Baaghi TV

Category: شوبز

  • آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے شناخت نہیں   ودیا بالن

    آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے شناخت نہیں ودیا بالن

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ لوگ ہمیشہ مجھے بتاتے ہیں کہ میرا وزن میری صحت کے برابر ہے۔

    باغی ٹی وی:ودیا بالن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے نہ کہ اس کی شناخت لوگ اکثر مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کے برابر ہے لیکن آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے، شناخت نہیں۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا تھا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکہ دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کرپائی ہوں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا تھا کہ یہاں تک کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں اور میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب میں اس اسٹیج پر ہوں کہ میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ودیا بالن اکثر سوشل میڈیا پرخواتین کو درپیش مسائل پر بات کرتی ہیں۔

    میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی ودیا بالن

  • واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے-

    باغی ٹی وی : اس فیچر جس تحت واٹس ایپ صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ، لوگس اور ٹرانسکرپٹ با آسانی منتقل کرسکیں گے۔

    واٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کے لیے دو پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنا آسان ہوجائے گا۔


    رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ذریعے ہی آئی او ایس ڈیوائس کا ڈیٹا اینڈرائیڈ ڈیوائس میں بآسانی منتقل کرسکیں گے۔

    س کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی تاہم ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپ میں واٹس ایپ کا جدید ورژن موجود نہیں ہوگا تو ایپ صارف کو چیٹ منتقلی کے لیے اپ ڈیٹ کا سگنل دے گی جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی-

    یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

    چیٹ مائیگریشن کے لیے کئی تھرڈ پارٹی ایپس موجود ہیں مگر واٹس ایپ ان کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

    چونکہ ابھی یہ فیچر آزمائش کے مراحل سے گزر رہا ہے اسی لئے یہ کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-

    خیال رہے کہ فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان چیٹ منتقلی کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے جس کے باعث دونوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب آئی او ایس پر واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے لیے آئی کلاؤڈ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت صارف کے لیے نئے آئی فون پر سوئچ کرنا اور واٹس ایپ ہسٹری ری اسٹور کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ری اسٹور اور بیک اپ بنانے کے لیے گوگل ڈرائیو استعمال کی جاتی ہے-

  • بالی ووڈ معروف ہدایتکار کا سوشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا عندیہ

    بالی ووڈ معروف ہدایتکار کا سوشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا عندیہ

    بالی ووڈ کو کمپنی، رنگیلا، سرکار جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار رام گوپال ورما نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹریو میں رام گوپال ورما نے کہا کہ وہ شاید سوشانت سنگھ کی زندگی اور ان کی موت کے بعد ہونے والی تمام تر پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے ایک فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

    ہدایت کار سے سوال پوچھا گیا کہ سوشانت سنگھ کے کیس میں سیاسی مداخلت اور غیرقانونی منشیات کے استعمال کی کہانی پر بھی فلم بنائی جاسکتی ہے جس پر رام گوپال ورما نے جواب دیا ’ہاں یہ ہوبھی سکتا ہے اور نہیں بھی، اس کیس میں بہت سی چیزوں پر فلم بنائی جاسکتی ہے، میرے خیال سے میں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلوں گا۔

    واضح رہے بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد اداکار کے خاندان نے ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی پر مالی معاملات کا الزم لگاتے ہوئے کیس دائر کیا تھا جس میں بعد ازاں منشیات کے استعمال کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے-

  • امتحانات منسوخ نہ کرنے پرردعمل: وقار ذکا طلبہ کی آخری امید بن گئے

    امتحانات منسوخ نہ کرنے پرردعمل: وقار ذکا طلبہ کی آخری امید بن گئے

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8ویں جماعت تک تدریسی عمل 28 اپریل تک نہیں ہوگا تاہم نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، شفقت محمود نے کہا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امتحانات کی تاریخ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ کورونا کے حالات اس وقت تک کچھ بہتر ہوجائیں تاہم امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

    بعدازاں شفقت محمود نے امتحانات منسوخ نہ کرنے کے اس فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کیا تھا۔


    شفقت محمود نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے، طلبہ کو چاہیے کہ امتحانات کی تیاری شروع کریں اور سخت محنت کریں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جائے گا لہٰذا کسی کے ذہن میں اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، سب کچھ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

    میزبان وقار ذکاء نے ٹوئٹر پر وزیرتعلیم شفقت محمود کے امتحانات سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’آپ کو افسوس ہوگا-
    https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1379453238940991488?s=20
    وقار زکا کے وزیر تعلم کے اس فیصلے سے اختلافی ٹئوٹ کے بعد، سوشل میڈیا پر طلبہ کی طرف سے دلچسپ میمز شئیر کیں جہاں تک کہ وقار ذکا طلباء کی آخری امید اور حقیقی ہیرو بن گئے-


    حذیفہ نامی صارف نے وزیر تعلیم کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وقار ذکا ہی چھوڑنا پڑے گا تم لوگوں کے اوپر اب’۔
    https://twitter.com/tweetastaan_/status/1379537257011482627?s=20


    https://twitter.com/showbiz_fever/status/1379551682724569090?s=20


    https://twitter.com/moso7906/status/1379458258600144896?s=20


    جبکہ جانب کچھ طلبہ کو وقار ذکا کی جانب سے پریس کانفرنس کا بھی انتظار ہے۔

    یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وقار ذکا نے اپنے نوجوان مداحوں کے لیے آواز اٹھائی ہو، وقار ذکا نے اس سے قبل وزارت تعلیم کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا تھا۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب یہ ممالک کیمبرج امتحانات کی اجازت نہیں دے رہے تو شفقت محمود ایسا کیوں نہیں کررہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ طلبہ احتجج کریں؟

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

  • اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    کورونا میں مبتلا اکشے کمار کی فلم کی مرکزی اداکاراؤں ادکارہ جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آگئی۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل ضخبر سامنے آئی تھی کہ اکشے کمار آنے والی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کے بعد ان کی ٹیم کے تمام یعنی 100 ہی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

    اس کے بعد فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نشرت بھروچا نے بھی اپنا کووسٹ کروایا۔

    فلم کی پوری ٹیم کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ جیکولین اور نصرت نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے-

    واضح رہے اکشے کمار ان دنوں فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے فلم کی شوٹنگ کورونا کیسز آنے کے بعد روک دی گئی ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکار نہیں ہوئے تھے۔

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • کنگنا رناوت کو اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے خفیہ فون کالز کیوں کیں؟

    کنگنا رناوت کو اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے خفیہ فون کالز کیوں کیں؟

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے مجھے اکشے کمار سمیت کئی دیگر اداکاروں کے خفیہ فون آئے ہیں –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کے خفیہ فون آنے کا انکشاف کیا۔

    انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ سب بڑے بڑے اسٹار اداکار میری تعریف کھل کر عوامی سطح پر نہیں کرسکتے کیوںکہ انہیں فلم مافیا کا خوف لاحق ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے تھلاوی میں عمدہ پرفارمنس پر ہر طرف سے تعریفی کلمات سننے کو مل رہے، کئی بڑے اسٹاروں نے خفیہ کالیں کی اور پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں اکشے کمار کا تذکرہ خاص طور پر کیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ یہ لوگ مجھے خفیہ کال یا پیغام کیوں بھجوارہے ہیں۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ میری تعریف کیے جانے پر کچھ لوگ پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں اس لیے میرے کام کو خفیہ کالز اور پیغامات کے ذریعے سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات اور بے باکی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور خود ہی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں جبکہ اپنی انہیں حرکتوں سے انہیں مختلف مقدمات کا بھی سامنا رہتا ہے-

  • سیاست میں انٹری سے متعلق شفاعت علی نے خاموشی توڑ دی

    سیاست میں انٹری سے متعلق شفاعت علی نے خاموشی توڑ دی

    معروف کامیڈین شفاعت علی کا کہنا ہے کہ انہیں دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے باضابطہ طور پر آفر ہوئی لیکن نہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی-

    باغی ٹی وی :سیاسی رہنماؤں سمیت مشہور شخصیات کی میمکری کرنے والے آرٹسٹ سید شفاعت علی نے اہلیہ ربیکا فریال کے ہمراہ آغا علی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر سیاست میں آنے کا موقع ملے تو کیا آپ راضی ہو جائیں گے۔

    میزبان کے سوال پر شفاعت علی نے اپنے جواب میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے باضابطہ طور پر آفر ہوئی اور وہ آفر میڈیا سیل جوائن کرنے کی تھی جس میں اُن کے سیاسی نظریے کو تقویت دینا تھا –

    شفاعت علی نے بتایا کہ اس آفر پر مجھے معقول تنخواہ بھی دی جا رہی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے سیاست میں آنے کی یہ آفر ٹھکرا دی –

    انہوں نے آفر ٹھکرانے کی وجہ بھی بتائی کہا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں نے کوئی سیاسی جماعت میں شمولیت دے دی تو پھر یہ میرے کیریئر کی خود کشی ثابت ہوگی۔ اس لئے انکار کرنا ہی بہتر سمجھا جب کہ مجھے اپنے فیصلے پر کوئی مداوا بھی نہیں ہے۔

  • سلمان خان نے اپنی فلم کورونا سے مشروط کر دی

    سلمان خان نے اپنی فلم کورونا سے مشروط کر دی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔

    اداکار نے کورونا وبا حوالے سے پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔

    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

     

  • کلاسیکل گلوکار اسد امانت علی خان کی آج 14ویں برسی

    کلاسیکل گلوکار اسد امانت علی خان کی آج 14ویں برسی

    کلاسیکل گلوکاراسد امانت علی خاں کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : اسدامانت نے موسیقی کی تربیت اپنے دادا مرحوم استاد اختر حسین سے حاصل کی۔ بعد ازاں انھیں ان کے والد استاد امانت علی خاں اور تایا استاد فتح علی خاں نے بھی دی۔ اسد امانت علی خاں نے اپنی خاندانی روایت کے مطابق اپنے سب سے چھوٹے چچا استاد حامد علی خاں کے ساتھ جوڑی کے طورپرکلاسیکی گائیکی کا آغاز کیا۔

    اسد امانت کی عمر اُس وقت لگ بھگ 20 سال تھی جب ان کے والد استاد امانت علی خاں کا انتقال ہوا تھا اسد اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ 70ء کی دہائی میں اسد امانت علی خاں نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے۔

    اسد امانت علی خاں نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے لیے سیکڑوں گیت اور غزلیں گائیں جن میں متعدد گیت اور غزلیں زبان زد عام ہوئیں ۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’تو شمع محبت ہے، میں ہوں تیرا پروانہ‘ ، ’میں تجھے دل سے پیارکرتا ہوں، تو مجھے زندگی سے پیارا ہے‘، ’عمراں لنگیاں پباں بھار‘ سمیت بہت سے گیت اورغزلیں مشہور ہوئیں۔

    برصغیر کے متعدد نامورگلوکار ان کے پٹیالہ گھرانے کے شاگرد تھے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز ان کے پرستاروں میں شامل رہے۔

    انھیں گائیکی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرویز مشرف کے دور میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔

    گلوکار اسد امانت علی خاں 54 سال کی عمر میں لندن میں علاج کی غرض سے گئے جہاں 8 اپریل 2007 میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ یوں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

  • اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے:    اوروہ میراجی کوواپس کیوں نہیں آنےدے رہے:اہم خبرآگئی

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں نہیں آنےدے رہے:اہم خبرآگئی

    لاہور:نیویارک:اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے:اوروہ میراجی کوواپس کیوں نہیں آنےدے رہے:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں‌ شادیوں کے حوالےسے متنازعہ اوردیسی انگریزی کے حوالے سے معروف جانی جانے والی اداکارہ میرا اس وقت امریکہ میں پھنسی ہوئی ہیں اوران کے اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    معتبرذرائع کے مطابق ادا کارہ میرا جو کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے امریکہ کسی اہم مشن پرگئیں مگروہاں اداکارہ میرا اورکچھ ڈونرز کے درمیان جھگڑے کی خبریں ان دنوں گردش کررہی تھیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈونرز کچھ امریکی ہیں اوربعض کا تعلق پاکستان سے ہے ،

    ذرائع کے حوالےسے یہ معلوم ہوا ہےکہ اداکارہ میرا اس سے پہلے جب امریکہ گئی تھیں توانہوں نے اپنی والدہ کے نام پرایک ٹرسٹ قائم کرنے کی غرض سے امریکہ میں مقیم اووسیز پاکستانیوں اوردیگراہم غیرملکی شخصیات سے کروڑوں‌ روپے اس ٹرسٹ کی مد میں وصول کیئے تھے

    یہ بھی بتایاجارہاہے کہ میرا جی نے اس ٹرسٹ کے لیے لاہور کے ایک بڑے سیاسی اوراس وقت کے حکومتی خاندان سے بھی مدد مانگی تھی ، اس خاندان کی طرف سے کس مد میں‌مدد کی گئی اورکتنی کی گئی اس کے بارے میں واضح اعدادوشمارتو نہیں مل سکے البتہ یہ ضرور ہے کہ میرا اپنا اثرورسوخ دکھانے میں کامیاب ہوگئی تھیں

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا امریکہ سے جن ڈونرز سے کروڑوں روپے لے کرپاکستان آئیں اوراپنی والدہ کے نام پرٹرسٹ بنانے کا عہد کیا تھا وہ پورا نہ کرسکیں تواس دوران اداکاراہ میرا نے اوررقم لینے کی غرض سے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا اورپھرجب وہاں‌پہنچیں تووہ اپنے ان ڈونرز کو جنہوں نے پہلے کروڑوں‌ روپے عطیہ کیے تھے اس کے بارے میں مطمئن نہ کرسکیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران اداکارہ میرا کا اپنے ان محسنوں کےساتھ کچھ تنازعہ ہوگیا تھا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وہی محسن اب میرا جی کی پاکستان واپسی میں رکاوٹ ہیں ،

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان ڈونرز نے میرا جی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی رقم کا حساب دیں‌جوانہوں نے ٹرسٹ کے نام پرلی تھی لیکن میرا جی رقم لینے کے بعد اس کے استعمال کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہیں‌، بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاید یہی وہ وجہ ہے جو میرا جی کے پاکستان واپس آنے میں رکاوٹ ہے

    ان ساری خبروں اورالزامات کی حقیقت جاننے کے لیے جب باغی ٹی وی نے معروف اداکارہ میرا جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تومیرا جی کا موبائل بند جارہاتھا اورباربارکوشش کے رابطہ نہ ہوسکا اورنہ ہی واٹس ایپ کے ذریعے وہ دستیاب ہوسکیں

    ادھر دوسری طرف آج اداکارہ میرا جو امریکہ میں موجود ہیں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب میرا جی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے گئیں اور پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے غلطی تسلیم کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔دوسری طرف میر اکی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔