Baaghi TV

Category: شوبز

  • تاپشی پنوں اورشلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھیں

    تاپشی پنوں اورشلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھیں

    با لی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں بھارتیوں کے ہاتھوں سوشل میڈیا پراپنا ہی مذاق بنوا بیٹھیں –

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز بھارت کا 72 واں یوم جمہوریہ تھا بالی وڈ اداکاروں نے خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیےلیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کوئی کام مجبوری میں یا صرف دکھاوے کے لیے کیا جائے تو ہمیشہ غلط ہی ہوتا ہے۔

    چند بھارتی فنکاروں نے بھی بھارت کے یوم جمہوریہ پر لوگوں کو صرف اسلیے مبارکباد دی کیونکہ شاید وہ دوسرے لوگوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے تھے اور خود کو ًحب وطن ثابت کرنے کی کوشش میں تنقید کا نشانہ بن گئے کیونکہ اگر انہیں دل سے بھارت کا خیال ہوتا تو اتنی بڑی غلطی نہ کرتے۔

    گزشتہ روز اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ پر 71 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اور سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ لیکن دوسروں کو فٹنس کا پارٹ پڑھانے والی اداکارہ شلپا شیٹھی تو تاپسی پنوں سے بھی آگے نکل گئیں۔

    انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے بجائے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور اس ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کے یوم جمہوریہ یا یوم آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں، بلکہ وہ تو دوسروں کی دیکھا دیکھی صرف ایک ٹوئٹ کرکے اپنی جان چھڑا رہی تھیں۔

    شلپا شیٹھی کی یہ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی غلطی درست کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ صحیح ٹوئٹ کی۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین انہیں کہاں چھوڑنے والے تھے۔ اداکارہ کی اتنی بڑی غلطی پر نہ صرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کا خوب مذاق بھی اڑایا گیا۔
    https://twitter.com/Beingrealbeing/status/1353953157475299328?s=20
    ایک صارف نے شلپا شیٹھی اور تاپسی پنوں دونوں پر طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہیں ہمارے با لی وڈ کے سوکالڈ اسٹارز۔ ایک 72 ویں یوم جمہوریہ کو 71 واں یوم جمہوریہ کہتی ہے۔ جب کہ دوسری یوم جمہوریہ پر یوم آزادی کی مبارکباد دیتی ہے۔ کون سا نشہ کیا ہے دونوں نے آج۔

    ایک صارف نے بالی وڈ اسٹارز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اداکار خود کو بہت ذہین سمجھتے ہیں حالانکہ ان کو بھارت کی کوئی تاریخ اور ضغرافیہ کے حوالے سے معلومات نہیں ہوتی بس اپنے اسٹارڈم کی وجہ سے بولتے ہیں-

  • پریانکا چوپڑا کا رنگ گورا کرنے والی کریم کی پروموشن پر تاسف کا اظہار

    پریانکا چوپڑا کا رنگ گورا کرنے والی کریم کی پروموشن پر تاسف کا اظہار

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی تصنیف (اَن فِنشڈ) جو ان کی یادداشتوں پر مبنی ہے شائع ہونے والی ہےاس کتاب میں انھوں نے متعدد ایسے عنوانات کا احاطہ کیا ہے جس پر ماضی میں انھوں نے کبھی کچھ نہیں کہا انہوں نے اپنی اس کتاب میں بہت زیادہ بات کیے بغیر اپنی بعض خامیوں کا اعتراف کیا ہے اور اس میں انہوں نے اپنے ایک عمل پر افسوس اور ناگواری کا اظہار بھی کیا جس میں انہوں نے رنگ گورا کرنے والی ایک کریم کی پروموشن کی تھی۔

    باغی ٹی وی : ایک فرانسیسی و برطانوی انٹرنیشنل ماہانہ جریدے میری چارلی کو ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے رنگ گورا کرنے والی کریم کی پروموشن کی وجوہات کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے تاسف کا اظہار کیا۔

    پریانکا کہنا تھا کہ جلد کو گورا کرنا جنوبی ایشیا میں ایک عام سی بات ہے اور اسکی یہاں بہت بڑی انڈسٹری ہے اور ہر کوئی ایسا کررہا ہے۔ حقیقت میں اسکی پروموشن کرنا ایک خاتون اداکارہ کے حوالے سے ایسا کچھ معیوب بھی نہیں لیکن مجھے اس پر افسوس ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے یہ اس وجہ سے بھی نا خوشگوار ہے کہ ایک کم عمر لڑکی کے طور پر میں بھی جلد کو گورا کرنے والا ٹالکم پاؤڈر کریم اپنے چہرے پر لگایا کرتی تھی اسکی وجہ یہ تھی کہ میں سمجھتی تھی کہ سانولی جلد میں خوبصورتی نہیں ہوتی۔

  • آمنہ الیاس کی بھرم کلچر کے خلاف ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

    آمنہ الیاس کی بھرم کلچر کے خلاف ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی کھل کر سماجی ی مسائل پر بات کرنے والی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے والے افراد کے رویوں پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےسما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر کار میں ’بھرم‘ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

    مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کی کار کا شیشہ بجا کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کو احترام سے بتاتے ہیں کہ انہوں نے ٹریفک سگنل توڑ کر قانون کو توڑا ہے اور ساتھ ہی اہلکار آمنہ الیاس سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس دکھائے جانے کے مطالبے پر اداکارہ انہیں ’بھرم‘ کے ساتھ بتاتی ہیں کہ ان کا نام آمنہ الیاس ہے۔

    جس پر ٹریفک اہلکار غصے میں آکر انہیں بولتے ہیں کہ وہ انہیں صرف ڈرائونگ لائسنس دکھائیں۔

    جس پر اداکارہ سہمے ہوئے انداز میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ تو صرف اہلکار کو اپنا نام بتانا چاہتی تھیں۔

    اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو ’بھرم کلچر‘ کو فروغ دینے والے افراد کے نام کرتی ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ دیگر شہروں میں ٹریفک پولیس کے ساتھ کیا ہوتا ہے تاہم انہیں لگتا ہے کہ خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے سے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ فیشن قانون کی خلاف ورزی کا سبب بھی بنتا ہے۔

    اداکارہ نے ٹریفک پولیس کا احترام کریں اور قانون کی حکمرانی جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے-

  • ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ویب سیریز ‘تانڈو’ کے فلم سازوں کی زبان کاٹنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بھارت میں عدم برداشت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اس کا اندازہ بھارتی فلموں و ویب سیریز پر شدت پسند حلقوں کے ردعمل سے لگایا جا سکتا ہے دہلی کی سیاست پر مبنی ہدایت کار علی عباس ظفر کی ویب سیریز ’تانڈو‘ 15 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، سنیل گروور سمیت بہت سے فن کاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ویب سیریز کی ریلیز کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا اور اپنا روائتی انداز اپناتے ہوئے فلم میکرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ شدت پسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے نہ صرف فلم سے بہت سے مناظر ہٹانے کا کہا بلکہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی عہدیدار نے ایمیزون پرائم ویب سیریز ‘تانڈو’ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے اور ممبئی میں کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کی دھمکی تھی دہلی میں بنائی گئی ویب سیریز ‘تانڈو’ فلم ساز علی عباس ظفر نے بنائی ہے جس میں کرداروں میں سیاسی اقتدار سے متعلق اسکیمز دکھائی گئی ہے۔

    اس سیاسی ڈراما ویب سیریز کو بی جے پی کے دیگر قانون سازوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا علاوہ ازیں ہدایت کار علی عباس ظفر، لکھاری گورو سولنکی، ایمیزون پرائم کی بھارتی مواد کی سربراہ اپرنا پوروہت اور تانڈو کے پروڈیوسر ہیمانشو کرشنا مہرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    بعدازاں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ہندو دیوتاؤں اور دیویوں کی تذلیل کے الزام کے بعد اس کے فلم سازوں نے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

    ایمیزون پرائم کے فلم سازوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فکشن تھا جس میں کسی عمل، شخص یا واقعات سے مشابہت خالصتاً اتفاقی تھی، انہوں نے ناظرین کو ناراض کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘عملے اور کاسٹ کا مقصد کسی فرد، ذات، برادری، نسل، مذہب یا مذہبی عقائد کو مجروح کرنا یا تذلیل یا کسی ادارے، سیاسی جماعت یا شخص، زندہ یا مردہ کو اشتعال دلانا نہیں تھا’۔

    معافی مانگنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندو باز نہ آئے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے سربراہ اجے سینگر نے کیا کہا کہ ‘ویب سیریز میں ہندو دیوی اور دیوتاؤں کی تذلیل کرنے والوں کی زبان کاٹنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

    اجے سینگر نے کہا کہ تانڈو کے فلم سازوں نے معافی مانگی لیکن یہ کافی نہیں اور اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون پرائم کی اس ویب سیریز م

    یں مرکزی اداکار ادا کرنے والے سیف علی خان کو تنقید کے بعد اضافی سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے۔

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے…

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس…

  • اطالوی اداکارہ و ہدایتکارہ کا فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے ڈائریکٹر پر ریپ کا الزام

    اطالوی اداکارہ و ہدایتکارہ کا فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے ڈائریکٹر پر ریپ کا الزام

    اطالوی اداکارہ ایشیا ارجینٹو نے معروف ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے ڈائریکٹر راب کوہن پر ریپ کا الزام عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا ارجینٹو نے اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہن نے انہیں نشہ آور چیز پلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں، اس کے بعد جب صبح کے اوقات میں ہوش آیا تو وہ برہنہ حالت میں تھیں۔

    خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات پر ہمیشہ ہی آواز بلند کرنے والی اداکارہ و ہدایتکارہ ایشیا ارجینٹو نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ڈائریکٹر راب کوہن کی ایکشن فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    دوسری جانب ایشیا ارجینٹو کے الزامات پر راب کوہن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اداکارہ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ راب کوہن نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور راب کوہن نے اداکارہ کے ساتھ کام کیا اور دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق تھا اور ہدایتکار انھیں اپنا اچھا دوست بھی سمجھتے ہیں۔

  • جیکولین فرنینڈس بھی ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    جیکولین فرنینڈس بھی ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    بھارتی اداکارہ جیکولن فرنینڈس بھی ہالی وڈ فلم میں نظر آئیں گی وہ خواتین کے لیے بنائی جانے والی فلم میں کام کریں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہالی وڈ میں نظر آئیں گی اس فلم کا نام ممکنہ طور پر ’خواتین کی کہانیاں‘ ہوگا جو 6 حصوں پر مشتمل ہے۔

    اس فلم کی کاسٹ میں بھی خواتین ہوں گی جبکہ ان کی ہدایتکار بھی خواتین ہی ہوں گی۔

    مذکورہ فلم کے ایک حصے کا نام ’شیئرنگ اے رائیڈ‘ ہوگا جسے لینا یادیو ڈائریکٹ کریں گی جبکہ اس میں جیکولین فرنینڈس نیپالی خواجہ سرا ماڈل انجلی لاما کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی مذکورہ فلم اٹلی، انڈیا اور امریکا میں بھی فلمائی جائے گی۔

  • سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سال 2020 کا بہترین شوہر کون ہے؟

    سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سال 2020 کا بہترین شوہر کون ہے؟

    2020 کے آغاز کے ساتھ ہی عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستاروں نے سادگی کے ساتھ خاموشی سے شادی کر لی۔

    باغی ٹی وی : وبا کے دوران شادی کرنے والے جوڑوں میں آغا علی اور حنا الطاف، نمرہ خان، ثناء جاوید اور عمیر جیسوال، سجل علی اور احد رضا میر، ماڈل و اداکارہ نتاشا علی، نامور گلوکار ہارون، اداکارہ فریال محمود، سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، اداکار دانیال راحیل اور گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان سر فہرست ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں گلوکار فلک شبیر کو اُن کے مداحوں اور انسٹا گرام صارفین کی جانب سے سال 2020ء کا بہترین شوہر قرار دیا جا رہا ہے۔

    مداحوں کی جانب سے اس وائرل پوسٹ پر سارہ خان اور فلک شبیر کے لیے ڈھیروں تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلک شبیر ایک بہترین شوہر ثابت ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلک شبیر سارہ خان کو آئے دن پھول اور تحائف دیتے رہتے ہیں جنہیں وصول کرنے پر سارہ خان کافی خوش نظر آ تی ہیں۔

  • صرف خوبصورت ہی نہیں باصلاحیت بھی ہوں    سنی لیونی

    صرف خوبصورت ہی نہیں باصلاحیت بھی ہوں سنی لیونی

    بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ میرے پاس اور بھی صلاحیتیں ہیں –

    باغی ٹی وی : سنی لیونی کاشمار بالی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے سنی لیونی نے بالی وڈ میں رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 5 کے ذریعے انٹری دی تھی اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے راتوں رات بگ باس کی مقبول ترین کھلاڑی اورعوام کی پسندیدہ شخصیت بن گئی تھیں۔

    بگ باس کے بعد وہ بالی وڈ کی کئی فلموں میں نظر آئیں – تاہم سنی لیونی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس خوبصورتی کے علاوہ ٹیلنٹ بھی ہے۔

    گزشتہ روز اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ فٹبال کو بڑی مہارت سے اپنے پیروں اور سر پر اچھالتی ہوئی نظر آرہی ہیں اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’صرف ایک خوبصورت چہرہ نہیں میرے پاس اور بھی صلاحیتیں ہیں۔‘

    واضح رہے کہ 39 سالہ اداکارہ سنی لیونی کا اصل نام کرن جیت کور ہے اور وہ کینیڈا میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ کینیڈا میں ہی ان کی پرورش ہوئی۔ بعد ازاں وہ نوعمری میں امریکا چلی گئیں۔

  • بچپن سے ہی کسی ہیرو کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش تھی  عائزہ خان

    بچپن سے ہی کسی ہیرو کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش تھی عائزہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل ان کی خواہش تھی کہ وہ کسی ہیرو کے ساتھ شادی کریں گی تاہم ایسا ہی ہوا-

    باغی ٹی وی :اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ اداکار احسن خان کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے نہ صرف شوبز کی دنیا سے متعلق باتیں کیں بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

    پروگرام میں عائزہ خان اور دانش تیمور نے اعتراف کیا کہ دونوں کبھی ایک دوسرے کو کسی طرح کے ڈرامے یا فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہتے۔

    دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں آج تک عائزہ خان نے کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں کسی ہیروئن کے ساتھ رومانس کرنے سے نہیں روکا۔

    ساتھ ہی عائزہ خان نے بھی بتایا کہ انہیں دائش تیمور نے آج تک کسی ڈرامے میں کام کرنے سے نہیں روکا، البتہ وہ ان سے تجویز مانگتی ہیں کہ وہ فلاں منصوبے میں کام کریں یا نہ کریں؟

    عائزہ خان نے بتایا کہ انہیں شوہر کی جانب سے فلموں یا ڈراموں میں ہیروئنز کے ساتھ رومانس کرنے پر کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

    عائزہ خان نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی تو بچپن میں ہی خواہش تھی کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں جس پر دنیا کی ساری لڑکیاں مرتی ہیں اور وہ لڑکا ان پر مرتا ہو۔

    عائزہ خان کے مطابق ان کی خواہش پوری ہوگئی اور انہوں نے جیسا سوچا تھا کہ وہ کسی ہیرو کے ساتھ شادی کریں گی، ایسا ہی ہوا۔

    عائزہ خان نے اپنی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شادی سے قبل 6 سال تک دانش تیمور کے ساتھ تعلقات رہے تھے تاہم ان دونوں میں حقیقی اور گہرا پیار شادی کے بعد ہی ہوا۔

    پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

    اداکار نے بتایاکہ جن دنوں ان کی منگنی ٹوٹی تھی، ان دنوں وہ کام کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور وہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے عائزہ خان کا فون نمبر ’سمرن ٹیلی نار‘ کے نام سے محفوظ کیا تھا۔

    دانش تیمور کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی منگنی ٹوٹ چکی تھی تاہم وہ عائزہ کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا چاہتے تھے، اسی وجہ سے ان کا نمبر گھر والوں کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے دوسرے نام سے محفوظ کیا تھا۔

    دانش تیمور نے بتایا کہ بعد ازاں ایک شوبز شخصیت کے تعاون سے ان کے درمیان دوبارہ تعلقات استوار ہوئے اور 6 سال قبل انہوں نے شادی کرلی۔

    شادی کے حوالے سے عائزہ خان نے بتایا کہ جب ان کے اور دانش تیمور کے درمیان تعلقات تھے تو ایک دن دانش نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ صرف ان کی رضامندی جاننا چاہتے ہیں۔

    عائزہ خان کے مطابق انہیں شادی کی پیش کش کرنے سے قبل دانش تیمور نے ان کی والدہ سے شادی کی بات طے کرلی تھی مگر اس کا علم انہیں نہیں تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ اپنے بچوں کو سنبھالنا مشکل نہیں ہوتا بندہ دو لگا بھی دیتا ہے بلکہ دوسروں (ساس) کے بچے کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔

    پروگرام میں دانش تیمور نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے نکاح کرنے کے بعد ان دونوں کے درمیان محبت بڑھی اور شادی کے بعد کی محبت کا سکون وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

    خیال رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی حورین کی پیدائش 2015 میں جبکہ بیٹے ریان کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی اور دونوں کا شمار شوبز کی کامیاب اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے-

  • ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

    ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

    ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو اور نوجوانوں کی جان لے لی نہر میں ڈوب گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے۔لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران طویل جدوجہد کے بعد بالآخر دونوں لاشیں نکال لی گئیں۔

    ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور ساجد کے ناموں سے ہوئی جو کہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے رہائشی تھے اور اس علاقے میں کسی عزیز کے گھر ملنے کیلئے آئے تھے۔

    واقعہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوان نہر کنارے ویڈیو بنا رہے تھے جو کہ توازن بگڑنے پر نہر میں جا گرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ویو پر ویڈیو بناتے ہوئے پتھر لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔ جبکہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 18 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حمزہ نامی نوجوان راولپنڈی کے نورانی محلے کا رہائشی تھا اور وہ ویڈیو بنانے کے لیے شاہ خالد کالونی پہنچا تھا۔ پٹری کے پاس پہنچنے کے بعد نوجوان نے جب ہزارہ ایکسپریس نامی ٹرین کو دور سے آتا ہوا دیکھا ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی اور اسی دوران حادثہ پیش آگیا۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد افراد ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے خطر ناک اسٹنٹ کرتے ہوئے مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔