Baaghi TV

Category: شوبز

  • منشا پاشا بھارتی فلمساز کی جانب سے لاہور ہیرا منڈی پر بنائی جانے والی فلم پرناراض

    منشا پاشا بھارتی فلمساز کی جانب سے لاہور ہیرا منڈی پر بنائی جانے والی فلم پرناراض

    اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں موجود حقیقی کہانیوں پر بھارتی فلم ساز فلمیں بنا کر ان سے پیسے کمانے کا سوچ رہے ہیں اور ہم افسانوی مواد پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں منشا پاشا نے مشہور بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ہیرا منڈی (پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر بنائی جانے والی فلم) کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی ہیرا منڈی میں ہونے والے جسم فروشی کے کاروبار پر فلم بنائیں گے جو بہت زیادہ بجٹ سے بنائی جائے گی اور ایک شاندار کاسٹ پر مشتمل فلم ہوگی۔

    منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی لاہور کی ماضی کی رونقوں یعنی ‘ہیرا منڈی’ پر محض اس لیے فلم بنا رہے ہیں کیوںکہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں وہاں حقیقی مواد تو دور کی بات افسانوی مواد پر بھی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔


    اداکارہ نے لکھا کہ ہم افسانوی مواد پر پابندی عائد کرکے اس بات پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ اخلاقی طور پر کیسا خیالی مواد دکھایا جانا چاہیے اور کیسا نہیں۔

    انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری ان ہی کمزوریوں کی وجہ سے دوسرے لوگ ہمارے ملک اور سماج سے تعلق رکھنے والی حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر انہیں پوری دنیا میں فروخت کرکے پیسے کماتے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر میں ایسا ہوگا کہ ہم اپنی ہی کہانیاں دوسروں کی زبانی سنیں گے۔

    ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے اس عمل پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

    منشا پاشا نے اگرچہ کسی بھی ادارے یا فلم ساز کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیں مگر ان کا اشارہ حال ہی میں سامنے آنے والی بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق ان خبروں کی جانب تھا، جن میں بتایا گیا کہ وہ لاہور کی ‘ہیرا منڈی’ پر فلم بنائیں گے۔

    حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی ‘ہیرا منڈی’ پر بنائی جانے والی فلم کو پروڈیوس کریں گے اور انہوں نے مذکورہ فلم کی کاسٹ کے لیے عالیہ بھٹ کو کاسٹ بھی کرلیا جب کہ ایشوریا رائے، ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں سے مذاکرات جاری ہیں۔

    رپورٹس میں اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کب تک مذکورہ فلم پر کام شروع کریں گے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘ہیرا منڈی’ پر بنائی جانے والی فلم پر رواں برس کے آخر تک کام شروع کردیا جائے گا۔

    بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید ، ارمینہ خان نے کمنٹ سیکشن بند کر دیا

    جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

    خواب واقعی پورے ہوتے ہیں، دیپیکا پڈوکون کا اپنا بڑا خواب پورا ہونے پر خوشی کا…

    پیمرامیں افسران کی لاکھوں روپے تنخواہ کا معاملہ، خفیہ حقیت سامنے آگئی

  • مجھے اپنا مقام اور عزت بنانے میں 34 سال لگے  سلمان خان

    مجھے اپنا مقام اور عزت بنانے میں 34 سال لگے سلمان خان

    بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے –

    باغی ٹی وی : معروف بھارتی شو بگ باس کے میزبان اور سپراسٹار سلمان خان نے بگ باس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی میرے چاہنے والے ہیں وہ مجھے جانتے ہیں میں نے اپنا مقام اور یہ عزت بہت آسانی سے نہیں بنائی ہے، تمام تر محنت اور مشکلات کے بعد عزت بنائی اور مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے مجھے اپنی اس عزت کو برقرار بھی رکھنا ہے۔

    سلمان خان گفتگو کرتے ہوتےبہت سنجیدہ تھے جبکہ انہیں سننے والے تمام افراد بھی بالکل غور اور سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سن رہے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بہت آگے جانا ہے، بہت عزت اور پیار کمانا ہے سلمان سے سلو، سلو سے بھائی اس میں رکاوٹ نہیں ڈالئے گا یہی درخواست ہے۔

    سشمیتا سین کی بیٹی کی شوبز میں انٹری

    سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

    انوشکا اور ویرات کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رامپال کی بہن کو بھی طلب کر لیا

  • وکاس کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی تصویر پر وضاحت

    وکاس کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی تصویر پر وضاحت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے بعد سے جوڑی کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی تصویر شیئر ننھی پری کا استقبال کیا۔

    شیئر کی گئی تصویر میں بچی کو خوش آمدید کہا گیا اور ساتھ ہی بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں کا عنوان درج کیا گیا۔

    ویرات کوہلی کے بھائی کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے انوشکا اور ویرات کی بیٹی تصویر سمجھ لیا۔

    انوشکا ویرات کے مداح اس تصویر میں موجود بچی کو ویرات انوشکا کے بچی سمجھ کر مبارکباد دینے لگے۔

    تاہم دو گھنٹے قبل وکاس کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ گزشتہ روز شیئر کی گئی تصویر انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی اصل تصویر کے بجائے عام بچی کے پیروں کی تصویر ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کا ووگ میگزین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں اور ویرات کوہلی اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لیے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

  • بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید ، ارمینہ خان نے کمنٹ سیکشن بند کر دیا

    بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید ، ارمینہ خان نے کمنٹ سیکشن بند کر دیا

    اداکارہ ارمینہ خان کو بولڈ لباس میں تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ اداکارہ نے کمنٹس سیکشن ہی بند کر دیا-

    باغی ٹی وی :اداکارہ ارمینہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ملکی معاملات پر خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینہ خان نے اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ نہایت مختصر سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ان کی تصویر پر ایک صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان بےغیرتوں کو بالی وڈ بھیجو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ارمینہ خان کے لیے نازیبا لفظ استعمال کیا۔ ارمینہ خان نے بھی اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا میں وہاں جا چکی ہوں وہ اچھی جگہ ہے۔

    سدرہ نامی خاتون نے ارمینا خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس طرح کی فضول حرکت کرنے کا کیا مطلب ہے؟ پھر یہ واحیات عورتیں کہتی ہیں کے لوگوں کی سوچ گھٹیا ہے۔ ہمارا جسم ہماری مرضی کے نعرے کستی ہیں میں خود ایک لڑکی ہوں کسی لڑکی کی مخالفت کرنا میرے لیے بھی مشکل ہے مگر یہ پوسٹ دیکھ کر میرا خون کھول گیا ہے۔

    ملک ان کو اسلامی طور طریقوں کے مطابق چاہیے۔ انصاف ان کو اسلام کے مطابق چاہیے۔ حتٰی کے ان کو تحفظ بھی اسلام کے مطابق چاہیے۔ مگر خود اس پر عمل نہیں کریں گی۔ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو ایک دائرے میں رہ کر اپنا کام کرتی ہیں جیسے کے سارہ خان، ایمن، منال خان۔ کیا ان کی شہرت میں کمی آئی؟ بلکہ لوگوں نے ان کو سراہا۔

  • سشمیتا سین کی بیٹی کی شوبز میں انٹری

    سشمیتا سین کی بیٹی کی شوبز میں انٹری

    بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا دیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کی بیٹی نے اپنی اداکاری ک ایک آغاز ایک مختصر فلم سے کیا ہے جس کا نام ’سوٹا بازی‘ ہے جبکہ یہ فلم لاک ڈاؤن کے دوران ہی شوٹ کی گئی ہے۔

    اس فلم میں سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین نے نوجوان نشہ آور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے والدین سے چھپ کر تمباکو نوشی کرتی ہے۔

    اس حوالے سے رینی سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم کی تشہیر کے لیے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے اور بتایا کہ ان کی یہ فلم ڈزنی پر ریلیز کی جائے گی-

  • سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

    سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

    بالی وڈ ادکار سیف علی خان نے پہلی بار اپنے خاندانی محل ‘پٹودی پیلس’ کے اندر شوٹنگ کی اجازت دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی جانب سے یہ اجازت ان کی اپنی ویب سیریز ‘تانڈو’ کے لیے دی گئی ہے۔

    اس سے قبل پٹودی خاندان کے محل کے باہر سے تو شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی گئی ہو۔

    اس حوالے سے سیف کا کہنا ہے کہ آج کل فلم کا عملہ زیادہ سمجھ دار اور ذمہ دار ہے اور شوٹنگ کی جگہ کا خیال رکھتا ہے تاہم میں اب بھی محل کے اندر شوٹنگ کی اجازت دے کر کنفیوز ہوں، تاہم میں نے ‘تانڈو’ کے لیے خاص طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس میں کردار کے مطابق شاہانہ ماحول نظر آتا ہے۔

    خیال رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز’تانڈو‘ میں سیف ایک سیاست دان کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ شاہانہ زندگی گزارتا ہے، سیریز کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے جسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ‘پٹودی پیلس’ بھارتی ریاست ہریانہ کے قصبے پٹودی میں واقع ہے جو کہ سیف علی خان کو ان کے والد نواب منصور علی خان پٹودی کے انتقال کے بعد ورثے میں ملا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس محل کی مالیت تقریباً 8 ارب انڈین روپے جبکہ 17 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

    یہ عمارت 10 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جہاں پٹودی خاندان سال میں کچھ دن ہی چھٹیاں گذارنے آتا ہے۔

    سیف علی خان کے مرحوم والد منصور علی خان نے اس عمارت کو 17 سالہ لیز پر ایک ہوٹل نیٹ ورک کو دیا تھا جسے سیف علی خان نے دوبارہ 2014 میں حاصل کیا تھا۔

    محل میں150کمرے موجود ہیں، جن میں7 ڈریسنگ روم،7بیڈروم،7بلیئرڈ روم اور ایک بڑاسا ڈرائنگ روم موجود ہے، ساتھ ہی کئی گراؤنڈز، گیراج اور جانوروں کے اصطبل بھی بنائے گئے ہیں۔

  • ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

    ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال آل نے فیروز خان کو کھانے کے لئے استنبول مدعو کر لیا-

    باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں اداکار کسی کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ کسی کو فون بھی کر رہے ہیں۔

    اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس وقت بہت بھوک لگ رہی ہے اور یہی اس پوسٹ کا کیپشن ہے۔

    فیروز خان کی اس دلچسپ پوسٹ پر جہاں انسٹاگرام صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں پاکستان دورے پرآئے تُرک اداکار جلال آل نے بھی تبصرہ کیا ۔

    جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

    جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ پر ترکش زبان میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، استنبول آئیں جہاں میں آپ کو ترکی کے مزیدار پکوان کھلاؤں گا۔

    تُرک اداکار نے فیروز خان سے ترکش کھانوں کے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا کہ مثال کے طور پر، کیا آپ نے کبھی یوسفیلی Çağ Döner کھایا ہے؟ یا اڈانا کباب؟-

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

    جلال آل کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی ترکش زبان میں لکھا کہ بھائی میں نے آپ کے کمنٹ کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں خاصا سمجھ نہیں سکا مجھے یقین ہے کہ آپ نے محبت بھرے الفاظ ہی کہیں ہوں گے جس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    یاد رہے کہ جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے ‘ترک لالا’ کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

  • جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

    جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

    سیاسی، سماجی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا-

    باغی ٹی وی : جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا ’کسانا‘ نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔

    گلوکار نے گانے ‘کسانا’ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ ان کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کی تحریک اور ترغیب دے۔

    جواد احمد نے اپنا گانا کسانا دنیا بھر کے کسانوں کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ جواد احمد کی طرف سے یہ گانا کسانوں کی تمام عالمی تحریکوں کے نام ہے-

    بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    کیونکہ بھارتی کسانوں کو تشویش ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

  • بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل کی اسکرین پر واپسی کی خواہش

    بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل کی اسکرین پر واپسی کی خواہش

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی :نادیہ جمیل میں اپریل 2020 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس کے علاج کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

    نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص کے بعد 7 اپریل کو ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد آئندہ ماہ تک ان کی کیموتھراپی کی گئی۔

    کیموتھراپی کے دوران بال جھڑنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوالیے تھے اور انہوں نے بال منڈوائے جانے کی ویڈیوز و تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جولائی میں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی۔

    کینسر کو شکست دینے کے بعد انہیں ابتدائی طور پر ذیابیطس کی بھی شکایت ہوگئی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس سے بھی نجات حاصل کرنے کی تصدیق کی تھی۔

    نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کینسر کی وجہ سے ان کے جو بال جھڑ گئے تھے یا جنہیں انہوں نے منڈوالیا تھا اب وہ بڑے ہونے لگے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جیسے ہی ان کے بال بڑے ہو رہے ہیں، ان کے دل میں خواہش اٹھی ہے کہ انہیں اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ ان کے سر کے بال مسلسل بڑے ہو رہے ہیں، تاہم وہ بالوں کو منڈوانے کے برے اور تکلیف دہ وقت کو کبھی نہیں بھول پائیں گی۔

    انہوں نے اپنی ہمت پر اپنی ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے جنگ لڑی اور وہ جنگ جیتی۔

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور ہر سانس کے وقت انہیں زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی:غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیئے۔

    اطلاعات کے مطابق جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب اور نفرت انگیز پیغامات سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔

    رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔