Baaghi TV

Category: شوبز

  • سوشانت سنگھ کے ڈریم پروجیکٹ کی شوٹنگ نے مداحوں کو سوگوار کردیا

    سوشانت سنگھ کے ڈریم پروجیکٹ کی شوٹنگ نے مداحوں کو سوگوار کردیا

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈریم پروجیکٹ’چندا ماما دور کے‘ کی شوٹنگ شروع ہونے پر مداح سوگوار ہو گئے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ سال جون میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے خودکشی سے قبل کئی فلمیں سائن کی تھیں جس میں سے ایک فلم ’چندا ماما دور کے‘ بھی تھی۔ اس فلم میں سوشانت کو خلاباز کا کردار ادا کرنا تھا لیکن یہ ڈریم پروجیکٹ اداکار کی زندگی میں شروع ہی نہ ہوسکا۔

    اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا ہے اور مداح ناخوش بھی ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس فلم کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس کیلئے سوشانت نے باقاعدہ طور پر ناسا سے تربیت بھی حاصل کی تھی دوسری جانب فلم کے ہدایتکار سنجے پورن سنگھ نے کہا کہ فلم میں سوشانت کی جگہ دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنا مشکل ہے تاہم فلم میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

  • ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر شوبز شخصیات کا ردعمل

    ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر شوبز شخصیات کا ردعمل

    گزشتہ رات پاکستان بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پوری ٹرانسمیشن، 22 ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں اور علاقوں میں تاریکی چھاگئی۔

    باغی ٹی وی : بجلی کی ترسیل کے نظام میں فریکوئنسی کے اچانک صفر ہونے سے ملک بھر میں رات گئے ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بتدریج بحالی کا کام جاری ہے تاہم اب بھی ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔

    اس موقع پر جہاں ملک بھر کے عوام نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور مزاحیہ ٹوئٹس اور میمز شئیر کیں وہیں شوبز شخصیات بھی اپنی رائے کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

    گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہماری تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی جبکہ گلوکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مذاق کے علاوہ اُمید کرتی ہوں کہ سب محفوظ ہوں۔


    مومنہ مستحسن کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ سب نے گھبرانا نہیں پی ٹی آئی اپ گریڈ ہو رہی ہے بہت جلد اس کا نیا ورژن آنے والا ہے جتنا جلد ممکن ہو سکا –


    اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے آئی فون کی بیٹری ختم ہورہی ہے۔بگ باس


    مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے ٹوئٹ کی کہ برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں جو اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے ہر ہسپتال میں اس دوران پاور سپلائی بیک اپ موجود ہو۔

     

    پاکستانیو: ٹینشن نہ لو بجلی بھی آ جائے گی مگر وہ نہیں آئے گا جو دوائی لینے لندن گیا تھا

     

    ملک اندھیروں میں‌ کیوں چلا گیا ،وزیر بجلی نے حقیقت بتادی

    کبھی سنسنی پھیلانے سے باز بھی رہا کریں:شہبازگل نے ہاتھ جوڑدیئے

    بجلی گئی نہیں لے جائی گئی:بلیک آوٹ مختلف قسم کے مفروضے

  • طلاق کے متعلق دیئے گئے بیان پر نوین وقار تنقید کی زد میں

    طلاق کے متعلق دیئے گئے بیان پر نوین وقار تنقید کی زد میں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقارکو حال ہی میں اہیک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

    شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔

    ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نوین وقار کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔

    نوین نے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    اداکارہ کے اس بیان پر فیس بک صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے


    تاہم چند صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی حمایت بھی کی گئی۔

    غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں نوین وقار

  • ڈرامےجو تنقید کے باوجود بے پناہ مقبول ہوئے

    ڈرامےجو تنقید کے باوجود بے پناہ مقبول ہوئے

    سال 2020 کے آغاز میں کورونا وائرس کی عالمی وبا، لاک ڈاؤنز کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری بھی خاصی متاثر ہوئی لیکن اس سال بھی کچھ ڈرامے شدید تنقید اور پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے باوجود ناظرین کے ذہنوں پر اپنا تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے-

    باغی ٹی وی :عموماً پاکستانی ڈراموں میں خواتین کو کمزور دل اور روتے ہوئے کردار ادا کرتے دکھایا جاتا رہا ہے لیکن اس سال ڈراموں میں خواتین کے منفی کردار پیش کرنے کا رجحان بھی نظر آیا جو تنازعات کا باعث بھی بنا اور ان پر ناظرین کی رائے منقسم ہوتی ہوئی بھی دکھائی دی کہ ایسے ڈرامے بننے چاہئیں یا نہیں۔

    2020 میں پی ٹی وی پر ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے دیریلیش ارطغرل کو بھی اردو ترجمہ کرکے پیش کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہوا کہ یہاں اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے نہیں بنائے جاتے۔ اور شوبز شخصیات بھی بٹی ہوئی نظر آئیں-

    ان سب چیلنجز کے باوجود اس مرتبہ بھی کچھ ایسے ڈرامے بنائے گئے جنہوں نے شائقین کی جانب سے شدید تنقید کے باوجوداپنی دلچسپ کہانی کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل کی اور اپنی ایک الگ جگہ بنائی۔

    ذیل میں 2020 کے ان پاکستانی ڈراموں کا ذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنے بلکہ اپنے ناظرین کی بھرپور انداز میں توجہ سمیٹی۔

    سال 2020 سب سے زیادہ مقبول ہونے والے ڈراموں میں ‘نند’ ڈرامے کا ذکر سب سے زیادہ رہا، جو ساس بہو کی لڑائی کے بجائے ایک جھگڑالو اور سازشی نند کی کہانی کے گرد گھومتا ہے۔

    یہ ڈراما نجی چینل اے آر وائے سے 4 اگست 2020 کو نشر ہونا شروع ہوا اور اب تک اسے نشر کیا جارہا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ اس ڈرامے کا ٹائٹل ولن پر مبنی ہے جبکہ عموماً ڈراموں کے نام ہیروئن یا ہیرو یا کہانی پر ہوتے ہیں۔

    ڈراما سیریل ‘نند’ میں اداکارہ فائزہ حسن نے گوہر کے کردار سے ایک ایسی نند کو پیش کیا جو حسد کی آگ میں جل کر اپنے ہی بھائی کی زندگی خراب کرتی ہے اور بھابھی رابی (منال خان) پر الزام لگا کر اسے طلاق دلوا دیتی ہے اور اس کے بعد وہ دوسری بھابھی کو طلاق دلوانے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

    تاہم بات یہاں تک نہیں رکتی بلکہ گوہر کی چالیں اس پر الٹی پڑجاتی ہیں اور اس کا شوہر ہی گوہر کی سابقہ بھابھی سے دوسری شادی کرلیتا ہے اور طلاق کے بعد گوہر کو ذہنی توازن کھوتے بھی دکھایا گیا۔

    یہ ڈراما ایک طرح سے خاندانی سازشوں پر مبنی ہے جس کا مرکزی کردار گوہر ہے لیکن نند میں کئی مقامات پر ناظرین کو ایسا لگا کہ ڈراما اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوا بلکہ اب مرکزی کردار گوہر کی اداکارہ بھی اچانک تبدیل ہوگئی ہیں جسے ناظرین نے کچھ زیادہ پسند نہیں کیا۔

    ‘نند’ کی کہانی ثمینہ اعجاز نے لکھی ہے، جس میں فائزہ حسن، منال خان، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ایاز سمو، ٹیپو شریف، سنبل انصاری، فضا حسن، مہوش قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں اور اب فائزہ حسن کے مرکزی کردار کو جویریہ سعود سے تبدیل کردیا گیا ہے لیکن اب بھی اس ڈرامے کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔

    جہاں اس ڈرامے کو اپنی کہانی کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا وہیں اسے بے پناہ مقبولیت بھی حاصل ہوئی-

    جلن: بہنوئی اور سالی کے درمیان عشق اور شادی کی کہانی کے گرد گھومنے والا ڈراما ‘جلن’ مداحوں کی توجہ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ بھی بنا۔

    اس ڈرامے کی کہانی ‘نشاء’ (منال خان) نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو دولت کی ہوس میں اپنی بہن کو طلاق دلوا کر اس کے شوہر اسفندیار (عماد عرفانی) سے شادی کرتی ہے جس کے غم میں اس کی اپنی بڑی بہن ‘میشا’ (اریبہ حبیب ) خودکشی کرلیتی ہے۔

    دولت کی چاہ میں اسفند یار سے شادی کے بعد بھی نشاء کو ناخوش اور پھر اپنے سابقہ منگیتر سے شادی کی کوشش کرتے دکھایا گیا۔

    ڈرامے کا انجام اسفندیار کی میشا کو دھوکا دینے کے غم میں موت اور نشا کے کار ایکسیڈنٹ میں جھلس کر عبرتناک تنہا زندگی گزارنے پر دکھایا گیا۔

    تاہم اس ڈرامے نے اپنی نشریات کے دوران کئی تنازعات کا سامنا کیا ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی مداحوں نے اس پر تنقید کی تھی، اس کی کہانی کی وجہ سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مواد پر وارننگ جاری کی اور بعدازاں ستمبر میں اس پر پابندی بھی لگادی تھی۔

    بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹانے کا حکم دیا گیا اور ڈرامے کی نشریات دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی پر شروعات میں صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی تھی لیکن جوں جوں ڈراما کلائمکس اور پھر نشاء کے انجام پر پہنچا اسے پذیرائی بھی ملی لیکن ناظرین کی کچھ تعداد ڈرامے کی کچھ اقساط میں بارہا نشاء کو تھپڑ پڑنے پر بھی جذباتی دکھائی دی کہ ایسا نہیں دکھانا چاہیے۔

    جلن کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی، یہ ڈراما 31 اقساط پر مشتمل تھا جسے رواں برس جون سے دسمبر کے درمیان پیش کیا گیا۔

    رازاُلفت: رومانوی ڈراما ‘رازِ اُلفت’ بھی ٹی وی ناظرین میں مقبول ہوا جس نے یہ پیغام دیا کہ ‘محبت’ اعتبار کرنے کا نام ہے۔

    ڈرامے میں یمنیٰ زیدی نے ‘مشک’ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور شہزاد شیخ نے ان کی محبت ‘ارتضیٰ’ جبکہ گوہر رشید ان کے شوہر ‘اسمٰعیل’ کے کردار جبکہ کومل عزیز خان ان کی دوست اور بعدازاں دھوکے باز دوست ‘صہبا’ کے کردار میں نظر آئیں۔

    راز الفت کی کہانی مشک کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتی ہے لیکن بعدازاں تعلیم کے حصول کے دوران وہ اپنی دوست صہا کے ماڈرن لائف اسٹائل سے متاثر ہوتی ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا کہ صہبا اور مشک دونوں ہی ارتضیٰ کو پسند کرتی ہیں اور ارتضیٰ مشک کی محبت میں مبتلا ہوتا ہے لیکن صہبا کی چال میں پھنس کر وہ مشک کی محبت کو ٹھکرا دیتا ہے جس کے بعد اس کی شادی اسمٰعیل سے ہوجاتی ہے۔

    تاہم ڈرامے کے اختتام پر صہبا کی حقیقت سامنے آنے پر ارتضیٰ، مشک کا منتظر ہوتا ہے لیکن وہ اسمٰعیل کا انتخاب کرتی ہے۔

    یہ ڈراما 38 اقساط پر مشتمل تھا اس کی کہانی ماہا ملک نے تحریر کی جسے اپریل سے دسمبر کے درمیان نشر کیا گیا۔

    یوں تو ڈراما بے حد پسند کیا گیا لیکن گوہر رشید کو یمنیٰ کا شوہر دکھانے پر ناظرین تنقیدی انداز میں یہ سوال کرتے بھی دکھائی دیئے کہ اکثر ڈراموں میں محبت میں ناکامی کا سامنا کرنے والی لڑکیوں کے شوہر کے طور پر انہیں کیوں چُنا جاتا ہے۔

    سال 2020 میں ڈراما ‘پیار کے صدقے’ نے ناظرین کے دل میں جگہ بنائی اور اس کے ہر کردار نے جاندار اداکاری اور زبردست کہانی کی وجہ سے داد سمیٹی۔

    4:’پیار کے صدقے’ میں بلال عباس نے احساس کمتری کا شکار لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جس کے سوتیلے باپ نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کی شخصیت کو مسخ کردیا تھا اور یمنی زیدی، اداکار کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں جو انتہائی خوبصورت لیکن تھوڑی بیوقوف تھی اور ان کا سوتیلا سسر ہی شادی کا خواہش مند ہوتا ہے اور بعدازاں اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔

    ڈرامے میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک دولت مند خاتون کا کردار ادا کیا جس نے بیوہ ہونے کے باعث خود سے کم عمر مرد (عمیر رانا) سے شادی کی جو اصل میں ان کی دولت کی وجہ سے شادی کرتا ہے، ڈرامے میں بلال عباس نے عتیقہ اوڈھو کے بیٹے اور صرحا اصغر نے بیٹی جبکہ یمنیٰ زیدی نے ان کی بہو کا کردار نبھایا۔

    اس ڈرامے کو بھی اس کی کہانی کی وجہ سے خاص طور پر اداکار عمیر رانا کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی اداکاری پر بین لگانے کا مطالبہ کیا گیا-

    اس ڈرامے کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی تھی اور اسے بیک وقت نجی چینل ہم ٹی وی اور پی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا۔

    تاہم ڈراما اختتام کو پہنچنے کے بعد پیمرا نے ‘سماجی اور مذہبی اقدار’ کی منافی مواد کی بنا پر اس کے نشرِ مکرر پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس ڈرامے کی کُل 30 اقساط تھیں جسے جنوری سے اگست 2020 کے درمیان نشر کیا گیا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ‘عشقیہ’ کو بھی جہاں تنقید کا سامنا رہا وہاں اسے مداحوں کی خوب پذیرائی حاصل کی۔

    ڈراما ‘عشقیہ’ کی کہانی دو بہنوں حمنہ (رمشہ خان) اور رومیسہ (ہانیہ عامر) کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    اس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنہ اور حمزہ (فیروز خان) یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن حمنہ اپنی والد کی خواہش کی خاطر عظیم (گوہر رشید) کے ساتھ نکاح کرلیتی ہے۔

    حمزہ کو حمنہ کا کسی اور سے شادی کرنا بے وفائی لگتا ہے اور وہ اس سے بدلے کے لیے رومیسہ سے شادی کرلیتا ہے ڈرامے میں رومیسہ کو ایک انتہائی چلبلے کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے تاہم سچائی سامنے آنے کے بعد رومیسہ، حمزہ سے خلع لیتی ہے اور وہ تنہا رہ جاتا ہے۔

    اس ڈرامے کی کہانی محسن علی شاہ نے تحریر کی ہے یہ ڈراما 28 اقساط پر مشتمل تھا جسے فروری سے اگست کے درمیان پیش کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ابتدائی 2 سے 3 اقساط میں ڈرامے کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اور شائقین کی جانب سے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن جب حمزہ نے رومیسہ سے شادی کی تو ڈرامے کی پسندیدگی کا گراف بھی بڑھتا دکھائی دیا تاہم ستمبر میں پیمرا نے غیراخلاقی مواد کی بنیاد پر اس کے نشر مکرر پر پابندی لگادی تھی۔

    رواں برس کمزور اور نازک اندام کرداروں کے بجائے خواتین کے مضبوط کرداروں، طبقاتی فرق، حسد اور ذہنی صحت کے اہم مسائل کو اجاگر کرنے والا ڈراما ‘ثبات’ بھی بہت مقبول ہوا۔

    ڈرامے میں سیمی راحیل کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے کردار میں دکھایا گیا جو مشکل وقت میں اپنے شوہر اور بیٹی کا سہارا بنتی ہیں اور لیلیٰ زبیری کو دولت مند خاندان کو جوڑے رکھنے کی کوششیں کرتا دکھایا گیا۔

    ثبات میں اداکارہ عنایہ کا مرکزی کردار جبکہ سارہ خان نے ان کی نند میرال کا منفی کردار ادا کیا جو اپنی بھابی سے شدید نفرت کرتی ہے اور نفسیاتی مسائل کا شکار بھی ہوتی ہے۔

    ڈرامے میں سارہ خان کے کردار اور اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا جو ان کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بھی بنا۔

    دوسری جانب ثبات میں ماورا حسین کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ہراسانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور میرال کی سازشوں کے باوجود اپنے سسرال اور میکے میں سرخرو ہوتی ہے۔

    اس ڈرامے کی کہانی کاشف انور تحریر کی جو 28 اقساط پر مشتمل تھا اور اسے مارچ سے اکتوبر کے درمیان نشر کیا گیا۔

    فیصل قریشی نے ‘مقدر’ ڈرامے میں ایک جاگیردار کا منفی کردار ادا کیا جس میں وہ مدیحہ امام کے مدمقابل دکھائی دیے۔

    ‘مقدر’ کی کہانی جاگیردار سیف الرحمٰن (فیصل قریشی) کو ایک آر جے رائمہ (مدیحہ امام) سے پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے جو پہلے سے ہی کسی اور کی منگیتر ہوتی ہے اور جلد ہی اس کی شادی اپنے ماموں زاد حارث (علی انصاری) سے ہونے والی ہوتی ہے۔

    لیکن سیف الرحمٰن، رائمہ کو اغوا کرکے اس سے زبردستی نکاح کرتا ہے اور اسے اپنی حویلی کی بی بی سرکار کا درجہ دیتا ہے۔

    تاہم ڈرامے کے اختتام میں سیف الرحمٰن کی پہلی بیوی فرخندہ (عائشہ گل) کی جانب سے رائمہ پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں فیصل قریشی کی موت اور اس کے بعد رائمہ کو اس سے محبت میں تنہا زندگی گزارتے دکھایا گیا۔

    ڈرامے کی مقبولیت کی وجہ بنیادی طور پر فیصل قریشی کی اداکاری بنی لیکن زبردستی نکاح اور آخر میں مرکزی کردار کی موت نے ناظرین کو مایوس بھی کیا۔

    اس ڈرامے کی کہانی اقبال بانو نے تحریر کی ہے جو 38 اقساط پر مشتمل تھا اور اسے فروری سے نومبر کے درمیان نشر کیا گیا۔
    ڈراما سیریل ‘دیوانگی’ نے بھی اپنی کہانی سے مقبولیت حاصل کی جس کی کہانی محبت اور انتقام کے گرد گھومتی ہے۔

    دیوانگی کی کہانی غربت کا شکار لڑکی نگین فیاض (حبہ بخاری) اور سلطان درانی (دانش تیمور) کے گرد گھومتی ہے، جو نگین کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے اور اس سے شادی کا خواہش مند ہوتا ہے لیکن شادی کے عین موقع پر نگین کے اغوا کے باعث دونوں کی شادی نہیں ہوپاتی جس کے پیچھے نرمین (زویا ناصر) کا ہاتھ ہوتا ہے۔

    ڈرامے میں نگین کو سلطان اور نرمین کی سازشوں اور ہارون (علی عباس) جیسے معاون ساتھی کا ساتھ پاتے دکھایا گیا ہے۔

    دیوانگی میں دکھایا گیا کہ نرمین کی سچائی سامنے کے آنے کے بعد سلطان کو نگین کی شادی شدہ زندگی خراب کرتے اور نگین کو دنیا کو سلطان کی حقیقت دکھاتے دکھایا گیا۔

    ڈرامے کا اختتام نگین کے ہاتھوں سلطان کی موت پر ہوا جو اسے گولی مار دیتی ہے اور اکثر ناظرین کی جانب سے نگین کے گولی مارنے کے سین کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، اس ڈارمے کی آخری قسط بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہی تھی۔

    یہ ڈراما 41 اقساط پر مشتمل تھا جس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی اور اسے دسمبر 2019 سے اگست 2020 کے دوران نشر کیا گیا۔


    ڈراما سیریل ‘مشک’ بہت زیادہ مقبول ہوا جو دیگر ڈراموں کے مقابلے میں یکسر منفرد کہانی اور اداکاری پر مبنی ہے۔

    ‘مشک’ ڈرامے کے چرچے اس کے نشر ہونے سے قبل ہی شروع ہوگئے تھے جس میں اداکارہ عروہ حسین نے 4 برس کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی اور ‘گُڈی’ کے کردار سے ان کی زبردست اداکاری اس ڈرامے کی جان ہے۔

    علاوہ ازیں اس ڈرامے کی کہانی اداکار عمران اشرف نے لکھی ہے جو بطور لکھاری ان کا دوسرا ڈراما ہے اور وہ اس میں آدم کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے ‘تعبیر’ ڈراما لکھا تھا لیکن مشک کی کہانی اور اس کے بول نے ان کی مقبولیت کو چار چاند لگادیے ہیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی ایک چھوٹے سے گاؤں کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں بڑی بڑی حویلیوں میں چلتی سازشوں، محبت، دھوکے اور زمینداروں کی حاکمیت دکھائی گئی۔

    مشک کی اب تک 17 اقساط نشر ہوچکی ہیں اور اس کا او ایس ٹی بھی بہت مقبول ہوا جس میں علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا علاوہ ازیں مشک کے کچھ ڈائیلاگز بھی کافی زیادہ مقبول ہوئے۔

  • وزن بڑھنے کا طعنہ دینے پر اشنا شاہ کا صارفین کو کرارا جواب

    وزن بڑھنے کا طعنہ دینے پر اشنا شاہ کا صارفین کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر پرپر صارفین نےجہاں ان کی خوبصورتی اور جسامت کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے انہیں دوبارہ وزن بڑھ جانے کا طعنہ بھی دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے اسپورٹس ڈریس میں شئیر کی گئیں تصاویر پر کئی صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا۔

    بعض مداحوں نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔

    اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیتے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔

    اداکارہ نے ایک خاتون مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ بطور اداکارہ بعض اوقات وہ اپنا وزن کردار کے مطابق بڑھا دیتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں کردار کے لیے اپنے جسمانی خدوخال ایک ایتھلیٹ کی طرح کرنے پڑتے ہیں۔

    اشنا شاہ کے لکھا کہ اب وہ پہلے کی طرح 21 سال کی لڑکی نہیں رہیں بلکہ اب وہ ایک خاتون بن چکی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ قدرتی طور پر ان کی پرکشش جسامت ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہر طرح کے کھانے بھی کھا رہی ہیں، تاہم وہ سماجی دباؤ میں آکر اپنا وزن کم نہیں کریں گی اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

    اشنا شاہ نے لکھا کہ وہ لوگوں اور معاشرے کی جانب سے خوبصورتی کے لیے بنائے گئے معیارات کے مطابق نہیں بلکہ اپنی پسند اور اپنے طے کیے گئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گی۔

    اشنیٰ شاہ نے لکھا کہ انہوں نے صحت مند جسامت اور خوبصورت کے لیے اپنے پیمانے خود ہی تیار کیے ہیں اور وہ ان پر چلتی رہیں گی، انہیں سماجی پیمانوں کی ضرورت نہیں۔

    اداکارہ نے دوبارہ گزشتہ روز 9 جنوری کو اسی لباس و انداز میں دوبارہ بھی تصاویر شیئر کیں-

    اداکارہ کی نئی تصاویر پر بھی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرکشش نظر آ رہی ہیں۔

    غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں نوین وقار

    بچوں کے استحصال اور انسانی اسمگلنگ پرمبنی ڈرامہ ‘دل نا امید تو نہیں’…

    سانحہ مچھ: شرمین عبید چنائے کی وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر شدید تنقید

    سرچ انجن گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا

  • معروف بھارتی کرکٹر ولن بن گئے

    معروف بھارتی کرکٹر ولن بن گئے

    بھارت کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلم نگری میں قدم رکھ لیا۔

    باغی ٹی وی : عرفان پٹھان کا شمار بھارت کے کامیاب باؤلر میں ہوتا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن لیگز میں وہ ایکشن میں ضرور نظر آتے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان پٹھان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
    https://twitter.com/taran_adarsh/status/1347778448740085760?s=20
    عرفان پٹھان کی فلم ’کوبرا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں وہ مقام فلم نگری کے سپراسٹار وکرم کے مدمقابل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

    عرفان اس فلم میں فرنچ انٹرپول آفیسر کا کردار ادا کریں گے مداحوں کی جانب سے ان کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    یہ فلم رواں برس موسم گرما میں ریلیز ہونا تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔

    کاسٹ اور کریو گذشتہ برس مارچ میں شوٹنگ کیلئے روس گیا ہوا تھا مگر وبا پھیلنے کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا تھا۔

  • ماضی میں کرن جوہر نے فرح خان سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    ماضی میں کرن جوہر نے فرح خان سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    1998 میں جب بالی وڈ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ریلیز کی گئی تھی تو اس وقت سے ہی بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر اور ہدایت کارہ فرح خان اچھے دوست ہیں۔

    باغی ٹی وی :فلم ساز فرح خان نے 9 جنوری کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ماضی میں وہ اپنے قریبی دوست کرن جوہر سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

    مگر کرن جوہر نے بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے فرح خان سے شادی سے انکار کیا۔

    ہندوستان ٹائمز نے فرح خان کی سالگرہ کے موقع پر رپورٹ میں بتایا کہ 2018 میں کرن جوہر اور فرح خان نے ‘یاروں کی بارات’ نامی شو میں مذکورہ انکشاف کیا تھا۔

    اگست 2018 میں نشر ہونے والے ‘یاروں کی بارات’ کے شو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ فرح خان مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں اور انہوں نے ایسا کرنے کی بہت کوشش کی تھی۔

    کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ جب وہ 1998 میں رومانوی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں موجود تھے فرح خان آدھی رات کے وقت تک میرے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرے کمرے میں بھوت آ گیا ہے اس لیے وہ ان کے پاس آگئیں۔

    دوسری جانب پروگرام میں فرح خان نے کرن جوہر کی جانب سے کیے گئے دعووں کو درست قرار دیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت کرن جوہر سے شادی کرنے کی خواہاں تھیں۔

    فرح خان کی جانب سے شادی کی بات کیے جانے پر کرن جوہر نے بتایا کہ دراصل انہوں نے کچھ تکنیکی خرابیوں کے باعث فرح سے شادی نہیں کی۔

    کرن جوہر نے بتایا کہ انہوں نے فرح خان کو بتایا کہ ٹی وی کا ٹاور بھی چلنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہو تو ٹی وی کو ہی بند کردینا چاہیے، اس لیے انہوں نے فرح خان سے شادی کرنے سے انکار کیا۔

    تاہم انہوں نے مذکورہ ذو معنی جملوں کی وضاحت نہیں کی اور اسی پروگرام میں فرح خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ اگر ان کے اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور ان کی دوستی ختم ہوئی تو وہ فلم ساز کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں گی۔

    فرح خان نے بتایا کہ اگر ان کی دوستی ٹوٹی تو وہ کرن جوہر سے متعلق افواہ پھیلائیں گی کہ ان کے ان سے رومانوی تعلقات رہے ہیں۔

    جس پر کرن جوہر نے ہنستے ہوئے بولا کہ فرح خان کی ایسی افواہوں پر کوئی یقین نہیں کرے گا، کیوں کہ جب رومانوی تعلقات کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو ایسی افواہوں میں دونوں افراد کے درمیان کچھ نہ کچھ ہوتا ہے اور لوگ فرح کی باتوں پر اس لیے یقین نہیں کریں گے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

    خیال رہے کہ 48 سالہ کرن جوہر غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں 2 بچے گود لے رکھے ہیں جبکہ 56 سالہ فرح خان نے 2004 میں خود سے کم عمر فلم ساز سریش کندر سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ فرح خان اور کرن جوہر کا شمار با لی وڈ کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے دونوں نے بالی وڈ کو درجنوں کامیاب اور سپرہٹ فلمیں دی ہیں-

    امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

  • فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    پاکستانی اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی :جلال آل دو دن قبل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکیدین سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ گزشتہ روز 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تھا لکھا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

    ساتھ انہوں نے لکھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہےآسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں

    انہوں نے #جمعہ مبارک # کشمیر# پاکستان #اسلام آباد نھی استعما ل کئے-

    جلال آل کی اس پوسٹ پر اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    جلال آل کی مذکورہ پوسٹ پر عمران عباس سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مداحوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

    جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔

    جلال آل کی جانب سے فیروز خان کی دعوت قبول کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار ملاقات کریں گے، تاہم دونوں کب تک ملیں گے یہ واضح نہیں ہے۔

    دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی ترک اداکار کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ اور تمام ترکش بہنوں اور بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ وقت ہماری قوموں کو مزید قریب لائے-

    عمران عباس کے جواب میں جال آل نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہم دو ریاستیں اور ایک قوم ہیں اور ہمارے ملک اور قومیں ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی رہیں گی انشاءاللہ –

    انہوں نے عمران عباس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی انہیں ترکی دیکھنے کے خواہشمند ہیں- ساتھ ہی انہوں نے ترکی اور پاکستان بھائی چارہ زندہ باد لکھا-

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

  • امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بگ بی امیتابھ بچن کو 45 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز ہیں۔

    امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 1 ہزار 7 سو 99 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

    اداکار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ معنی خیز پیغام بھی جاری کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں علاوہ مختلف تہواروں کی مبارکباد بھی انوکھے انداز میں دیتے ہیں اور بالی وڈ اداکار کے اس انداز کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 1969میں بالی وڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن کو اصل شہرت ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار والی فلم ’زنجیر‘ سے ملی۔ ’زنجیر‘ نے حددرجہ کامیابی حاصل کی اور یہیں سے امیتابھ بچن کا لازوال کیرئیر شروع ہوا۔

  • غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں  نوین وقار

    غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں نوین وقار

    ڈرامہ سیریل ’ ہمسفر تھا‘ اور ’بے وفا‘ کی اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران نوین وقارنے کہا کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔

    نوین وقار نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی تقریب میں جاتی ہوں تو آںٹیاں یہی سوال کرتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ اس سوال پر میں یہی سوچتی ہوں کہ کیوں یہ سوال بار بار مجھ سے کیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ میں عورت ہوں، بہت سے مرد بھی ہیں جوکہ غیر شادی شدہ ہیں لیکن اُن سے کوئی شادی کا سوال نہیں کرتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سب کو یہی جواب دیتی ہوں کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    نوین وقار نے یہ بھی کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی شخص کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے یا کسی وجہ سے تنہا ہے تو اس کے لیے اچھا وقت ہے کہ وہ اپنی خواہشات کی فہرست بنائے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نوین وقار 2012 میں اظفر علی کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم اُن کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور شادی کے محض تین سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔