Baaghi TV

Category: شوبز

  • پی ایس ایل 6 ترانے کی ریلیز کے بعد علی ظفر سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈز

    پی ایس ایل 6 ترانے کی ریلیز کے بعد علی ظفر سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈز

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار علی ظفر سے متعلق سوشل میڈیا پرٹرینڈ چل رہا ہے اور گلوکار خود ہی اس سے لاعلم ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کے بعد علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیا کردیا میں نے؟۔

    جبکہ اس کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان برپا ہوگیا اور ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے مداح علی ظفر سے گانا بنوانا چاہتے ہیں جس وہ سوشل میڈیا پر اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پی ایس ایل 5 کے اینتھیم سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

    اسے کے بعد علی ظفر نے اپنا گانا بنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے ریلیز کردیا تھا۔

    تاہم اب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے مداح ان سے دوبارہ یہی مطالبہ دہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔اور میمز اور بھائی حاضر ہو اور علی ظفر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/meizlazyyy/status/1358100350906093568?s=20
    غانیہ نامی صارف نے علی ظفر کے سوال کے جواب میں لکھا کہ بھائی پلیز ہم پی ایس ایل کے لئے آپ کا گانا چاہتے ہیں-
    https://twitter.com/RayanShaikh39/status/1358306956096770049?s=20
    https://twitter.com/callmemaheen/status/1358290152720859136?s=20
    https://twitter.com/hajra_tweets/status/1358301531540496386?s=20
    حاجرہ یوسف زئی نامی صارف نے لکھا کہ علی ظفر کے ترانے کے بغیر پی ایس ایل بور ہے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی حاظر ہو اور میلہ لوٹ لو-


    https://twitter.com/khadijadrogba/status/1358306182956539906?s=20


    https://twitter.com/NishaArshad8/status/1358304602697916417?s=20

  • پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے  ترجمان فیصل فاروقی

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے ترجمان نےکہا ہے کہ پشاور میں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نےبرطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے۔ وہ اکثر و بشتر پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے سے ان فنکاروں کے مداح کافی خوش ہیں۔

    فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

  • شہزاد رائے کا مداحوں کے لئے خطرناک چیلنج

    شہزاد رائے کا مداحوں کے لئے خطرناک چیلنج

    معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو ایک خطرناک چینلج دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے احتیاط سے پورا کریں۔

    باغی ٹی وی : شہزاد رائے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہونے کے ساتھ معروف سماجی کارکن بھی ہیں، وہ بڑھ چڑھ کر سماجی کاموں میں حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر بیشتر مداحوں کے لئے پیغامات جاری کرتے ہیں تاہم اب انہوں نے مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج دیا ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اسٹنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں شہزاد رائے اپنی ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں –

    شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمام صارفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی میری طرح یہ اسٹنٹ کرسکتے ہیں تو اپنی ویڈیو بناکر مجھے بھیجیں۔

    ساتھ ہی گلوکار نے تمام صارفین کو ہدایت بھی دی کہ یہ اسٹنٹ احتیاط کے ساتھ کریں۔

    شہزاد رائے کے اس چینلج کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نے قبول کیاہےصارفین ناصرف گلوکار کے اس اسٹنٹ کی تعریف کررہے ہیں بلکہ اُن سے اُن کی فٹنس کے حوالے سے سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔

    نئے البم کے گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی ہیں اذان سمیع

  • سیشن عدالت نےمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    سیشن عدالت نےمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    لاہور:سیشن عدالت نےمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔،اطلاعات کے مطابق میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس، عدالت نے عفت عمر کوجرح مکمل کرنے کیلئے طلب کرلیا

    لاہورکی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو وکلاء کی جرح کیلئے دوبارہ طلب کیا ہے۔

    عدالت نے میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تحریری حکم کے مطابق عفت عمر گزشتہ سماعت پر جرح کیلئے پیش نہ ہوئیں ،عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔

  • ارطغرل غازی ڈرامے سے متاثر ہو کر 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

    ارطغرل غازی ڈرامے سے متاثر ہو کر 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

    شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ سے متاثر ہوکر 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاست وسکونسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام ’خدیجہ‘ رکھا ہے۔انادولو سے بات کرتے ہوئے بزرگ خاتون نے بتایا کہ انہیں ’دیریلش ارطغرل‘کے بارے میں نیٹ فلکس سے پتہ چلا۔

    انہوں نے کہا میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاننا چاہتی تھی لہذا میں نے یہ ڈراما دیکھنا شروع کردیا اور ڈرامے کی چند ہی اقساط دیکھنے کے بعد مجھے اسلام میں بے حد دلچسپی ہونے لگی۔ ڈرامے سے متعلق انہوں نے کہا یہ ایک ایسی تاریخ تھی جس کے بارے میں، میں کچھ نہیں جانتی تھی۔

    ’ارطغرل‘ ڈرامے میں صوفی بزرگ محی الدین ابن العربی کے اقوال نے خدیجہ کی زندگی کو نئے معنی دئیے۔ ان کے الفاظ انہیں بہت سوچنے پر مجبور کرتے تھے اور بعض اوقات ان کے اقوال پڑھ کر وہ رو پڑتی تھیں۔

    خدیجہ نے بتایا کہ وہ ’دیریلش ارطغرل‘ ڈرامے کو چار بار دیکھ چکی ہیں اور اب پانچویں بار شروع کیا ہے۔ اس سیریز نے ان کی اسلام سے واقفیت پر بہت گہرا اثر ڈالا۔

    نومسلم امریکی شہری خدیجہ نے کہا مجھے نئی تاریخ کے بارے میں جاننا پسند ہے۔ کیونکہ اس طرح آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ مذہب کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    خدیجہ نے بتایا تاریخ کے بارے میں ان کے تجسس نے انہیں سیریز سے جوڑے رکھا اور ارطغرل سیریز دیکھنے کے بعد انہیں اسلام کے متعلق پتہ چلا۔ اگرچہ وہ کیتھولک مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔ تاہم سیریز دیکھنے کے بعد ان کے ذہن میں موجودبہت سے سوالوں کےجواب واضح ہوگئے جس کے بعدانہیں اسلام کے متعلق جاننے میں مزید دلچسپی پیدا ہوئی۔

    بزرگ خاتون خدیجہ نے بتایا کہ جب انہوں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا تو انہوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن شریف کو انگریزی میں پڑھ کر اسلام کے متعلق مزید معلومات حاصل کیں۔

    بعد ازاں وہ اپنے علاقے میں موجود مسجد کو تلاش کرکے وہاں گئیں جہاں عبادت میں مصروف لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ خدیجہ اسی روز دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

    مسلمان ہونے کے بعد اپنے قریبی دوستوں کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے خدیجہ نے کہا میرے دوستوں کو لگا کہ میرا برین واش کیا گیا ہے۔ میں اب لوگوں کے ساتھ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرتی۔میں ان کے اعتقاد میں مداخلت نہیں کرتی لہذا ان کے پاس بھی میرے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔

    پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کے دوست اور جرمن ولاگر کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کر…

  • نئے البم کے گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی ہیں   اذان سمیع

    نئے البم کے گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی ہیں اذان سمیع

    پاکستانی نژاد بھارتی معروف موسیقار عدنان سمعیع اور زیبا بختیار کے بیٹے گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ ریلیز کرنے کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ کے حوالے سے اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ میوزک البم میں انہوں نے ناصرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    تاہم علاوہ ازیں اذان کے نئے البم کا ٹائٹل ‘میں تیرا‘ ہے، البم کور اور ٹریک لسٹ کی رونمائی کے بعد البم کی فہرست سے پہلا گانا ‘میں تیرا‘ بھی 10 فروری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر جاری اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے ٹریک لِسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ملیں گے، آواز میری ہوگی لیکن تم خود کو سنو گے۔

    اذان سمیع کی اس پوسٹ پر اداکار شہریار منور نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔زیبا بختیار اور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • ماں کے علاج کیلئے ادھار پیسے مانگنے پر دوست نے جنسی ہراساں کیا   راکھی ساونت

    ماں کے علاج کیلئے ادھار پیسے مانگنے پر دوست نے جنسی ہراساں کیا راکھی ساونت

    بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ راکھی ساونت نے بگ باس کی حالیہ قسط میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

    باغی ٹی وی : بگ باس میں راہول ویدیا کے ساتھ گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا تو ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی، مجھے پتا چلا میں ہسپتال گئی تو انہوں نے کہا کہ بہت رقم لگے گی تاہم والدہ کے علاج کے لیے جب اپنے ایک دوست سے مدد مانگی اور بتایا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تو اس نے مجھے اگلے دن ملنے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پیسے واپس کردوں گی تو اس نے کہا کہ واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ماں سے بڑھ کر کیا ہے اور ایسے الفاظ کہہ کر اس نے میرا بھروسہ جیت لیا۔

    راکھی ساونت نے مزید کہا کہ گاڑی امپورٹڈ تھی اور مجھے اندر سے لاک کھولنا بھی نہیں آتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوست نے کہا کہ راکھی میں تمہیں اتنے پیسے دے رہا تو تم مجھے کیا دو گی؟ میں نے کہا کہ میں کچھ نہیں دے سکتی مجھے اتنی عقل نہیں تھی-

    راکھی کے مطابق جب میں نے اسے کہا کہ میں اسے کچھ نہیں دے سکتی تو اس نے مجھے بے لباس ہونے کا کہا میں چیخی چلائی، اسی روکنے کی کوشش کی اور جب میں نے انکار کیا تو اس نے مجھے گاڑی سے نیچے سڑک پر پھینک دیا اور چلا گیا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ میری روح کانپ جاتی ہے، یہ بات میں نے ابھی تک اپنی ماں یا کسی اور کو بھی نہیں بتائی-

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس رات کے بعد اکیلی نہیں سوپاتی، مجھے ڈر لگتا ہے اس دن کے بعد وہ کبھی نہیں ملا۔

    بعدازاں جب راہول ویدیا نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں اور ایک اچھی ماں بنیں تو راکھی ساونت روپڑیں۔

    راکھی ساونت نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر رتیش پہلے سے شادی شدہ ہے اور وہ ان سے شادی سے پہلے یہ نہیں جانتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پتا نہیں چلا بلکہ مجھے دھچکا لگا اور اس کے بعد سے میری ماں بیمار رہنے لگی۔

    راہول ویدیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، کتنا درد برداشت کروں، میرے شوہر کا ایک بچہ ہے، وہ مجھے 5 مرتبہ طلاق کی دھمکی دے چکا ہے اور میں اپنی شادی بچانا چاہتی ہوں۔

    خیال رہے کہ راکھی ساونت نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ریتیش سے 28 جولائی 2018 کو شادی کی تھی تاہم اس کا اعلان تقریباً ایک ہفتے بعد کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک مداح سے شادی کرلی ہے جس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں۔

     

    اگرمیرےساتھ شادی نہ کروگی توتمہیں اغواکرکےلےجاوں گا:معروف اداکارہ کوکس بڑی شخصیت…

    راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث آئی سی یو منتقل

  • براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی کمپنی کا پاکستانی ناول نگار کے ناول پر فلم بنانے کا اعلان

    براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی کمپنی کا پاکستانی ناول نگار کے ناول پر فلم بنانے کا اعلان

    سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی کمپنی پاکستانی ناول نگار کے ناول ’ایگزیٹ ویسٹ‘ پر فلم بنائے گی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی کمپنی پاکستانی ناول نگار کے ناول ’ایگزیٹ ویسٹ‘ پر فلم بنائے گی مذکورہ کمپنی جو مواد تیار کرے گی وہ نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا-

    نیٹ فلکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما اور ان کی اہلیہ محسن حامد کے ناول پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ ناول’ایگزٹ ویسٹ‘ 2017 میں شائع ہواتھا اور امریکا کے سابق صدر براک اوباما اسے اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے ہیں محسن حامد کے تمام ناولوں کو مغربی قارئین اور ناقدین کی طرف سے مثبت ردعمل موصول ہوتا رہا ہے۔

    وہ برطانیہ کے معروف ادبی ایوارڈ ’بکر پرائز‘ کے لیے دو مرتبہ نامزد بھی ہوچکے ہیں بطور پاکستانی ادیب، دومرتبہ نامزد ہونے کا اعزاز صرف انہی کے پاس ہے۔

  • ریحانہ کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی

    ریحانہ کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی

    امریکی پاپ اسٹار ریحانہ کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی ۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کسانوں کا احتجاج جاری ہے بھارتی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد تک سے گریز نہیں کررہی اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور پاپ گلوکارہ ریحانہ سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں –

    تاہم اب آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُس خبر کا لنک شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کسان کب سے اور کیوں احتجاج کررہے ہیں۔


    ہالی ووڈ ادکارہ سوسن سرینڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں بھارتی کسانوں کے احتجاج میں اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوں۔

    اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی کسان کون ہیں اور یہ کیوں احتجاج کررہے ہیں تو آپ اس خبر کو پڑھیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر ردّ عمل دینے والی امریکی گلوکارہ ریحانہ کو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے حمایتی انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستانی ایجنٹ قرار دیا تھا۔


    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے لیے آواز بلند کی اور ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟-

    اس حوالے سے متعدد نامور بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ ریحانہ سمیت دیگر غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو بے وقوف کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ ریحانہ مذکورہ ٹوئٹ کرنے کے 100 کروڑ روپے وصول کئے ہیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

    بھارتی کسانوں کا احتجاج: گوہر خان نےعالمی ستاروں پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

    بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

    کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

    ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

    کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

  • آمنہ الیاس کی مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں پر سخت تنقید

    آمنہ الیاس کی مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں پر سخت تنقید

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دکھانے کی کوشش کی ہے کہ لوگ کسی کی مالی مدد کرتے ہوئے بھی دکھاوا کرنا نہیں بھولتے اور کسی کی سفید پوشی کا خیال نہ رکھتے ہوئے بھی تصاویر بنا کر شیئر کر دیتے ہیں۔

    آمنہ الیاس نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دکھاوا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیرات خاموشی سے دی جائے تو بہتر ہے لیکن ان کا یہ عمل ان کی خودنمائی کے لیے ہے-

    انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ آپ کسی کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں نہ کہ اپنی ضرورت کی تکمیل کررہے ہیں۔

    آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ اگلی بار آپ جب بھی کسی کی مدد کریں تو تصویر نہ بنائیں-

    ساتھ ہی انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی مشہور حددیث کا مفہوم حوالے کے ساتھ تحریر کیا کہ ’صدقہ اس طرح دو کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں ہاتھ کو پتا بھی نہ چلے‘۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےسما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر کار میں ’بھرم‘ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

    مختصر ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کی کار کا شیشہ بجا کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کو احترام سے بتاتے ہیں کہ انہوں نے ٹریفک سگنل توڑ کر قانون کو توڑا ہے اور ساتھ ہی اہلکار آمنہ الیاس سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    آمنہ الیاس کی بھرم کلچر کے خلاف ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول