Baaghi TV

Category: شوبز

  • گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    بھارتی معروف اداکار گووندا بھی کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار کے بعد اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    گووندا نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ "میں خود جانچ کر رہا ہوں اور کورونا وائرس کو دور رکھنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔ تاہم ، میں نے ہلکی علامات کے بعد آج مثبت ٹیسٹ کیا۔

    جبکہ گھر میں موجود دیگر تمام افرادکا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سنیتا کچھ ہفتے پہلے ہی کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہوئی ہیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

  • دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

    بھارتی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل دیا مرزا نے بتایا کہ کس طرح سُپراسٹارسلمان خان نے ان کی والدہ کی زندگی بچائی تھی۔

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ماضی قریب میں راکھی ساونت کی والدہ کے علاج میں مدد کی اور گزشتہ سال کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی جان بچانے کا بھی سبب بنے تھے، اس حوالے سے خود ریمو اور ان کی اہلیہ نے بھی آگاہ کیا تھا نہ صرف ریمو ڈی سوزا بلکہ کئی بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی مدد کے لئے آگے آگے رہتے ہیں-

    بالی ووڈ میں سلمان خان کا شمار مضبوط دوستانہ تعلقات اور بڑے دل رکھنے والوں میں ہوتا ہے اور وہ ہمہ وقت دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں-

    اسی سے متعلق دیا مرزا نے بھی ایک انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کے گھرانے کی خوشیاں بچانے کا سبب بنے تھے۔

    اپنے ایک انٹرویو کے دوران دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، اسی دوران انھوں نے سلمان خان کو ٹیلی فون کیا اور وہ ان کی والدہ کو لے کر اسپتال گئے۔

    دیا کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں کہا کہ اگر وہ مزید 15 منٹ دیر سے والدہ کو اسپتال میں داخل کرواتیں تو ان کے بچنے کی امید کم ہوجاتی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں دل سے سلمان خان کی شکر گزار ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوں چاہیے کچھ بھی ہو۔

    واضح رہے کہ اداکارہ دیا مرزا حال ہی میں بزنس مین وئیبھوو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

  • کنیسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی حکومت سے بیمار اور سینئراداکاروں کی مالی معاونت کی اپیل

    کنیسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی حکومت سے بیمار اور سینئراداکاروں کی مالی معاونت کی اپیل

    پاکستان کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری گزشتہ کئی برس سے کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی ہیں انہوں نے حکومت اورڈراما پروڈیوسرز سے درخواست کی ہے کہ بیمار اور سینئراداکاروں کی مالی معاونت کی جائے۔

    باغی ٹی وی : نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود حکومت اور مختلف ڈراما پروڈیوسرز سے درخواست کرتی نظر آئیں کہ بیمار اور سینئر فنکاروں کی مالی معاونت کی جائے۔

    نائلہ جعفری نے کہا کہ وہ پچھلے 6 برسوں سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہی ہیں۔ پہلی کیموتھراپی کے بعد انہیں انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی کیموتھراپی کا دوسرا سیشن نہیں ہوسکا۔

    نائلہ جعفری نے کہا ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی ہوں کتنا بہتر ہو کہ ہماری گورنمنٹ اور فن و اسپورٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پالیسی میکرز ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں سوچیں۔

    اداکارہ نے کہا میں نے جب پی ٹی وی جوائن کیا تھا تو اس وقت جب ہمارے ڈرامے دوبارہ ٹی وی پر نشر کیے جاتے تھے تو ہمیں ان ڈراموں کی رائلٹی ملتی تھی گو کہ وہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن ہمیں اچھا لگتاتھا اور وہ پیسے برے نہیں لگتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 6 برسوں سے بیمار ہوکر پڑی ہوئی ہوں سب نے بڑا سپورٹ کیا ہے بہت مدد کی ہے، پیار دیا ہے، میں اکیلی تھی سب نے مل کر مجھے سنبھالا ہے لیکن میں سوچتی ہوں کہ کاش ایسا کوئی سلسلہ ہوتا کہ ہمارے وہ ڈرامے جو ٹی وی پر ایک بار دکھائے جاچکے ہیں اور جب انہیں دوبارہ دکھایا جاتاہے اس کے معاوضے کے طور پر ہمیں دوبارہ کچھ پیسے ملیں۔

    نائلہ جعفری نے بتایا کہ ان کا ایک ڈراما جو گزشتہ 6 برسوں میں 4 سے 5 بارٹی وی دکھایا جاچکا ہے اور بھی ایسے ڈرامے ہیں جو دوبارہ دکھائے جارہے ہیں اگر ان ڈراموں سے ہونے والی آمدنی میں سے کچھ معاوضہ ہم جیسے لوگوں کو ملتا رہتا تو ہمیں بڑی سہولت اور آسانی ہوجاتی۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کو نہ ہوتی ہو لیکن جب آپ بہت عرصے سے کام نہیں کررہے ہوتے تو یہ پیسے بہت ضروری ہوجاتے ہیں۔

    نائلہ جعفری نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا میں درخواست اور مطالبہ کروں گی کہ اس سلسلے میں کچھ کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں مجھ جیسے سینئر اور بیمار اداکاروں کی مدد ہوسکے کیونکہ ہمارے لیے چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 1990 کی مقبول ٹی وی اداکارہ، ماڈل و فیشن ڈیزائنر نائلہ جعفری 2016 سے بیمار ہیں ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

    اداکارہ نائلہ جعفری نے 2017 میں اس وقت کی مرکزی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مالی مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین کی معاونت قبول کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے حکومت سندھ کی مالی مدد بھی قبول کی تھی۔

  • شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر ریکھا نے میزبان کو لاجواب کر دیا

    شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر ریکھا نے میزبان کو لاجواب کر دیا

    بھارت کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے ٹی وی شو کے دوران شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے مقبول شو انڈین آئیڈیل کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان جے بھنوشالی مقابلے میں شریک ایک کنٹیسٹنٹ سے مذاق کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک انہوں نے شو کی ججز نیہا کاکڑ اور ریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریکھا جی، نیہو، کبھی آپ نے کسی عورت کو کسی آدمی کے لیے اتنا پاگل ہوتے دیکھا اور وہ بھی شادی شدہ آدمی کے لیے؟

    جے کی اس بات پر ریکھا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھیے! ریکھا کی اس حرکت نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو ششدر کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہی ریکھا نے بیان بدل دیا اور کہا نہیں نہیں میں نے کچھ نہیں کہا۔

    ریکھا کے جملے پر میزبان سمیت تمام حاضرین چونک گئے،میزبان لاجواب ہوکر کہنے لگے ’ یہ لگا چھکا‘ جب کہ تماشائیوں نے ہنستے ہوئے تالیاں بجائیں۔

    خیال رہے کہ ریکھا کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ جیا بچپن سے ان کی شادی کے بعد بھی اکثر و بیشتر امیتابھ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

    ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔

  • عظیم خان نے صبا قمر کیساتھ شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار خود کو قرار دیا

    عظیم خان نے صبا قمر کیساتھ شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار خود کو قرار دیا

    آسٹریلوی بلاگر عظیم خان نے اداکارہ صبا قمر کے ساتھ شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاگر عظیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ صبا قمر بہت ہی شاندار شخصیت کی مالک ہیں، صبا دنیا کی تمام خوشیوں کی حق دار ہیں، اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی اور محبت عطا فرمائے-

    عظیم نے کہا کہ دشوار گزار راستے اکثر اوقات خوبصورت منزل کی جانب جاتے ہیں میں اس تعلق کے ختم ہونے کی تمام ذمہ داری خود پر لیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز انسٹا گرام پر جاری پیغام میں صبا قمر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی عظیم خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی بلکہ بات چیت فون کے ذریعے ہی ہوتی تھی۔ صبا قمر نے پیغام جاری کرتے ہوئے شادی سے انکار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کررہی ہوں اور امید ہے کہ آپ اسے سمجھیں گے اور فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے-

    یاد رہے کہ صبا قمر کی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد عظیم خان کے خلاف سوشل میڈیا پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے جس پر بلاگر نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور صبا قمر بھی ان کے حق میں میدان میں آئیں تھی اور انہوں نے کہا تھاانہیں عظیم پر اعتماد ہے تاہم بعد میں اچانک سے یہ رشتہ اختتام کو پہنچ گیا۔

    صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

    صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

  • بھارتی آرٹسٹ نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا

    بھارتی آرٹسٹ نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا

    بھارتی پنجاب کے آرٹسٹ منجیت سنگھ گِل نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق منجیت سنگھ کی جانب سے تہار کیا گیا گلوکار شوکت علی کا مجسمہ جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

    منجیت سنگھ گِل بھارتی پنجاب کے موگا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں منجیت سنگھ پاکستان اور بھارت کے عظیم افراد کے مجسمے بناتے ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گار اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھی مجسمہ تیار کیا تھا۔

    منجیت نے فائن آرٹ کی تعلیم گورنمنٹ آرٹ کالج چندی گڑھ سے لی اس حوالے سے منجیت کا کہنا ہے کہ مجسمے تراش کر من کو شانتی ملتی ہے۔

  • اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

  • ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب پیلے رنگ کے روایتی مایوں کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ کنول آفتاب نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز بھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے مہند ی کی مناسبت سے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔

    تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذوالقرنین سکندر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے چہرے پر اُبٹن بھی لگا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

    جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

  • پریانکا چوپڑا کےاثاثے جان کر آپ حیران  رہ جائیں گے

    پریانکا چوپڑا کےاثاثے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    جب سے ہی پریانکا چوپڑا نے سن 2000 کے مس ورلڈ میں شرکت کی ، اداکارہ ، گلوکارہ اور پروڈیوسر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو طوفان کی زد میں لے رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ابھی ابھی ان کی شروعات ہو رہی ہے۔

    38 سالہ اسٹار نے نہ صرف متعدد کامیاب فلمیں بنائیں ، جن میں ان کی حالیہ فلم ، "وہائیٹ ٹائیگر” بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، اداکارہ نے پیپسی سے لیکر ناکون تک ان گنت اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہوے ہیں ، یہ سب چیزیں ان کی بہت ساری کامیابیوں کی فہرست میں سے کچھ کامیابیاں ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے تمام پروجیکٹس سے کتنا کمایا؟ یا ، پریانکا چوپڑا کی کل مالیت کیا ہے؟

    مشہور "سلیبرٹی نیٹ ورتھ” کے مطابق ، پریانکا چوپڑا کی مجموعی مالیت تقریبا 50 ملین ڈالر ہے۔ اور ان کی سالانہ آمدنی؟ کم از کم 10 ملین ڈالر ہے۔ 2019 میں ، فوربس انڈیا نے دراصل اداکارہ کو بالی ووڈ کی زیادہ کمائی کرنے والی سلیبرٹی کی لسٹ میں شامل کیا ، لسٹ کے مطابق وہ 14 ویں نمبر پر ہے۔

    اکنامک ٹائمز کے مطابق ، "گیس گرل” کے ساتھ اس کا ایک سالہ معاہدہ 700،000 ڈالر سے 1.5 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔ 2012 میں ، انہوں نے اپنی ڈرامہ سیریز میں شامل ہونے کے لئے اے بی سی نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اور فوربس کے مطابق ، پرینکا چوپڑا نے ہر سیزن میں 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی جس سے وہ ٹی وی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سب بے بڑی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

  • کورونا وائرس کا شکار عالیہ بھٹ کی والدہ خوف میں مبتلا

    کورونا وائرس کا شکار عالیہ بھٹ کی والدہ خوف میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کی والدہ سونی رازدان خوف میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے فوری بعد اُنہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہیں۔

    علیہ بھٹ نے پیار اور نیک خواہشات کے لئے تماما مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محفوظ رہنے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی-

    تاہم عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کی والدہ سونی رازدان خوف میں مبتلا ہوگئیں ہیں –


    سونی رازدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کورونا وائرس کی یہ لہر معمولی نہیں ہے یہ وائرس ہر جگہ موجود ہے، ہمارے گھروں میں، ہمارے بالوں میں ہر جگہ اس کا قیام ہے۔‘

    عالیہ بھٹ کی والدہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز دیکھتے ہوئے اب مجھے اس سے مزید ڈر لگ رہا ہے۔

    سونی رازدان نے مزید لکھا کہ پتا نہیں ہم لوگ کیسے اور کب اس عالمی وبا سے خود کا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھنا شروع کریں گے جبکہ یہ تو ہر جگہ ہی موجود ہے۔