Baaghi TV

Category: شوبز

  • پریانکا چوپڑا کا ایک بار پھر پاک بھارت معاملے پر یوٹرن

    پریانکا چوپڑا کا ایک بار پھر پاک بھارت معاملے پر یوٹرن

    خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت معاملے پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دوغلے رویئے کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ’ان فنشڈ‘ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

    بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کا انٹرویو لیا اور اس انٹر ویو کے آنے والے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

    بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار کے اس ٹیزر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے ہارون رشید سے سوال کیا، کیا آپ نے پریانکاچوپڑا سے بالا کوٹ واقعے سے متعلق سوال پوچھا؟

    اس سوال کے جواب میں ہارون رشید نے جواب دیا پریانکا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

    پریانکا نے اپنی کتاب میں بتایا کہ کس طرح پاکستانی برٹش ایئرویز کے ایک ایجنٹ نے ان کے والدین کو فلائیٹ پر سیٹ دی جب انہیں اس کی سخت ضرورت تھی امید ہے دونوں ممالک ہمیشہ اس طرح گرم جوشی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    ہارون رشید نے مزید لکھا کہ اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے پریانکا کی خاموشی کے بارے میں سوال پوچھا ہے یا نہیں تو آپ کو پورا انٹرویو دیکھنا پڑے گا جو اگلے ہفتے آئے گا۔

    جبکہ کچھ صارفین نے پریانکا کی کشمیر اور بھارتی کسانوں کے احتجاج پر خاموشی پر سوال اٹھایا ہارون رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں پریانکا نے اس بارے ٹوئٹ کی ہے-

    ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا کے لئے اپنی چیریٹی کا کام زیادہ ضروری ہے ٹھیک ہے جی لیکن اس وات اس کا جنون کہاں گیا جب کشمیری اور بھارتی کسان مدد کے لئے پُکار رہے ہیں-

    اس سے قبل ہارون راشدکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے لیے انٹرویو کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئیں۔

    انٹرویو میں پریانکا نے جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے ہالی وڈ میں مواقعوں کی کمی اور اپنی زندگی میں انسان دوست کاموں کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    واضح رہے کہ خود کوامن کا سفیر کہنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دو سال قبل 26 فروری 2019 کو بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود بالاکوٹ میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی۔ جس پر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک بیوٹی ایونٹ میں عائشہ ملک نامی پاکستانی خاتون نے پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ’منافق‘ قرار دیا تھا۔


    خاتون نے پریانکا چوپڑا کو سب کے سامنے آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو۔ کیونکہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک ’منافق‘ ہیں۔

    خاتون نے کہا تھا کہ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی آرمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    تاہم پریانکا چوپڑا نے جب تقریب میں اپنی بے عزتی ہوتے دیکھی تو اور کچھ تو کر نہیں سکیں خاتون کو خاموش کروادیاتھا اور تقریب انتظامیہ نے خاتون کے ہاتھ سے زبردستی مائیک چھین لیا تھا۔

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

  • ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں کامیابی کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے   گلوکارہ اکاسا سنگھ

    ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں کامیابی کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے گلوکارہ اکاسا سنگھ

    بالی وڈ کی معروف گلوکارہ اکاسا سنگھ کا کہنا ہےکہ اقرباپروری کامیابی کی ضمانت نہیں ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کو متعدد سپرہٹ گانے دینے والی گلوکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے ‘ناگن’ گانے کی بدولت جلد شہرت مل گئی پر حقیقت میں ایسا نہیں اس سے قبل میری بہت زیادہ محنت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جدوجہد کے دوران وہ سیکھتی رہی ہیں جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔

    بالی وڈ میں اقربا پروری کے سوال پر اکاسا کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے کیرئیر کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے،ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں البتہ اکثر لوگوں کو مواقع حاصل کرنے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور بعض کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل اقربا پروری کے باعث فلمی کیرئیر میں مشکلات کا سامنا کرنے کا اقرار کرتے ہوئےکہا کہ اس بارے میں انہوں نے اپنی کتاب میں بھی لکھا ہے۔

    اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہر ایک اپنے خاندان کا خیال کرنا چاہتا ہے ،ہم سب اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، میں بھی یہ کرنا چاہتی ہوں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو مکمل طور پر نظرانداز کردیں-

    اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جن لوگوں کے پاس میز موجود ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ اگر ہم اس میز کو صرف اپنے لوگوں کی اجارہ داری کی جگہ بنانے کے بجائے میز ہی میں توسیع کی کوشش کریں تاکہ دوسرے بھی وہاں بیٹھ سکیں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے گذشتہ چند سالوں سے بحث جاری ہے تاہم اس میں اس وقت اضافہ ہوا جب اداکار سوشانت سنگھ نے مبینہ طور پر بالی وڈ میں نظر انداز کیے جانے اور کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی جس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس کا ذمہ دار بالی وڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

  • زندگی میں کسی بھی شخص کو اتنی اہمیت نہ دوکہ وہ آپ کی زندگی خراب کرے  اشناہ شاہ

    زندگی میں کسی بھی شخص کو اتنی اہمیت نہ دوکہ وہ آپ کی زندگی خراب کرے اشناہ شاہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رومانس سے دور رہیں تو بہتر ہے ’بوائے فرینڈ‘ یا کسی دوست سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کو اتنی اہمیت نہ دیں اور سر پر اتنا نہ چڑھائیں کہ وہ ان کی زندگی خراب کردے۔

    باغی ٹی وی : میرا سیٹھی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اشنا شاہ نے ذاتی زندگی اور رومانوی مسائل پر کھل کر بات کی اشنا شاہ نے میرا سیٹھی کو دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا مذکورہ انٹرویو اکتوبر 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے چند ماہ بعد اب نشر کیا جا رہا ہے جس وجہ سے بعض باتیں غیر اہم بھی لگیں گی۔

    انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بچپن کینیڈا میں گزارا ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور وہ والد کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں تاہم 7 سال قبل انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ’سید‘ تھیں جس وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے آخر میں ’شاہ‘ لگایا اور انہیں کئی لوگ اپنے نام سے ’شاہ‘ کا لفظ ہٹانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

    می ٹو سے متعلق پوچھے گئے ساول کے جواب میں اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مہم ’می ٹو‘ پر اس لیے بات نہیں کرتیں کہ مذکورہ معاملے پر بہت سارے لوگ بات کر رہے ہیں تاہم انہوں نے دیگر سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے ٹھان رکھی ہے اور وہ ان پر بات کرتی رہتی ہیں۔

    می ٹو سے متعلق دلیل نہ دینے سے متعلق بات کرنے کی انہوں نے دلیل دی کہ ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے کےکچھ نقصانات بھی ہیں کیوںکہ اگر اس مہم پر بات کرتے ہوئے کوئی کسی پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگائے تو مذکورہ الزام کو ثابت کرنے کے شواہد نہیں ہوتے جس وجہ سے الزام لگانے والی کی عزت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کی تمام خواتین نے زندگی میں کم از کم ایک بار کسی نہ کسی طرح کی ہراسانی کا سامنا کیا ہوگا اس لیے ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے والی بھی زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ’فیمنسٹ‘ ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ اب تو بہت سارے مرد بھی خود کو ’فیمنسٹ‘ کہتے ہیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ ایسے شخص کو شریک حیات بنانا پسند کریں گی جو وفادار، پر خلوص، ایماندار اور سچا ہو۔

    ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں متعدد بار ان کا دل ٹوٹا اور ایسے واقعات سے ہی انہوں نے سبق سیکھا اور انہیں بہتر شخص کی سمجھ آئی۔

    انہوں نے بتایا کہ 4 سال قبل ایک شخص کے خراب رویے کی وجہ سے وہ کافی زیادہ افسردہ تھیں اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران ہی رونا شروع کردیا تو ہدایت کار نے انہیں کہا کہ زندگی میں کسی بھی شخص کو سر پر اتنا سوار نہ کرو کہ وہ آپ کی زندگی خراب کرے‘۔

    اشنا شاہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے واقعات کو یاد کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ رومانس سے دور رہیں تو بہتر ہے ’بوائے فرینڈ‘ یا کسی دوست سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کو اتنی اہمیت نہ دیں اور سر پر اتنا نہ چڑھائیں کہ وہ ان کی زندگی خراب کردے۔

    انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر رومانوی جذبات سے دور رہیں تو وہ ان کی زندگی سکون سے گزرے گی اور وہ جلدی سے آگے بڑھتی جائیں گی-

  • پی ایس ایل 6 صرف موسیقی کی ہی نہیں بلکہ دھاندلی کےنظام کی بھی فتح ہے جسمیں کچھ لوگوں کی بار بار حمایت کی جائے

    پی ایس ایل 6 صرف موسیقی کی ہی نہیں بلکہ دھاندلی کےنظام کی بھی فتح ہے جسمیں کچھ لوگوں کی بار بار حمایت کی جائے

    پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد کچھ فنکاروں نے ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیا جن میں گلوکارہ میشا شفیع بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور گلوکارہ میشا شفیع نے انسٹاگرام اسٹوری پر گانے کی ویڈیو کے مناظر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ گانا صرف ایک موسیقی کی فتح نہیں بلکہ قدیم ادب کی زیادہ تقلید ، نوآبادیاتی احساس کمتری اور ایسے دھاندلی کے نظام جس میں کچھ لوگوں کی بار بار حمایت کی جائے اس کی فتح ہے۔

    گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھا گیا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ہم ان کے خلاف تنقید کرکے نصیبو لعل جیسے لیجنڈری ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کا انکار کرتے ہیں۔

    پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

    ناقدین کے لئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے عدنان صدیقی

    نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

  • امریکا میں موجود ریماخان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

    امریکا میں موجود ریماخان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ 19 جنوری کو کورونا ویکسین لگوائی تھی تاہم اب انہوں نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

    باغی ٹی وی : امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کی وڈیو اداکارہ ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

    ڈوز لینے کے بعد ریما خان نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوائیں،محفوظ رہیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔

    اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں-

    ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

  • سوشل میڈیا پر تنقید: کنگنا رناوت کو ٹام کروز سے متعلق بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی

    سوشل میڈیا پر تنقید: کنگنا رناوت کو ٹام کروز سے متعلق بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے زیادہ باصلاحیت ہیں کنگنا کے اس بیان پر بھارتی صارفین نے ان پر شدید تنقید کی اور طنز و تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : تاہم اب بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ہالی ووڈ کے نامور ہیرو ٹام کروز سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا کنگنا رناوت نے ہالی ووڈ کے کئی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر قرار دیدیا تھا۔

    تاہم اب کنگنا کا کہنا ہے کہ انھوں نے تو خود کا ٹام کروز سے کبھی موازنہ ہی نہیں کیا تھا۔


    کنگنا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی ٹام کروز سے بہتر ہونے کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ یہ تو دنیا کے بہترین اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک نک پاول نے کیا تھا۔

    ہندی سینما کے بہت سے اعلیٰ فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا کنگنا رناوت کا دعویٰ

    ٹام کروز سے بہتر اداکارہ ہونے کا دعویٰ کنگنا رناوت طنز وتضحیک کا نشانہ بن گئیں

  • ماہرہ خان ہمایوں سعید کو دل پھینک کیوں سمجھتیں تھیں؟

    ماہرہ خان ہمایوں سعید کو دل پھینک کیوں سمجھتیں تھیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی لیکن جب شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید سے ملی اور غلط فہمی دور ہوئی تو ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے حال ہی میں اداکار و میزبان واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں پر انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ جب میں ہمایوں سعید کے ساتھ پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کررہی تھی تو میں نے ہمایوں کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میں صرف کام سے کام رکھتی ہوں اور اس کے علاوہ نہ تو میری کسی چیز میں دلچسپی ہے اور نہ ہی میرا تعلق ہے۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ میں ڈرامہ ’نیت ‘ کی شوٹنگ کے بعد ہمایوں کے ساتھ برگر کھانے گئی تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ لڑکیوں کے معاملے میں کافی دل پھینک آدمی ہیں-

    ماہرہ نے مزید کہا کہ میری بات پر ہمایوں بہت ہنسے اور کہا کہ میں کبھی لڑکیوں کے پیچھے نہیں بھاگا بلکہ لڑکیاں ہمیشہ میرے پیچھے آئی ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب ڈرامہ سیریل ’نیت‘ کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید سے ملی اور غلط فہمی دور ہوئی تو ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں واسع چوہدری ماہرہ سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے ساتھ آن لائن سیشن شو ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کی اور آپ نے حسن شہریار کے شو میں ہی یہ بات کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔

    میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔

    ماہرہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے متعلق حسن شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اُن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اُن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

    ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سےتعلق پر خاموشی توڑ دی

  • سجل علی اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سجل علی اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہمراہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ہیں۔

    تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اور جمائما کسی کمرے میں موجود ہیں جبکہ دونوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں-

    سجل علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ MemoriesForALifeTime کا استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔

    جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی  پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

    چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’دینانیر‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی نہ صرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی-پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہےاور معروف بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    تاہم اب اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی۔


    بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔
    https://twitter.com/guzelrumz/status/1361548879779495936?s=20
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔

    اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا تھا-

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

  • علیزے شاہ اور دانیال ظفر کی نئی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    علیزے شاہ اور دانیال ظفر کی نئی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    پاکستان کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور معورف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر بھی پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں تاہم اب اُنہوں نے باقاعدہ اداکاری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

    دانیال ظفر اور اداکارہ علیزے شاہ کی دوستی کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، دانیال عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں میں کافی اچھی ہے۔

    دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    دانیال ظفر کی ویڈیو اسٹوری سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور سیٹ پر موجود ہیں۔

    دانیال عزیز کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ اپنے موبائل میں مصروف ہیں جبکہ دانیال عزیز اِنہیں ایک اونچی آواز کے ذریعے ڈراتے ہیں جس پر علیزے شاہ ڈر جاتی ہیں علیزے شاہ کے رویئے سے معلوم ہو رہا ہے کہ اُنہیں بار بار ڈرانا دانیال ظفر کی عادت ہے۔

    دانیال ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں دانیال ظفر کو علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھا گیا تھا-