Baaghi TV

Category: شوبز

  • ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

    ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

    بالی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ کی ریلیز کو رواں ماہ 5 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے اور اس موقع پر فلم کے ہدایت کاروں وینے سپرو اور رادھیکا راؤ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے مسلمان لڑکی کیوں کاسٹ کی؟

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار وینے سپرو کا کہنا تھا کہ فلم لکھتے وقت ہم ہر لمحہ، ہر کردار اور اور ہر ڈائیلاگ کو اپنی ذاتی زندگی کی طرح سے لے رہےتھے، فلم میں سارہ (ماورہ حسین کا اداکردہ کردار) ایک تیلگو برہمن لڑکی کا کردار تھا جو کہ رادھیکاراؤ کی ذاتی زندگی سے مطابقت رکھتا ہے جبکہ فلم کے ہیرو کا کردار میری زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔

    ہدایت کار وینے سپرو کے مطابق کاسٹ کرتے وقت ہمارے پاس انڈسٹری میں دیگر اسٹارز کو کاسٹ کرنے کا آپشن موجود تھا لیکن ہم محبت سے بھری اس فلم کی داستان میں کسی نئے چہرے کو متعارف کروانا چاہتے تھے۔

    ہدایت کار کے مطابق ماورا حسین کو ایک برہمن کے کرداراور برہمن روایات کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا لیکن ماورا جیسی مسلمان لڑکی نے برہمن لڑکی کا کردار اچھے سے نبھایا۔

    واضح رہے کہ رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک ہے فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ انوراگ سنہا، منیش چوہدری، مرلی شرما اور وجے راز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    صنم تیری قسم‘ ماورا حسین کی نہ صرف پہلی بولی وڈ فلم تھی بلکہ وہ ان کی پہلی فلم بھی تھی اور اس فلم کے بعد ہی انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا اگرچہ ’صنم تیری قسم‘ کو اتنی شہرت نہیں ملی، تاہم اس باوجود فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

  • ونود مہرا سے ریکھا کی دوسری شادی کی حقیقت کیا ہے ؟ بیٹی سونیا مہرا کا حیران کن انکشاف

    ونود مہرا سے ریکھا کی دوسری شادی کی حقیقت کیا ہے ؟ بیٹی سونیا مہرا کا حیران کن انکشاف

    بالی وڈ کے مشہور اداکار ونود مہرا کی بیٹی سونیا مہرا کا ریکھا سے ونود کی شادی کی افواہوں سے متعلق کہنا ہے کہ میں اس پر تبصرہ نہیں کر سکتی کیونکہ میں نہیں جانتی، والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میں ڈیڑھ سال کی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سونیا مہرا سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ اپنے والد کی کون سی دو فلموں کے ری میک میں مرکزی خواتین کا کردار نبھانا چاہیں گی؟سونیا مہرا نے جواب دیا کہ میری پہلی ترجیح بھارتی فلم ’گھر‘ ہو گی اور دوسری’دی برننگ ٹرین‘۔

    سونیا کے مطابق 1978 میں مانیک چترجی کی ہدایت میں بننے والی بھارتی فلم ’گھر‘ میں وہ بھارت کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    سونیا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ریکھا سے میری ملاقات 3 سے 4 مرتبہ سماجی تقاریب میں ہوئی، وہ ایک خوبصورت اور توجہ کی حامل خاتون ہیں۔

    ریکھا سے ونود کی شادی کی افواہوں سے متعلق سونیا کا کہنا تھا کہ میں اس سوال پر تبصرہ نہیں کر سکتی کیونکہ میں نہیں جانتی، والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میں ڈیڑھ سال کی تھی۔

    سونیا مہرا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سچ کہوں تومجھے بھی اس پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی زندگی ہے ہر ایک کا اپنا ماضی ہوتا ہے اور اس سے متعلق فیصلہ کرنے اور پوچھ گچھ کرنے کا مجھے حق نہیں اگر یہ اہم ہے تو مجھے بتا دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں ریکھا کا نام امیتابھ بچن کی طرح ونود مہرا کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا کہا جاتا رہا کہ ریکھا نے ونود مہرا سے دوسری شادی کی تھی تاہم ریکھا اس حوالے سے تردید کر چکی ہیں۔

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

  • شوبز انڈسٹری میں مطلبی لوگ زیادہ ہیں  صدف کنول

    شوبز انڈسٹری میں مطلبی لوگ زیادہ ہیں صدف کنول

    ماڈل اور اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مطلبی لوگ زیادہ ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک انٹرویو میں صدف کنول نے اپنی ذاتی اور فنی کیرئیر میں کُھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق بالا کوٹ سے ہے لیکن تعلیم کراچی میں حاصل کی ماڈلنگ شروع کی تو والد نے 2 سال تک ان سے بات نہیں کی جب کہ بھائی بھی کئی سال ان سے نہیں بولا لیکن والدہ نے میری مرضی پر چھوڑ دیا۔

    ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں مطلبی لوگ زیادہ ہیں اس میدان میں دوست بہت ہیں لیکن جو غیر موجودگی میں ہماری برائی نہ کرے وہ صرف خاندان ہی ہوتا ہے کیوںکہ ان سے آپ کے کیسے بھی تعلق ہوں وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں۔

    خواتین کی تعلیم کے حوالے سے صدف کنول کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز میں آتی لیکن شاید نصیب میں یہی لکھا تھا۔

    صدف کا کہنا تھا کہ خاندان میں وہ بچیوں کو یہی مشورہ دیتی ہیں کہ پہلے تعلیم مکمل کرلیں پھر جو مرضی ہو کرلیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین دلکش نظر آنے کے لیے بہت کچھ کرواتی ہیں لیکن میں صرف لیزر تھراپی کراتی ہوں سب ہی منافق ہوتے ہیں کبھی کبھی مجھے بھی ہونا پڑتا ہے کوئی اچھے طریقے میں بات کرے گا تو میں بھی ایسے ہی بات کروں گی۔

    فلموں میں اداکاری کے حوالے سے صدف کنول نے کہا کہ فلموں کا کام کرنا آسان نہیں بڑی اسکرین پر آنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہےڈراموں میں کام کرنے سے اداکاری اچھی طرح سیکھی جاسکتی ہے-

    ساتھی فنکاراؤں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر صدف نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی کو اپنے بال لمبے رکھنے چاہئیں، مہوش حیات کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے وہ پتلی ہوجائیں جب کہ مایا علی سے متعلق انہوں نے کہا وہ بہت پتلی ہوگئی ہیں انہیں اپنا وزن تھوڑا بڑھانا چاہیے۔ حمزہ علی عباسی کو اپنا وزن کم جب کہ عمران عباس کو میک اپ کم کرنا چاہیے۔

    صدف کنول کا کہنا تھا کہ ہر اداکار بڑی اسکرین کے لیے نہیں ہوتا مثال کے طور پر سجل علی ٹی وی ڈراموں میں بہت اچھی لگتی ہیں لیکن فلموں میں وہ بچی لگیں گی-

    صدف کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کے حوالے سے تو کئی ایوارڈ ملے ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملے۔

    سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے صدف کنول نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لڑکیاں سگریٹ پیتی ہیں دوسری اقسام کے نشوں کا انہیں نہیں معلوم، میں خود بھی سگریٹ پیتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے سگریٹ پینے کو برا کہنے والوں کو یہ نہیں پتہ کہ ان کے گھر میں کتنی عورتیں سگریٹ پیتی ہیں، کسی کو برا بھلا نہیں کہنا چاہیے اس کی مرضی ہے وہ جو کرے، وہ آپ کی بہن یا بیٹی نہیں اس کی اپنی زندگی ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل و ادکارہ نے گزشتہ برس مارچ میں اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبز واری سے شادی کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا-کیونکہ ان سے قبل شہروز کی شادی اداکارہ سائرہ سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے صارفین دونوں میں طلاق کی وجہ صدف کنول کو قرار دیا تھا-

  • جھانوی کپور کے بعد بھارتی کسانوں نے بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کو بھی روک دیا

    جھانوی کپور کے بعد بھارتی کسانوں نے بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کو بھی روک دیا

    بھارت میں احتجاجی کسانوں نے اداکارہ جھانوی کپور کے بعد اداکار بوبی دیول کی پنجاب میں شوٹنگ رکوادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بوبی دیول کی آنے والی فلم’لو ہوسٹل‘ کی ٹیم پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں شوٹنگ کے لیے پہنچی تاہم حکومت کے نئے ذرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

    یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ضلع پٹیالہ کے علاقے دیوی گڑھ کے قریب میہون گاؤں کے ایک گھر میں فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی۔ پٹیالہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہرمن پریت سنگھ نے بتایاکہ ڈیڑھ سو سے دو سو کے قریب کسانوں کا ایک گروپ شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا اور شوٹنگ روک دی تاہم جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بوبی دیول وہاں موجود نہیں تھے۔

    اس حوالے سے بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ بوبی دیول یا ان کی فیملی کے کسی بھی فرد نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

    کسانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے تعلق ہونے کے باوجود دیول فیملی نہ ہی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نہ ہی انہیں سپورٹ کیا۔

    واضح رہےکہ بوبی دیول کی فیملی کے بھارتی حکومت بی جے پی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اور اداکار سنی دیول بی جے پی کے ممبر اور گورداس پور سے پارلیمنٹ کے ممبرہیں جبکہ ان کی ان کی سوتیلی والدہ ہیما مالنی متھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم’لوہوسٹل‘ ایک کرائم تھرلر فلم ہے۔ فلم میں بوبی دیول کے علاوہ وکرانت میسی اور سونیا ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

    بھارتی کسانوں کا احتجاج: فلم تیسری بار تاخیر کا شکار،جھانوی کپور ممبئی واپس آ…

    ریحانہ کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی

    بھارتی کسانوں کا احتجاج: گوہر خان نےعالمی ستاروں پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

    بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

    کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

    ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

    کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

  • اداکاری میں ڈیبیو سے پہلے اپنی اردوبہتر کرنے کیلئے کلاسز لیں  معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین

    اداکاری میں ڈیبیو سے پہلے اپنی اردوبہتر کرنے کیلئے کلاسز لیں معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین

    معروف ڈیزائنر ،میزبان اور اداکار حسن شہریار یاسین کا کہنا ہے کہ اداکاری سے پہلے اپنی اردو بہتر کرنے کےلیے کلاسز لیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے کبھی کچھ پلان کرکے نہیں کیا لیکن جو بھی کرتا ہوں پوری محنت اور تیاری کے ساتھ کرتا ہوں اور صرف وہی کام کرتا ہوں جس میں مجھے لگے کہ میں بہت آگے جا سکتا ہوں۔

    حسن شہریار یاسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود کودوسرے فیشن ڈیزائنرز کی طرح نہیں سمجھتا اور نہ ہی خود کو کسی سے بہتر یا کمتر سمجھتا ہوں اور میں صرف فیشن ڈیزائننگ نہیں کی بلکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرام کی میزبانی بھی کرتا رہا ہوں۔

    ایچ ایس وائے نے کہا کہ میری محنت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ مجھے جب ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو سیٹ پر آنے سے پہلے اردو کی کلاسز لیں تاکہ میری اردو ٹھیک ہو جبکہ کیمرے سے شرماتا نہیں ہوں، فیشن کی دنیا سے پہلے تھیٹر بھی کرتا رہا ہوں۔

    اداکار ومیزبان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ،عائزہ خان اور اقراعزیز میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ بھی مجھے بہت پسند آیا۔

    واضح رہے کہ فیشن کی دنیا میں ایس ایچ وائے کے انم سے مشہور حسن شہریار یاسین نے پہلی سی محبت ڈرامے سے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کیا ہے ڈرامے میں ان کے ہمراہ مایا علی اور شہریار منور بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں-

  • پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک،احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

    پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک،احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

    سین تیاگو: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک،احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار کی ہلاکت کے بعد ہزاروں افراد پولیس مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی مقامات پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکار فرانسسکو مارٹینز کی ہلاکت کی خبر پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    پولیس مظالم کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے میونسپل ہیڈ کوارٹر سمیت کئی سرکاری عمارات کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

    بعدازاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں چلا کر انہیں منتشر کیا گیا۔

    چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ فنکار پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کوگرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام الناس کوخبردارکیا گیا ہے کہ اگراحتجاجی مظاہرین باز نہ آئے توان کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

  • سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    معروف بھارتی متنازع شو ’بگ باس سیزن 14‘ کے میزبان سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے اور شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی :مشہور بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اپنے متنازع مواد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں’بگ باس‘14 سیزن کی میزبانی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ اداکار سلمان خان کررہے ہیں جب کہ شو میں شامل شوبز شخصیات کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔

    شو میں جاری ایسی ہی نوک جھونک نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا جس کا اظہار انہوں نے شو کے پرومو میں کیا، ہوا کچھ یوں کہ شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں-

    جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کے لیے کروارہے ہیں۔

    جس پر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے اور غصے میں آگ بگولہ ہو گئے سلمان خان نے انتہائی غصے میں کہا کہ کہ آپ کے جذبات جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کنٹینٹ ہیں-

    انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا میں یہ سب کنٹینٹ کے لیے کررہا ہوں بھاڑ میں گیا کنٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق ارائیں گے شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔

    سلمان خان نے ادکارہ راکھی ساونت کو بھی تمام حدیں پار کرنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتی تو شو کو آپ کی ضرورت نہیں، سلمان خان نے بگ باس کے گھر کا دروازہ کھولا اور راکھی ساونت سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو یہاں سے جاسکتی ہیں۔

    سلمان خان بھی بھارتی کسانوں کے احتجاج پر بول پڑے

    بگ باس 10 کے کنٹسٹنٹ سوامی اوم فالج کے باعث انتقال کر گئے

  • لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکار لاہور پولیس کے شکرگزار

    لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکار لاہور پولیس کے شکرگزار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار طارق ٹیڈی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر پولیس کے مشکور ہیں-

    باغی ٹی وی : حمیرا ارشد اور طارق ٹیڈی نے اپنے ویڈیو پیغامات میں پولیس کا شکریہ ادا کیا- حمیرا ارشد نے کہا فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔

    جبکہ اداکار طارق ٹیڈی نے کہا وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا۔ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قابضین نے عرصہ دراز سے اسکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کے لیے سی سی پی او لاہور سے درخواست کی جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔

    اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے شہر میں کسی قبضہ گروپوں، نوسربازوں اور بدمعاشوں کی کوئی جگہ نہیں۔

  • ایک اور بھارتی اداکار نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    ایک اور بھارتی اداکار نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    تیلگو اداکار اور ماڈل سری واستو چندراسکیر نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کئی سپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا بدھ کے روزبھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اپنے اہلخانہ سے شوٹنگ پر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے جس کے بعد اداکار اپنی فیملی کی زیر ملکیت دوسرے گھر میں چلے گئے اور پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی پھندا لگی لاش اس گھر سے برآمد ہوئی جسے وہ اپنے بزنس کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے جس کے تحت ان کا علاج چل رہا تھا، نوجوان اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی غیر یقینی کا شکار ہیں اور گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس دلہنوں کےدلکش انداز

    بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس دلہنوں کےدلکش انداز

    سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں بدلتے مو سم اور شا د یو ں کے مو جو دہ سیز ن کے مطابق دلہنوں کے ملبوسات میں ماڈلز کی دلکش اداؤں اور کیٹ واک نے ناظرین کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرگودھا برائیڈل شو میں جدید اور قدیم ثقافت کی عکاسی کی گئی جبکہ مشرقی دلہنو ں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے آنے والی خواتین نے پسند کیا اور بھرپو ر داد دی۔

    برائیڈل شو کروانے والے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑ ے شہر و ں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے پروگرام کروانے کا مقصد جہاں مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجا گر کر نا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو اس قسم کے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک