Baaghi TV

Category: شوبز

  • تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

    پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لئے وہ بالی وڈ میں گئیں تھیں-

    باغی ٹی وی : سومی علی کا کہنا ہے کہ بچپن میں ریپ ہونے کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی وڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

    ہیلو میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے 1991 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی –

    سومی علی نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھی، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا اسی مقصد کیلئے انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

    سومی علی نے کہا کہ انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ تھیں انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا ذہن صرف سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں اور بالی وڈ کی دس فلموں میں کام کیا بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ افئیر کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔

    تاہم اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

  • رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کو انتقال کئے ایک برس بھی نہیں ہوا کہ ان کے چھوٹے بھائی راجیوکپور 58 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے-

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاجارہا ہے کہ راجیوکپور کو دل کادورہ پڑنے کے فوراً بعد اسپتال لے جایاگیا تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    راجیوکپور کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کھودیا۔ پوری کوشش کرنے کے باوجود ڈاکٹر میرے بھائی کو بچا نہیں سکے

    رندھیر کپور نے مزید کہا کہ وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں اور لاش ملنے کا انتظار کررہے ہیں۔

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے راجیوکپور کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ راجیو کپور 1983 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ اور 1985 میں ریلیز ہوئی ’رام تیری گنگامیلی‘ فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔

    اداکار کے علاوہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے 1996 میں فلم’پرم گرانتھ‘ ڈائریکٹ کی تھی اور اس فلم کے پروڈیوسر بھی وہی تھے راجیو کپور کی آخری فلم ’آ اب لوٹ چلیں‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

  • بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

    بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

    بھارت کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے کینٹسٹنٹ اور بالی وڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ اس وقت میرے اور پویترا پونیا کے کچھ گھریلو معاملات خراب چل رہے ہیں جیسے وہ سب ٹھیک ہوتے ہیں تو ہم دونوں ہماری شادی کے بارے میں سوچیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے اور بگ باس کے سیزن 14 کی امیدوار اور میری قریبی دوست پویترا کو شادی کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑیں گے لیکن ہماری شادی ضروری ہوگی اور انشاءاللہ صحیح وقت پر ہوگی۔

    اعجاز خان نے کہا کہ اس وقت میرے اور پویترا کے کچھ گھریلو معاملات خراب چل رہے ہیں جیسے وہ سب ٹھیک ہوتے ہیں تو ہم دونوں ہماری شادی کے بارے میں سوچیں گے۔

    بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ معاملات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے ہم اپنے مستقبل کی پیش گوئی نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہم مستقبل کے بارے میں پرامید اور خواہش مند ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اعجاز خان اور پویترا پونیا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 14 میں ہوئی تھی، دونوں ہی بطور اُمیدوار اس شو میں شامل ہوئے تھے جہاں ان کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ پویترا پونیا ووٹوں کی کمی کی وجہ سے جلد ہی بگ باس 14 سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ اعجاز خان کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا لیکن اس وقت اعجاز خان کی جگہ ’دیولینا‘ اُن کی پروکسی بن کر اُن کے لیے کھیل رہی ہیں۔

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کرادیا

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کرادیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا فیشن برانڈ ‘نساء حسین’ متعارف کرادیا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا برانڈ حال ہی میں منعقد ہونے والے تین روزہ برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں لانچ کیا ہے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

    فواد چوہدری کی اہلیہ کے برانڈ ‘نساء حسین’ کی شو زٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

    اس ضمن میں حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔

    تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک اختتام پذیر

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

    بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس…

    ’نمائش‘ لگانا بند کرو ،برائیڈل کوچیوراور جہیز پر پابندی لگاؤ

  • پاکستانی ڈیزائنر کے درمیان ڈیزائنز چوری کرنے کا تنازع سوشل میڈیا پر زیر بحث

    پاکستانی ڈیزائنر کے درمیان ڈیزائنز چوری کرنے کا تنازع سوشل میڈیا پر زیر بحث

    حال ہی میں منعقد ہونے والے تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک میں جہاں ڈیزائنرز کے دلفریب لباس توجہ کا مرکز رہے وہیں فیشن شو کے دوران دو ڈیزائنرز کے درمیان ڈیزائنز چوری کرنے کے تنازع بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کے دوران جب ڈیزائنر حارث شکیل نے اپنا خوبصورت کلیکشن ’غزل‘ پیش کیا تو ملک کی ایک اور معروف ڈیزائنر فرح طالب عزیز نے حارث شکیل پر ان کے ڈیزائنز چوری کرنے کا الزام لگایا۔

    فرح طالب عزیز کے مطابق فیشن شو کے دوران ماڈل سنیتا مارشل کے ذریعے پیش کیے گئے لباس کا ڈیزائن ان کے ڈیزائن کی واضح نقل ہے انہوں نے ڈیزائنر حارث شکیل سے چند سوالات پوچھے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے ڈیزائنر حارث شکیل کو کہا کہ اگر آپ خود کو ڈیزائنر کہتے ہیں تو نقل کرنے کے بجائے اپنے ڈیزائنز کیوں نہیں بناتے؟ کیا آپ کو کوئی شرمندگی نہیں ہوتی جب آپ فرح طالب عزیز کے ڈیزائن کردہ لباس آن لائن آرڈر کرتے ہیں اور ان ڈیزائنز کو اپنا بتاکر بیچتے ہیں؟

    ہمارے دو سال پرانے ڈیزائنز کو کاپی کرنے کا کیا مطلب ہے؟ یہ دسویں بار ہے جب آپ ہمارے ڈیزائنز چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں آپ کو خود پر شرم نہیں آتی؟

    فرح طالب عزیز کی ٹیم کے مطابق ڈیزائنر حارث شکیل نے ان کے دو سال پرانے ڈیزائنز نقل کرکے انہیں حال ہی میں برائیڈل کٹیور ویک میں اپنا ڈیزائن بتاکر پیش کیا اور یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ انتظامیہ کے مطابق یہ کوئی دسویں بار ہے جب حارث شکیل نے ان کے ڈیزائنز چوری کیے ہیں۔

    فرح طالب عزیز کی بیٹی اور برانڈ مینجر ملیحہ عزیز نےکہا کہ ہمارا کام بہت زیادہ کاپی ہوتا ہے لیکن عام طور پر ہم ہنگامہ نہیں کرتے کیونکہ معروف ڈیزائنرز اکثر چھوٹے برانڈز کا کام چوری کرتے ہیں۔ یہ ہمیں مشتعل کرنے والی چیز ہے۔

    بہرحال حارث شکیل نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہمارا کام کاپی کیا ہے ہوسکتا ہے اس بار انہوں نے ہمارے ڈیزائنز کو اپنا بتاکر اب کیٹ واک پر پیش کیا ہے لیکن ان کے سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے ہمارے ڈیزائنز کی کاپی کی تصاویر نظر آرہی ہیں۔

    دوسری جانب ڈیزائنر حارث شکیل نے ڈیزائنر فرح طالب کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرح طالب کو اپنی آواز اس وقت اٹھانی چاہئے تھی جب اس لباس کی گزشتہ سال سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی تھی۔ دونوں لباس بالکل ایک جیسے نہیں یہ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

    حارث شکیل نے کہا کہ لباس کا باڈی کٹ، آستینیں، دوپٹہ اور گلے کا ڈیزائن بھی مختلف ہے۔ ہاں میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ دونوں لباس کا رنگ ایک جیسا ہے لیکن یہ بہت عام کلر ہے جو اکثر دلہنوں کے لباس میں استعمال کیاجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو فرح کے لباس کا اسٹائل انگ رکھا ہے جب کہ میرے لباس کا ڈیزائن پشواز ہے لہذا مجھے فرح طالب کا دعویٰ بے معنی لگتا ہے۔

  • دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    پشاور: بالی وڈ کے لیجنڈ اور سینئیر اداکار دلیپ کمار کے پشاورمیں آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد مالک مکان اور حکومت کے درمیان قیمت پر کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے مکان کے مالک نے ڈی سی کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ مکان کی حالت ایسی نہیں کہ اس کی تعمیر نو کرکے اسے قومی ورثہ بنایا جائے جب کہ مالک مکان نے مکان کی قیمت بھی 35 کروڑ مانگ لی ہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ مالک کو سرکاری ریٹ کے مطابق مکان کی قیمت ادا کی جائے گی مالک مکان کی طرف سے لگائی قیمت بہت زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے 2011 میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے آفر دی تھی جس پر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حکومت اور مالک مکان کے مابین قیمت سمیت دیگر معاملات کیسے طے پائیں گے اور کب تک گھر کو تیار کرکے قومی ورثہ کے طورپر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا تھا کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

  • ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

    ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

    مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : ندا یاسر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام پر والدہ اور بہن و بھائیوں کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں ہیں-

    اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں والدہ کو بہادر، مضبوط اور زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کیسے ہوا۔

    اداکارہ کی والدہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ شوہر اور بچوں سمیت جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

    ندا یاسر نے والدہ کے انتقال سے چند گھنٹے قبل ہی مالدیپ میں اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں، شوبز و سیاسی شخصیات نے ان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • بھارتی اداکارہ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکارہ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    بھارتی پولیس نے مبینہ طور پرغیر اخلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مشہور بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ٹی وی اداکارہ گیہانا واسستھ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے غیر خلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام گرفتار کیا اور انہیں ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


    اے این آئی نے ٹوئٹ کی کہ ‘اداکارہ گیہانا واسستھ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے فحش ویڈیوز کی مبینہ شوٹنگ اور انہیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا’۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے مدھ آئلینڈ میں ایک بنگلے پر چھاپا مارا تھا جہاں فحش فلم کی شوٹنگ رکوائی اور ایک خاتون کو بھی بازیاب کروایا گیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ گیہانا اور دیگر ماڈلز سمیت کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے 87 نامناسب/فحش ویڈیوز شوٹ کیں اور اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیں لہذا تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ اداکارہ کو ممبئی کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو پولیس نے تحقیقات کے لیے 6 فروری کو طلب کیا تھا اور بعدازاں گرفتار کیا تھا –

    خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے تیلگو فلم انڈسٹری، ٹی وی کمرشلز کیے اور کرائم تھرلر ویب سیریز میں اداکاری بھی کی2019 میں وہ مدھ آئی لینڈ پر ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا 32 سالہ اداکارہ کو انتہائی کم بلڈ پریشر اور اسٹروک کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔

  • 106 سالہ پیانو نواز فرانسیسی خاتون کا چھٹا البم جاری

    106 سالہ پیانو نواز فرانسیسی خاتون کا چھٹا البم جاری

    کولیٹ میز نامی پیانو بجانے والی ایک فرانسیسی خاتون نے 106 برس کی عمر میں اپنی چھٹی البم جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولیٹ میز نامی پیانو بجانے والی خاتون 1914ء میں ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوئیں، سخت گھریلو ماحول کے سبب انکی والدہ نے انھیں ابتدائی تعلیم گھر پر ہی دی۔ ان کے والد کھاد بنانے کا پلانٹ چلاتے تھے کولیٹ میز پیرس کے ایک میوزک اسکول ایکول نارمالے ڈی میوزک میں زیر تعلیم رہیں۔

    پیرس سے تعلق رکھنے والی کولیٹ میز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیانو بجانا انکی روح کی غذا ہے انکی پھرتیلی انگلیاں جیسے ہی پیانو کی کیز کو چھوتی ہیں تو جلترنگ سے بج اٹھتے ہیں۔

    کولیٹ میز نے بتایا کہ وہ پابندی سے یوگا اور انگلیوں کی جمناسٹک کی مشقیں کرتی ہیں انکی چھٹی البم جو کہ 19ویں صدی کے فرنچ کمپوزر ڈیپسے کے ایک تین والیوم کی ریکارڈنگ پر مبنی ہے کولیٹ میز اسے شیڈول کے مطابق آئندہ اپریل تک جاری کردیں گی۔

    جبکہ گزشتہ برس انھوں نے ڈیپسے اور ایک اور بڑے فرانسیسی کمپوزر ایرک سیٹے کے موسیقی کے حوالے سے کچھ ریکارڈنگ کا اجرا کیا تھا-

  • ’نمائش‘ لگانا بند کرو ،برائیڈل کوچیوراور جہیز پر پابندی لگاؤ

    ’نمائش‘ لگانا بند کرو ،برائیڈل کوچیوراور جہیز پر پابندی لگاؤ

    پاکستان میں عام طور پر دلہن والوں کو بیٹی سمیت ڈھیر سارا ’جہیز‘ بھی دولہا والوں کو دینا پڑتا ہےجس کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے سماجی و فلاحی تنظیمیں عالمی تنظیموں کی مدد سے جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے مہم چلاتی دکھائی دے رہی ہیں اس کے باوجود ملک بھر میں ’جہیز‘ دینے اور لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے حال ہی میں فیشن ہاؤس علی ذیشان نے اپنا نیا ( bridal couture) برائیڈل کوچیور (عروسی لباس) متعارف کراتے ہوئے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے منفرد مہم بھی چلائی۔

    علی ذیشان نے 2021 کا برائیڈل کوچیور متعارف کراتے ہوئے علی ذیشان تھیٹر کی جانب سے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے مختصر ویڈیو بھی جاری کی، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

    علی ذیشان تھیٹر اسٹوڈیو کی جانب برائیڈل کوچیور کو متعارف کرائے جانے اور ’جہیز خوری‘ کے خلاف جاری کی گئی ڈھائی منٹ دورانیے کی ویڈیو کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

    بغیر ڈائیلاگ کے شئیر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو بوڑھے والدین ایک خالی ریڑھے (گاڑی) کو کھینچ کر قریب لاکر کھڑا کر دیتے ہیں اور پھر اپنی دلہن بنی بیٹی کو وہ ریڑھا سونپ دیتے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ والدین دلہن بنی بیٹی کو ریڑھا سونپنے سے قبل اسے ڈھیر سارے جہیز سے بھرتے ہیں اور پھر جہیز سے لدے ریڑھے کے اوپر دولہے کو بٹھایا جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن جیہز سے لدے ریڑھے اور جہیز کے اوپر بیٹھے دولہے کو کھینچ کر والدین کا گھر چھوڑتی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہیز سے لدے ریڑھے کو کھینچنے والی دلہن نے علی ذیشان فیشن ہاؤس کی جانب سے متعارف کرایا گیا برائیڈل کوچیور ’نمائش‘ پہن رکھا ہوتا ہے۔

    پوسٹ میں ’جہیز خوری بند کرو‘ اور جہیز پر پابندی لگاؤ سمیت ’نمائش‘ لگانا بند کرو جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    ’جہیز خوری‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی مذکورہ مختصر ویڈیو کو کافی سراہا گیا –

    ’نمائش‘ دراصل علی ذیشان کی جانب سے متعارف کرائے گئے برائیڈل کوچیور کا نام ہے، جسے جہیز سے لدے ریڑھے کو کھینچنے والی دلہن نے پہن رکھا تھا۔

    علی ذیشان تھیٹر کو ’جہیز خوری‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق ذیلی ادارے نے معاونت فراہم کی جب کہ اس میں دلہن کے روپ میں اداکارہ و ماڈل کشف اسٹار دکھائی دے رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں تین روز برائیڈل کیٹور ویک 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں علی ذیشان نے اپنی کلیکشن کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام بھی دیا۔ر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن ‘نمائش’ کے ذریعے جہیز خوری کے خلاف لوگوں کو پیغام دیا اور ان کی اس کلیکشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں جہیز نہ لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔برائیڈل فیشن ویک کے آخر روز ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی ریمپ واک کر کے لوگوں کے دل موہ لیے ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی مائرہ کو لیمن ییلو رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس دیکھا گیا۔

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک