Baaghi TV

Category: شوبز

  • ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر  ویڈٰیو بنانے سے  رمشا خان کا ہاتھ جوڑ کر انکار

    ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر ویڈٰیو بنانے سے رمشا خان کا ہاتھ جوڑ کر انکار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان نے وائرل شدہ ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی ری کری ایٹ ویڈیو بنانے سے ہاتھ جوڑ کر انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں-

    تاہم اب اداکارہ رمشا خان نے مذکورہ طرز کی ویڈیو بنانے سے معذرت کر لی ہے۔

    اداکار عمر خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکارہ مریم نور اور رمشا خان بھی موجود ہیں۔ اداکار نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ’پارٹی گرل‘ کی طرح اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

    عمر خان نے ویڈیو میں اپنا اور مریم کا تعرف کروایا لیکن جب انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ رمشا بھی ہیں بس یہ کہنا تھا کہ اداکارہ رمشا غصے میں آگئیں اور انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ خدا کا واسطہ ہے چپ ہوجاؤ، کچھ نہیں ہو رہا نہ ہی کوئی پارٹی ہو رہی ہے بلکہ صرف کام ہو رہا ہے۔

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

  • ویویک اوبرائے کو اہلیہ کے ہمراہ موٹر بائیک کی ویڈیو شئیر مہنگا پڑ گیا

    ویویک اوبرائے کو اہلیہ کے ہمراہ موٹر بائیک کی ویڈیو شئیر مہنگا پڑ گیا

    بالی وڈ فلم اداکار ویوک اوبرائے کے خلاف حال ہی میں ممبئی میں ماسک نہ پہننے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

    باغی ٹی وی : اداکار ویویک اوبروئے نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر اپنی ہیوی بائیک پر گھماتے ہوئے نظر آرہے ہیں-

    اس دوران وہ مداحوں سے بھی ملے اور اپنی ہیوی بائیک کو اپنی گرل فرینڈ قرار دیا تاہم اب ویویک اوبروئے اس ویڈیو کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویک اوبروئے نے کورونا وبا کے دوران ماسک پہنے بغیر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمیٹ کے بائیک چلائی جس پر ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر بھی ویویک اوبروئے کو حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کا کہنا تھا کہ ویویک اوبروئے کی اس حرکت سے نوجوانوں کو غلط پیغام گیا۔ لہذا اداکار کو اس کے لیے سزا ملنی چاہئے۔ لہذا ممبئی پولیس نے اداکار کے خلاف کارروائی کی اور ان کے خلاف سانتا کروز ڈویژن نے ایک ای چالان تیار کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے 18 فروری کو ماسک کے لازمی اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی تھی۔

  • ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘

    باغی ٹی وی :دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں-

    تاہم اب حال ہی میں پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ‌خان نے پارٹی ہو رہی ہے پر دلچسپ انداز میں ویڈیو بنا کر کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے پر چند دوستوں کے ہمرای ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے –

    ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو کو ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے بے حد انجوائے کیا جا رہا ہے-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے دینا نیر کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

  • صبا قمر کی فلم گھبرانا نہیں کی شوٹنگ مکمل

    صبا قمر کی فلم گھبرانا نہیں کی شوٹنگ مکمل

    وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی اداکارہ صبا قمر ، اداکسر زاہد احمد اور سید جبران کی فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس مارچ میں ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث روک دی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : تاہم گزشتہ برس دسمبر میں فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا اور اب اس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی کاسٹ میں صبا قمر، سید جبران، زاہد احمد اور نیر اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات کے ذریعے ثاقب خان ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گے۔

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ پروڈیوسر حسن ضیا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔

    فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کیا۔

    زاہد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں بتایا کہ شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ پہلی فلم آپ کا انتخاب کرتی ہے پھر آپ اپنی اگلی فلمیں منتخب کرتے ہیں اس فلم میں منتخب کیے جانے پر مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے جو میری پہلی فلم ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ ‘گھبرانا نہیں ہے’ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور میں پروڈیوسرز حسن ضیا، جمیل بیگ اور ہمارے بہترین ڈائریکٹڑ ثاقب خان کا بہت شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور عملے کے ہر فرد کی بہترین کام اور سخت محنت کو بھی سراہا۔

    اداکار زاہد احمد نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فلم’گھبرانا نہیں ہے’ رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما میں ریلیز ہوگی۔

    دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو فلم کی شوٹنگ سے آگاہ کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

    صبا قمر نے لکھا کہ ‘جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں فلم اسکول گئی تو میں انہیں بتاتی ہوں کہ نہیں میں فلموں میں گئی ہوں’

    انہوں نے لکھا کہ کسی کو الوداع کہنا مجھے تکلیف دیتا ہے لیکن بطور اداکار میری سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ میں اپنے ڈائریکٹر کی ہدایات پر عمل کرتی ہوں۔

    صبا قمر نے لکھا کہ میرے ہدایت کار بہترین تھے جنہوں نے مجھے بہترین کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، میرے بہترین ساتھی اداکار جنہوں نے ہر چیز کو بہت آسان اور پُر مزاح بنایا۔

    انہوں نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کا بھی دل سے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انتہائی باصلاحیت لکھاری اس فلم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسٹائلسٹس، ڈیزائنر، کیمرے کا عملہ اور اس فلم میں شامل ہر فرد نے بہت اچھا کام کیا۔

    صبا قمر کی پوسٹ پر اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمٰن نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے فلم کی کہانی ایک بیٹی اور ان کے والد کے گرد گھومتی ہے اور ان کا خاندان جب مشکل میں پھنس جاتا ہے تو بیٹی والد کو کہتی ہیں کہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ وہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

  • رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کے واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا  ماہرہ خان

    رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کے واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا ماہرہ خان

    پاکستان کی سُپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی والے واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا ہے-

    باغی ٹی وی: ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چار سال پرانے سگریٹ نوشی والے تنازع پر بات کی ہے۔

    شو کے میزبان واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے سوال کیا رنبیر کے ساتھ سگریٹ نوشی والا تنازع آپ پر کس طرح اثر انداز ہوا؟

    ماہرہ خان نے جواب دیا یہ واقعہ آج بھی لوگ بھولے نہیں ہیں چاہے میں کچھ بھی کہہ لوں کوئی اچھا کام کرلوں اگر میں کہوں ’انشااللہ‘ تو لوگ آگے سے ان کی اور رنبیر کی تصویر دکھاکر کہتے ہیں ’تم نے یہ کیاتھا‘۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ اگر میں کہوں ’عید مبارک‘ لوگ پھر سے مجھے وہی واقعہ یاد دلاکر کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن یاد ہے تم نے یہ کیا تھا اور اس کے جواب میں میں کیا کہہ سکتی ہوں سوائے اس کے کہ ’اوکے‘۔

    ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کہا کہ اس واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا کیونکہ میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا اور ہر دن اسے ہیڈ لائن بنایا جاتا تھا۔

    واسع چوہدری نے ماہرہ خان کی بات کے جواب میں کہا مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی کہ اس واقع کو ہیڈ لائن نیوز بنایا جاتا۔

    ماہرہ خان نے کہا یہ میرا ایک ذاتی معاملہ تھا پروفیشنل معاملہ نہیں تھا۔

    تاہم جب واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے کہا کیا آپ اس تصویر کو دوبارہ دیکھنا چاہیں گی تو ماہرہ خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا نہیں۔

    واضح رہے آج سے چار سال قبل 2017 کا ہے جب نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں اس وقت یہ تنازع کھڑا ہوا تھا اور اس تنازع پر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر کئی روز تک یہ خبر گردش کرتی رہی تھی۔

    ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سےتعلق پر خاموشی توڑ دی

    ماہرہ خان ہمایوں سعید کو دل پھینک کیوں سمجھتیں تھیں؟

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

  • کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود سلمان خان کی گھوڑا خریدنے میں ناکام

    کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود سلمان خان کی گھوڑا خریدنے میں ناکام

    بالی وڈ سلطان سلمان خان آج جس مقام پر ہیں شائد اس کے باعث ان کے لئے کچھ بھی خریدنا ممکن ہوتاہم انکا ایک نایاب گھوڑے کو خریدنے کا شوق کروڑوں روپے کی پیشکش کئے جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں گھوڑوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں احمد آباد سے رنجیت سنگھ راٹھور نامی شہری نے 2 گھوڑے بھی میدان میں اتارے ہیں جن میں سے ایک پرم ویر اداکار سلمان خان کو پسند آگیا۔

    تاہم گھوڑے کے مالک نے پیسوں اور سلمان خان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا گھوڑا فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

    سلمان خان کی جانب سے اس گھوڑے کو خریدنے کی بہت کوششیں کی جارہی ہیں اور انہوں نے اس کی بولی بھی ایک کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے لیکن مالک نے دینے سے انکار کردیا ہے۔

    سلمان خان نے جو گھوڑا پسند کیا ہے وہ مارواری نسل کا ہے اس کا رنگ سیاہ ہے جبکہ اس کا روزانہ کا خرچہ 2 ہزار بھارتی روپے ہے۔

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی درخواست مسترد

  • علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمر عدالت میں پھر پیش نہ ہو سکیں، لینا غنی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمر عدالت میں پھر پیش نہ ہو سکیں، لینا غنی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی17 فروری کو ہونے والی سماعت میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر جرح کے لیے ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئیں۔

    سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ عفت عمر کراچی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ آج پیش نہیں ہوسکتیں۔

    دوران سماعت گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ عفت عمر نے علی ظفر کے خلاف دوبارہ ٹوئٹ کی ہے وکیل کے مطابق علی ظفر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو رہے ہیں جس پر عفت عمر نے ٹوئٹ کی۔

    وکیل نے مزید کہا کہ ابھی علی ظفر کے خلاف ہراسانی کا الزام ثابت بھی نہیں ہوا۔

    علی ظفر کے وکیل نے اداکارہ عفت عمر کی ٹوئٹ عدالت میں پیش کی اور کہا کہ علی ظفر کی عزت اچھالی جا رہی ہے۔

    17 فروری کو ہونے والی سماعت میں میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کا بیان بھی قلمبند ہوا لینا غنی نے بتایا کہ وہ سماجی کارکن ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔

    لینا غنی نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹ سے تعلیم حاصل کی اور کیمبرج سے ماسٹر کی ڈگری مکمل کی، ماسٹر تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے لندن میں بہت بڑی برانڈز کے ساتھ کام کرنا شروع کیا میں نے لندن میں بہت بڑی شخصیات کے ساتھ کام کیا اور پاکستان واپس آ کر مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنا شروع کیا’۔

    لینا غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ علی ظفر این سی اے میں مجھ سے جونیئر تھے اور میں انہیں اتنا نہیں جانتی تھی ان کی بیوی عائشہ فضلی کو بھی نہیں جانتی تھی میں نے علی ظفر کو 2014 میں جاننا شروع کیا میں نے علی ظفر کی منگنی پر ان کی بیوی کا میک اپ کیا تھا۔

    لینا غنی نے کہا کہ لندن میں فیملی ٹور میں ان کی دوست زارا شاہجہاں اور عمارہ حکمت نے علی ظفر سے ملاقات کروائی تھی زارا شاہجہاں علی ظفر کی بیوی عائشہ کی بہت اچھی دوست ہیں۔

    بیان میں لینا غنی نے کہا کہ زارا شاہجہاں لندن میں 9 جون 2014 کو اپنے کپڑوں کی نمائش کررہی تھیں جہاں انہوں نے علی ظفر کو بھی مدعو کیا تھا ہم ریڈ کارپٹ پر موجود تھے علی ظفر نے میری اجازت کے بغیر میرے کندھے پہ ہاتھ رکھا اور ہاتھ رکھتے ساتھ ہی کہا لینا دیکھو باہر بارش ہورہی ہے علی ظفر نے مزید کہا کہ لینا میرا دل کررہا ہے کہ میں آپ کا بوسہ لوں اور میں یہ سنتے ہی ایک دم چونک گئی-

    لینا غنی نے کہا کہ میں علی ظفر کے نازیبا الفاظ سن کر ریڈ کارپٹ سے اترگئی۔

    لینا غنی نے بتایا کہ بیروت ایکسپریس میں ڈنر کے دوران علی ظفر نے ان سے دوبارہ نازیبا گفتگو کی اس موقع پر ان کی دوست اور علی ظفر کی اہلیہ بھی موجود تھیں علی ظفر کی بیہودہ باتوں سے میں اپنی حدود کا تعین کیا ایسے سوال کبھی میری دوستوں نے بھی مجھ سے نہیں پوچھے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفر نے مجھے یہ بھی کہا کہ لینا اگر ہم دوست نہ ہوتے تو ہم ابھی کمرے میں بند ہوتے گلوکار کی ان باتوں کی وجہ سے میں ڈر گئی اور وہاں سے چلی گئی۔

    لینا غنی کا کہنا تھا کہ یہ تمام واقعات انہوں نے زارا شاہجہاں عمارہ حکمت اور اپنی بہن کو بھی بتائے جس پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے کہا کہ علی ظفر بیہودہ باتوں کا عادی ہے اسے نظر انداز کرو جس پر انہوں نے گلوکار سے دور رہنا شروع کردیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کی اہلیہ عائشہ کی بے حد عزت کرتی ہوں اور ان سے مجھے ہمدردی بھی ہے۔

    لینا غنی نے کہا کہ میشا شفیع کو 2018 میں اس وقت جانا جب انہوں نے علی ظفر کے خلاف ٹوئٹ کی تھی انہوں نے کہا کہ میشا نے 2004 میں این سی اے میں داخلہ لیا تھا تب وہ انہیں نہیں جانتی تھیں 2012 میں ہیلو میگرین میں میشا شفیع کے میک اپ کے دوران ان سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میشا کی علی ظفر کے خلاف ٹوئٹ کا لنک ان کی دوست نے ان سے شیئر کیا تھا تب انہیں اس معاملے کا علم ہوا تھا۔

    لینا غنی کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے خلاف بیان دینے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں ہراساں کرنا شروع کیا، گلوکار نے ٹی وی پر بیٹھ کر انہیں جیل بھجوانے کی دھمکی دی اورمجھے جھوٹا کہہ کر میری ساکھ متاثر کرنے کی بھی کوشش کی۔

    لینا نے کہا کہ ایف آئی اے کے نوٹسز کے بعد میں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور جب میں علی ظفر کے خلاف گواہی کے لیے پیش ہونے لگی تو میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    لینا غنی نے کہا کہ علی ظفر نے ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا کے ذریعے ان پر الزامات لگائے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا جھوٹا دعویٰ دائر کیا گیا یہ ہائی پروفائل می ٹو کیس ہے اور ساری دنیا اس کیس کو دیکھ رہی ہے علی ظفر نے طیفا ان ٹربل میں کروڑوں روپے کمائے ان کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔

    لینا غنی نے کہا کہ صدر مملکت نے علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا، وزیراعظم نے علی ظفر کو نمل یونیورسٹی کا ایمبیسڈر بنایا ہے ان سب سے علی ظفر کی تشہیر ہوئی ہے نہ کہ بدنامی۔

    عدالت میں لینا غنی کا بیان قلمبند ہونے کے بعد سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • منال خان اور احسن محسن اکرام  نئی ویڈٰیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    منال خان اور احسن محسن اکرام نئی ویڈٰیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان اور اداکار احسن محسن خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : 2 سال قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا اور دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے تھے اوتر آج کل دونوں قربتوں کی وجہ سے ہر زبان زد عام ہیں-

    احسن محسن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو اور ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا سمندر کے کنارے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہا ہے، اس دوران منال خان شرارت کرتے ہوئے احسن محسن خان کے اوپر مٹی ڈالتی ہیں جبکہ احسن محسن خان اس منظر کی سیلفی بنا رہے ہیں۔

    احسن محسن خان کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی دونوں کی مداحوں کے مداح خوب تنقید کرتے نظر آریے ہیں جبکہ احسن خان کی جانب سے ساحل سمندر پر لی گئی ایک تصویر شئیر کی گئی جس پر بھی مداح دونوں پر تنقید کرتے ہوئے جلد شادی کے مشورے دے رہے ہیں-

    اس سے قبل انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ایک تصویر شیئر کی۔ اور پوسٹ پرمبہم انداز میں محبت کی تصدیق کی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے تصویرکی خوب تعریف کی گئی جب کہ کچھ مداحوں نے انہیں باقاعدہ مبارک باد بھی دی نہ صرف مداحوں نے ساتھی اداکاراؤں نے بھی مبارکباد دی-

    دوسری جانب محسن احسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ دو تصاویئر شیئر کیں تھیں جس کے بعد کئی افراد نے دونوں کو منگنی کی مبارکیں دینا شروع کردیں احسن محسن نے صرف محبتوں کے عالمی دن کا ذکر کیا، تاہم منال خان کی جانب سے انگوٹھی دکھائے جانے کے بعد لوگوں نے انہیں ان کی منگنی پر مبارک باد دینا شروع کردی۔

    واضح رہے کہ معروف اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب انہیں اپنے بہنوئی، اداکار منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو وہ تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔

    منال خان کی احسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق

    احسن محسن اکرام اور منال خان نے محبتوں کے عالمی دن پر منگنی کر لی؟

  • حرامانی  کی والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈٰیو وائرل

    حرامانی کی والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈٰیو وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹینوی :حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نئی تصاویر، ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ج ہیں خوب سراہا جاتا ہے-

    تاہم اب حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی پارٹی میں موجود ہیں اور اپنے والدین کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں اور کچھ دیر بعد خود بھی اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

    حرا مانی نے اپنی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے والدین کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے-

    حرا مانی کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ارے ہٹو میں بھی جا رہی ہوں، اماں ابا کے ساتھ ڈانس کا موقع کون جانے دیتا ہے ہاتھ سے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے پیارے امی ابو، میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیر گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اللہ آپ دونوں کو ایسے ہی ہنستا کھیلتا صحت مند رکھے، آمین۔

    حرا مانی اپنے مداحوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور جس کا اظہار انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا حرا مانی نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کین جس میں انہوں نے ایمرالڈ کلر کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے اور مٹھائی کھارہی ہیں-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مجھے آپ سب بھی بہت پسند ہیں وعدہ کریں مجھ سے دور نہ ہویئے گا کبھی بھی میری بہت پئیاری عوام میری جان فقط آپ کی حرامانی –

    محبت کے عالمی دن پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر حرامانی تنقید کی زد میں

    نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

  • ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے اور یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہوگی۔

    ’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے-

    ماہرہ خان کی اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی مذکورہ پہلی اسپورٹس ویب سیریز میں اگرچہ ٹک ٹاکر اور یوٹیوب اسٹارز سمیت نئے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے مگر اس میں ماہرہ خان خود اداکاری کرتی نہیں دکھائی دیں گی۔

    ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی سیریز کو مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔

    گلف نیوز کے ساتھ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ میں کوئی ایسا کردار نہیں تھا، جس کے لیے وہ فٹ رہتیں اگر وہ نوجوان یا کم عمر ہوتیں تو ضرور ویب سیریز میں کام کرتیں تاہم وہ خوش ہیں کہ ان کی پہلی پروڈکشن سیریز میں نئے اور نوجوان اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی سال سے کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کی خواہش تھی جو بلآخر کئی سال بعد پایہ تکمیل تک پہنچی۔

    فائل فوٹو بشکریہ گلف نیوز
    اداکارہ نے ویب سیریز کو ’زی فائیو، ایمازون اور نیٹ فلیکس‘ کے بجائے مقامی اور نئی ویب سائٹ ’ٹیپ میڈ‘ پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ وہ دوسرے ممالک کی اسٹریمنگ سائٹس کے لیے بھی مستقبل میں منصوبے بنانا چاہیں گی تاہم ان کی خواہش تھی کہ ان کا پہلا پروڈکشن منصوبہ مقامی طور پر ریلیز ہو۔

    ماہرہ خان نے اُمید ظاہر کی کہ ان کے اس قدم سے دوسرے پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز بھی اپنی چیزیں مقامی پلیٹ فارمز پر ریلیز کریں گے۔

    ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا چونکہ پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا