Baaghi TV

Category: شوبز

  • قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

    قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

    پاکستانی قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : فن قوالی کو نئی جیہت دینے والے غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

    ’تاجدارِ حرم‘ اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے-

    5 اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کی قوالیاں آج بھی سننے والوں پر سحر طاری کر دیتی ہیں-

  • پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے ہیں-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا ان کی شادی رسومات کی تعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا اور مداح دونوں کو شادی کے بندھن میں دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے-

    ٹک ٹاکرز نے اپنے زندگی کے خاص موقع پر یعنی نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

    دونوں کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ پاکستان ٹوئٹر پینل کی ٹرینڈ فہرست میں کنول آفتاب کا نام ٹاپ پر ہے جس میں مداح شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور دونوں کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/MominaAwani/status/1378980686766411779?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے مومینہ نامی خاتون صارف نے دونوں کے نکاح کے وقت کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حلال طریقہ ہے پیار کے اظہار کرنے کا ساتھ ہی خاتون نے جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    https://twitter.com/AamirOfficial07/status/1378985912219144194?s=20


    https://twitter.com/ZubairB40554085/status/1378982271231791114?s=20
    https://twitter.com/F_iz__aa/status/1378983838538477574?s=20
    https://twitter.com/Simiofficiall/status/1378977466543378434?s=20
    https://twitter.com/Simiofficiall/status/1378977007657160704?s=20


    واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

    جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

    ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو

  • کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار اکشے کمار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہاہوں تاہم آج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

    واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں گووندا، عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں-

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

  • ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو

    ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو

    پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا اس سے قبل ان دونوں کی مہندی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے دونوں کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔

    کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔

    ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

  • موسیقی میں شوکت علی کی شراکت ناقابلِ فراموش ہے   عدنان سمیع

    موسیقی میں شوکت علی کی شراکت ناقابلِ فراموش ہے عدنان سمیع

    پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار و موسیقارعدنان سمیع نے لیجنڈری فوک گلوکار شوکت علی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ ایک حیرت انگیز آواز کے مالک تھے۔

    باغی ٹی وی :عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شوکت علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار شوکت علی کی وفات کی خبر نے انہیں افسردہ کردیا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ موسیقی میں ان کی شراکت ناقابلِ فراموش ہے بلاشبہ وہ ایک بہترین آواز رکھتے تھے۔

    اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے شوکت علی کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ معروف لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد یکم اپریل کو لاہور میں انتقال کر گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔

    شوکت علی نے زندگی کے تقریباً 55 سال فن کی دنیا کو دیئے اس دوران انہوں نے پنجابی لوک گانوں کے علاوہ صوفیانہ کلام بھی گایا جبکہ اردو میں بھی نغمے ریکارڈ کروائے اور ان کے ملی نغمے بھی بہت مقبول ہوئے۔

    1965 کی پاکستان انڈیا جنگ کے دنوں میں انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کروایا تھا ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن، ساتھیو، مجاہدو‘ بہت مقبول ہوا اور آج بھی اکثر سننے کو ملتا ہے شوکت علی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 1990 میں صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

  • پہلی ملاقات کے بعد کاجول سے دوبارہ کبھی نہیں ملنا چاہتا تھا    اجے دیوگن

    پہلی ملاقات کے بعد کاجول سے دوبارہ کبھی نہیں ملنا چاہتا تھا اجے دیوگن

    ممبئی : با لی وڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ کاجول کو پہلی ملاقات میں مغرور پایا جس کے بعد اداکارہ سے کبھی نہ ملنے کا فیصلہ کیا تھا-

    باغی ٹی وی: اداکار اجے دیوگن نے 90 کی دہائی کی کامیاب اداکارہ کاجول سے 1999 میں شادی کرلی تھی جس سے ان کے دو بچے نیسا اور یوگ دیوگن ہیں۔

    ایک انٹرویو میں کم گو اور سنجیدہ شخصیت کے مالک اجے دیوگن نے پہلی بار یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ کاجول سے پہلی ملاقات کے بعد کبھی نہیں ملنا چاہتے تھے-

    انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات فلم ’ہلچل‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہوئی جس کے بعد ادکارہ سے ملنے کا شوق کبھی نہیں ہوا، آپ جب پہلی بار کاجول سے ملیں تو وہ آپ کو بہت باتونی، مغرور لگیں گی اور یہی مجھے پہلی ملاقات میں محسوس ہوا تھا جب کہ ہم دونوں کی شخصیت بھی بہت الگ تھی لیکن میرے خیال سے جو ہونا ہوتا ہے وہ ہوکر ہی رہتا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ ہمیں پیار ہوا جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا، یہاں تک کہ ہمیں محسوس ہوا اب ہم باقی کی زندگی ایک ساتھ گزار سکتے ہیں لیکن اس دوران ہم نے کبھی ایک دوسرے سے پیار کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی کبھی شادی سے متعلق گفتگو کی تاہم ہمارا ارادہ شروع سے ہی شادی کا تھا بس ہم ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے وقت دینا چاہتے تھے۔

  • ارطغرل اسٹار گلسم علی نے عائزہ خان کی  تعریف کی

    ارطغرل اسٹار گلسم علی نے عائزہ خان کی تعریف کی

    تاریخی ڈرامہ سیریل: ارطغرل میں اسلیہن ہاتون کے کردار کرنے والی ترک اداکارہ گلسم علی نے پاکستانی اسٹار ایازہ خان سے محبت کا مظاہرہ کیا۔

    عائزہ نے انسٹاگرام پر تازہ ترین فوٹو شوٹ سے اپنی کچھ حیرت انگیز تصاویر شیئر کیں ، جس سے گلسم نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا "کامل خوبصورتی” جس کے بعد دل کا اموجی بھجا۔

  • صبا قمر نےاپنی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

    صبا قمر نےاپنی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

    پاکستانی ادکارہ و ماڈل صبا قمر نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ‘چنگاریاں’ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ریلیز سے متعلق بتایا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا مطالبہ کرتی ہے، بار بار چوٹ سہنے کی ہمت کا-

    صبا قمر نے مزید لکھا کہ ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور ایک ایسی کہانی جو آپ سب سے متعلق ہے۔

    انہوں نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

    اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ ‘چنگاریاں’ گانا آنے والے کل یعنی 5 اپریل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جبکہ یہ گانا کافی متنازع کا شکار بھی رہا جبکہ بلال سعید اور صبا قمر کو متعدد مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا-

    ‘قبول’ کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

  • شرمیلا فاروقی کا ریکھا کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

    شرمیلا فاروقی کا ریکھا کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ کی لیجنڈری اور ورسٹائل اداکارہ ریکھا کی دلکش تصویر شیئر کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ریکھا خوبصورت بنارسی ساڑھی میں ملبوس ہیں۔


    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا نے بھاری زیوارت میک اپ کے ساتھ گجرا بھی لگایا ہوا ہے اور وہ کسی بات پر حیرانگی کا اظہار کررہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس تصویر میں بھی بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

    شرمیلا فاروقی نے ریکھا کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس خاتون کی عُمر کیوں نہیں جھلکتی؟ یہ اس عُمر میں بھی کس قدر حسین ہیں۔


    پی پی رہنما کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ میں اس خاتون کو نہیں جانتا ہوں لیکن میرے اندازے سے ان کی عُمر 40 یا 45 سال ہے۔


    جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے حدیقہ کیانی ،ماہ نور بلوچ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا ان کے بارے میں کیا خیال ہے صارفین نے لکھا کہ یہ بالی ووڈ‌ایکٹریس سے زیادہ ینگ دکھائی دیتی ہیں-
    https://twitter.com/Khalid_butt_/status/1378381745540587520?s=20


    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھا اب تک 180سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔

    اداکارہ نے امراؤ جان،خون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

    اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا-

  • با لی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا متعدد فلمسازوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا    سومی علی

    با لی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا متعدد فلمسازوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا سومی علی

    ماضی کی مقبول پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ، مصنفہ اور پروڈیوسر سومی علی نے کہا کہ جب وہ با لی وڈ میں کام کرتی تھیں، تب متعدد فلم سازوں نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ سومی علی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا بچپن میں یعنی 5 سال کی عمر میں کراچی میں استحصال ہوا جب کہ 14 برس کی عمر میں امریکا میں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بالی وڈ میں بس تحفظ کے لئے سلمان خان کے ساتھ شادی کرنے گئیں تھیں-

    اور اب انہوں نے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ با لی وڈ میں کام کرنے کے دوران متعدد بھارتی فلم سازوں نے ان کے ساتھ جنسی روابط استوار کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ ’زوم ٹی وی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ با لی وڈ میں کام کرنے کا ان کا تجربہ اچھا نہیں تھا اور اب وہ کسی بھی حال میں با لی وڈ میں دوبارہ کام نہیں کریں گی۔

    سومی علی نے بتایا کہ با لی وڈ انڈسٹری میں کام کے دوران متعدد ہدایت کاروں نے انہیں مختلف انداز سے پریشان کرکے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی خوب کوشش کی مگر انہوں نے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔

    سومی علی نے کسی بھی با لی وڈ ہدایت کار کا نام لیے بغیر بتایا کہ کئی فلم سازوں نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی۔

    سومی علی نے اس زمانے میں سلمان خان سے تعلقات اور ان کے گھر میں رہائش سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے بہت ساری چیزیں سیکھیں۔

    سومی علی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر کے دروازے ہر کسی کے لیے کسی بھی مذہبی تفریق کے بغیر کھلے رہتےہیں اور سلمان خان کی والدہ انتہائی اچھی خاتون ہیں۔

    واضح رہے کہ سومی علی کا شمار 1990 کی مقبول با لی وڈ ہیروئنز میں ہوتا ہے سومی علی نے تقریبا ایک درجن کے قریب با لی وڈ فلموں میں کام کیا تھا، وہ 1990 سے قبل 16 برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کے لیے امریکا سے بھارت گئی تھیں۔

    انہوں نے سلمان خان، سنجے دت، سنیل شیٹھی اور متھن چکرورتی سمیت اس دور کے مقبول ہیروز کے ساتھ فلمیں کیں۔

    سومی علی کی پیدائش پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی، وہ 12 سال کی عمر میں اہل خانہ سمیت کراچی سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں بعد ازاں 1990 سے قبل وہ امریکا سے بھارت گئیں سومی علی نے ڈیڑھ دہائی تک بھارت میں وقت گزارا اور 2000 کے بعد واپس امریکا چلی گئیں –

    سومی علی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ ریپ اور جنسی استحصال کی شکار خواتین کی مدد کرنے کی ’نو مور ٹیئرز‘ نامی ایک سماجی تنظیم چلا رہی ہیں۔

    سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت