیں’۔

    اس ٹیزر میں عمر اور ہانا کو مینار پاکستان، بادشاہی مسجد اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس شو کو پہلی مرتبہ 2017 میں یوٹیوب پر نشر کیا گیا تھا اور یہ بہت تیزی سے مقبول ہونے والی اینیمیٹڈ سیریز ہے جس کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 44 لاکھ ہے اور اس کے مجموعی ویوز ایک ارب 80کروڑ ہیں۔

    یہ سیریز ملائیشیا کی پروڈکشن ہے جسے فدیلہ اے رحمانہ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ عینینہ نے اس کی ہدایات دی ہیں-

  • بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے   بھارتی میڈیا

    بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے بھارتی میڈیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    ’کیپٹن 7‘ کے پہلے سیزن کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کی مزید کاسٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    ساکشی سنگھ دھونی نے بھارتی میڈیا کو ’کیپٹن 7‘ کے حوالے سے بتایاکہ مذکورہ سیریز نہ صرف جاسوسی پر مبنی ہوگی بلکہ اس میں شائقین کو ایڈونچر اور تفریح بھی دیکھنے کو ملے گی۔

    اسی حوالے سے ایم ایس دھونی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیریز میں کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات بھی دکھائے جائیں گے اور سابق کرکٹر پہلی بار ایک منفرد روپ میں شائقین کے سامنے آئیں گے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ’کیپٹن 7‘ کے بعد ایم ایس دھونی دیگر سیریز، فلموں اور ڈراموں میں بھی دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    یاد رہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر پہلے ہی بالی وڈ میں 2016 میں ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے نام سے فلم بھی بنائی جا چکی ہے، جس میں آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔

  • صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    پاکستان کے ماضی کے معروف اور مزاحیہ اداکار جان ریمبو کی اہلیہ اور سابق نامور اداکارہ صاحبہ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں فیسوں کے حوالے سے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجی سے ہر طرح کی کاروباری سرگرمی متا ثر ہوئی یہاں تک کہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے تاہم کاروبار سے پریشان حال لوگوں کے لئے ایک اور پریشانی تب بنی جب اسکولز کالجز کی جانب سے بچوں کی بھاری فیسز اور دوسرے اخراجات پر مشتمل نوٹسز دیئے گئے-

    نوٹسز میں ہر حال میں بچوں کے تعلیمی اخراجات جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اب اس معاملے میں سابق اداکارہ صاحبہ پریشان حال والدین کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں اور معنیخیز پیغام جاریکیا یے جس نے صارفین کے دل جیت لئے ہیں-

    صاحبہ نے اس حوالے سے اسکولز مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوویڈ کے حوالے سے جو خطرے ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ سب سچ ہیں ہم سب لوگ مر بھی سکتے ہیں دنیا ختم بھی ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ لیکن میری ان سب والدین سے اپیل ہے جن کے بچے اسکولز، کا لجز اور یونیورسٹیز میں پڑھ رہے ہیں وہ مرنے سے پہلے بچوں کی فیس جمع کروا دیں یہ بہت ضروری ہے-شکریہ،

    صاحبہ کے اس معمی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا ہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں اس کے خلاف آواز اٹھانے پر صارفین مشکور دکھائی دے رہے ہیں کہ کسی نے تو اس حوالے سے آواز بُلند کی ہے-