Baaghi TV

Category: شوبز

  • ’خدا اور محبت 3‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

    ’خدا اور محبت 3‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

    نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت3‘ کی گزشتہ شب نشر ہونے والی قسط پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

    باغی ٹی وی :جیو انٹرٹینمنٹ پر سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی8ویں قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا یہاں تک کہ ڈرامہ سیریل کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں رہا-

    ٹوئٹر ٹرینڈ میں مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی اس قسط سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ٹوئٹر پر شئیر کیا گیا، مداحوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
    https://twitter.com/ChampionOfGame/status/1378247369817526275?s=20
    ایک مداح نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی اور پروڈکشن حیرت انگیز ہے لیکن فیروز نے شاندار کام کیا، اداکار نے دکھا دیا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون اداکار ہیں ۔‘


    https://twitter.com/iamkarela/status/1378217666155003912?s=20
    https://twitter.com/nayhachaudhary/status/1378099887137505282?s=20


    https://twitter.com/dawoodawan99/status/1378219732697034753?s=20

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

  • سوشل میڈیا پر گلوکار میکا سنگھ کی شادی کی افواہیں

    سوشل میڈیا پر گلوکار میکا سنگھ کی شادی کی افواہیں

    بھارتی معروف گلوکار میکا سنگھ اور اداکارہ آکنشا پوری کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ آکنشا پوری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپریل فول کے موقع پر میکا سنگھ کے ساتھ گردوارے میں بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد ان دونوں کی شادی اور منگنی کی افواہیں پھیل گئیں۔

    مختصر ویڈیو میں آکنشا پوری اور میکا سنگھ کو گردوارے میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ویڈیو کے کیپشن میں آکنشا پوری نے میکا سنگھ کو مینشن کرتے ہوئے دل کا ایموجی بنانے سمیت ایک ساتھ رہنے اور شکرانے کے ہیش ٹیگ استعمال کیے، جس وجہ سے ان کی شادی کی افواہیں پھیل گئیں۔

    دونوں کے مداحوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور بعض افراد نے تصحیح کی کہ دونوں کی شادی نہیں بلکہ منگنی ہوئی ہے۔

    دونوں کی ایک ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی منگنی اور شادی کی افواہیں پھیلنے کے بعد اداکارہ آکنشا پوری نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ ویڈیو کا کیا معاملہ ہے۔

    آکنشا پوری نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور میکا سنگھ کے درمیان گزشتہ 12 سال سے تعلقات ہیں اور وہ ایک خاندان کی طرح ہیں۔

    آکنشا پوری کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور حال ہی میں دونوں نے گردوارے میں ایک ساتھ عبادت کا پروگرام اس وقت بنایا جب اداکارہ میکا سنگھ کی دعوت پر ان کے گھر گئی تھیں۔

    اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ تو منگنی کی ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے، البتہ وہ پچھلے کئی سال کی طرح آئندہ بھی ساتھ رہیں گے اور انہوں نے اسی بات پر ہی ساتھ رہنے اور شکرانے کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

    اداکارہ آکنشا پوری کو زیادہ تر جنوبی ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میں شہرت حاصل ہے اور وہ زیادہ تر تامل، تیلگو، کنڈا اور پنجابی فلموں میں دکھائی دیتی ہیں تاہم وہ بگ باس سمیت دیگر ریئلٹی شوز میں بھی شریک ہو چکی ہیں جب کہ انہوں نے بعض بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

  • عائزہ خان اورعثمان  خالد بٹ طویل عرصے بعد ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ طویل عرصے بعد ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان اور اداکار عثمان خالد بٹ کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ’غلطی سے مسٹیک ہوگئی‘ کے بعد عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ طویل عرصے بعد ایک بار پھر جوڑی کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

    مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے تیار کیے گئے ڈرامے کو گزشتہ برس ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ نہ ہوپانے کے باعث اسے اب ریلیز کیا جائے گا۔

    اگرچہ ڈرامے کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خبریں ہیں کہ ڈرامے کو یکم رمضان سے ’ہم ٹی وی‘ پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جائے گا۔

    چپکے چپکے‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے ڈرامے کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف رومانس بلکہ مزاح اور سسپینس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

    ’چپکے چپکے‘ میں عثمان خالد بٹ اور عائزہ خان کو رومانس کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ ڈرامے میں دیگر جوڑوں کا رومانس بھی دکھایا جائے گا-

    ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، عائزہ خان، میرا سیٹھی، فرحان علی آغا، ایمن سلیم اور علی سفینا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں-

    ’چپکے چپکے‘ کی کہانی مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کی لکھاری صائمہ اکرم چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات دانش نواز نے دی ہیں۔

  • رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

    رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں۔

    رابی پیرزادہ نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ پر بھی متعارف کرائی تھی بعد ازاں رابی نے اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے جنوری 2021 میں فاؤنڈیشن کا آغاز کیا، جس کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے، جبکہ 60 سے زائد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بھی بنایا گیا ہے۔

    رابی پیرزادہ کی جانب سے فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد اب ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرادیا گیا، جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں-

    مزید برآں اسی برانڈ کے تحت تسبیح اور جائے نماز (مصلہ) سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئیں۔

    ’حیا بائے رابی‘ کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے گئے عبایوں کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

  • آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا        نیلم منیر

    آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا نیلم منیر

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے مجھے آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نیلم منیر سے ایک ویب انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ جب انہیں کوئی پروپوز کرے تو وہ اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟

    اس سوال کے جواب میں نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔

    نیلم منیر نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کرسکے۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے پروپوز کیا گیا یا پھرکسی دوست کو کہہ کر ،یا پھر کسی نے اپنی والدہ کو آگے کردیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔

  • جتنی مضبوط صبا  ہے وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے    یاسر حسین

    جتنی مضبوط صبا ہے وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین نے اداکارہ صبا قمر کے آسٹریلوی بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں ایک مضبوط خاتون قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے گزشتہ روز اچانک اپنے منگیتر بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا۔ انہوں نے شادی سے انکار کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی تھی صرف اتنا کہا تھا اب ہم شادی نہیں کررہے اور لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیں-

    صبا قمر کے اس فیصلے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں ایک مضبوط خاتون قرار دیا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جتنی مضبوط صباقمر ہے وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی مستحق (حقدار) ہے۔ اور یاد رکھنا مرد داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سچائی اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔ انہوں نے صبا قمر کو مضبوط رہنے کی تلقین بھی کی۔

    واضح رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وہ عظیم خان سے کبھی نہیں ملیں ہم صرف فون پر ہی رابطے میں تھے دوسری جانب عظیم خان نے صبا قمر کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ صبا نے میری طرف کی کہانی نہیں بتائی ہاں یہ میری غلطی ہے۔

    صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

  • شوہر نے 23 سال بعد دوسری لڑکی کی خاطر طلاق دے دی تھی   عصمت زیدی

    شوہر نے 23 سال بعد دوسری لڑکی کی خاطر طلاق دے دی تھی عصمت زیدی

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈ اداکارہ عصمت زیدی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے کسی دوسری لڑکی کی خاطر ان کو طلاق دے دی تھی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ 36 سالوں سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئیر اداکارہ عصمت زیدی حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    عصمت زیدی نے بتایا کہ جب میری طلاق ہوئی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ ان پر تو کوئی اثر نہیں ہوا، ایسا اس لیے تھا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بچوں کو محسوس نہ ہو کہ میں اداس ہو۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق سے قبل میں نے اپنے شوہر سے کہا بھی تھا کہ بچی بڑی ہورہی ہے آپ رہنے دیں ، آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن اس گھر کو ایسے ہی رہنے دیں تاہم شوہر کی ہونے والی دوسری بیوی کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سب ختم کریں اور یہی وجہ تھی کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ خواتین طلاق کے بعد ایک ایسے شخص کے لیے کیوں روتی ہیں جو انہیں چھوڑ رہا ہو، رونا تو وہاں بنتا ہے جب آپ کا شوہر مرجائے تو آپ کو صدمہ ہوتا ہے میری بھی خواہش تھی کہ میرا گھر خراب نہ ہو، میرے شوہر مجھے طلاق نہ دیں مجھ سے تعلق نہ رکھیں لیکن میرے بچوں سے ان کے تعلقات خراب نہ ہوں تاکہ میرے بچوں پر اس کا برا اثر نہ پڑے ۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد بھی میرے شوہر چاہتے تھے کہ میں ان کا گھر چھوڑ دوں تاکہ وہ دوسری بیوی کو لاسکیں لیکن میرے سسرال والوں نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ ہم نے تمہاری شادی عصمت سے کی تھی اس لیے اس گھر سے نہ کوئی جائے گا اور نہ ہی کوئی نیا شخص اس گھر میں آئے گا۔

    انہوں نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی کے 23 سال بعد طلاق ہوئی تھی میں سوچتی تھی کہ اتنا عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد اور بچوں کے باوجود میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا جس پر میرا مرد ذات سے اعتبار اٹھ گیا اور اس وقت میرے بیٹے کی عمر 18 سال تھی اس نے بھی مجھے یہی بات واضح طور پر کہی تھی تاہم میں نے اس وجہ سے اور کچھ بچوں کی وجہ سے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا تھا-

  • عورت کمزور نہیں نازک ہے ،میرا کا خواتین کے حوالے سے معنی خیز پیغام

    عورت کمزور نہیں نازک ہے ،میرا کا خواتین کے حوالے سے معنی خیز پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے خواتین کی اہمیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر میرا نے اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے خواتین کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوبصورت حقیقت ہے کہ خواتین کے بغیر کوئی بھی انسان وجود میں نہیں آتا۔

    میرا نے اپنے پیغام لکھا کہ ہمیں واقعی اس کی تعریف کرنا چاہیے کہ عورت بننا کتنا حیرت انگیز ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب یہ ماننا شروع کردیں کہ ہم کتنے حیرت انگیز ہیں۔

    میرا نے مزید لکھا کہ ہم کمزور نہیں نازک ہیں۔ مجھے عورت ہونا بالکل پسند ہے خواتین کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے-

    اداکارہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سرہا جا رہا ہے-

  • صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

    صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر کئی اداکاراؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر کی حوصلہ افزائی کی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    جس پر عظیم خان نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا-

    تاہم بعد ازاں صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    تاہم بعدا زاں انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔

    صابا نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

    صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔

    تاہم صبا قمر کی اس پوسٹ پر کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔

    ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔

    ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی،حدیقہ کیانی ،شرمین عبید چنائے، مومل شیخ، اظفر رحمن ، حمائمہ ملک ، عدنان انصاری ، رابعہ بٹ ، بلال اشرف، عائشہ عمر ،عبداللہ سلطان ،آئمہ بیگ اور ثنا فخر سمیت دیگر شامل ہیں۔

    اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی نے صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے۔ یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

    فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔

    حدیقہ کیانی نے بھی صبا قمر کے لئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کی جبکہ اظفر رحمن نے لکھا کہ ہمیشہ مضبوط رہو-

    آئمہ بیگ نے کہا کہ آپ بہت بہادر خاتون ہیں اور آپ کو ایسا ہی اچھا انسان ڈیزرو کرتی ہیں ثنا فخر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-حمائمہ ملک اور عائشہ عمر نے بھی صبا قمر کے اس یصلے پر صاصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    رابعہ بٹ نے لکھا کہ اداکارہ رابعہ بٹ نے لکھا ’’جب ماں کی دعائیں ساتھ ہوں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے جتنی بھی آنکھیں بند ہوں، دماغ میں دھند چھائی ہوئی ہو خدا راستہ بدل دیتا ہے دل بدل دیتا ہے۔ شادی زندگی کا ایک بہت بڑ افیصلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ صرف آپ کی نہیں آپ کی آنے والی پوری نسل کو متاثر کرتا ہے۔

    رابعہ بٹ نے مزید لکھا جتنا میں آپ کو جانتی ہوں آپ ایک خوبصورت دل کی مالک ہیں صبا اور خوبصورت دلوں میں رب بستا ہے اور جہاں وہ خود بستا ہے اس جگہ کی ذمہ داری وہ خود اٹھاتا ہے۔ مسکرائیے کیونکہ اگر وہ نہیں ہوا جو آپ چاہتی تھیں تو پھر وہ ہوا جوکہ وہ آپ کا اور ہمارا رب چاہتا ہے۔

    ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے ردعمل پر صبا قمر نے اظہار تشکر کیا-

  • صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

    صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے شادی سے متعلق فیصلے پر بڑا موڑ لے لیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    جس پر عظیم خان نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا-

    تاہم بعد ازاں صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔

    صابا نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

    صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔

    دوسری جانب عظیم خان نے صبا قمر کے شادی کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے صبا قمر کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا ’کہ صبا نے میری طرف کی اسٹوری نہیں لکھی اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔ ‘

    دوسری جانب صبا قمر اور عظیم خان دونوں نے اچانک شادی کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

    صبا قمرہونے والے شوہرعظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

    صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

    زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل