Baaghi TV

Category: شوبز

  • گلوکاری سے مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی   آئمہ بیگ

    گلوکاری سے مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی آئمہ بیگ

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ ان کی پہلے توجہ گلوکاری پرہے اس سے بالکل مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی۔

    باغی ٹی وی : گلوکارآئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہیں، وہ جوکچھ بھی ہیں ان ہی کی وجہ سے ہیں گانا بچپن سے شوق ہے ان کے لیے گانا جاب نہیں بلکہ ان کا شوق اورجنون ہے اوراگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تواس کے گانے کا پوائنٹ ہی کیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں اردو انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہیں سجاد علی، ساحرعلی بگا، علی ظفر اور عاطف اسلم جیسے بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانا بے حد اعزازکی بات ہے –

    سوشل میڈیا استعمال سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم زیادہ استعمال نہیں کرتی انہیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ اسکینڈل بنا رہا ہے۔

    اداکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ بڑی فلموں میں کام نہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، پہلے توجہ گلوکاری پرہے اس سے بالکل مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی۔

    اپنے گہرے دوست شہباز شگری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بہت ہی اچھے دوست ہیں، شگری بہت ہی اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی ہماری مصروفیات کم ہوں گی تو یقیناً شادی سے متعلق پلان کریں گے۔

  • نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں ،فیصل راؤ کی دوسری بیوی کے حیرن کن انکشافات

    نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں ،فیصل راؤ کی دوسری بیوی کے حیرن کن انکشافات

    معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل راؤ ایک فراڈ انسان ہیں اور نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں-

    باغی ٹی وی : نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔

    تاہم اب اس ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز راؤ کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق فیصل راؤ کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور فیصل راؤ کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔

    لبنیٰ فاروق نے دعویٰ کیا کہ وہ فیصل راؤ کی دوسری جبکہ نادیہ خان تیسری بیوی ہیں اور ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

    لبنیٰ فاروق نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لیکن یہ فیصل کی تینوں شادیاں آن دی ریکارڈ ہے آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل راؤ نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔

    لبنیٰ فاروق نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔

    لبنیٰ کے مطابق فیصل راؤ سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔

    لبنیٰ فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل راؤ مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لبنیٰ نے فیصل کی طرف سے بھیجے گئے خطوط بھی ویڈیو میں دکھائے اور کہا کہ شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل راؤ نے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں نہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھےمیں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔

    شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔

    اس کے علاوہ فیصل راؤ نے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی جو کہ میری پہلی شادی سے ہے اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیاجائے گا اور وزیرستان میں پھنکوادیا جائے گا۔

    ساتھ ہی لبنیٰ نے فیصل راؤ کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے-

    لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ فیصل ممتاز راؤ کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔

    لبنیٰ نے کہا کہ جس طرح فیصل راؤ خواتین کے ہیرو اور آئیکن بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے ۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے گزشتہ ماہ جنوری میں ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ شادی کی تھی۔ نادیہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=6_GnDN80nqM&feature=youtu.be

  • آخر میں خوبصورت چہرے اور جسم کو نہیں خوبصورت دل یاد رکھا جاتا ہے    آمنہ الیاس

    آخر میں خوبصورت چہرے اور جسم کو نہیں خوبصورت دل یاد رکھا جاتا ہے آمنہ الیاس

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے شوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے میعنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اور معنی خیز پیغامات اور ویڈیوز شئیر کر کے مداحوں سے داد سمیٹنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اک بار پراپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    اداکارہ و ماڈل نے لکھا کہ آخر میں سب سے خوبصورت چہرے اور جسم کو یاد نہیں کیا جاتا بلکہ خوبصورت دل اور روح کو یاد کیا جاتا ہے۔

    آمنہ الیاس کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔

  • کراچی آرٹس کونسل میں ڈانس جنکشن کا انعقاد

    کراچی آرٹس کونسل میں ڈانس جنکشن کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے رقص میں دلچسپی لینے والے فن کاروں کے لئے” ڈانس جنکشن“ پروگرام کا انعقاد

    آرٹس کونسل کراچی کا رقص کے فروغ کے لئے ”ڈانس جنکشن“ جیسے پروگرام کا انعقاد ،اُبھرتے ہوئے ڈانسرز کیلئے زبردست پلیٹ فارم ہے ،معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ

    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے دو روزہ ”ڈانس جنکشن“ کا اہتمام کراچی آرٹس کونسل میں کیا گیا ۔ڈانس جنکشن کا انعقاد معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام میں کراچی کے مختلف ڈانسرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور اظہار کیا ۔ڈانس جنکشن پروگرام کی جیوری میں معروف کوریو گرافر وہاب شاہ،آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ اور معروف کوریو گرافر عبدالغنی شامل تھے ۔ تینوں ججز نے نوجوانوں کو ڈانس سے متعلق مختلف باریکیاں سمجھائیں ۔اس موقع پر وہاب شاہ نے کہا کہ ہم صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا کہ ہم نئے آنے والے ڈانسرز کی صلاحتیں اجاگر کر سکے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ وہ فن کار جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ یہاں سے استفادہ کرسکیں ۔آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد جہاں بہت سے شعبے متاثر ہوئے وہیں ڈانسرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔صدر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے موقع دیا کہ ہم ان فنکاروں تک پہنچ سکے ہیں جو اس فیلڈ میں کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں

    راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں

    لاہور:راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں ،اطلاعات کے مطابق ایکسائز حکام نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیوی کی گاڑی روک لی۔

     

     

    ذرائع کے مطابق نداراحت ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر جارہی تھیں کہ وطین چوک پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے ناکے پر ان کو روک لیا۔

    دوسری طرف ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کاغذات چیک کرنے پر گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلی۔

    ایکسائزٹیم نے گاڑی کی رجسٹریشن بک ضبط کر لی۔ندا راحت کو اس کی رسید دی اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تنہیہ کی اور انہیں وہاں سے گاڑی پر جانے دیا۔

    محکمہ ایکسائز زرائع کے مطابق گاڑی کاگزشتہ 5سالہ سے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تھا۔نداراحت کی گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار کی ڈیفالٹر ہے۔

    گاڑی کے کاغذات ضبط کر لئے گئے ہیں۔بنک میں ٹوکن ٹیکس کی رقم جمع کرانے کے بعد محکمہ ایکسائز سے گاڑی کی ضبط شدہ رجسٹریشن بک واپس لی جاسکتی ہے۔

  • رنبیرکپور کے کزن ارمان جین 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

    رنبیرکپور کے کزن ارمان جین 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

    بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے کزن ارمان جین کو 1 ارب 75 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ٹاپس گروپ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    کیس کی تحقیقات ایجنسی کے ذریعے ممبئی میں ارمان جین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی گئی ہے۔ اس گھر میں وہ اپنی والدہ ریما جین اور بیوی انیسہ ملہوترا کے ساتھ رہتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ارمان جین کا نام شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاب سرنائک کے بیٹے ویہانگ جو پہلے ہی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

    سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آنجہانی اداکار راج کپور کے نواسے ارمان جین اور ویہانگ کے درمیان تفتیش کے دوران ہونے والی مشکوک بات چیت کے بعد اداکار کو طلب کیا ہے۔

    جس وقت ارمان جین کے گھر چھاپہ مارا جارہا تھا اسی وقت ان کے انکل راجیو کپور کی موت کی خبر سامنے آئی جس کے بعد ایفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے ارمان جین کی والدہ ریما جین کو ان کے بھائی کے گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

    یاد رہے کہ ارمان جین 2014 میں فلم ’لے کر ہم دیوانہ دل‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘، ’ایک میں اور ایک تو‘ اور ’مائی نیم از خان‘شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

    پی ایس ایل 6 ترانے پر تنقید، ہارون شاہد شعیب اختر پر برہم

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے پاکستان سپر لیگ 6 کے ترانے پر تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے وہ شعیب اختر کی تنقید پر پر کچھ نہیں کہیں گے مگر جب شعیب اختر نے گانے کی عکس بندی پر بات کی ہے توآئیے اس کے بارے میں بات کرتے ہیں-


    ہارون شاہد نے کہا کہ بد قسمتی سے شعیب اختر انگریزی میں تبصرہ کرتے ہیں، انگریزی کی گرامر کے لحاظ سے بغیر غلطی کے ایک جملہ بھی نہیں بول پاتے ہیں۔

    ہارون شاہد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے نوجوان موسیقاروں کی اس طرح سے توہین کرنے کی ہمت بھی کیسے کی ؟-

    ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں شعیب اختر پر طنز کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا کہ اتنے آپ اے آر رحمٰن۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے بنائے گئے آفیشل گانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موسیقی کے بڑ ے بڑے نام ہونے کے باوجود اس طرح کا گانا بنانا شرمناک ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب اُنہوں نے اپنے بچوں کو یہ گانا دکھایا تو وہ چیخ مار کر بھاگ گئے اور اب اُن کے بچے تین دن سے اُن سے بات نہیں کر رہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے گزشتہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے-

  • ناقدین کے لئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے   عدنان صدیقی

    ناقدین کے لئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان سُپر لیگ سکس کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ کے ناقدین پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔


    عدنان صدیقی نے کہا کہ ناقدین کے لیے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ اُنہیں اُس کے پیچھے کی سخت محنت نہیں معلوم ہوتی ہے۔

    اداکار نے نصیو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیبو لال کے اُن لاتعداد سُریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو اُنہوں نے ماضی میں ہمیں دیئے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ گروو میرا اس طرح ٹرول ہونے کا اہل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز ہوا، جسے سُننے کے بعد شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پی ایس ایل ترانے پر تنقید ایک رسم بن گئی ہے ، مہوش حیات اور گوہر رشید ناقدین پر…

    فاطمہ بھٹو کو پی ایس ایل 6 ترانے میں کیا بات اچھی لگی ؟

    پی ایس ایل 6 ترانے کی ریلیز کے بعد علی ظفر سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈز

    سوچا نہیں تھا پی ایس ایل 6 ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی نصیبو لعل

  • صبا قمر ہر سال ویلنٹائن ڈے کس طرح مناتی ہیں؟

    صبا قمر ہر سال ویلنٹائن ڈے کس طرح مناتی ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں کو ایک مزاحیہ ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ وہ ہر سال اپنا ویلنٹائن ڈے کیسے مناتی ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے کسی سستے ترسے ہوئے عاشق کی بددعا ہے کہ جا صبا قمر ہر سال تجھے ویلنٹائنز ڈے پر اتنا کام ملے کہ تجھے کسی کے لیے ٹائم ہی نہ ملے اور تجھے کوئی ملے بھی نہ ۔

    صبا قمر کے ساتھ ویڈیو میں موجود اداکارہ عائشہ گل نے انہیں کہا تو اچھی بات ہے نا، کام کریں آپ کو پتہ نہیں ہے قائد اعظم کا قول ہے کام کام کام دن رات کریں ہم کام جس پر صبا قمر نے ہنستے ہوئے کہا کتنا کام رومینس کرنا ہے۔

    ویڈیو سے اندازہ ہورہا ہے کہ صبا قمر ہر سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بہت زیادہ کام کرتی ہیں یہاں تک کہ انہیں اپنے لیے بھی وقت نہیں ملتا اور اس سال بھی وہ اس دن پر بہت زیادہ کام کرنے والی ہیں۔

    اذان سمیع خان کے نئے البم کا ٹائٹل گانا ریلیز

    میرا نیا گانا نوجوانوں کیلئے محبتوں کے عالمی دن پر خاص تحفہ ثابت ہوگا سائرہ پیٹر

  • ٹام کروز سے بہتر اداکارہ ہونے کا دعویٰ کنگنا رناوت  طنز وتضحیک کا نشانہ بن گئیں

    ٹام کروز سے بہتر اداکارہ ہونے کا دعویٰ کنگنا رناوت طنز وتضحیک کا نشانہ بن گئیں

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ فلم ’ بریو ہارٹ‘ سمیت ہالی ووڈ کی بہت سی ایکشن فلموں کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات ہوتی ہے تو اُن کے نزیک میں ٹام کروز سے زیادہ بہتر ہوں۔

    باغی ٹی وی : تاہم ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز سے بہتر اداکار ہونے کے ٹوئٹ پرکنگنارناوٹ سوشل میڈیا پر طنز اور تضحیک کا نشانہ بن گئیں۔


    کنگنا نے ٹوئٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ اپنی ہی فلم کے ہالی وڈ ہدایتکار نک پویل کی خبر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ لبرلز بہت پریشان ہیں۔ یہ دیکھیں فلم ’ بریو ہارٹ‘ سمیت ہالی ووڈ کی بہت سی ایکشن فلموں کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات ہوتی ہے تو اُن کے نزیک میں ٹام کروز سے زیادہ بہتر ہوں۔


    کنگنا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اب تک میرے پاس کتنے آسکر ایوارڈز ہیں لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میریل اسٹریپ کے پاس کتنے نیشنل اور پدما شری ایوارڈز ہیں ؟ یقینا جواب ہوگا ایک بھی نہیں۔

    کنگنا کے اس بیان پر بھارتی صارفین نے ان پر شدید تنقید کی اور طنز و تضحیک کا نشانہ بنایا-
    https://twitter.com/BagatiSoham/status/1359135257514045445?s=20
    بھارتی ٹوئٹر صارف سوہم بگیتی نے ٹام کروز کے ایکش سینز لکتھے ہوا کہا کہ کنگنا پاگل ہو چکی ہے اس کا دماغ مر چکا ہے-
    https://twitter.com/Pranaywaaaa/status/1359125462899773441?s=20
    پَرانے کمار نائیک نے کنگنا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے دوران نقلی گھوڑے پر بیٹھ کرایکشن سین کی عکس بندی کروا رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لوگ آپ کے ایکشن دیکھ چکے ہیں۔ آپ واقعی ٹام کروز سے بہتر ہیں۔
    https://twitter.com/HayaatZubair/status/1359124846433562626?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے آپ کو فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔

    ہندی سینما کے بہت سے اعلیٰ فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا کنگنا رناوت کا دعویٰ