پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت مل گئی اس کے علاوہ انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔
رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رمل علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے ان پر تشدد کیا، ان کی بھنویں مونڈھ دیں اور سر کے بال کاٹ دیے۔
رمل علی نے کہا تھا کہ جہانزیب خان نامی شخص نے انہیں شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملزم انہیں ایک عرصے سے پریشان کررہا تھا اور انہوں نے اس کی وجہ سے کئی مقامات بھی تبدیل کیے لیکن اس نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ رمل علی ’’سات دن محبت ان‘‘ اور ’’رہبرا‘‘ نامی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ خواتین ’عورت مارچ‘ کے بجائے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشرہونے والے ڈرامے رقص بسمل میں زہرہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے ایک شو میں فیمنزم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں صنفی مساوات پر بہت یقین رکھتی ہوں، میں یہ نہیں کہتی کہ عورتوں کو اعلیٰ درجہ دے دیں میں بس یہی کہتی ہوں کہ عورتوں کو برابری کا درجہ دیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو جو مقام دیا ہے اُن کو اسی مقام پر رکھیں اسے تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
سارہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو مضبوط ہی بنایا ہے پھر ہم بار بار یہ کیوں کہتے ہیں کہ عورت مضبوط ہے اور اسے بھی مرد کے برابر کی تنخواہ ملنی چاہیے، مجھے یہ لگتا ہے کہ عورت کو لڑائی یا عورت مارچ کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ایک خاص مقام دیا ہے، میں مردوں کو بھی اچھا سمجھتی ہوں، انہیں بھی اتنے ہی حقوق اور خوشیاں ملنی چاہئیں جتنی عورت کو ملتی ہیں، صرف عورتوں کی بات کرنا دراصل غلط ہے۔
اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
باغی ٹی وی :ترک ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خآن کی ہدایت پر گزشتہ برس اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈ اپنے نا م کئے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔
پاکستانی جہاں اس ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بہت محبت دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ لیکن ان دونوں کرداروں کے علاوہ ڈرامے کے دیگر کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔
ارطغرل غازی میں اصلحان حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی کے بھی پاکستان میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور اداکارہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے اکثر پیغام جاری کرتی رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر گلثوم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
گلثوم علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا ’پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘
گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ’ترک پاکستان دوستی زندہ باد‘ اور ان کی ویڈیو میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ گلثوم علی نے ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا کہ ان کے پاس پاکستانیوں کے لیے کیا خبر ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گلثوم علی معروف پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔
گزشتہ برس میرے پاس تم ہو ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
باغی ٹی وی :گزشتہ روزاداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔
سنگِ میل عبور کرنے کے اس موقع پر عائزہ خان نے ایک خصوصی پوسٹ جاری کی ہے۔
عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام فالوورز کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد اُنہوں نے کہا کہ ’آج میں آپ سب کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتی ہوں۔
عائزہ خان نے کہا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، میں آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی ہے۔
عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد آپ کو طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اُس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ یہ غلط ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے لہٰذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی تعداد میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل مدتی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اپنی تمام تر توانائی ہمیشہ اپنے کام، اداکاری اور ماڈلنگ میں خصوصی طور پر مرکوز رکھی ہے اور میرے فین فالونگ نے خود ہی ترقی کی۔
عائزہ خان نے آخر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔
عائزہ خان کی پوسٹ پر ریما خان اور ایمن خان نے 80 لاکھ فالوورز ہونے پر عائزہ خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی ہائی کورٹ میں گرفتار مسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
باغی ٹی وی :تقریباً 4 ہفتوں قبل منور فاروقی کو مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک پروگرام سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی وضاحت یہ دی گئی تھی کہ منور ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے والے تھے۔
علاوہ ازیں منور فاروقی نامی اس نوجوان پر ہندو دیوتا سمیت بھارت کے وزیر داخلہ اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کی تضحیک کا بھی الزام تھا۔
مسلمان کامیڈین کے خلاف درخواست ایم ایل اے مالیانی لکشمن سنگھ گور کے بیٹے اکلاویا سنگھ گور نے جمع کروائی اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ منور فاروقی نے اپنے ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی تضحیک کی ہے۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس نے خود اس شو کی ویڈیو بنائی ہے، جبکہ وہ ویڈیو پولیس کے حوالے بھی کردی بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
بھارت کی دو عدالتیں منور فاروقی کو ضمانت دینے سے انکار کر چکی تھی جبکہ آج مدھیا پردیش کی عدالت عالیہ نے بھی ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ منور فاروقی نے جان بوجھ کر ایک گروہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں، اس کے لیے اس کیس میں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے دونوں اداکاروں نے 2012 میں شادی کی تھی ان کا ایک بیٹا تمور علی خان یے جبکہ ایک اور ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے-
باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکار سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل اداکارہ رانی مکھرجی نے انہیں نصیحت کی تھی۔
سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ سے شادی سے قبل رانی مکھرجی نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک مرد کے ساتھ رشتے میں ہو۔
سیف علی نے رانی مکھر جی کی اس نصیحت کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مطلب تھا کہ کرینہ کے ساتھ ہمیشہ برابری کا سلوک کریں اور رشتے میں کبھی بھی صنف کو شامل نہ کرنا۔
سیف علی خان نے کہا کہ رانی مکھرجی اس معاملے میں بالکل ٹھیک ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار سیف علی خان اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ فلم ’ہم تم‘ اور ’تارا رم پم‘ میں اداکاری کرچکے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ویب سیریز ‘تانڈو’ کے فلم سازوں کی زبان کاٹنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے انتہا پسند ہندوؤں کے اس اعلان کے خلاف آواز بُلند کی ہے-
باغی ٹی وی :مبشر لقمان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے آج علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ بہت یا د آرہے ہیں ۔ آج میرے دل سے ان کے لیے دعا نکلی ہے کہ اللہ ان کے درجات بھی بلند کرے اور جو بھی انکی خواہشات تھیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کے صدقے ان کو وہ مقام عطا فرما جو ان کی خواہش تھی ۔
مبشر لقمان کوعلامہ خادم رضوی کی یاد کیوں آج آئی اسکی وجہ انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ میری نظر سے آج ایک اسٹوری گزری ۔ اسٹوری یہ ہے کہدہلی کی سیاست پر مبنی ہدایت کار علی عباس ظفر کی ویب سیریزجنوری کو امیزون پرائم پر ریلیز کی گئی تھی جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، سنیل گروور سمیت بہت سے فن کاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سینئیر صحافی کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ویب سیریز کی ریلیز کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا اور اپنا روائتی انداز اپناتے ہوئے فلم میکرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا شدت پسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے نہ صرف فلم سے بہت سے مناظر ہٹانے کا کہا بلکہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔
مبشر لقمان نے بتایا کہ اس فلم کے خلاف لکھنؤ میں پولیس نے نہ صرف کیس درج کیا ہے بلکہ اس کے پروڈیوسر اور بعض اداکاروں کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے ہندو قوم پرست جماعت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے اس پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس سیریز کے بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ بی جے پی اور متعدد سخت گیر ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ نو قسطوں پر مبنی اس ویب سیریز میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے اور اس لیے اس کے نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ بی جے پی کے کارکنان نے کئی ریاستوں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔
مبشر لقمان کے مطابق کسی نے مسلم اداکاروں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ پیسہ کمانے کے لیے ہندو مذہب کی بے عزتی کر رہے ہیں۔ مسلم مذہبی پیشواؤں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے یہ گزارش بھی کی کہ علی عباس ظفر جیسے فلمسازوں کے لیے گائیڈ لائنس جاری کریں-
انہوں نے بتایا کہ اس نئی پیش رفت کے بعد ویب سیریز کے تمام اداکاروں اور اسے بنانے والوں نے مشترکہ طور پر ایک بیان میں معذرت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک افسانوی کہانی پر مبنی ہے اس کا حقیقت سے کچھ بھی لینا دینا نہیں اور اگر اس کے کردار یا اس کی کہانی کسی حقیقی واقعے سے مماثلت رکھتی ہو تو یہ محض ایک اتفاق ہو گا۔ سیریز کے اداکاروں اور پروڈیوسرز کی نیت قطعی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔
مبشر لقمان نے بتایا کہ ویب سیریز کے ہدایت کار نے ہاتھ جوڑ کر ہی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ویب سیریز بنانے کا مقصد کسی کے مذہبی،سیاسی جذبات کو بھڑکانا یا دل آزاری نہیں تھا مگر معافی مانگنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندو باز نہ آئے اور ہوا کچھ یوں کہ بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے اعلان کر دیا ہے کہ اس ویب سیریز کی وجہ سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے جو کوئی بھی ویب سیریزبنانے والوں کی زبان کاٹے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام میں دیے جائیں گے۔
اینکر پرسن نے کہا کہ آپ دیکھیں جہاں ایک جانب اس سریز میں کچھ ایسا نہیں ہے صرف نام ایسا ہے ۔ دراصل تانڈو ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔ جس میں بھارت کی موجودہ سیاسی صورت حال کو بہت ہی بکھرے ہوئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ابھی تک بھارتی سرکار کی جانب سےنہ کوئی پرچہ کاٹا ہے نہ کسی کو پکڑا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب آپ اگر اس سب کا موزانہ علامہ خادم حسین رضوی سے کریں تو کبھی ایسا نہ میں دیکھا نہ سنا کہ انہوں نے ایسا کہا ہو انہوں ہمیشہ احتجاج کیا احتجاج انکا حق تھا کیونکہ نبی کی حرمت کا معاملہ ہے د نیا بھر میں دیکھ لیں فرانس کا صدر ڈھیٹ ہے ۔
منش لقمان نے کہا کہ علامہ خادم صاحب کا مطالبہ کیا تھا ۔۔۔ صرف یہ کہ جن جن ممالک سے ایسے توہین آمیز کارٹون بننے ہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے ۔ تو اس کی ایمبسی کو بند کر دیا جائے ۔ نہ کبھی انھوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ نہ انتشار پھیلایا ہمیشہ انھوں نے احتجاج کیا ۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ان سب so called enlightened moderationکے حامیوں سے گزارش ہے کہ اب بھی بولیں نا کہ بھارت میں سرعام قتل کے فتوے بانٹے جا رہے ہیں ۔
اینکر پرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہاں وہ ٹویٹر مافیا ۔ کہاں وہ موم بتی مافیا ۔ جن کو خادم حسین رضوی کے احتجاج سے تن بدن میں آگ لگ جاتی تھی ۔ کہاں وہ سب ۔ جن کو حرمت رسول ﷺپر احتجاج کرنے سے ان کو مسائل ہی مسائل نظر آتے تھے ۔ حالانکہ ہمیشہ ان کا پرامن احتجاج رہا ہے اور ہمیشہ علامہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کے شیل ہی پھینکے گئے ۔ مگر آفرین تھی اس تن تنہا مرد حر پر جس نے اپنی ساری زندگی حرمت رسول ﷺکے لیے وقف کیے رکھی ۔ اور ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ۔ نہ کبھی کوئی گملہ ٹوٹا نہ کوئی پتہ گرا ۔ نہ کبھی کسی چیز کو نقصان پہنچایا گیا ۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے لیے تو وہ دنیا میں امر ہوچکے ہیں ۔ اور میری دعا ہے کہ ان جیسی دنیا وآخرت ہر مسلمان کے نصیب میں ہو ۔ بابا جی جیسا جنازہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ۔ لوگوں کا ان سے والہانہ عشق میں نہ نہیں دیکھا ۔ واحد ایسا جنازہ تھا جس میں ہر مکاتب فکر کے لوگ تھے کیا شعیہ ، کیا دیوبندی ، کیا بریلوی ، کیا اہلحدیث ۔۔۔۔ وجہ کیا تھا کہ ان کا مقصد بڑا بھی تھا ۔ نیت پاک صاف تھی اور وہ بغیر کسی نفع و لالچ کے حرمت رسولﷺکے جدوجہد کرتے رہے ۔
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ یہاں تک آپ دیکھیں آخری احتجاج جو انھوں نے کیا تھا۔ اس میں ان کا اور حکومت کا معاہدہ ہوا تھا کہ17 فروری تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کریں گے ۔ ان کی پوری جماعت اس عہد کا فا کر رہی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ 17 فروری تک حکومت کیا کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسی پر علامہ خادم حسین رضوی کے فرزند اور اب تحریک کے سربراہ سعد رضوی نے ان کے چہلم پر کہا تھا کہ میں پنڈال سے اسٹیج تک آیا ہوں۔ جذبات سمجھتا ہوں۔جب قائد بدیانت نہ ہو تو پھر قوم بھی بدیانت نہیں ہوسکتی۔ ہم وعدے کے پابند ضرور ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم خاموش رہینگے۔ ہم آپکے جوتے بھی پالش کرینگے اگر آپ حضورﷺکے غلام بن جائیں۔
لاہور:’ہرجگہ عورت عورت نہیں ہونا چاہیے،اللہ نےجومقام مردکودیا ہے: مرد کومقام ملنا چاہیے:معروف اداکارہ کی ایمان افروزباتیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہتی کہ میں ایک فیمینسٹ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مرد کی اپنی جگہ ہے میں یہ نہیں کہوں گی عورت عورت ہر جگہ ہو۔
اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص وقت میں مرد کی ضرورت بھی پڑتی ہے، چاہے خاتون کتنی بھی آزاد ہو ، مجھے لگتا ہے کہ میں آزاد عورت ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ایک ایسے شخص کی جو کہے کہ میں آپ کا خیال رکھوں گا، وہی جس پر میں انحصار کر سکوں۔
اداکارہ کے مطابق پاکستان میں خاص طور پر جب ہم فیمینزم کی بات کریں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ اس میں مرد کا کوئی ہاتھ نہیں ہے جبکہ بہت سے مرد فیمینزم کو آگے لے جانے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی عورتوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فیمینزم متوازن خیال ہے لیکن لوگوں کو لگتا ہے کہ فیمینزم صرف عورتوں کے لیے ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اس کا مردوں سے بھی اس کا تعلق ہے کہ مرد کس طرح برتاؤ کر رہا ہے، کس طرح تبدیلی لا رہا ہے لہٰذا ہم فیمینزم کو غلط سمجھ رہے ہیں۔
معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی : عدالت نے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا۔
صوفیہ مرزا نے کہا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا-
اداکارہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ فنکاروں عمران وباس اور سجل علی کئ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا مرکزی کردار معروف اداکارہ اقراء عزیز سے قبل سجل علی کو آفر کیا گیا تھا۔
باغی ٹی وی : فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سی وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف فنکار عمران عباس اور سجل علی ایک کار میں بیٹھے ہوئے ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کر رہے ہیں۔
ڈرامے کے پہلے دوسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ’خدا اور محبت ‘ کا کردار پہلے سجل علی کو آفر ہوا تھا مگر وہ اپنی مصروفیت کے سبب یہ ڈرامہ نہیں کر سکیں۔
دوسری جانب سجل علی نے مذاقاً کہا کہ ’اُنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیکوئل میں اس لیے کام کرنے سے انکار کیا تھا کیوں کہ عمران عباس اس سیزن میں نہیں تھے۔
واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ دیکھی جائیں گی جس کے ٹیزر ریلیز کئے جاچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے ٹریلرز اور ٹیزر کو بے حد سراہا گیا اور اب شائقین کو ڈرامے کے آن ائیر ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔