Baaghi TV

Category: شوبز

  • مجھے لگتا ہے میں اور شاہ رخ خان ایک جیسا سوچتے ہیں   حریم فاروق

    مجھے لگتا ہے میں اور شاہ رخ خان ایک جیسا سوچتے ہیں حریم فاروق

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں کگتا ہے کہ وہ اور بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان ایک جیسا سوچتے ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار اور کنگ خان شاہ رخ خان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسنوکر کھیلتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی ۔

    اس تصویر میں ’پنک بال‘ بھی نظر آرہی ہے جب کہ پوسٹ کی گئی تصویر میں شاہ رخ نے لکھا کہ ’جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی-

    میڈیا رپورٹس میں قیاس آرائیاں ہیں کہ تصویر میں نظرآتے لمبے بال بھی شاہ رخ نے نئی آنے والی فلم پٹھان کے لیے بڑھائے ہیں۔

    تاہم شاہ رخ خان کی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعدپاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورت تصویر کنگ خان کے کیپشن کے ساتھ ہی شیئر کی۔

    تصویر میں اداکارہ حریم فاروق گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے ہوئے ہیں اور تصویر کا کیپشن بھی یہی ہے کہ جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی۔

    تصویر پر ایک مداح کی جانب سے جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے شاہ رخ خان کا کیپشن کاپی کیا ہے تو حریم فاروق نے جواب دیا کہ اندازہ نہیں ،حریم نے مزید لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک جیسا سوچتے ہیں۔

    حریم کے جواب پر صارف نے مزید تبصرہ لکھتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آپ ایک سپر اسٹار کی طرح سوچتی ہیں۔

  • منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

    منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

    با لی وڈادکارہ کنگنا رناوت کی کامیاب تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو ریلیز ہوئے آج دو سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی :فلم منی کارنیکا میں کنگنا نہ صرف ہندوستان کی جنگجو خاتون ’جھانسی کی رانی‘ کا کردار ادا کیا تھا بلکہ اس فلم میں اداکارہ نے شریک ہدایتکار کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔

    فلم ریلیز کے ساتھ بہت سے ریکارڈز بنانے میں کامیاب رہی جبکہ فلم کے دوسال مکمل ہونے پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر کے ہمراہ ٹویٹ کی گئی۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1353585336174186496?s=20
    تصاویر میں سے ایک پر کنگنا رناوت کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں کنگنا کے ماتھے پر ٹانکوں کے نشان واضح ہیں۔

    کنگنا نے ٹوئٹ کی کہ اس فلم نے میری ہڈیوں کو توڑ دیا ، 20 ٹانکے اور دو فریکچرز نے بھی بہت سے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    کنگنا نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہفتے بھر اور ایک دن میں سب سے زیادہ کمانے والی، خواتین پر بنائی جانے والی فلموں میں بلاک بسٹر فلموں میں تیسرے نمبر اور جاپان میں سب سے کامیاب بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے۔

    اداکارہ نے ٹوئٹ میں دوسال منی کارنیکا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ فلم منی کارنیکا کنگنا کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی کسی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کا ریکارڈ حاصل کیا تھا جب کہ فلم ابتدائی تین ہفتوں میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی تھی۔

  • نعمان اعجاز کو بچپن کی یاد ستانے لگی

    نعمان اعجاز کو بچپن کی یاد ستانے لگی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کو اپنے بچپن کے خوبصورت دن یاد آنے لگے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز اکثر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شئیر کرتے رہتے ہیں جنہیں =صارفین کی جانب سے بہت سراہا جاتا ہے۔تاہم اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کسی ڈرامے کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی ہے۔

    مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کی آنکھوں غصہ دِکھائی دے رہا ہے جبکہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

    نعمان اعجاز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بچپن بھی کتنا اچھا تھا۔

    اداکار نے لکھا کہ اُس وقت پیسہ کم تھا لیکن پھر بھی بچپن میں دم تھا۔

    اُنہوں نے بچپن کے یادگار اورحسین دنوں کی یاد میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش! وہ دن دوبارہ سے واپس لوٹ آئیں۔

    اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔‘

    اُنہوں نے کہا تھا کہ انسان کی زندگی میں اُس کی تعریف کیجیے اور اُس کے کام کو سراہایے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سُن سکتا ہے۔

    یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے نعمان اعجاز

     

  • کونسی معروف اداکارہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں؟

    کونسی معروف اداکارہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں؟

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ تارا محمود گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان اور نام بنا چکی ہیں-

    باغی ٹی وی :اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ‘انسپکٹر کھوجی’ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اور ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامہ سیریل سنو چند اور راز الفت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور سنو چندا کے سیکوئل سنو چندا 2 میں بھی جلوہ گر ہوں –

    لیکن تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسے منفرد حوالے کا انکشاف سامنے آیا ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔

    بہت ہی ک لوگ یہ جانتے ہیں کہ اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

    کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔

    جبکہ کچھ صارفین نے تو تارا محمود کےاس انکشاف کے بعد درخواست کی کہ وہ اپنے ابو سے سفارش کریں کہ امتحانات آن لائن لے لیں-

    خیال رہے کہ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی نے اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

  • شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’چوہدری‘ کا ٹیزرجاری

    شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’چوہدری‘ کا ٹیزرجاری

    سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’چوہدری‘ ‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والےشہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

    اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

    ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں اور فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

    فلم میں اداکار ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤ انوار جب کہ شمعون عباسی شہید چوہدری اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ماضی میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےہدایت کار عظیم سجاد کا کہنا تھا کہ فلم ’چوہدری‘ بنانے کا مقصد شہید چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    فلم میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہدایت کار کے مطابق فلم کی 90 فیصد شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے اور 10 فیصد ایبٹ آباد میں۔

    دایت کار کے مطابق فلم میں چوہدری اسلم کی زندگی کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والے خاص واقعات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم کو اس طرز پر بنایاجارہا کہ جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پاکستان سے باہر بھی لوگ دیکھیں گے۔ جب کہ فلم میں اداکاروں کو تربیت دینے کے لیے باقاعدہ پولیس کے اسپیشل سروس یونٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=VrA95rzCChY&feature=youtu.be
    واضح رہے کہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شہید چوہدری اسلم 9 جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گروں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ’لاج پروڈکشن‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’چوہدری‘ 2021 میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔

    فرحان سعید اور ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

    ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

    صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

    مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟ حریم شاہ کا موقف سامنے آگیا

  • بلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارز کی فہرست میں شامل

    بلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارز کی فہرست میں شامل

    زی فائیو پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ایک جھوٹی لو سٹوری کے اداکار بلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری اورخوش شکل ہونے کے باعث پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے 30سال سے کم عمر والے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

    مذکورہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

    اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ’پیار کے صدقے‘ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔

    اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔

  • ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل

    ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل

    بالی وڈ معروف فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی :دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ ہفتے گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بعدازاں تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے علاقے علی باغ میں ہوا تھا۔

    اگرچہ واضح طور پر ورون دھون اور نتاشا دلال یا ان کے والدین نے شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں 40 سے 50 مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

    ورون دھون نے شادی کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

    ورون دھون کی شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا بھی شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق شادی میں مہمانوں کی محدود تعداد شریک ہوئی۔

    علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکار کی شادی میں صرف ایک وی آئی پی مہمان شریک ہوئے جو فلم ساز کرن جوہر ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ورون دھون کے چچا اداکار انیل دھون نے بھی مختصر بیان میں ان کی شادی 24 جنوری کو منعقد کیے جانے کی تصدیق کی تھی-

    انیل دھون نے بھارتی میڈیا کو دو دن قبل بتایا تھا کہ ورون دھون کی شادی ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں 24 جنوری کو ہوگی۔

    ابتدائی طور پر دونوں کی شادی کے حوالے سے 2018 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

    بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں 2019 کے اختتام تک شادی کرلیں گے تاہم ایسا بھی نہ ہوسکا اور سال 2020 میں بھی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں۔

    اور اب ان کی شادی کی تقریبات ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں شروع ہوئیں، جہاں پر مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں جوڑے نے اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے۔

  • فلمساز پرویز رانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے

    فلمساز پرویز رانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی :آج سے 4 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہونے والے ہدایت کارپرویز رانا کا شمار فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔

    فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پرویز رانا نے لالی ووڈ کو ’چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، وحشی گجر‘ اور ’نصیبو‘ سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔

    ہدایتکار 25 جنوری 2017 کو جان لیوا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

  • اگرمیرےساتھ شادی نہ کروگی توتمہیں اغواکرکےلےجاوں گا:معروف اداکارہ کوکس بڑی شخصیت نےدھمکی دی

    اگرمیرےساتھ شادی نہ کروگی توتمہیں اغواکرکےلےجاوں گا:معروف اداکارہ کوکس بڑی شخصیت نےدھمکی دی

    نئی دہلی :اگرمیرے ساتھ شادی نہ کروگی تو تمہیں اغوا کرکے لے جاوں گا:معروف اداکارہ کوکس بڑی شخصیت نے دھمکی دی،اطلاعات کے مطابق ایک مشہورومعروف خوبصورت اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک طاقت ورشخصیت نے شادی نہ کرنے پراغوا کی دھمکی دی تھی

    ذرائع کے مطابق تنازعات میں گھری رہنے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے جلد شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔اداکارہ راکھی ساونت کی شادی گزشتہ دنوں ہوئی تھی اور اِس وقت وہ بگ باس کے 14 ویں سیزن میں موجود ہیں۔

    راکھی ساونت کے شوہر اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں جس کے باعث ان کی شادی اب بھی عجوبہ بنی ہوئی ہے اور اس سے متعلق ہر دم ان سے سوال ہوتا ہے۔

     

    حال ہی میں اداکارہ نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے شادی تو کی ہے لیکن اس کے پیچھے ایک راز ہے کیونکہ زندگی میں ایسے پریشانیاں لاحق ہوگئیں تھی کہ فوری طور پر شادی کرنا پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے لوگ ارجنٹ (فوری) شاپنگ پر جاتے ہیں تو ویسے ہی میں نے ارجنٹ شادی کی ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی ایک مشہور شخصیت نے مجھے دھمکی دی تھی کہ میں نے اگر شادی نہ کی تو وہ مجھے اغواء کرلے گا مگر میں نے اس حوالے سے پولیس سے کوئی شکایت نہیں کی۔راکھی نے مشہور شخصیت کا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر میں اس شخص کا نام لوں گی تو وہ مجھے بگ باس سے باہر نکال دے گا

  • شان شاہد کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ

    شان شاہد کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلم اسٹار شان شاہد کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔