Baaghi TV

Category: شوبز

  • سنجے دت نے  سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    سنجے دت نے سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی :سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں، اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا، سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں انہیں نظر انداز کریں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیاپر اداکار سنجے دت کی سیاست میں انٹری کی خبریں زیر بحث تھیں-

  • ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش،بنارس گھرانے کے عظیم شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی۔ ڈاکٹر سوما گھوش آزادی کے جنگجو، شری منموہن چکرورتی کی بیٹی ہیں۔ وہ بنارس میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی اور بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی، جن کے ساتھ انہیں پانچ بار جگل بندی جوڑی گانے کا موقع ملا، جن میں سے ایک۔ وہ راشٹرپتی بھون میں تھیں اور ایک بار ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جہاں انہیں ہندوستان کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، سونیا گاندھی اور جسونت سنگھ کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پھر 2010 میں ہندوستان کی صدر پرتیبھا پاٹل نے۔ وہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پرفارم کرنے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ بنارس ہندو یونیورسٹی سے ادب سے فارغ التحصیل، سوما گھوش نے موسیقی میں مہارت حاصل کی اور چھوٹے خیال میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ شری متی باگیشوری دیوی کے زیر سایہ حاصل کی، وہ موسیقی کی تمام اصناف میں گاتی ہیں خصوصاجیسے ٹھمری، ٹپا، ہوری، چیتی، کجاری، دادرا اور غزل۔ وہ غیر سرکاری تنظیم، مدھو مرچھنا کی بانی ہیں، جو 1999 میں قائم ہوئی تھی۔

  • پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو جرمانہ

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو جرمانہ

    پشاور:پشاور کے فیملی کورٹ نے شہری کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنایا،عدالت نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،امدادی کاروائیاں جاری

    قبل ازیں سیالکوٹ میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی تھی، واقعہ اگوکی کے محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا تھا جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا متاثرہ شہری کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل گیا تھا-

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے ناراضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی-

    کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    بینظیر کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر …

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکارشاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے ، سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے بالی ووڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلمان خان سمیت شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے،شاہ رخ خان کولکتہ میں ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

    کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں، جب وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ہم سخت سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں،سلمان خان کے گھر پر ہونے والے حالیہ واقعے نے ہمیں شاہ رخ خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے

    واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا۔

    روسی جنگی جہاز ہم نے روسی حدود میں‌گرایا،یوکرین کا دعویٰ

  • امیتابھ بچن   "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اداکار عالمی شہرت یافتہ پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے اس بڑی خوشخبری کا اعلان بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے کیا،15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی،تاہم اب سونی انٹرٹینمنٹ کے سرپرائز اعلان نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا-

    انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی،سونی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پرومو اور اعلان کے بعد اداکار کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جلد امیتابھ کو نئے سیزن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • سلمان خان کے گھر کےباہر فائرنگ کرنیوالے گرفتار

    سلمان خان کے گھر کےباہر فائرنگ کرنیوالے گرفتار

    بال ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    ممبئی کرائم برانچ نے کاروائی کی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو گجرات کے علاقہ بھوج سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت وکی گپتا اور ساگر پال کے طور پر ہوئی، ملزمان کو تحقیقات کے لئے ممبئی منتقل کیا جائے گا،ملزمان کا تعلق بہار سے ہے

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیوں کی تھی؟ ملزمان کا ابتدائی بیان
    ملزمان نے دوران تحقیقات پولیس کو بتایا کہ سلمان خان کے گھر فائرنگ کے لئے انہیں جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہا تھا، فائرنگ کےبدلے انہیں پیسے ملے تھے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہ یہان سے گئے اور جس پستول سے گولیاں چلائیں تھیں اسکو دریا میں پھینک دیا تھا،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد سلمان خان کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ صرف خوف پھیلانا تھاجس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں.

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ اتوار کی صبح 5 بجے ہوئی تھی، دو نامعلوم افراد نے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کی تھی،واقعہ کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف ٹریلر ہے،نومبر 2022 سے، گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی ،سلمان خان کو ذاتی اسلحہ رکھنے کا بھی اختیار دیا گیا تھا

    علاوہ ازیں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی،جس میں دیکھا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے دونوں ملزمان نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور ہاتھ میں بیگ بھی اٹھایا ہوا تھا ،فائرنگ سے قبل حملہ آوروں نے سلمان خان کی رہائشگاہ کے اطراف کا جائزہ لیا اور موقع ملتے ہی فائرنگ کر دی

    واضح رہے کہ اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

     سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

    گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔

  • گلوکار غلام عباس کی علالت،وزیراعلیٰ کا 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

    گلوکار غلام عباس کی علالت،وزیراعلیٰ کا 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

    معروف گلوکار غلام عباس کی علالت، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا،صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے گلوکار غلام عباس کے گھر جاکر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ گلوکار غلام عباس نے وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی،صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے حکومتِ پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • گلیکسی اپارٹمنٹ پر  فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    گلیکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ واقعے پر ان کے بھائی ارباز خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارباز خان نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ تھا،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے ان کے گھر والے بہت پریشان ہوئے ہیں اور وہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان خان کے والد اور نامور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے اپنی مشہوری چاہتے تھے اور پریشانی کی بات نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

  • گھر کے باہرفائرنگ کے بعد سلمان خان کو ایک اور دھمکی مل گئی

    گھر کے باہرفائرنگ کے بعد سلمان خان کو ایک اور دھمکی مل گئی

    بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کو ایک اور دھکی مل گئی ہے

    سلمان خان کو دوبارہ دھمکی ملنے کے بعد انکے گھر کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، نئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ” یہ تو ابھی صرف ٹریلر ہے” گینگسٹر انمول بشنوئی نے سلمان خان کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، ممبئی کرائم برانچ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والوں کاتعلق مبینہ طور پر گروگرام سے ہے اور وہ گینگ بزنس مین سچن منجال سمیت قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہے حملہ کرنے والے دونوں ملزمان کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے

    علاوہ ازیں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی،جس میں دیکھا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے دونوں ملزمان نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور ہاتھ میں بیگ بھی اٹھایا ہوا تھا ،فائرنگ سے قبل حملہ آوروں نے سلمان خان کی رہائشگاہ کے اطراف کا جائزہ لیا اور موقع ملتے ہی فائرنگ کر دی،فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں.سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،

    واضح رہے کہ اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

     سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

    گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔

    ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا تھا کہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے ہم جب تک زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔

  • اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    فلورنس: اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹو کوالی کی کمپنی نے ان کی موت کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا،رابرٹو کوالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور فلورنس شہر میں ان کا گھر میں انتقال ہوا ہےرابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا جسے عالمی طور پر شہرت ملی، رابرٹو کوالی کو بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

    فیشن ڈیزائنر نے 1970 میں اپنی کمپنی قائم کی اور ان کے ملبوسات صوفیہ لورین، کم کارڈیشن اور جینیفر لوپیز جیسے سپر اسٹارز نے زیب تن کیے