Baaghi TV

Category: شوبز

  • ابرارالحق نے اپنا نیا گانا وزیراعظم عمران خان کے نام کر دیا

    ابرارالحق نے اپنا نیا گانا وزیراعظم عمران خان کے نام کر دیا

    پاکستان کے معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے ابرار الحق نے اپنا نیا گانا ’سُن لے تو‘ عمران خان کے نام کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک ابرار الحق نے ہی ترتیب دیا ہے۔

    3 منٹ اور 7 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں عمران خان کی زندگی اور بطور وزیراعظم مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔

    اس منفرد گانے کا خیال اور ڈائریکشن بیرسٹر علی مہدی نے دی ہے۔جبکہ اس کے ڈائریکٹر عبدالوہاب ہیں-

  • سپریم کورٹ نے بالی ووڈ شہنشاہ سیف علی کی گرفتاری پراپنا ردعمل کیسے دیا؟اہم خبرآگئی

    سپریم کورٹ نے بالی ووڈ شہنشاہ سیف علی کی گرفتاری پراپنا ردعمل کیسے دیا؟اہم خبرآگئی

    دہلی: سپریم کورٹ نے بالی ووڈ شہنشاہ سیف علی کی گرفتاری پراپنا ردعمل کیسے دیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سیف علی خان سمیت ویب سیریز ’ تانڈو‘ بنانے والوں کی گرفتاری روکنے سے ہاتھ اُٹھا لئے۔

    دہلی کی سیاست کے موضوع پر ہدایت کار علی عباس ظفر کی ویب سیریز ’تانڈو‘ رواں ماہ ریلیز ہوئی جس میں مختلف طبقوں کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے کی جنگ دکھائی گئی جوکہ بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کو پسند نہ آئی اور انہوں نے ویب سیریز انتظامیہ سمیت اداکاروں کے خلاف محاذ کھول دیا۔

     

    بھارتی انتہا پسند تنظیم نے ویب سیریز بنانے والوں کی زبان کاٹنے والوں کو ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ حکمران جماعت بی جے پی کے کئی رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں کی ایما پر فلم کے ہدایت کار سمیت پوری کاسٹ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

     

     

    ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویب سیریز انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے بھی ہاتھ اُٹھاتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

    سپریم کورٹ نے قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرنے کے بعد اس بات پر ہامی بھرلی ہے کہ وہ اس کیس کو اترپردیش سے ممبئی منتقل کرنے پر نظرثانی کریں گے۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ’ تانڈو‘ کے فنکار اور انتظامیہ کے خلاف اب تک اترپردیش میں تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

  • بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

    بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

    بھارت: پولیس نے بھارت میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے اور مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین منور فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بھارت میں عدم برداشت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اس کا اندازہ بھارتی فلموں و ویب سیریزاور مسلمان فنکاروں پر شدت پسند حلقوں کے ردعمل سے لگایا جا سکتا ہے-

    بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جو اس نے کیا ہی نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ کامیڈین منور فاروقی کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اسٹیج سے حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ اداکار اپنی باری آنے پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق لطیفے سنانے والا تھا اس لیے خود پولیس اس مخمصے میں ہے کہ چارج شیٹ کیا تیار کی جائے۔ اس دوران 25 روز سے نوجوان اداکار جیل میں قید ہیں۔

    بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی عہدیدار نے ایمیزون پرائم ویب سیریز ‘تانڈو’ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے اور ممبئی میں کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کی دھمکی تھی دہلی میں بنائی گئی ویب سیریز ‘تانڈو’ فلم ساز علی عباس ظفر نے بنائی ہے جس میں کرداروں میں سیاسی اقتدار سے متعلق اسکیمز دکھائی گئی ہے۔

    اس سیاسی ڈراما ویب سیریز کو بی جے پی کے دیگر قانون سازوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا علاوہ ازیں ہدایت کار علی عباس ظفر، لکھاری گورو سولنکی، ایمیزون پرائم کی بھارتی مواد کی سربراہ اپرنا پوروہت اور تانڈو کے پروڈیوسر ہیمانشو کرشنا مہرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    بعدازاں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ہندو دیوتاؤں اور دیویوں کی تذلیل کے الزام کے بعد اس کے فلم سازوں نے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘عملے اور کاسٹ کا مقصد کسی فرد، ذات، برادری، نسل، مذہب یا مذہبی عقائد کو مجروح کرنا یا تذلیل یا کسی ادارے، سیاسی جماعت یا شخص، زندہ یا مردہ کو اشتعال دلانا نہیں تھا۔

    معافی مانگنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندو باز نہ آئے اور بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے سربراہ اجے سینگر نے کیا کہا کہ ‘ویب سیریز میں ہندو دیوی اور دیوتاؤں کی تذلیل کرنے والوں کی زبان کاٹنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

    اجے سینگر نے کہا کہ تانڈو کے فلم سازوں نے معافی مانگی لیکن یہ کافی نہیں اور اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون پرائم کی اس ویب سیریز میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے سیف علی خان کو تنقید کے بعد اضافی سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے۔

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے…

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس…

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

  • پاکستانی شوبز شخصیات کی ورون دھون کو شادی کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز شخصیات کی ورون دھون کو شادی کی مبارکباد

    حال ہی میں بالی وڈ ادکا ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو جہاں انہیں بھارتی شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی نے بھارتی اداکار ورون دھون کو شادی کی مبارکباد دے دی۔

    باغی ٹی وی : ورون دھون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں تو ماہرہ نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کو تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔

    انہوں نے کمنٹ میں ’مبارک‘ اور ساتھ دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

    جبکہ حمائمہ ملک نے بھی جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور دل والے ایمو جی کا استعمال کیا-

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

  • ثروت گیلانی کو بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

    ثروت گیلانی کو بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایک میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی :ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ’’ہیلو پاکستان‘‘میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

    فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی کالے رنگ کا مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اور ماڈل فہد مرزا بھی سگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کا بولڈ انداز اور ان کے شوہر کی سگریٹ نوشی بالکل پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے تو انہیں ان فالو کرنے کا مطالبہ کیا-

    سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اسٹائلسٹ کو بھی نشانے پر لے لیا اور لکھا کہ ثروت کے اسٹائلسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں بتائیں کہ ثروت پر کیا اچھا لگ رہا ہے اور کیا نہیں۔

    جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ناک کے ساتھ گیلانی ہٹا دینا چاہیئے-

    ندرت نامی خاتون نے تنقید کرنے کے بجائے فہد اور ثروت کے فوٹوشوٹ کی تعریف کی لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ آپ لوگوں کو سگار وغیرہ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے۔

    ایک صارف نے کہا پھرکوئی دین کی بات کرے تو طنزیہ الفاظ بولتے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے جب کہ سیدہ نمل نامی صارف نے لکھا اللہ رحم کرے یہ انگریز بننے کا کیا فیشن ہوگیا ہے پاکستان میں۔

    سعدی بخاری نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیسی ڈریسنگ ہے ہم مسلمان ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ انہیں ان فالو کرکے ان کی حوصلہ شکنی کریں اگر ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو پھر ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا-

    سائرہ الیاس نامی خاتون نے لکھا کہ اتنے کپڑے پہننے کی بھی کیوں زحمت کی تمہیں اور تمہارے خاوند کو ان فالو کر رہی ہو جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس تھی اپنے ملک اور مذہب کا احترام کریں –

    مصباح نامی خاتون نے لکھا ثروت گیلانی کا یہ فوٹو شوٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اپنی ثقافت اور اخلاقی اقدار کو چھوڑ کر کس قدر انگریز بننے کی کوشش میں احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ یہ لباس اور اسٹائل ہم پر سوٹ نہیں کرتا بہت ہی مایوس کن ہے۔

  • عاطف اسلم کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عاطف اسلم کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے دوسال قبل 2019 میں سوشل میڈیا پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ تو بیٹے کی کوئی تصویر شیئر اور نہ ہی اپنے بچوں سے متعلق کوئی اور خبر شیئر کی۔

    تاہم گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ’بے شک خدا بہترین خالق ہے۔ ساتھ ہی انیہوں نے بیٹے سے اظہار محبت کرتے ہوئے ’میرا کوکا‘ یعنی میرا بیٹا بھی لکھا۔

    عاطف اسلم نے دو سال قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کا بیٹا اب دو سال کا ہو چکا ہ جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 7سال کا ہو چکا ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے ’احد‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • اذان سمیع خان کا تیار کردہ گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کے چرچے

    اذان سمیع خان کا تیار کردہ گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کے چرچے

    پاکستانی نژاد بھارتی موسیقارو گلوکارعدنان سمیع خان اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کی جانب سے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کے لیے تیار کیے گئے خصوصی گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو شائقین میں مقبول-

    باغی ٹی وی : اذان سمیع خان کے گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو دسمبر 2020 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پیش کیا گیا تھا کورونا کی وجہ سے اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی، جس میں دیگر فنکاروں و گلوکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اسی تقریب میں اذان سمیع خان کی جانب سے کمپوز کردہ کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو بھی پیش کیا گیا تھا مذکورہ کلام کی شاعری ایس کے خالش نے لکھی ہے جب کہ اس کا میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے ۔

    ’الٰہی تو ہے میرا‘ کا آغاز کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سے ہوا جب کہ مذکورہ کلام میں حدیقہ کیانی، علی طارق، فرید ایاز اور محمد قوال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    مذکورہ کلام کو تین دن قبل ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے سامنے آتے ہی شائقین نے اس کی تعریفیں کیں۔

    واضح رہے کہ ’الٰہی تو ہے میرا‘ سے قبل بھی اذان سمیع خان متعدد گیتوں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں جب کہ وہ موسیقی کے علاوہ گلوکاری و اداکاری بھی کرتے ہیں علاوہ ازیں اذان سمیع خان ڈرامے و فلم بھی لکھتے ہیں جب کہ وہ کئی بڑے منصوبوں میں ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر چُکے ہیں-

  • ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    حال ہی میں بالی وڈ ادکا ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو انہیں شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی جن میں معروف فوٹوگرافر روہن شریستھا بھی شامل تھے جن سے متعلق 2019 سے خبریں ہیں کہ وہ جلد بالی وڈ ولن اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور سے شادی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وئی : تاہم اب ایک بار پھر ان مذکورہ افواہیں تب پھیلیں ‌‌جب‌‌‌‌ ورون دھون کو روہن شریستھا نے شادی کی مبارک باد دی –

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق روہن شریستھا اور شردھا کپور کی شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ روہن شریستھا نے انسٹاگرام پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد دی۔

    روہن شریستھا کی جانب سے مبارک باد دیئے جانے کے بعد ورون دھون نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں گے۔

    ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو شادی کے لیے تیار رہنے کی بات کہنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ جلد ہی وہ اور شردھا کپور شادی کرنے والے ہیں۔

    شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی چہ مگوئیاں 2019 سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ دونوں ہر حال میں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    سال 2019 میں بھارتی میڈیا نے خبروں میں یہ تک دعویٰ کیا تھا کہ شردھا کپور نے شادی کے لیے خریداری شروع کردی۔

    تاہم دونوں نے خود واضح طور پر شادی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا، البتہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    دوسری جانب شردھا کپور نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ان کے پاس ابھی شادی کرنے کے لیے وقت نہیں کیونکہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں –

    تام انہوں نے روہن شریستھا سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

    ساتھ ہی شردھا کپور نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کم عمری میں ورون دھون ان پر فدا ہوتے تھے، تاہم ورون دھون نے ان سے کبھی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

    شردھا کپور کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ ورون دھون کم عمری میں ان پر فدا تھے، تاہم انہوں نے بھی کبھی ورون دھون کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان کے دل کا حال جانتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ورون دھون اور شردھا کپور نے چند فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور دونوں کی کیمسٹری کو بھی بہت سراہا جاتا ہے۔

    ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل

  • سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گیت  ریلیز ہوتے ہی مقبول

    سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گیت ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف بین الاقوامی لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ’اداس‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :خوبی علی نے موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا اور اسے اپنی آواز میں بھرپور طریقے سے نبھایا۔

    خوبی علی کا ڈیبیو گانا سجاد علی کا 2005 میں ریلیز کیے جانا والا گانا ’کیوں اُداس پھرتے ہو‘ ہے۔

    گانے کی آفیشل ویڈیو سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے۔
    https://twitter.com/sajjad_official/status/1353723290108489730?s=20
    سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کا یوٹیوب لنک شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے خوبی علی کا ’اداس‘ گانے کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں ڈیبیو-

    3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبی کسی گاؤں میں موجود ہیں اور منظر بھی شام کے وقت کا ہے ۔

    خوبی علی نے اپنا پہلا گانا ٹوٹے دِلوں کے نام کیا اور کہا کہ ان تمام ٹوٹے ہوئے دلوں کے نام جو اپنی زندگی بغیر شکایتوں کے اپنے ہی انداز سے جینے کے عادی ہیں۔

    یاد رہے کہ سجاد علی نے اپنا گانا ’کیوں اداس پھرتے ہو‘ گلوکار سجاد علی نے سال 2005 میں اپنے البم رنگین میں گایا تھا ۔

    اس سے قبل خوبی علی اپنے والد سجاد علی کے گانے’بارش‘ کی ویڈیو میں بھی نظر آئے تھے۔

  • پی ٹی اے نے ہائی کورٹ میں نیٹ فلکس فلم کے گستاخانہ مواد کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی

    پی ٹی اے نے ہائی کورٹ میں نیٹ فلکس فلم کے گستاخانہ مواد کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی

    پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی کہ اس نے نیٹ فلکس کی فلم کے گستاخانہ مواد کے 778 لنکس میں سے 452 کو بلاک کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فلم کے گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی پی ٹی اے کے وکیل نے عدالتی ہدایت کی روشنی میں جج کے سامنے رپورٹ پیش کی اور واضح کیا کہ اتھارٹی نے 778 ایسے لنکس کا پتا لگایا جہاں گستاخانہ مواد قابل رسائی تھا۔

    پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 452 لنکس تک رسائی کو بلاک کردیا گیا۔

    پی ٹی اے کے مطابق گستاخانہ فلم کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا اور اگر اسے کسی اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا تو ان سے اسے ہٹانے کو کہا جائے گا۔

    دوسری جانب عدالت نے رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی وہ پی ٹی اے سے ایک اور رپورٹ طلب کرے اور معاملے کو زیر التوا رکھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی اے نے عدالت میں یہ بتایا تھا کہ ناپسندیدہ مواد بلاک کرنے کے تناظر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں اپنا دفترقائم کرنے کا کہا تھا۔

    اس میں کہا گیا کہ ’گستاخانہ‘ فلم اپ لوڈ کرنے پر نیٹ فلکس کو مستقل طور پر بند کرنا چاہیے جبکہ گوگل، یوٹیوب اور فیس بک کو پاکستان میں 6 ماہ کے اندر فرنچائزز کھولنے کی ہدایت کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے کو ان ویب سائٹس کے ساتھ بھی اٹھانا چاہیے۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مرتبہ یہ دفاتر پاکستان کی حدود میں کھل گئی تو پاکستان ریگولیشنز نافذ کرسکتا ہے، جس پر عدالت نے پی ٹی اے کو کہا کہ وہ ایک اور رپورٹ جمع کروائے جس کے بعد سماعت کو 15 دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔