Baaghi TV

Category: شوبز

  • عوام کے شدید ردعمل کے بعد کینولی کیفے نے گھٹنے ٹیک دیئے

    عوام کے شدید ردعمل کے بعد کینولی کیفے نے گھٹنے ٹیک دیئے

    گزشتہ دنوں سے تنقید کا نشانہ بننے والے ” کینولی کیفے ” نے اپنے مونوگرام کو اردو میں تبدیل کرکے قومی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسلام آباد کے ایک نجی ریستوران کی خواتین مالکان کو اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اُڑاتے دیکھا جاسکتا تھا وائرل ویڈیو میں خواتین جو خود کو کیفے کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔

    بعدازں ریستوران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ’ہلکی پھلکی گفتگو‘ کو لوگوں کی جانب سے غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا تو وہیں شوبز فنکاروں اور کھلاڑیوں نے خواتین کے اس رویے پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، سوشل میڈیا سے نکل کر یہ احتجاج کیفے کے سامنے پہنچ گیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ہوٹل کے سامنے اردو اور پنجابی کا مشاعرہ منعقد کروایا گیا۔

    تاہم شدید ردعمل کے بعد کینولی کیفے کی انتظامیہ نے لوگوپر اپنے نام کو جو پہلے انگریزی میں تھا اردو میں تبدیل کردیا ہے جس سے یہ پیغام دیئے جانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیفے انتظامیہ قومی زبان کے بجائےانگریزی زبان کو دی جانے والی حد درجہ اہمیت پر نادم ہے اور قومی زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے لوگو کو اردو میں تبدیل کررہی ہے۔

    ہم نے ہی انگریزی کو کُول اور اردو کو جہالت بنا دیا ہے یاسر حسین

    اپنی زبان کی اہمیت پٹھان بھائیوں سے سیکھیں یاسر حسین کا سوشل میڈیا صارف کو جواب

    #BoycottCannoli ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

  • معروف بھارتی ٹی وی کا ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

    معروف بھارتی ٹی وی کا ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شو ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مشہور کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں،-

    ’کپل شرما شو‘ صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں ’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’کپل شرما شو‘ کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو ’کپل شرما شو‘ ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔

    تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شو کے میزبان کپل شرما کا نیٹ فلیکس سے معاہدہ ہونے کے بعد اب یہ شو نہیں آن ایئر ہوگا۔

    رپورٹس میں اس بات کا یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کپل شرما کے نیٹ فلیکس معاہدے کے اختتام پر یہ شو دوبارہ آن ایئر ہوجائے گا جبکہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

    ’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

  • اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

    اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے اور معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :ڈراما سیریل ’فطرت‘، ’گھسی پٹی محبت‘ اور’مہرپوش‘ جیسے ڈراموں کے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علی عباس پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔

    علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشمل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

    علی عباس کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں نیلم منیر،ندا یاسر، یاسر نواز،ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، صحیفہ جبار،امیر گیلانی و دیگر شامل ہیں۔

  • اپنی زبان کی اہمیت پٹھان بھائیوں سے سیکھیں   یاسر حسین کا سوشل میڈیا صارف کو جواب

    اپنی زبان کی اہمیت پٹھان بھائیوں سے سیکھیں یاسر حسین کا سوشل میڈیا صارف کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اپنی زبان کی اہمیت کیا ہوتی ہے تو پٹھان بھائیوں سے یہ بات سیکھیں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسلام آباد کے ایک نجی ریستوران کی خواتین مالکان کو اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اُڑاتے دیکھا جاسکتا تھا۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا تو وہیں شوبز فنکاروں نے خواتین کے اس رویے پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جن میں یاسر حسین بھی شامل ہیں-

    یاسر حسین نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی تھیجس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں ہوٹل مالکان نے اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا اور مزے کی بات یہ کہ ساری دنیا میں موجود لوگوں نے مجھ سمیت انگریزی میں ہی آواز اُٹھائی۔

    یاسر حسین نے کہا تھا کہ کسی نے یہ سوچا کہ اس مینجر کو انگریزی بولنے کی ضرورت کیوں پڑی، یہ کامپلیکس معاشرے میں آیا کہاں سے؟-

    اداکار نے لکھا تھا کہ شرم کا مقام ہے کہ ہم نے ہی انگلش کو کُول یعنی اچھا اور انگریزی کو جہالت بنا دیا ہے۔


    یاسر حسین نے ایک اسکرین شارٹ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا جس میں ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ ہوٹل منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی خواتین غلط تھیں لیکن اس کے بعد سے یہ کہا جا رہا ہے کہ انگریزی کو صرف ایک زبان کے طور پر محدود رکھا جائے کیوں کہ اُردو ہی ہماری اصل زبان ہے۔

    خاتون نے یہ بھی کہا کہ انگریزی زبان ہماری تعلیم کا حصہ ہے ہمیں اسے نظر انداز کرنے کے بجائے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے باہر کوئی بھی اردو زبان نہیں سمجھتا انگریزی زبان کوئی راکٹ سائنس نہیں اور نہ ہی یہ کسی کو نقصان پہنچاتی ہے ہمیں دوسرے لوگوں سے رابطے کے لیے یہ زبان سیکھنی چاہیے۔

    خاتون کی بات پر یاسر حسین بھی خاموش نہ رہے انہوں نے بھی حاضر دماغی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو چین، روس، اسپین یا یورپ کے بارے میں کچھ علم ہے؟ یہاں کے لوگ انگریزی نہیں بولتے، اس لیے اپنی زبان پر فخر کریں پروین باجی۔

    یاسر حسین نے اسکرین شارٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ زیادہ دور نہ جائیں اپنی زبان کی اہمیت کیا ہوتی ہے یہ بات پٹھان بھائی سکھا دیں گے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔

    بعدازں ریستوران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ’ہلکی پھلکی گفتگو‘ کو لوگوں کی جانب سے غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے۔

    ہم نے ہی انگریزی کو کُول اور اردو کو جہالت بنا دیا ہے یاسر حسین

  • حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی ریلیز ہوتے ہی مقبول، یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

    حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی ریلیز ہوتے ہی مقبول، یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اداکاری کے بعد کیرئیر کی پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گئی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو ریلیز کیا گیا ہے جسے صرف ایک دن میں ہی 1 ملین سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔

    حدیقہ کیانی کی اس خوبصورت قوالی کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے، ویڈیو کی ہدایات عبداللہ حارث نے دی ہیں اور اس قوالی کو پروڈیوس کرنے والے میاں یوسف صلاح الدین ہیں۔

    قوالی ریلیز کرنے کے بعد حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی پہلی قوالی کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

    گلوکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ماہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو چند گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کی دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    حدیقہ کیانی نے کہا کہ طبلہ ماسٹر نے خود اس قوالی کو تحریر کیا ہے اور اس قوالی کے اندر اسلوب کی خوبصورتی کو بھی شامل کیا ہے۔

    آخر میں گلوکارہ نے اپنے قوالی کو ملنے والی مقبولیت پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    حدیقہ کیانی نے 3 گھنٹے قبل شئیر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جکہ 9 گھنٹے قبل شئیر کی گئی ان کی قوالی کو 1 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور یو ٹیوب پر بھی نمبر ون ٹرینڈنگ پر ہے-

    حدیقہ کیانی نے مداحوں کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس قوالی کے جاری ہونے کے بعد سے آپ سب اپنی پوری ٹیم کو جو محبت بھیج رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔

    یاد رہے کہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اداکاری کی دنای میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں رواں ماہ ہی حدیقہ کیانی نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے، اُن کا پہلا ڈرامہ ’رقیب سے‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

  • خواہش ہے کہ ایسی خواتین کے لیے کہانیاں بناؤں جن کی عمریں 30 سال سے بڑھ جاتی ہیں  ثروت گیلانی

    خواہش ہے کہ ایسی خواتین کے لیے کہانیاں بناؤں جن کی عمریں 30 سال سے بڑھ جاتی ہیں ثروت گیلانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے کہ ہر بار لڑکا ہی لڑکی سے محبت کا اظہار کرے انہیں کھانے کی دعوت دے گا اور وہی تعریف کرے گا لڑکیوں کو بھی یہ سب کام کرنے چاہیے-

    باغی ٹی وی : میرا سیٹھی کے ویب شو میں انٹر ویو کے دوران ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خواتین ایک طرح سے مریخ پر چلی جاتی ہیں کیوں کہ انہیں ہیروئن کا کردار ہی نہیں دیا جاتا۔

    ثروت گیلانی نے شکوہ کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 30 سال بعد لڑکیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسی ہی خواتین کے لیے کہانیاں بنائیں، جن کی عمریں 30 سال سے بڑھ جاتی ہیں۔

    اداکارہ نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی بار ایسے کرداروں کی پیش کش کی گئی جن میں انہیں کسی دیور یا جیٹھ کے ساتھ عشق کرنا تھا تاہم انہوں نے ایسے کرداروں کو جان بوجھ کر ادا کرنے سے انکار کیا۔

    ثروت گیلانی کے مطابق ایسے موضوعات کے بجائے وہ ایسی خواتین کی کہانیاں سامنے لانا چاہتی ہیں، جن کی معاشرے میں مثالیں دی جاتی ہیں۔

    انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں عام طور پر 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کے مسائل کو سامنے نہیں لایا جاتا جب کہ ایسی عمر کی خواتین کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں۔

    ثروت گیلانی کے مطابق ایسی خواتین کے مسائل اس وقت ہی اسکرین پر آئیں گے جب مواد لکھنے یا بنانے والی کوئی خاتون ہو گی اور اسی لیے وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مشورہ دیتی ہیں کہ وہ بھی اس فیلڈ میں آئیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں تجسس سے بھرپور ڈرامے اور فلمیں بہت پسند ہیں جب کہ انہیں ہارر فلمیں بھی بہت اچھی لگتی ہیں، کیوںکہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ مجرم افراد کے ذہن میں کیسے خیالات چلتے رہتے ہیں۔

    ثروت گیلانی نے انٹر ویو کے دوران کہا کہ ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے کہ ہر بار لڑکا ہی لڑکی سے محبت کا اظہار کرے، انہیں کھانے کی دعوت دے گا اور وہی تعریف کرے گا۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ لڑکیوں کو بھی یہ سب کام کرنے چاہیے ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد آج تک وہ ضرور روز ایک کام ایسا کرتی ہیں جن سے ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نے شادی شدہ خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں شوہروں کے نخرے اٹھانے اور برادشت کرنے چاہیے، کیوں کہ اس سے شوہر، اپنی اہلیہ کے ارد گرد رہتے ہیں۔

    ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون بیوی ہوکر بھی شوہر کے لاڈ نہیں اٹھائیں گی تو پھر باہر نخرے اٹھانے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے فیمنزم کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ اگرچہ وہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں مگر وہ خود کو فیمنسٹ قرار نہیں دیتیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ فیمنزم کے مطلب کو معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے میں مرد حضرات کا بھی کردار ہے اور بہت سارے مرد حضرات، خواتین سے بھی زیادہ فیمنسٹ ہوتے ہیں۔

    آج بھی چینل اور پروڈکشن ہاؤس خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں صبورعلی

    ہم نے ہی انگریزی کو کُول اور اردو کو جہالت بنا دیا ہے یاسر حسین

  • سجل علی کے بعد احد رضا میر بھی انٹر نیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے؟

    سجل علی کے بعد احد رضا میر بھی انٹر نیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور وہ جلد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گوکڈ اسمتھ کی فلم میں نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی :اب حال ہی میں معروف ویب شو ‘واٹس دی 411’ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اداکارہ سجل علی بعد اب ان کے شوہر احد رضا میر بھی جلد ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

    شو کے میزبان مومن منشی نے کہا کہ ہمارے ذرائع کی مانیں تو اب احد رضا میر بھی ایک انٹرنیشل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے جو کہ بس ابھی سائن کرنا باقی ہے۔

    تاہم انٹرنیشنل پروجیکٹ کے حوالے سے اداکار احد رضا میر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اداکار احد رضا میر کو برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر ‘ہیملٹ’ اے گھوسٹ اسٹوری میں شاندار اداکاری پر بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم بعد ازاں انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر مقامی شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا تھا-

    خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘‘ کے ذریعے ہالی وڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔

    جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘ کی دیگر کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم کی کہانی خود جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے اور فلم کی کہانی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کہانی جمائمہ اور عمران خان کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

    فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں…

    سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد

     

  • معروف بھارتی اداکارہ جے شری رمیا کی رہائش گاہ سے لاش برآمد

    معروف بھارتی اداکارہ جے شری رمیا کی رہائش گاہ سے لاش برآمد

    کنڑ سنیما کی مشہور اداکارہ اوربھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کنڑ کی سابق کنٹیسٹنٹ جےشری رمیا (Jayashree Ramaiah) آج اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنڑ سنیما کی مشہور اداکارہ اور بگ باس کنڑ کی سابق کنٹیسٹنٹ جےشری رمیا (Jayashree Ramaiah) آج اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ان کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی جے شری رمیا گزشتہ کافی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ بنگلورو کے سندھیا کرن آشرم میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

    واضح رہے کہ جے شری رمیا (Jayashree Ramaiah) بگ باس سیزن 3 کا حصہ تھیں۔

  • ہزاروں دلوں کی دھڑکن اہم شخصیت کا اعلان ’تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا‘

    ہزاروں دلوں کی دھڑکن اہم شخصیت کا اعلان ’تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا‘

    لاہور:ہزاروں دلوں کی دھڑکن اہم شخصیت کا اعلان ’تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا‘،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیت ہزاروں دلوں کی دھڑکن اور باکمال گلوکار ، اداکار اور میوزک کمپوزر ہارون شاہد نے کہا کہ اگر سیاست میں آیا تو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا۔

    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک سے بہت زیادہ محبت ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اداکار بھی بنوں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک سے بچپن سے ہی بہت زیادہ لگاؤ ہے، میرا ذاتی خیال ہے کہ ڈرامے میں میوزک زیادہ ہونا چاہیے۔

    ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ’میں عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں، اگر کبھی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو تحریک انصاف میں ہی شمولیت اختیار کروں گا‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ’سیاست کرنے کا دل چاہتا ہے، ہم جیسے لوگوں کی وجہ سے آج صورت حال یہ ہے، آج جسے سلیکٹڈ کہا جارہا ہے، میں نے ہی اُسے سلیکٹ کیا۔ (ووٹ عمران خان کو دیا)۔

  • 50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

    50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون لینا علی نے پاکستان کے عالمی شہرت گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا-

    باغی ٹی وی : علی ظفر کے خلاف دعویٰ خاتون لینا غنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا گیا تھا کہ علی ظفر نے پہلی مرتبہ 2014 لندن میں پاکستانی فیشن شو کے دوران ہراساں کیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ علی ظفر نے جون 2014 میں دو مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا، علی ظفر کا 20 دسمبر 2020 کا ری ٹوئٹ اور 22 دسمبر کا ٹوئٹ جھوٹ پر مبنی ہے لہٰذا علی ظفر کے ان ٹوئٹس کو بد نیتی پر مبنی قرار دیا جائے۔

    دونوں ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ علی ظفر کے خلاف مہم میں لینا غنی کا ہاتھ ہے، دونوں ٹوئٹس لینا غنی کی ساکھ نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ علی ظفر کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن، ٹی وی چینلز پر مواد اور خبریں چھپوانے سے روکا جائے کیونکہ ایسے مواداورخبروں سے انہیں نیچے دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    تاہم اب سندھ ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی ہے-

    گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    درخواست گزار لینا علی کی وکیل نے کہا کہ علی ظفر کو اس طرح کے ٹوئٹ کرنے سے روکا جائے، علی ظفر اس طرح کے ٹوئٹس نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو درخواست واپس لے لیں گے۔

    علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا ہم نے اس طرح کا کوئی ٹوئٹ کیا ہی نہیں، درخواست کا جائزہ لے کر جواب دیں گے، مارچ کی کوئی تاریخ دی جائے تاکہ جواب جمع کروائیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ 15 فروری تک کی مہلت دے رہے ہیں، جواب جمع کروائیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ جواب جمع نہ کرایا تو آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو سن کر حکم امتناع جاری کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور کے ذریعے علی ظفر کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کئے تھے-

    خیال رہے کہ 19 مارچ 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گلوکارہ میشا شفیع نے بھی 2019 میں علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ