Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارشد چائے والا بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے

    ارشد چائے والا بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے

    چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہورنوجوان ماڈل بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی :ارشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کیفے میں موجود ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا اسٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں۔

    ارشد خان نے ویڈیو میں پاوری گرل دینانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے:یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے
    2
    ارشد خان کی یہ پاوری ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دینانیر مبین نامی لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے-

    دینانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے-

  • سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے    زید علی

    سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے زید علی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے-

    باغی ٹی وی: یوٹیوبر زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہےتصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    زید علی نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن بھی دیا انہوں نے لکھا کہ سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔

    زید علی نے لکھا کہ تحائف اور محبت سے زیادہ عورت کو عزت کی ضرورت ہے۔

    زید علی کی یہ بامعنی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور لائکس کے ساتھ ساتھ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔

  • سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

    پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ ، مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے اپنے ساتھی اداکاروں سے اپنے کام میں بہت اچھا نہ کرنے پر معذرت طلب کی ہےجن میں بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سنجے دت اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ، مصنفہ سومی علی نے بالی ووڈ میں ایک مختصر عرصے کے دوران کام کیا انھوں نے 1990 کے عشرے کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں زوروں پر رہیں۔

    انٹرویو کے دوران سومی علی نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹروں سے بھی معافی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکاری کرنا نہیں چاہتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ میں نے دس فلموں میں کس طرح کام کیا، ان فلموں میں میرے ساتھ سلمان خان، سجنے دت، چنکی پانڈے، گووندا، متھن چکرورتی، اوم پوری شامل تھے، اور میں ان سب سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہوں، بالخصوص متھن دا سے جن کے ساتھ میں نے چار فلمیں کیں، وہ میرے ساتھ انتہائی صبر وتحمل سے کام کرتے تھے-

    سابق بالی ووڈ اداکارہ نے سنیل سیٹھی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنیل میں بہت معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں بہت خراب ڈانسر تھی۔

    واضح رہے کہ سومی علی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھی، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا اسی مقصد کیلئے انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

    سومی علی نے کہا تھا کہ انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ تھیں انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا ذہن صرف سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں اور بالی وڈ کی دس فلموں میں کام کیا بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ افئیر کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔

    تاہم اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

  • راجہ ریپسٹار کا ” یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز

    راجہ ریپسٹار کا ” یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز

    پاکستان کے معر وف گلوکارراجہ ریپسٹار کا "23 مارچ یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نغمہ کا ٹائٹل "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” ہے 2 منٹ اور 58 سیکنڈ پر مشتمل نغمہ کی ویڈیومیں نظریہ پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے ترانے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    راجہ ریپ سٹار مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور پاک فوج پر بھی بہت سے ترانے ریلیز کر چکے ہیں-
    https://www.youtube.com/watch?v=CzCcyB-MS18
    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس گلوکار نے گانا پولیس والا ریلیز کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو ئی تھی اپنے اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجہ ریپ سٹار نے بتایا تھا کہ پولیس ہماری محافظ ہے اگر فوج سرحد پر تعینات ہے تو ہماری سڑکوں پر علاقوں میں شہر میں صوبہ میں ہماری حفاظت کے لئے پولیس ہی تعینات ہے، ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایک پولیس والا آخر ہمارے لئے کیا کچھ قربان کرتا ہے۔

    گلوکار نے مزید کہا تھا کہ ایک پولیس والا جو قربانیاں دیتا ہے وہ میں یا ہم میں سے کوئی شخص نہیں دے سکتا، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں پر ہماری قوم کو پولیس سے متعلق اپنا نقطہ نظر بدلنا ہو گا، اس ترانے میں آپ دیکھ سکیں گے کہ پولیس والا ہونا ہی کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

  • سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست اداکارہ مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا-

    انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سےقبل ایک انٹرویو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں ریپ ہونے کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی وڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

  • فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کے ٹیزر پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ردعمل

    فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کے ٹیزر پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ردعمل

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کنگ شاہ رخ خان نے اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا۔ اس فلم میں فرحان اختر باکسنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

    ٹریلیز میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔


    فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔
    https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1370333542874419205?s=20
    سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور فرحان اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر اچھا لگ رہا ہے۔


    دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ہمیشہ تمہارے کام اور کوششوں سے متاثر ہوتا ہوں۔

    شاہ رخ خان نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ کنارے ہی سے طوفان کا تماشا دیکھنے والے ،کنارے سے کبھی اندازہ طوفان نہیں ہوتا ، آزاد

    ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    فرحان اختر نے بھی دونوں بالی ووڈ سُپر اسٹارز کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’طوفان‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے جو 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

    فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

  • ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مایا علی کا ناقدین کو جواب

    ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مایا علی کا ناقدین کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و ماڈل مایا علی کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مایا علی نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ، ٹائم آؤٹ ود احسن خان، میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مداح بغیرکچھ سمجھے اورجانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں، ہم اسٹارز ہیں آپ ہمارے کام پرتنقید یا تعریف کریں ہم اس کوتوجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہمارے اہل خانہ کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں آپ ہمارے کام کوپرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طورپرنہیں۔

  • فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی ایکشن سے بھر پورفلم ’ٹائیگر3‘ کے لئے فلم انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ٹائیگر3‘ کے لئے بھارتی شہر ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنایا جائے گا یہ سیٹ اپریل کے پہلے ہفتے تک تیار ہوجائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے پروڈکشن ڈیزائن ٹیم کو اس حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں سلمان اور کترینہ کے کچھ اہم ایکشن سینز اب یہیں شوٹ ہوں گے۔

    فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے متعدد ایکشن سینز میں جنگی ٹینک اور دستی بموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع کی گئی ہے ابتدا میں شیڈول کے مطابق شوٹنگ استنبول میں شروع کی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

    سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

  • حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

    حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شُوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

    حریم شاہ نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔

    حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔

  • دینا نیر مبین کی انسٹاگرام فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ

    دینا نیر مبین کی انسٹاگرام فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ

    تین جملوں پر مبنی اپنی منفرد ویڈیوسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دینانیر مبین نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاوری گرل دینانیر مبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی دس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی کے ساحل پر اپنی بہن اور دوستوں کے ہمراہ جشن منایا تھا۔

    دینا نیر نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دینانیر اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    دینا نیر مبین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ایک طویل لکھا کہ یہ پوسٹ میری انسٹا فیملی کے لیے ہیں، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔

    دینانیر نے لکھا کہ مجھے سپورٹ کرنے اور ڈھیر سارا پیار دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ کیونکہ آپ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا-

    اُنہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ کچھ دن پہلے تک میرے انسٹا فالوورز کی تعداد بہت کم تھی اور اب میرے فالوورز 13 لاکھ ہیں اور میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں گزشتہ ماہ نے میری منزل مقصود تک پہنچنے کے میرے یقین کو مستحکم کیا مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔