Baaghi TV

Category: شوبز

  • سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18 سال سے موجود تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی، 18 سال قبل ان کے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی جس میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچاتھا لیکن پھر یہ خیال تبدیل ہوگیا،یہ فلم تقریباً تین سال سے تیار ی کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے بہت خوش ہوں۔

    اس بیان کے بعد پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اُن کے ماضی کے بیان کی تصدیق کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔

    ماضی میں عمران عباس اپنے کئی انٹرویوز کے دوران بتا چکے ہیں کہ اُنہیں بالی ووڈ سے ‘عاشقی 2′ اور ‘رام لیلا’ جیسی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے آفر قبول نہیں کی اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی یوٹیوبرز اور بلاگرز نے عمران عباس کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران عباس صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے انٹرویوز میں ایسے بیان دیتے ہیں۔

    اب بھارت کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کےایک دوران انکشاف میں کہ نہوں نے پاکستانی اداکار عمران عباس، فواد خان اور ماہرہ خان کو اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا،سنجے لیلا بھنسالی کے اس بیان کے ذریعے عمران عباس کو جھوٹا کہنے والے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔

    عمران عباس نے سنجے لیلا بھنسالی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کے اس وضاحتی بیان پر اُن کا شکرگزار ہوں، میں اپنے پیارے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اب آپ اُن دیگر ہدایتکاروں سے بھی تصدیق کرلیں جن کا میں نے اپنے انٹرویو میں نام لیا تھا کہ انہوں نے مجھے بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کی تھی مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ مجھے جھوٹا کہا گیا بلکہ دُکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے یہاں اپنے ہی فنکاروں کا نیچا دِکھایا جاتا ہے یہ دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ نام نہاد صحافی، یوٹیوبرز اور بلاگرز کے اُن توہین آمیز تبصروں پر یقین کرتے ہیں جنہیں بالی ووڈ میں غیر مستند اور غیر معتبر سمجھا جاتا ہے۔

  • بھارتی اداکارہ نے  مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امریتا پانڈے المعروف انا پورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں، امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

    اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی، اس نوٹ میں تحریر تھا کہ د و کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبا کر اسکا سفر آسان کردیا، امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم

    امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کےلیے بھگلپور آئی تھیں،شادی کی تقریبات کے بعد امریتا نے بھگلپور میں مزید کچھ دن رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے شوہر واپس ممبئی چلے گئے تھے۔

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

  • میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    کراچی: پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں، انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی،فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیوںکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھےدیکھ کر بھاگ کرمجھ سے ملنے آئیں لیکن دوران پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہےکہ زیادہ تر لوگ مجھےدیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑ ھتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔

    خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: …

    متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے،ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے،انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔

    بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا

  • 60 سالہ خاتون نے’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی

    60 سالہ خاتون نے’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی

    بیونس آئرس:ارجنٹائن کی 60 سالہ الجانڈرا ماریسا نے دقیانوسی خیالات و تصورات کو توڑتے ہوئے ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق الجانڈرا ماریسا ایک تجربہ کار وکیل اور صحافی بھی ہیں، الجانڈرا نے اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے ساتھ زائد عمر میں مس یونیورس بیونس آئرز کہلائی جانے والی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا ہےاس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا سے تعلق رکھنے والی آر بی گیبریل کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران الجانڈرا نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مر حلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے، میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔

    ایک ویڈیو میں ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی الجانڈرا ماریسا نے کہا کہ انہیں اپنے دوستوں کی وجہ سے حوصلہ افزائی ملی کیوںکہ اس حوصلہ افزائی سےقبل ان کابھی ماننا تھا کہ یہ کوئی عمر نہیں جہاں وہ ایک ایسے مرحلے کا آغاز کرسکیں لیکن انہوں نے فیصلہ کرلیا تو کردکھایا،ان کی اس فتح سے کئی خواتین کو مثبت پیغام پہنچا ہے اور انہیں ایسے کئی پیغام موصول ہوئے ہیں جن میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس فتح سے متاثر ہوئی ہیں، عمر کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔

  • سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ،ذمہ داری قبول کرنے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ،ذمہ داری قبول کرنے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری

    انمول بشنوئی کی جانب سے مبینہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی معروف اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے پر ممبئی پولیس نے انمول بشنوئی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے ہیں،

    ممبئی پولیس نے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف وارنٹ جاری کئے گئے ہیں،”انمول اور لارنس بشنوئی کو کیس میں مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے، انمول بشنوئی کینیڈا میں مقیم ہے تاہم فیس بک پوسٹ جس کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی کا آئی پی ایڈریس پرتگال کا تھا ،ممبئی پولیس لارنس بشنوئی کو حراست میں لے سکتی ہے، جو اس وقت گجرات کے سابرمتی کی جیل میں ہے

    پنجابی گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس کا ملزم انمول بشنوئی اس وقت مفرور ہے اور جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہے گزشتہ برس ماہ اپریل میں اسے امریکا میں پنجابی گلوکار کرن اوجلا اور شری مان کے ساتھ پارٹی میں دیکھا گیا تھا، دو شوٹرز وکی گپتا اور ساگر پال جو بہار کے رہائشی ہیں کو ماتا نو مدھ گاؤں سے 16 اپریل کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا، دو اور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے شوٹرز کو اسلحہ فراہم کیا تھا

    واضح رہے کہ اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

     سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

    گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔

  • اداکار عاصم محمود کی جہیز کے خلاف مہم

    اداکار عاصم محمود کی جہیز کے خلاف مہم

    ہمارا تعلق ایک ایسے معاشرے سے ہے جہاں بیٹی جب باپ کے کندھے تک پہنچنے لگتی ہے تو والدین کو اس کی شادی کی فکر لاحق ہو جاتی ہے۔آج مہنگائی کے اس دور میں جب اخراجات میں آئے دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، تو اس ترقی یافتہ اور جدید دور میں بھی متوسط طبقہ والدین شادی بیاہ میں بیٹیوں کو بھاری بھر کم جہیز اور سونے کے زیورات دینے کی فکر میں وقت سے پہلے ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں۔

    ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ اس وجہ سے اداس نہیں ہوتے ہیں کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے بلکہ اس وجہ سے بھی اداس ہوتے ہیں کہ ہماری بیٹی تو پیدا ہوئی ہے جو ہمارے گھر کی رحمت ہے لیکن جب یہ بڑی ہو گی تو جہیز نہ دینے کی وجہ سے کنواری نہ رہ جائے، جو باپ جہیز میں فرنیچر دیتا ہے وہ کس طرح قرضے میں ڈوب کے یہ خریدتا ہے؟ اس فرنیچر کی پالش اتر جاتی ہے لیکن اس باپ کا قرضہ نہیں اترتا۔جہیز کے پیسے جمع کرتے کرتے ایک باپ لوگوں کے آگے بک جاتا ہے اس معاشرے میں بیٹیاں جہیز کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں۔پتہ چلتا ہے ساس نے تیل ڈال کے آگ لگا دی،آگ کیوں لگائی کیوں کہ وہ جہیز میں کچھ نہیں لے کے آئی۔کچھ لڑکیوں کی طلاق ہو جاتی ہے صرف جہیز نہ دینے کی وجہ سے۔جہیز نے لوگوں کے گھر تباہ کر دیئے لیکن آج بھی یہ مسلہ حل نہیں ہوا اور نہ کبھی ہو سکتا ہے.ہم لوگ اپنے بچوں کو اس قابل نہیں بناتے کہ وہ زندگی میں اتنا کما سکیں کہ اس انتظار میں نہ رہیں ۔کب ہماری شادی ہو گی کب لڑکی اپنے ساتھ کار،اےسی،فرنیچر اور گھر کی ایک ایک چیز لے کے آئے گی۔ماں بیٹے کے پیدا ہوتے ہی یہ سوچنا شروع کر دیتی ہے کہ یہ جب بڑا ہو گا اس کی شادی ایک ایسے گھر میں کروں گی جہاں لڑکی بھی خوبصورت ہو اور اپنے ساتھ جہیز میں بھی سب کچھ لے کے آئے اور یہ سوچ بیٹے کے بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے،کیسے ہم اس جہیز جیسی لعنت کو ختم کر سکتے ہیں؟ ہر انسان جب خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھے کہ لوگ کیسے کہ لوگ کیسے جہیز اکھٹا کرتے ہیں،کیسے قرض کے نیچے دب کر اپنی بیٹی کی کھوکھلی خوشیوں کا بندوبست کرتے ہیں۔یہ ہم سب نے سوچنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس قابل بنائیں کہ اسے کسی چیز کی ضرورت نہ پڑے وہ کسی کی بیٹی اس وجہ سے نہ لے کہ اسے جہیز میں بہت کچھ ملنا ہے۔وہ یہ سوچے کہ لڑکی کی تربیت اچھی ہوئی ہے،وہ اچھے خاندان سے ہے،پڑھی لکھی ہے اور اسے یہ یقین ہو کہ زندگی کی ساری خوشیاں دینا اس کا فرض ہے نہ کہ اس کے ماں باپ کا۔

    پاکستانی اداکار عاصم محمود نے جہیز اور لڑکی والوں کی جانب سے کیے جانے والے اضافی شادی کے اخراجات کے خلاف مہم شروع کردی ہے،عاصم محمود نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی ہیں جس میں عاصم محمود نے لڑکی والوں کے ہونے والے اخراجات کے خلاف آواز بلند کی اور اسے غیر ضروری قرار دیا،عاصم محمود کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں کو 30 لاکھ کا جہیز، 5 لاکھ کا کھانا، دلہا کی گھڑی، انگوٹھی، پھر ولیمے کے بعد ہونے والے مکلاوے کا کھانا، ولیمے کے دن کا ناشتہ، بیٹی کے ساتھ سسرالیوں کے کپڑے بھیجنا پڑتے ہیں،جب دلہا والے بارات واپس لے کر جارہے ہوتے ہیں تو انہیں باراتیوں کو واپسی پر کھانا بھی بھیجا جاتا ہے

    اداکار عاصم محمود نے لڑکی والوں کے ہونے والے ان تمام اخراجات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بیٹی ہے یا پھر کوئی سزا؟ عاصم محمود نے صارفین کو بھی جہیز کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے اپیل کی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • دوستی سے انکار،سٹیج اداکارہ کے گھرگولیاں چلانے والا گرفتار

    دوستی سے انکار،سٹیج اداکارہ کے گھرگولیاں چلانے والا گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ تھانہ سبزہ زار کی حدود میں پیش آیا،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا، ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپا تھا،ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او انسپکٹر قمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ناصر کو گرفتار کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ناصر خان اداکارہ عروج خان سے دوستی کرنا چاہ رہا تھا، اداکارہ کی جانب سے انکار پر ملزم اداکارہ کو کئی دنوں سے دھمکیاں بھی دے رہا تھا،واقعہ کا مقدمہ سدرہ بی بی عرف عروج خان کی مدعیت میں درج کیا گیا،واقعہ پر ایس پی اقبال ٹاؤن،ایس ایچ او سبزہ زار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے تھے،

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  • مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیز کیس،عدالت نے تفیتشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو پیش ہونے کا حکم دیا، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر برطرف فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا،یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا-

  • داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص   کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    ممبئی: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سالوں قبل خود سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبر پر اتنے عرصے بعد مزاحیہ ردِ عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل میں ماضی میں ایک خبر چلی کہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کرتی رہی ہیں،اب اس خبر پر ردِ عمل کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے جو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا ہے، بلاگ میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پُرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ م پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا ، اور تو اور یہ الزام لگانے والے میڈیا ادارے کو معلوم ہونا چاہیے کہ داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو اہمیت دی جاتی ہوگی، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے،میرے بچے بھی میری ڈانسنگ کی مہارت جانتے ہیں کہ میں بالکل نابلد ہوں۔

    مذکورہ مسئلے پر 2010 میں ایک پریس میٹنگ کے دوران ٹوئنکل کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ بس ایک جھوٹی و من گھڑ ت خبر تھی جوکہ ایک دن چلی اور پھر خود ہی بند ہو گئی، اس کے علاوہ اگر میری اہلیہ کا تعلق انڈرورلڈ کے کسی شخص سے ہوتا تو میر ے گھر سی بی آئی،پولیس یا پھر کوئی حوالدار تو آتا، ہمارا تعلق نہیں تھا تب ہی تو کوئی ہمارے گھر پوچھ گچھ کیلئے نہیں آیا۔

  • اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ  نشوبیگم کا انکشاف

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکش کی جاتی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں ، میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی، میں اپنی موجودہ زندگی میں بہت پُرسکون اور خوش ہوں، میڈیا پر تو شوبز ستاروں سے متعلق جھوٹے خبریں چلنا عام سی بات ہے، کبھی کسی اسٹار کی شادی کروا دی جاتی ہے تو کبھی کسی کی، میں فی الحال تو دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی لیکن وقت کا کچھ معلوم نہیں، کل کیا ہو اس کا علم تو ہم انسانوں کو نہیں، میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو مجھے شادی کی پیشکش کررہے ہیں، ہمیں پیار کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی، طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی، نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔