Baaghi TV

Category: شوبز

  • شہزاد رائے کے نئے گانے نے نامورسیاستدانوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا

    شہزاد رائے کے نئے گانے نے نامورسیاستدانوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا

    معروف گلوکار و سوشل ورکرشہزاد رائے نے اپنے نئے ریپ سانگ ’کون کس کا آدمی ہے‘ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی کھنچائی کی جو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی ہے سیاستدان بھی گانے سے خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :شہزاد رائے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں سمیٹ لائے ہیں، اُن کے نئے گانے کے دلچسپ بول ہیں ’کون کس کا آدمی ہے‘اس گانے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، قومی سطح پر جانے مانے سیاستدانوں نے بھی اس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اپنے ریپ سانگ میں شہزاد رائے خود بھی شامل ہیں اورگانے کے ایک حصے میں انہوں نے مودی کی طرح ایک شخص کو بھی اپنی وڈیومیں شامل کیا ہے۔


    پورے ریپ سانگ میں مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں نفرت عام کرنے سمیت فلموں پرپابندی سے متعلق فیصلوں پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    مداحوں کی جانب سے ریپ سانگ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسی لائق ہیں جب کہ ایک اورصارف نے شہزاد رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردست کام کردیا۔

    ایک اورصارف نے گلوکارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کے ذریعے اصل مسائل کو اجاگرکرنا بہترین ہے۔

    وڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب سراہا گانے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کس طرح رہا کیا گیا تھا۔

    شہزاد رائے کے نئے گانے کو سیاستدانوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے سیاستدانوں نے شہزاد رائے کے گیت ’کون کس کا آدمی ہے؟‘ کو خوب پسند کیا اور ساتھ ہی اس بات کی حمایت کردی کہ یہ جاننا لازمی ہے کہ کون کس کا آدمی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما رحمٰن ملک، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گانے کی تعریف کی-

  • سوچا نہیں تھا پی ایس ایل 6 ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی    نصیبو لعل

    سوچا نہیں تھا پی ایس ایل 6 ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی نصیبو لعل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ سوچا نہ تھا پی ایس ایل کے ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں-

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل کے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا جبکہ اس گانے پر میمز بھی بنائے جارہے تھے اور پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننے کے بعد زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر جاری بحث سے قطع نظر پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نصیبو لعل کا اس حوالے سےپہلا ردعمل سامنا آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کامیابی اللہ پاک نے دی ہے۔

    گلوکارہ نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا میں نے پہلی بار ایسا گانا گایا ہے آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب ترانہ گایا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔

    انہوں ںے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے پاکستان کے لئے گایا ہے۔

    نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ یہ گانا اونچے سر کا تھا میں نے گا دیا یہ ترانہ پاکستان کی بات تھی اس لیے جذبے بلند تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ پر جہاں شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جو ’گروو میرا‘ کی خوب تعریفیں بھی کررہی ہیں۔

    انہی شخصیات میں مہوش حیات، گوہر رشید اور فاطمہ بھٹو بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ بھاگیا ہے-

    فاطمہ بھٹو نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’گروو میرا‘ کی ویڈیو شیئر کی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر یہ ترانہ بہت پسند آیا ہے خاص کر نصیبو لال کی گلوکاری نے اس ترانے میں مزید چار چاند لگائے ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ترانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا۔

    جبکہ گوہر رشید کہا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ پی ایس ایل ترانہ کو کیوں ضائع کرنا پڑتا ہے؟ کیا یہ رسم بن گئی ہے؟ گروو میرا ایک اچھا اسٹیڈیم ترانہ ہے۔

    انہوں نے ترانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے یہ پسند ہے ! یاد رکھیں اس وقت یعنی جہاں کورونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو ہلا لر رکھ دیا یے میں # PSL6 شو لگانا آسان نہیں ہے تو آئیے کچھ احترام اور تعاون کا مظاہرہ کریں دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے !!

    پی ایس ایل ترانے پر تنقید ایک رسم بن گئی ہے ، مہوش حیات اور گوہر رشید ناقدین پر…

    فاطمہ بھٹو کو پی ایس ایل 6 ترانے میں کیا بات اچھی لگی ؟

    پی ایس ایل 6 ترانے کی ریلیز کے بعد علی ظفر سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈز

  • سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

    سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

    بالی وڈ سلطان اداکار سلمان خان نے اپنی 33 سال پرانی ایک ویڈیو شیئر کر کے دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی-

    باغی ٹی وی :دوست کی شادی کی سالگرہ پر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دوست کو گلے لگ کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پرسلمان خان نے دلچسپ انداز میں کیپشن تحریر کیا انہوں نے لکھا کہ یہ بچپن کا دوست صادق ہے، بچپن مطلب کہ میں اس وقت بچہ تھا۔

    سلمان خان نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے دوست نے 33 سال قبل شادی کی تھی۔

    سلمان نے اپنے دوست کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریحانہ کے لیے عزت و احترام جو اتنے سالوں تک نبرد آزما رہیں اور اس شادی کو آگے چلایا۔

    سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

  • بھارتی کسانوں کا احتجاج :امن کی سفیر پریا نکا چوپڑا کی خاموشی پر میا خلیفہ نے سوال اٹھا دیا

    بھارتی کسانوں کا احتجاج :امن کی سفیر پریا نکا چوپڑا کی خاموشی پر میا خلیفہ نے سوال اٹھا دیا

    لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کسانوں کا احتجاج جاری ہے بھارتی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد تک سے گریز نہیں کررہی اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے امریکی گلوکارہ ریحا نہ اور سابق ایڈلٹ اداکارہ میا خلیفہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کیاتھا جس کے بعد کسانوں کے احتجاج نے رخ اختیار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی فنکاروں کے ٹوئٹ سے قبل بھارتی فنکاروں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم ریحانہ اور میا خلیفہ کی جانب سے آواز اٹھائے جانے کے بعد بالی وڈ انڈسٹری بھی جاگ گئی۔ تاہم اکشے کمار، اجے دیوگن، سنیل سیٹھی اور کرن جوہر سمیت متعدد فنکار کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کے بجائے حکومتی زبان بولتے نظر آئے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    جبکہ خود کو امن کا سفیر کہنے والی اور دنیا بھر میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اور ان کی اس خاموشی کی جانب میا خلیفہ نے دنیا بھر کی توجہ دلائی۔


    میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا کو ’مسز جونس‘ کہتے ہوئے ان کی خاموشی پر تجسس کاا ظہار کیا اور کہا کہ پریانکا کی خاموشی انہیں بیروت تباہی کے وقت شکیراکی خاموشی کی یاد دلارہی ہے۔

    پریانکا چوپڑا نے تو میا خلیفہ کے ٹوئٹ کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن پریانکا کے مداحوں نے پریانکا کی گزشتہ برس کی اس معاملے پر ٹوئٹ شئیر کی ہے-


    ٹوئٹر صارفین نے پریانکا چوپڑا کا گزشتہ برس دسمبر 2020 میں کیا جانے والا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں پریانکا نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسان بھارتی غذائی فوجی ہیں۔ ان کا خوف دور کرنا ضروری ہے۔ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک فروغ پزیر جمہوریت کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ یہ بحران جلد یا بدیر احسن طریقے سے حل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے حامیوں نے ان غیر ملکی فنکاروں کو تنقید کی اور اس حوالے سے متعدد نامور بالی وڈ اداکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ ریحانہ سمیت دیگر غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو بے وقوف کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ ریحانہ مذکورہ ٹوئٹ کرنے کے 100 کروڑ روپے وصول کئے ہیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

    بھارتی کسانوں کا احتجاج: گوہر خان نےعالمی ستاروں پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

    بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

    کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

    ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

    کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

  • پرینک ویڈیو بنانے والے امریکی یوٹیوبر کو شہری نے اصل ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

    پرینک ویڈیو بنانے والے امریکی یوٹیوبر کو شہری نے اصل ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

    امریکی ریاست ٹینیسی میں ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانے والے یوٹیوبر کو شہری نے اصل ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشول میں ٹموتھی ولکس نامی یوٹیوبر ہاتھ میں دو بڑے چاقو تھامے فیملی پارک کے باہر لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے تھے جبکہ ان کا دوست ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران 23 سالہ نوجوان نے یوٹیوبر کو اصلی ڈاکو سمجھا اور گولی مار دی جس کے نتیجے میں یوٹیوبر موقع پر ہی دم توڑ گیا-

    یوٹیوبر کو گولی مارنے والے نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک مذاقیہ ویڈیو ریکارڈ ہورہی ہے میں نے بس یہ دیکھا کہ چاقو بردار شخص لوگوں سے لوٹ مار کر رہا ہے اور اب میری جانب بڑھ رہا ہے تو میں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کردی۔

    یوٹیوبر کے دوست نے بھی پولیس کو بتایا کہ ہم یوٹیوب کے لیے ایک پرینک ویڈیو بنا رہے تھے جس میں لوگوں کو چاقو دکھا کر ڈرا رہے تھے اور ان کے ردعمل ریکارڈ کرکے پھر انہیں حقیقت بتاتے پولیس نے جائے وقوعہ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے یوٹیوب نے پالیسی بھی وضع کی تھی تاہم ایسے واقعات تھم نہیں سکے۔ ماہرین ایسے خطرناک مذاق کی ویڈیوز پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • سارہ علی خان شادی کے بعد بھی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہشمند

    سارہ علی خان شادی کے بعد بھی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہشمند

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شئیر کرتے ہوئے انہیں اپنی کُل کائنات قرارد یا-

    باغی ٹی وی : امرتا سنگھ آج اپنی 63ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر سارہ علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ اور چھوٹے بھائی ابراہیم کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں-

    سارہ علی خان نے پوسٹ کے کیپشن میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری کُل کائنات کو سالگرہ مبارک ہو۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میری طاقت اور آئینہ بننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    جبکہ دوسری جانب اس موقع پر بھارتی ویب سائٹ پر سارہ علی خان کا ایک پُرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے کہ جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ والدین کی علیحدگی کے بعد بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہی ہیں اسی لیے وہ شادی کے بعد بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہنا پسند کریں گی۔

    سارہ علی خان نے کہا کہ وہ جب بھی اپنی والدہ سے اس بارے میں کہتی ہیں تو اُن کی والدہ ناراض ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تُم شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا۔

    سارہ علی کا کہنا تھا کہ اُنہیں اپنی والدہ کے ساتھ گھومنا اور وقت گُزارنا بہت اچھا لگتا ہے اگر کام کی وجہ سے وہ والدہ سے دور ہوجاتی ہیں تو اُنہیں اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد ستاتی ہے۔

    سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ سے کوئی بات نہیں چھپاتیں اور اس دنیا میں سب سے زیادہ پیار بھی ان سے ہی کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہیں والدہ سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

  • بھارت :ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتارنوجوان مسلم کامیڈین کو رہائی مل گئی

    بھارت :ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتارنوجوان مسلم کامیڈین کو رہائی مل گئی

    بھارت میں ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتار ہونے والے نوجوان مسلم کامیڈین منور فاروقی نے جیل سے رہائی کے بعد انسٹاگرام پر انسٹاگرام پر اپنا پہلا پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : منور فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور انہوں نے اپنی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے ایک معنی خیز اور شاعرانہ طرز کا کیپشن لکھا:

    میرے اندر کے اندھیروں کو کرنے دو شکایت
    ہنسا کر لاکھ چہروں کو روشن کیا ہے میں نے

    ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں منور فاروقی نے اُن کے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس نے کیا ہی نہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل منور فاروقی کو مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک پروگرام سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی وضاحت یہ دی گئی تھی کہ منور ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے والے تھے۔

    علاوہ ازیں منور فاروقی نامی اس نوجوان پر ہندو دیوتا سمیت بھارت کے وزیر داخلہ اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کی تضحیک کا بھی الزام تھا۔

    مسلمان کامیڈین کے خلاف درخواست ایم ایل اے مالیانی لکشمن سنگھ گور کے بیٹے اکلاویا سنگھ گور نے جمع کروائی اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ منور فاروقی نے اپنے ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی تضحیک کی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس نے خود اس شو کی ویڈیو بنائی ہے، جبکہ وہ ویڈیو پولیس کے حوالے بھی کردی بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

  • تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

    پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لئے وہ بالی وڈ میں گئیں تھیں-

    باغی ٹی وی : سومی علی کا کہنا ہے کہ بچپن میں ریپ ہونے کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی وڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

    ہیلو میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے 1991 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی –

    سومی علی نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھی، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا اسی مقصد کیلئے انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

    سومی علی نے کہا کہ انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ تھیں انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا ذہن صرف سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں اور بالی وڈ کی دس فلموں میں کام کیا بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ افئیر کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔

    تاہم اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

  • رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کو انتقال کئے ایک برس بھی نہیں ہوا کہ ان کے چھوٹے بھائی راجیوکپور 58 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے-

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاجارہا ہے کہ راجیوکپور کو دل کادورہ پڑنے کے فوراً بعد اسپتال لے جایاگیا تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    راجیوکپور کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کھودیا۔ پوری کوشش کرنے کے باوجود ڈاکٹر میرے بھائی کو بچا نہیں سکے

    رندھیر کپور نے مزید کہا کہ وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں اور لاش ملنے کا انتظار کررہے ہیں۔

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے راجیوکپور کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ راجیو کپور 1983 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ اور 1985 میں ریلیز ہوئی ’رام تیری گنگامیلی‘ فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔

    اداکار کے علاوہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے 1996 میں فلم’پرم گرانتھ‘ ڈائریکٹ کی تھی اور اس فلم کے پروڈیوسر بھی وہی تھے راجیو کپور کی آخری فلم ’آ اب لوٹ چلیں‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

  • بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

    بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

    بھارت کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے کینٹسٹنٹ اور بالی وڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ اس وقت میرے اور پویترا پونیا کے کچھ گھریلو معاملات خراب چل رہے ہیں جیسے وہ سب ٹھیک ہوتے ہیں تو ہم دونوں ہماری شادی کے بارے میں سوچیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے اور بگ باس کے سیزن 14 کی امیدوار اور میری قریبی دوست پویترا کو شادی کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑیں گے لیکن ہماری شادی ضروری ہوگی اور انشاءاللہ صحیح وقت پر ہوگی۔

    اعجاز خان نے کہا کہ اس وقت میرے اور پویترا کے کچھ گھریلو معاملات خراب چل رہے ہیں جیسے وہ سب ٹھیک ہوتے ہیں تو ہم دونوں ہماری شادی کے بارے میں سوچیں گے۔

    بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ معاملات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے ہم اپنے مستقبل کی پیش گوئی نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہم مستقبل کے بارے میں پرامید اور خواہش مند ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اعجاز خان اور پویترا پونیا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 14 میں ہوئی تھی، دونوں ہی بطور اُمیدوار اس شو میں شامل ہوئے تھے جہاں ان کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ پویترا پونیا ووٹوں کی کمی کی وجہ سے جلد ہی بگ باس 14 سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ اعجاز خان کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا لیکن اس وقت اعجاز خان کی جگہ ’دیولینا‘ اُن کی پروکسی بن کر اُن کے لیے کھیل رہی ہیں۔

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا