Baaghi TV

Category: شوبز

  • میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

    میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

    سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی اور میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی-

    باغی ٹی وی:سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح ہوئی
    ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد علی نے ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی-

    میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے کافی سخت سوال کئے-عدالت میں علی ظفر کے کافی زیادہ فینز موجود تھے جنہوں نے عفت عمر کے عدالت سے باہر نکلنے پر علی ظفر کے حق میں نعرے بازی کی-

    علی ظفر کے مداحوں نے نعروں میں کہا کہ علی ظفر کو پوری سپورٹ ،میشا شفیع کو واپس بُلاؤ اور میشا شفیع کو کورٹ میں آؤ، میشا شفیع علی ظفر کا سامنا کرو اور بھائی ہمارا حاظر ہے ،میشا غیر حاظر ہے جیسے نعرے استعمال کئے-

    ایک خاتون نے کہا کہ اتنے زیادہ کیسز ہوتے ہیں پاکستان کے اندر ان کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بولتا ایسے فیک کیسز ہوتے ہیں اس کو اتنی فوٹیج ملتی ہے اتنا فیم ملتا ہے ایسے کیوں ہے میں نے عفت عمر سے بھی اس کے متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتی-

    خاتون نے عفت عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں پر حیرت ہے جنہیں جواب کرنے کی تمیز نہیں انہیں بتانا چاہیئے تھا کہ وہ کس لئے آئی ہیں ان کا یہ مسئلہ تھا اور اس چیز کو سپورٹ کرنے آئی ہوں انہیں اگر کچھ پتہ ہی نہیں تووہ آئی کیوں ہیں-انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کہتی ہیں نیوٹرل رہناچاہیئے فیمنیزم ہو نا چاہیئے اگر برابری چاہیئے تو پھر سزا بھی برابر کی ملنی چاہیئے-

    انہوں نے مزید کہا کہ میں کورٹ کی بہت عزت کرتی ہوں اگر کورٹ نے علی ظفر کو بے قصور ثابت کیا ہے تو میں ابھی اس بات کو فپل سپورٹ کرتی ہوں اور اگر میشا شفیع نہیں مانتیں ہیں تو سب کو پتہ ہونا چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے کون نہیں کورٹ میں کیوں نہیں آ رہیں عفت عمر جیسے لوگوں کو بھیج رہی ہیں جنہیں کچھ پتہ ہی نہیں اور کورٹ میں آکر جھوٹ بول رہی ہیں –

    انہوں نے کہا کہ کیا ہو رہا ہے یہاں پر یہ کوئی مذاق چل رہا ہے کہ کوئی بھی آئے گا کورٹ روم میں بیٹھ جائے گا اور ٹائم ضائع کرے گا اس نے کہا کہ میشا شفیع کیا بتانا چاہ رہی ہیں ایسے جھوٹا کیس کر کے یہ کیسا فیمینزم ہے ہمیں نہیں چاہیئے ایسا فیمنیزم میں میشا شفیع کو اس معاملے میں سپورٹ نہیں کروں گی-

    علی ظفر کے ایک مداح نے کہا کہ ہم یہاں علی بھائی کے لئے اس لئے آئے ہیں لڑکیاں جو می ٹو کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگاتی ہیں کہ ہمیں ہراس کیا گیا اور اس طریقے سے اپنے فائدے پورے کروا لیتی ہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ می ٹو کلچر پاکستان میں نہیں ہونا چاہیئے وہ پاکستان میں ایک سیکولرزم لانا چاہ رہے ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ ایک اسلامی ریاست میں یہ سب ہونا چاہیئے اور ہمیں کورٹ سے پوری امید ہے کہ وہ غلط کو ہی غلط ثابت کرے گا-

    میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح…

  • میں ریڈ والی شراب پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے   مفتی عبدالقوی

    میں ریڈ والی شراب پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے مفتی عبدالقوی

    عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔

    اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1351516232672047110?s=19
    مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ میرے دل کے حوالے سے کہا کہ اچھی ہے‘۔

    پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی کہتے ہیں کہ ایک نہیں بہت ساری ہوں گی، مفتی قوی کے قرب میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے، کبھی عاشق حسین کو اداکارہ میرا کے پاس لے جاؤں گا۔
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1351517100133781505?s=19
    مفتی قوی نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہیں کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔

  • علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت میں پیش نہ ہونے پر علی گل پیر کے گرفتاری وارنٹ جاری

    علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت میں پیش نہ ہونے پر علی گل پیر کے گرفتاری وارنٹ جاری

    لاہور :عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ملزم علی گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے سماعت کی۔

    مقدمے میں ملوث ملزمان اداکارہ عفت عمر، لیناغنی، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور سید فیضان سمیت 5 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ چالان کے مطابق ملزمان عفت عمر،لینا غنی، فریحہ ایوب، علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں۔

    عدالت نے ملزم علی گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے میشاشفیع کے خلاف چالان پیش نہ کرنے پرایف آئی اے حکام پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

    چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف ہتک آمیز پوسٹس لگائیں۔

    واضح رہے کہ علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    اداکار و گلوکار نے ایف آئی اے کو انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو فروری 2018 میں ملنے والی دھمکیوں کے ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

    علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں میرا شفیع المعروف میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

  • عدالت نے امیتابھ بچن کے خلاف شہری کے حق میں فیصلہ دے دیا

    عدالت نے امیتابھ بچن کے خلاف شہری کے حق میں فیصلہ دے دیا

    بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف شہری کی اپیل سن لی گئی اور حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق انتباہی کالر ٹیون سے ان کی آواز ہٹادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار اور بگ بی امیتابھ بچن کے خلاف ایک شخص عدالت پہنچ گیا تھا اور میگا اسٹار کی آواز کورونا وائرس کالر ٹیون سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

    عدالت نے مذکورہ درخواست کو 18 جنوری کے لیے سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، تاہم اب اس پر فیصلہ آگیا۔

    عدالت نے شہری کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ امیتابھ کی آواز ہٹانے کے بعد اس درخواست کی حیثیت باقی نہیں رہتی۔

    عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کو کالر ٹیون سے ہٹانے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے درخواست میں امیتابھ کی آواز ہٹانے کے لیے ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا کورونا وائرس کا شکار ہونا بنیاد بنایا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو فری میں اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں۔

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عوام کو کوویڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سمجھانے کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اس وائرس سے خود کو نہیں بچاسکے۔

  • ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

    ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

    نیویارک : پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں‌-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی مقبول اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے ویکسیین لگوانے کی خبرسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی –

    ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ۔ ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نےآج وہیں کورونا ویکسین لگوانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے ۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر نگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریما خان نے کہا کہ وہ کورونا کی پہلی ویکسین لگوانے کیلئے آئی ہیں میری دعا ہے کہ جلدازجلد پاکستان میں بھی کورونا ویکسین آجائے ۔ ویکسین نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے بھی بے حد ضروری ہے ۔

    ریما خان نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی بھی تاکید کردی ۔

    ریما خان کی شئیر کی گئی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے عمران عباس نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

  • حریم شاہ کے تھپڑ پر مفتی قوی کا رد عمل

    حریم شاہ کے تھپڑ پر مفتی قوی کا رد عمل

    مفتی عبدالقوی کو تھپڑ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے ان کی باتيں سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔

    دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا،لڑکياں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ تھپڑ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو -!!!’

    واضح رہے کہ قبل ازیں ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا، اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

    مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟ حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

  • میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری

    باغی ٹی وی :سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری
    ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد علی نے ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی

    میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے سوال کیا کہ آپ یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک کو جانتی ہیں؟

    عفت عمر نے کہا جی میں جانتی ہوں یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم پاکستان ہیں رحمن ملک کو جانتی ہوں وہ سابق وزیر داخلہ ہیں،

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ رحمن ملک اور سنتھیا رچی کیس سے متعلق جانتی ہیں؟

    عفت عمر میں نے اس کیس کے متعلق سنا ہے اور سنتھیا رچی نے رحمن پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا جس پرکمرہ عدالت میں عفت عمر کا سنتھیا رچی کیس سے متعلق بیان کی ویڈیو چلا دی گئی اورعفت عمر کے بیان کی ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا-

    جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے الزام لگایا میں نے سنتھیا رچی کا جنسی ہراسگی کا الزام سیاسی سٹنٹ ہونے کا بیان بھی دیا تھا کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک پر جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام لگایا-

    عفت عمر نے مزید کہا کہ پروگرام کے وقت میں سمجھتی تھی سنتھیا رچی جھوٹی ہے-

    عفت عمر نے عمیر رانا کے کیس کے حوالے سے کہا کہ میں نے ٹی وی پر سنا تھا کہ ایل جی ایس کے طالبات نے استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا لیکن طالبات کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیل نہیں جانتی-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ نے عمیر رانا کی حمایت کی تھی؟ عفت عمر نے کہا کہ میں عمیر رانا کو جانتی ہوں وہ ایکٹر ہیں-

    جس پر علی ظفر کے وکہ نے کہا کہ آپ غلط بات کر رہی ہیں، آپ نے فیس بک پر عمیر رانا کو سپورٹ کیا اور آپ نے عمیر رانا کی فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا اورآپ نے عمیر رانا کے کردار کو سپورٹ کیا تھا-

    جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ عمیر رانا کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اور جنسی ہراسگی جیسا کام نہیں کر سکتے-

    جس پرعلی ظفر کے وکیل کی عفت عمر کی پوسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی عدالت سے استدعا کی اور عدالت کی اجازت پر عفت عمر کے اس بیان کے بعد عدالت میں عفت عمر کو فیس بک کی پوسٹ دکھا دی گئی اورعفت عمر نے فیس بک پر طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں عمیر رانا کی پوسٹ پر اپنے کمنٹ کو تسلیم کیا-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ ایل جی ایس کی طالبات کے حق کیلئے کیوں سامنے نہیں آئیں عفت عمر نے اس کے جواب میں کہا کہ ایل جی ایس کی طالبات خود سامنے نہیں آئی تھیں اس لئے میں نے انکو سپورٹ نہیں کیا-

    وکیل نے مزید کہا کجہ طالبات نے عمیر رانا کیخلاف شکایت درج کروائی تھیں جس ہر اداکارہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ کب طالبات نے شکایت درج کروائیں-

    علی ظفر کے وکیل نے مزید جرح جاری رکھتے ہوئے عفت عمر کے اس بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہی ہیں کہ آپ کو عمیر رانا کیخلاف شکایات کا پتہ نہیں تھا جبکہ یہ سارا معاملہ میڈیا پر بھی آیا تھا-

    عفت عمر نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ایل جی ایس کی طالبات کی جنسی ہراسگی کا معاملہ میڈیا پر آیا تھا مگر طالبات تو سامنے نہیں آئیں-

    وکیل نے مزید سوال کیا کہ سنتھیا رچی غلط، عمیر رانا ٹھیک اور علی ظفر کو غلط قرار دینا آپ کی ذاتی پسند و نا پسند ہے؟

    عفت عمر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میشاء شفیع، علی ظفر، سنتھیا رچی کے درمیان میں کوئی پسند نا پسند کا عنصر لا رہی ہوں-

    وکیل علی ظفر نے مزید سوال کیا کہ یہ بتائیں کپی تان کون ہے؟ عفت عمر نے کہا کہ اپنے پروگرام میں عمران خان کے متعلق کپی تان کا لفظ استعمال کیا تھا پاس کر یا برداشت نام سے پروگرام میں عمران خان پر سیاسی طنز کیا تھا میں اکیلی طنز نہیں کرتی ساری دنیا عمران خان کے سپورٹرز کو یوتھیا کہتی ہے-

    میشاء شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی طفر کے مذکورہ سوال پر اعتراض کیا لیکن عدالت نے ان کےا عتراض کو رد کرتے ہوئے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دیا-

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت آپ کو ایسے پروگرامز کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں؟

    عفت عمر نے کہا کسی بھی سیاسی جماعت سے طنزیہ پروگرام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتی-

    وکیل علی ظفر نے مزید کہا کہ آپ کے نزدیک لوگوں کو اجڑا ہوا تجربہ کہنا مذاق ہے؟

    عفت عمر کے مطابق میں پاکستانی شہری ہو- عمران خان کوئی لوگ نہیں وہ اس ملک کے وزیراعظم ہیں، ان پر طنز کرنا میرا حق ہے،

    کیا آپ عائشہ گلالئی کے وزیراعظم کیخلاف لگائے گئے الزامات سے متعلق جانتی ہیں؟ جی میں جانتی ہوں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر کیا الزامات لگائے تھے میرا یقین ہے کہ عائشہ گلالئی سچی ہیں کیونکہ عمران خان سے ایسے فعل کر سکتے ہیں، عفت عمر

    کیا آپ کو نہیں لگتا کہ جھوٹے الزامات لگانے سے ریپ کے حقیقی متاثرین کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں؟ بالکل اگر الزام جھوٹا ہو تو اس سے فرق پڑتا ہےدرست ہے کہ پاکستانی عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، یہ باتیں میں میرا کیساتھ پروگرام میں کہا تھا زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، اکثر کیسز میں التواء ڈالا جاتا ہے

    عفت عمر نے مزید کہا کہ میرے ماں اور باپ کے درمیان مقدمہ بازی میں ہمیں انصاف نہیں ملا تھا درست ہے کہ پروگرام میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں لوگ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں

    عدالت کی جرح ابھی جاری ہے مزید خبروں کی اپ ڈیٹ کے لئے باغی ٹی وی کے ساتھ رہیں-

  • معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    معروف بھارتی ہدایت کار علی عباس ظفر نے ہندو انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ویب سیریز ’’تانڈو‘‘ میں کام کرنے پر ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانابناتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ویب سریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے متنازع مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔


    ہندو انتہاپسند اور بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل کے سامنے آنے کے بعد ویب سیریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے گھٹنے ٹیک دیے اور ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ٹانڈو‘ ویب سیریز بنانے کا مقصد کسی کے مذہبی،سیاسی جذبات کو بھڑکانا یا دل آزاری نہیں تھا، اگر ویب سیریز میں دکھائے گئے مناظر سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو اس کے لیے پوری ٹیم معافی مانگتی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان کی چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

    علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس بھی حرکت میں آگئی

  • حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

    حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

    پاکستانی ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب ان کی ویب سیریز ’راز‘ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

    اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’راز‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔

    ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔

    اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹیزر منظرعام پر آیا ہے اور گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو نازیبا گفتگو کرنے پر تھپڑ مار دیا تھا- یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیا اور ویڈیو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی-

  • مہناز بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے

    مہناز بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے

    خوبصورت اور مدھر آواز کی مالک اور نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :مہناز بیگم 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں مہناز کا اصل نام کنیز فاطمہ تھا ان کے استاد امراؤ بندوخان کے بھتیجے نذیر نے انھیں مہناز کا نام دیا، گلوکارہ مہناز نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔

    امیر امام نے انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، جس کے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے گلوکارہ مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی۔

    ہدایت کار نذرالاسلام کی فلم ’’حقیقت‘‘مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ جلد ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں۔ گلوکارہ مہناز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے پانچ سو سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔

    حکومت پاکستان نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں دئیے جانے والے اعزازات میں دس نگار ایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اور ایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں۔

    مہناز بیگم نے 1977 سے 1983 تک مسلسل سات سال تک نگارایوارڈ حاصل کیے جوایک منفرد اعزاز ہے۔

    مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔ 19 جنوری 2013ء کو وہ علاج کے لیے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جہاز کو ہنگامی طور پر بحرین میں اتارا گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں ۔