Baaghi TV

Category: شوبز

  • علی ظفر کا نیا البم کب ریلیز ہو گا؟

    علی ظفر کا نیا البم کب ریلیز ہو گا؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو نئے البم کے حوالے سے بتایا ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار علی ظفر نے گزشتہ روز کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں کے ساتھ سوالات جوابات کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے بے شمار سوالوں کے جوابات دیئے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔


    علی ظفر سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے دوبارہ البم جاری کرنے کے حوالے سے سوچا ہے؟ آپ کو اپنا البم جاری کیے ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے۔
    https://twitter.com/Seokjininmydre1/status/1370996767664275458?s=20
    اس مداح کے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ ’ہاں میرا نیا البم حُسن اِسی سال آنے والا ہے‘، تاہم گلوکار نے البم کے حوالے سے دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا-


    دوسری جانب زینب منیر نامی صارف نے گلوکار سے سوال کیا کہ ان دنوں آپ نے کیا سیکھا؟


    سوال کے جواب میں علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے صبر کرنا سیکھا۔

    علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

  • پیرس:ایوارڈ تقریب کے دوران کورونا لاک ڈاؤن پر فرانسیسی اداکارہ کا اسٹیج پر برہنہ احتجاج

    پیرس:ایوارڈ تقریب کے دوران کورونا لاک ڈاؤن پر فرانسیسی اداکارہ کا اسٹیج پر برہنہ احتجاج

    دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی وبا کے باعث کورونا سے تحفظ کی ویکسین آجانے کے باوجود پاکستان سمیت کئی ممالک میں تاحال جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے جس وجہ سے کروڑوں افراد کو روزگار کے مسائل بھی ہونے لگے ہیں جن میں تھیٹرز اداکار بھی شامل ہیں اور ایسے ہی شعبے سے وابستہ یورپی ملک فرانس کی ایک اداکارہ نے طویل لاک ڈاؤن کے خلاف منفرد احتجاج کرکے حکومت کی آنکھیں کھول دیں۔

    باغی ٹی وی :خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ملک کے اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈز کی ایک تقریب میں 57 سالہ تھیٹر اداکارہ سورینے میسیرو (Corinne Masiero) نے برہنہ احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔

    سورینے میسیرو اسٹیج پر پرفارمنس کے لیے آئی تھیں اور انہوں نے پرفارمنس کے دوران خود کو ’گدھے‘ کی کھال کے لباس سے ڈھانپ رکھا تھا۔

    سورینے میسیرو کی پرفارمنس کو کافی سراہا گیا اور منفرد لباس پہننے پر ان کی تعریفیں بھی کی گئیں، تاہم شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب انہون نے پرفارمنس کے بعد اپنا لباس اتار دیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سورینے میسیرو نے پرفارمنس کے بعد مختصر وقت کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح تھیٹرز اداکار فاقاکشی کا شکار ہیں لاک ڈاؤن ختم کرکے تھیٹرز اداکاروں کو کام کرنے دیے جائےکیوںکہ ثقافت نہیں تو کوئی مستقبل نہیں۔


    اداکارہ نے مختصر خطاب کے بعد اپنا لباس اسٹیج پر سب کے سامنے اتارا اور انہوں نے شائقین کو اپنے برہنہ جسم کا دوسرا رخ بھی دکھایا۔

    اسٹیج اداکارہ نے سینے اور پیٹ پر ’ہمیں اپنا فن واپس دے دو‘ اور ’ثقافت نہیں تو کوئی مستقبل نہیں‘ جیسے نعرے بھی درج کر رکھے تھے۔

    اداکارہ کی جانب سے لباس اتارے جانے پر اگرچہ کئی شائقین نے اپنی نظریں جھکالیں یا اپنے چہرے کا رخ موڑ لیا، تاہم زیادہ تر شائقین نے ان کی بہادری پر ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔

  • گریمی ایوارڈ: تمام بڑے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے جیت کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    گریمی ایوارڈ: تمام بڑے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے جیت کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    موسیقی کی دنیا کے معتبر ایوارڈ گریمی کی 63 ویں سالانہ تقریب میں تمام بڑے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی :خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 63 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب کورونا کے باعث ورچوئل منعقد کی گئی اور فنکاروں نے آن لائن پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

    ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب میں مجموعی طور پر 83 کیٹیگریز میں ایورڈز دیے گئے ’39 سالہ امریکی گلوکارہ بیونسی نے گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں گلوکارہ اور موسیقارہ ایلیسن کراس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    گریمی ایوارڈ2021 میں گلوکارہ بیونسی نے’آر اینڈ بی پرفارمنس‘ کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا ساتھ ہی انہوں نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈز جیتے، جس کے بعد ان کے گریمی ایوارڈز کی تعداد 28 ہوگئی اور وہ اتنے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں۔

    ایوارڈ وصول کرتے وقت بیونسی نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے کہ وقت کی عکاسی کرنا میرا کام ہے اور یہ اتنا مشکل وقت رہا ہے لہٰذا میں ان تمام خوبصورت سیاہ فام کوئنز اور کنگز کی ترقی اور حوصلہ افزائی کا جشن منانا چاہتی ہوں جو مجھے اور دنیا کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی گریمی کی تاریخ میں 3 مرتبہ البم آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی خاتون فنکار بن گئی ہیں۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ان کے لاک ڈاؤن کے البم ’فوک لور‘ پر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ اس سے قبل صرف 3 فنکار ایسے ہیں جنہوں نے 3 بار البم آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جن میں فرینک سنتارا، پاؤل سمن اور اسٹیو ونڈر شامل ہیں۔

    63 ویں گریمی ایوارڈز تقریب میں ’ریکارڈ آف دی ایئر‘ کا بڑا ایوارڈ امریکی گلوکارہ بلی آئلش نے جیتا۔

    اسی طرح ’سانگ آف دی ایئر‘ کا دوسرا بڑا ایوارڈ ’ہر‘ (H.E.R) کودیگر گلوکاراؤں کے ساتھ دیا گیا۔

    ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب کو کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا گیا اور وچوئل تقریب میں بھی گلوکاراؤں نے شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتے۔

  • سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر پر مزاحیہ میمز اور تبصرے

    سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر پر مزاحیہ میمز اور تبصرے

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں کی خوبرو اداکارہ بہنیں سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کئی بچوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    قدرے عام سے حلیے میں بچپن میں لی گئی یہ تصویر پہلی نظر میں سارہ خان اور نور خان کے مداحوں کو یہ یقین دلانے کے لیے ناکافی ہے کہ تصویر دونوں اداکار بہنوں کی ہے۔

    تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاراؤں کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں اور میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    نتاشا نامی صارف نے اداکاراؤں کی تصویر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

    ایک صارف نے اداکاراؤں کی تصویر کا آج کی تصویروں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ پیسہ بولتا ہے۔

    حنا عباس کے مطابق تم بدصورت نہیں ہو تم صرف غریب ہو۔

    اویس وصی نامی صارف نے لکھا کہ کیا سے کیا ہو گئے-

    ایک صارف نے لکھا اصلی چہرے-

  • ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اب اداکارہ ارمینا خان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے-
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1371155853273882626?s=20
    اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی۔

    ارمینا خان نے کہا کہ ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دو ڈوز لگوائی تھیں۔

  • اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے     مہوش حیات

    اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مہوش حیات کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔


    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟

    مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔


    اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

  • علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارو گلوکار علی ظفر کو نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار علی ظفر نے گزشتہ روز کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں کے ساتھ سوالات جوابات کا سیشن رکھا –

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔


    علی ظفر کے ٹوئٹ پر مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے کسی نے کامیابی کا راز پوچھا تو کسی مداح نے آنے والے البم سے متعلق سوال کیا لیکن ایک مداح ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے ایک مشکل سوال کردیا۔


    نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا ہے کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ لوں؟ تو پھر یہ بتائیں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

    سنتھیا کی جانب سے کی جانے والی شادی کی پیشکش پر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، اُمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں گی۔

  • جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و فلم میکر جاوید شیخ نے اپنی فلم میں اپنے بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

    باغی ٹی وی : جاوید شیخ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے اور بیٹے کو فلم میں کاسٹ نہ کیے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے فلم ’وجود‘ بنائی تو میرے اپنے ہی گھر میں جھگڑا ہوگیا کیونکہ سب کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکار دانش تیمور کیوں ہیرو ہیں شہزاد شیخ کیوں نہیں؟

    جاوید شیخ نے کہا کہ پھر میں نے سب کو سمجھایا کہ اس کردار کے لیے شہزاد مناسب نہیں تھا۔

    فلم میکر نےکہا کہ بیٹا ہونے کی وجہ سے شہزاد کو فلم میں کوئی کردار نہیں دے سکتا اگر مجھے ایسا لگے گا کہ شہزاد کے لیے کوئی کردار مناسب ہے تب میں اسے ضرور لاؤں گا لیکن اس کے بغیر میں ایسا نہیں کرسکتا۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک شہزاد اور مومل دونوں کے لیے کبھی کسی کو فون نہیں کیا لیکن سلیم شیخ کو ان کے ٹیلنٹ کے باعث سب سے زیادہ فلموں میں چانس میں نے ہی دیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم وجود 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئے تھے فلم میں ٹی وی اداکار دانش تیمور، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوئے تھے-

  • نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری پی ٹی وی پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے حال ہی میں پی ٹی وی پر ہی شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی پروگرام کی میزبانی بھی کی تھی ۔

    تاہم اب خبریں ہیں کہ ’آمد رمضان‘ رمضان سے قبل پی ٹی وی پر نشر ہونے والی خصوصی نشریات ہوں گی جس میں نور بخاری میزبانی کریں گی جس میں رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کریں گی۔

    نور بخاری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن فیملی کی طرح ہے، خوشی ہے کہ میری نئے انداز سے ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی۔

    خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں   سیف علی خان

    بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں سیف علی خان

    بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان پر بھارت کا اعلیٰ ترین سول اعزاز خریدنے کا الزام لگا یا گیا جس پراداکار نے رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سیاسی تھرل ویب سیریز ’تانڈو‘ کے سبب تنازع کا شکار ہونے والے اداکار سیف علی خان نے بھارت کے چوتھے اعلیٰ سویلین ایوارڈ پدما شری کے حامل اداکار پر اس اعزاز کو خریدنے کا الزام بھی لگ چکا ہے۔

    نامور اداکار نے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

    ارباز خان کے شو میں اُن کے 2010 کے پدم شری ایوارڈ سے متعلق بھی سیف علی خان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دے دیا۔

    سیف علی خان نے پدما شری خریدنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے سنجیدہ انداز میں پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ’پدما شری‘ ایوارڈ خریدنا ممکن ہی نہیں ہے اور رشوت دینا تو میرے بس کی بات ہی نہیں، باقی آپ سینئر لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں۔

    سیف علی خان نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ میں ابتداء میں تو پدما شری وصول کرنا ہی نہیں چاہتا تھا کیونکہ مجھے لگا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے ایسے ہیں جو اس اعزاز کے مجھ سے زیادہ مستحق ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سینئر اداکار ہیں جنہیں پدما شری نہیں ملا، یہ انتہائی شرمناک بات تھی، وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے لیکن وہ اس اعزاز کے ملتے وقت اس کے کم ہی مستحق تھے۔

    سیف علی خان نے بتایا کہ میں پدما شری واپس کرنا چاہتا تھا لیکن یہ فیصلہ اپنے والد منصور علی خان کے کہنے پر بدل دیا، جن کا کہنا تھا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ بھارتی حکومت کے اعزاز سے انکار کردیں، بعد میں، میں نے پوری کوشش کی کہ اس اعزاز کا حق ادا کروں۔

    پٹودی خاندان کے چشم و چراغ نے کہا کہ میں اس اعزاز کو پرامید نظروں سے دیکھتا ہوں، وقت آئے گا اس اعزاز کا حق ادا کرسکوں، یہی وجہ ہے کہ میں اداکاری سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

    بالی ووڈ اداکاری نے یہ بھی کہا کہ میں کافی اچھے سے اپنا کام کررہا ہوں اور جو بھی کچھ ہورہا ہے اس پر خوش ہوں، مجھے اچھے وقت کی امید ہے، ایک وقت میں لوگ کہیں گے ہاں یہ اس اعزاز کا مستحق تھا۔

    ارباز خان شو میں بھارتی نامور اداکار کے سامنے اُن سے متعلق لوگوں کے کمنٹ پڑھے گئے جن میں اُن کے پدما شری اعزاز کے ساتھ اُن کے بیٹے تیمور سے متعلق بھی رائے زنی کی گئی تھی۔

    سیف علی خان نےطنزیہ انداز میں اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ’ٹو بٹ ٹھگ‘ تو نہیں ہوں باقی سب کچھ سچ ہے۔

    ایک فرد نے بالی ووڈ کے نامور اداکار کے فن پر بھی تبصرہ کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ویب سیریز سکریڈ گیمز میں وہ بہت ہی مشکل سے اداکاری کرپائے۔