Baaghi TV

Category: شوبز

  • احمد علی بٹ کی حکومت سے فنکاروں کو ان کا حق دینے کی اپیل

    احمد علی بٹ کی حکومت سے فنکاروں کو ان کا حق دینے کی اپیل

    معروف اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے فنکاروں کو انکا حق دینے کی اپیل کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیرکی اس ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

    احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم لوگوں نے آج تک اپنی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کو قبول ہی نہیں کیا، جہاں اس انڈسٹری نے اتنے بڑے بڑے نام بنائے، میڈم نور جہاں،نصرت فتح علی خان صاحب، مہدی حسن صاحب، لیزیڈ ٹوورٹ سر فہرست ہیں لیکن آج تک ان کو کسی بھی حکومت نے ان کی ضرورت کے وقت مدد نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس انڈسٹری کو کسی بھی گورنمنٹ نے تسلیم ہی نہیں کیا ہے۔

    اداکار نے فنکاروں کے مسائل کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ہر بار تنقید کا نشانہ بنتے ہیں کہ انہوں نے لباس کیسا پہنا ہے،یہ کیا کررہے ہیں، ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے،یہاں تک کہ ایک فنکارہ اسپتال کے بستر پر اپنا حق مانگ رہی ہوتی ہے۔

    احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ کبھی سوچیں کہ یہی فنکارآپ کی ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں، آپ کی مصنوعات بیچتے ہیںِ آپ کے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے آتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ اب وہ وقت ہے کہ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری اور اپنے فنکاروں کو عزت دی جائے ، انکاحق دیں۔

    اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ہم آپ سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے با خدا ہم اپنا خیال خود رکھ سکتے ہیں ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اپنی پہچان۔

    احمد علی بٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آ گیا ہے! ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے جس میں فنکار، گلوکار، اداکار ، مصنف، ہدایتکار، پروڈیوسرز، کمپوزرز، ایڈیٹرز اور جتنے بھی لوگ شامل ہیں ہماری حکومت بطور انڈسٹری تسلیم کرے۔

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

  • گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے مداحوں کو محض 6 دن بعد ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار گووندا نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام پراپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو میں وہ مخصوص انداز میں ایک کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

    گووندا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپن آگِلا ہے‘ یعنی ’میں آگیا ہوں۔‘

    ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں اداکار نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کا 4 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان پر کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ت کو بھی اپنی لپیٹ میں رکھا ہے

    واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر سمیت بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، این ڈی آئی اے نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،45،384 نئے COVID19 کیسز ، 77،567 ڈسچارج اور 794 اموات کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے مہاراشٹرا میں 24 گھنٹوں کے اندر 58،993 ، چھتیس گڑھ میں 10،662 ، اتر پردیش 9،695 ، دہلی میں 8،521 اور کرناٹک میں 7،955 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کے روز انڈیا میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.45 لاکھ کوویڈ ۔19 کیسوں کے ساتھ ، اب تک کا سب سے بڑا سنگل دن ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان میں 18 اکتوبر 2020 کے بعد سےاب تک ایک دن میں ریکارڈ 794 اموات ہوئیں۔

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورزکے ساتھ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

    ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

    یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔

    جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ مداح کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے ان کے انسٹاگرام پر 21 لاکھ فالوورز ہیں-

  • اداکارہ سنی لیون کیاکربیٹھیں‌ کہ دنیا دیکھتی رہ گئی

    اداکارہ سنی لیون کیاکربیٹھیں‌ کہ دنیا دیکھتی رہ گئی

    ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کیا کربیٹھیں‌ کہ دنیا دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی کا ایک زبردست لمحہ اپنے چاہنے والوں کوشیئرکرکی سب کوحیران کردیا ہے

    تفصیل کے مطابق بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور وہ کہاں اور کیا کررہی اس بارے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی نظر آتی ہیں،

    سنی لیون نے اپنی خواہس کے بارے بتایا کہ وہ پوری ہوگئی،بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے ممبئی میں 16 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 40 سالہ اداکارہ نے اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے یہ پراپرٹی خریدی۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔،

    اس اپارٹمنٹ کا نمبر 5BHK ہے،سنی لیون نے اپنے لیے یہ اپارٹمنٹ 28 مارچ 2021 کو 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے ،اس اپارٹمنٹ کیلئے سنی لیون نے 48 لاکھ روپے اسٹامپ رقم ادا کی ہے۔

  • معروف امریکی اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

    معروف امریکی اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

    نیویارک: معروف امریکی اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد وفات پا گئے،اطلاعات کے مطابق لازوال کرداروں کا خالق امریکی کردار اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

    والٹر اولکیوچ نے ٹوئن پیکس، گریس انڈر فائر اور سینفیلڈ سمیت ٹی وی سیریز میں کام کیا،

    والٹر اولکیوچ کے بیٹے زیک اولکیوچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیک اولکیوچ نے کہا کہ ان کے والد نے تخلیقی صلاحیتوں سے برسوں تک لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔

    والٹر اولکیوچ امریکی ٹی وی اور فلموں میں برسوں سے انوکھے انداز میں اپنے کام کے حوالے سے مشہور تھے، انہوں نے ٹوئن پیکس، گریس انڈر فائر ،سینفیلڈ ، دی کلائنٹ اورکیڈلک میں لازوال کردار اداکیا۔

    14 مئی 1948 کو پیدا ہونیوالے والٹر اولکیوچ بیون ہائی اسکول اور کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور1976 ء کو اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، والٹر اولکیوچ نے ایک بیٹا، بہو اور دو پوتوں کو سوگوار چھوڑا ہے

  • بھارتی اداکاراورماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    بھارتی اداکاراورماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    بالی ووڈ کی سابق اداکاراؤں زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : نوجوان بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر سب کو حیران کردیا۔ ثاقب خان کا تعلق بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر سے ہے اور وہ ایک وکیل ہیں۔

    انہیں شہرت ایم ٹی وی کے مشہور رئیلیٹی شو ’روڈیز ریوولیوشن‘ میں منتخب ہونے سے ملی تھی۔ اس کے علاوہ وہ آلٹ بالاجی کی ویب سیریز ’دل ہی تو ہے سیزن 3‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    ثاقب خان نے چند روز قبل انسٹاگرام پرہاتھ میں قرآن پاک پکڑے سر پر نماز والی ٹوپر رکھے چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے شوبز کو ترک کرنے کے حوالے ایک طویل پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا ’اسلام و علیکم بھائیوں اور بہنوں! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آج کی پوسٹ میں میں اعلان کرنا چاہتاہوں کہ میں شوبز کو خیرباد کہہ رہاہوں۔ لہذا اب میں مستقبل میں نہ ہی ماڈلنگ کروں گا اور نہ اداکاری۔

    ثاقب نے مزید کہا ایسا نہیں ہے کہ کام نہیں تھا میرے پاس یا میں نے کوشش ہی ترک کردی بلکہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس تھے، بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللہ نے سوچا ہوگامیرے لیے انشااللہ۔

    ثاقب نے کہا کہ وہ (اللہ) بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔ جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے تو وہاں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک سال کے قلیل عرصے میں نے بہت اچھی شہرت اور مداح حاصل کرلیے ہیں لیکن وہ تو دنیا کے لیے ہے اور آخرت کے لیے کچھ بھی نہیں۔

    ثاقب نے کہا میں نماز پڑھتا تھا لیکن کچھ کمی تھی اور وہ تھا سکون اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا۔ لہذا اب میں مکمل طور پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں وہ سکون جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا میری کتاب (قرآن پاک) میں۔

    میں خدا کا بہت زیادہ شکراداکرتا ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کا موقع دیا اور مجھے قبول کیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں معجزات ہوتے دیکھ رہاہوں مجھے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھتے ہوئے بہت سکون ملا ایک محاورہ ہے ’100 چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘ لیکن ہر کسی کا حج قبول نہیں ہوتا۔

    ثاقب خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان تمام لوگوں سے معافی کی درخواست کی جنہیں انہوں نے کبھی دانستہ اور نادانستہ طور پر دکھ پہنچایا ہو۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہم پر اپنی رحمت برسائے رکھے آمین۔‘

  • میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں بلکہ محض ایک زبان ہے    عمران اشرف

    میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں بلکہ محض ایک زبان ہے عمران اشرف

    پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا انگریزی زبان سے متعلق معنی خیز بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : انسٹا گرام پر سوشل میڈیا پیج پرعمران اشرف کا ایک پرانا پیغام شیئرکیا گیا ہے جس میں اداکار کا کہنا ہے کہ انگریزی صرف ایک زبان ہے، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ کوئی علم نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام پر عمران اشرف کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’اُن کے اس بیان کا مقصد یہ بات عام کرنا ہے کہ جو انسان انگریزی نہیں بولتا وہ جاہل نہیں ہوتا ہے، اردو زبان کو بھی عام طور پر خاص سمجھ کر استعمال ہونا چاہیے، انگریزی اسٹیٹس سِمبل بنا دیا گیا ہے۔‘

    عمران اشرف کے اس کمنٹ پر ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا ہے جبکہ کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا اُن کے اس الفاظ کی تائید کی جا رہی ہے-

  • میرابالکل صحتمند ہیں ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں  عمران عباس

    میرابالکل صحتمند ہیں ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں عمران عباس

    اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

    عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔

    عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اُڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔

    اداکار نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

  • قرآن پاک کی آیت کا حوالہ: جمائمہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

    قرآن پاک کی آیت کا حوالہ: جمائمہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

    حال ہی میں حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے خواتین کے لباس اور ’ریپ‘ سے متعلق بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا تھا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کی گئی تھی۔


    جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ ٹوئٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا کہ قصور مرد حضرات کا ہی ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں جمائمہ نے سورۃ النور کی آیت نمبر 30 کا ترجمہ لکھا تھا-

    تاہم غلطی سے انہوں نے آیت کا نمبر31 لکھ دیا تھا جبکہ آیت نمبر 31 میں عورتوں کو اپنی زینت چھپانے اور پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے-


    بعد ازاں ایک صارف نے آیت نمبر 31 کے ترجمے کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے جمائمہ کی غلطی کی نشاندہی کی-

    صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جمائمہ نے کھلے دل سے اپنی غلطی تسلیم کی اور لکھا کہ آپ صحیح ہیں سورۃ نمبر 24 اور آیت نمبر 30 ہے-

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

    جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

  • جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

    جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

    حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے خواتین کے لباس اور ’ریپ‘ سے متعلق بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ عورت پر نہیں بلکہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے 4 اپریل کو ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ واقعات سے متعلق ایک خاتون کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو ’ریپ‘ واقعات سے جوڑا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے-

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کئی سال قبل برطانیہ بھی ایسا نہیں تھا مگر جب وہاں بھی خواتین نے عریانیت کو فروغ دیا اور مختصر لباس پہننے لگیں تو ’ریپ‘ واقعات بڑھنے لگے اور پھر فحش فلموں نے باقی کسر بھی پوری کی۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’معاشرے میں جتنی فحاشی بڑھے گی، اس کے اتنے ہی اثرات ہوں گے اور یہ کہ ہر انسان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خود کو روک سکے‘۔

    انہوںنے کہا تھا کہ ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔

    وزیر اعظم کے مذکورہ بیان پر کئی سیاسی، سماجی شخصیات اور تنظیموں نے بھی مذمت کی تھی جب کہ اب ان کی سابق اہلیہ نے بھی ان کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے متعدد ٹوئٹس میں عمران خان کے بیان سے اگرچہ اختلاف نہیں کیا مگر انہوں نے ان کی واضح طور پر حمایت بھی نہیں کی اور خیال ظاہر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا مطلب غلط لیا گیا ہوگا۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کی گئی تھی۔


    جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ ٹوئٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا کہ قصور مرد حضرات کا ہی ہے۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں خیال ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا یا اس کی وضاحت غلط کی گئی،کیونکہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ تو ہمیشہ کہتے تھے ’’پردہ عورتوں پر نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہئے۔‘‘


    جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اسلامی ملک سعودی عرب کا ایک واقعہ بھی سنایا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے واقعہ بیان کیا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ باپردہ خاتون کو نوجوان مرد حضرات نے ہراساں کیا ایسے واقعات سے بچنے کا واحد رستہ مرد حضرات کے چہرے ڈھانپنا ہے، انہیں پردہ کروانا ہے۔

    اسی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے واضح کیا کہ مسئلہ یا خرابی خواتین کے لباس میں نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو زیادہ تر برطانیہ میں والدہ کے پاس رہتے ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم تاحال بچوں کی وجہ سے دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل