Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف شاعراور افسانہ نگار ایزد عزیزانتقال کرگئے

    معروف شاعراور افسانہ نگار ایزد عزیزانتقال کرگئے

    اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ایزد عزیز صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں اگست 1954 میں پیدا ہوئے ان کے والد پولیس ملازم تھے جب کہ ان کے اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ادب سے وابستہ رہے ہیں۔

    ایزد عزیز کا پیدائشی نام عثمان عزیز تھا تاہم ادبی دنیا میں انہوں نے ایزد کے نام سے الگ پہچان بنائی ایزد عزیز نے محض 17 برس کی عمر میں شاعری شروع کی تھی جب کہ ان کا پہلا شعری مجموعہ "غروب شب” 1989 میں شائع ہوا تھا۔

    ایزد عزیز کا شمار ملک کے ممتازشعرا اور افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا، ان کی تصانیف میں پنجابی شعری مجموعہ ’کلے رُکھ دا وین‘، سلام و منقبت پر مشتمل مجموعہ ’تسلیم‘ اور افسانوں پرمشتمل مجموعہ ’عالم ارواح کے مال روڈ پر‘ شامل ہیں۔

    ایزد عزیز کی شادی ان کی تایا زاد کے ساتھ 1985 میں ہوئی ان کے دو بیٹے ابوذر عزیز، حمزہ عزیز اور ایک بیٹی زینب عزیز ہے۔

    انہوں نے بینک میں ملازمت کرنے سمیت ریڈیو پاکستان میں بھی ملازمت کی اور بیرون ملک بھی گئےایزد عزیز زندگی کے آخری ایام تک ادب سے وابستہ رہے اور چند ماہ قبل تک وہ ادبی سرگرمیوں میں فعال دکھائی دیے جبکہ ان کا ایک شعری مجموعہ ان دنوں اشاعت کے مرحلوں میں تھا

    ایزد عزیز کے انتتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا جب کہ ادب سے وابستہ شخصیات نے ان کی موت کو ادبی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

    ایزد عزیز کو ان کے آبائی ضلع ساہیوال کےماہی شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

  • بیوی کو شادی کی سالگرہ پر 3 ایکڑ زمین بطور تحفہ دینے والا شوہر

    بیوی کو شادی کی سالگرہ پر 3 ایکڑ زمین بطور تحفہ دینے والا شوہر

    ماضی میں آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے وعدے کئے جاتے تھے لیکن اب بیویوں کو چاند پر زمین بطور تحفہ دی جانے لگی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی 3 ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔

    دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔

    دھرمیندر اجینا نے امریکی شہر نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ خریدا جس کی خریداری میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگا۔

    دھرمیندر کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں-

  • اعجاز اسلم کی ویب سیریز یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز

    اعجاز اسلم کی ویب سیریز یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ سامعہ ممتاز کی ویب سیریز ‘آگے بڑھو’ یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی :اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ سامعہ ممتاز کی ویب سیریز ‘آگے بڑھو’ یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز کر دی گئی آگے بڑھو نامی ویب سیریز کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جس کا شوہر اس میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتا جس کے بعد سامعہ ممتاز اپنے شوہر کی محبت حاصل کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

    ویب سیریز کے لکھاری اور ہدایت کار اویس سلیمان ہیں اور ویب سیریز کی کئی اقساط یوٹیوب پر نشرکی جا چکی ہیں ویب سیریز میں سامعہ ممتاز ، اعجازاسلم ، اسماء سراج، صبیحہ ہاشمی، عمیر حمید، دیا مغل، بسمہ خان، راشد، عرفان اصغر، اویس خان اور مید نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    خیال رہے کہ’آگے بڑھو ‘25 دسمبر کو سی پرائم پر ریلیز کی جانے والی اوریجنل ویب سیریز ہے۔

  • عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

    عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی ریلیز مشکل میں پھنس گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنگو بائی کے بیٹے بابوجی راؤجی شاہ نے بھنسالی پروڈکشن تلے بننے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج کروا کر فلم کی ریلیز کو مشکل میں ڈال دیا۔

    فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی کی کہانی ایس حسین زیدی اور جین بورگیس کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق گنگو بائی کے بیٹے بابوجی راؤجی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں۔

    مقدمے میں مدعی نے ناول مافیا کوئنز آف ممبئی میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو ڈیلیٹ کرنے ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی لگانے اور اس ناول پر مبنی فلم گنگو جی کاٹھیا واڑی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بابوجی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل آئندہ ہفتے مُدعا علیہ کے خلاف ہتک عزت، خواتین کی غلط عکاسی، فحش اور غیر مہذب مواد کی تقسیم کے خلاف مجرمانہ شکایت بھی درج کر سکتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے بمبئی کی سول عدالت میں مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی جس میں مدعا علیہان کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے متعلق جواب 7 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے کماٹھی پورا میں غیر قانونی کام کرنے والی خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے۔

    ریمو ڈی سوزا کا سلمان خان کو سالگرہ پر خصوصی پیغام

    ’مولان‘ کے بعد فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    اداکارہ چترا کامراج کے شوہر نے اداکارہ کو خود کشی پر مجبور کیا پولیس

  • سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں-

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔

    اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔

    سارہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔

    اس سے قبل فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا تھا فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔

    گلوکار نے کہا تھا کہ بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

    فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

  • 9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی شادی گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار

    9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی شادی گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار

    حال ہی میں 9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی گلگت بلتستان میں ہونے والی شادی کو وادی کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد اب باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے اس شادی کو وادی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے ۔

    بابا جان کی شادی بھی ایسی ہوئی کہ 4 روز تک جاری رہی اور اس شادی کو گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جا رہا ہے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ بابا جان کی اہلیہ کا تعلق غذر کے علاقے گچ سے ہے-

    رپورٹس کے مطابق بابا جان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہوئیں۔

    یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے بابا جان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

    شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اور تمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

    شادی میں مہمانوں کے اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں پہلی بار کسی شادی میں میوزیشنز کے 8 مختلف گروپوں نے ایک ساتھ مقامی دھنوں کا ایسا سماں باندھا کہ خود دولہا کے علاوہ تقریب میں موجود ہر علاقے اور ہر عمر کے لوگوں نے باری باری ٹولیوں کی شکل میں خوبصورت علاقائی ناچ پیش کرکے لوگوں کو خوب محضوظ اور شادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

    خواتین سمیت لوگوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت اور بے پناہ رش کے باوجود عمدہ انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کے اعتبار سے بلاشبہ گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

  • ریمو ڈی سوزا کا سلمان خان کو سالگرہ پر خصوصی پیغام

    ریمو ڈی سوزا کا سلمان خان کو سالگرہ پر خصوصی پیغام

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو سُنہرے دل والا انسان قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے سلطان سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر اُنہیں دُنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے بھی سلمان خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ریمو ڈی سوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں ریمو ڈی سوزا نظریں جُھکائے کھڑے ہیں جبکہ سلمان خان حیرت زدہ نظر آ رہے ہیں۔

    بھارتی کوریوگرافر نے تصویر کے کیپشن میں سلمان خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو سلمان سر۔

    اُنہوں نے سلمان خان کی سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا دل سُنہرا ہے اور میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کو فرشتہ قرار دی-

    واضح رہے کہ سلمان خان آج 55 سال کے ہوگئے ہیں، وہ بھارتی شہر اندور میں 27 دسمبر 1965ء کو پیدا ہوئے تھے۔1988ء میں اداکاری کی شروعات کرنے والے سلمان خان سُپر اسٹار ہونے کے علاوہ، پروڈیوسر اور گلوکار بھی ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟

    سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

  • فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

    فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے سُسر کے انتقال پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔

    گلوکار نے کہا کہ بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

    آخر میں فلک شبیر اپنے تمام دوستوں اور مداحوں سے بھی سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

  • ’مولان‘ کے بعد  فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    ’مولان‘ کے بعد فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ بھی آن لائن ریلیز

    رواں برس کورونا وائرس کے باعث میگا بجٹ فلموں کوآن لائن ریلیز کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سینما تھیٹرز بند ہونے کے باعث دیگر فلم پروڈکشن کمپنیز کی طرح ڈزنی اسٹوڈیو نے بھی ہسٹوریکل لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ سمیت دیگر فلمیں بھی آن لائن ریلیز کی تھیں۔

    اور اب ڈزنی اسٹوڈیو کے پکسر اسٹوڈیو کی جانب سے تیار کردہ فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کردیا گیا۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں وبا کے باعث تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کردیا گیا۔

    خبر رساں ادارے نے فلم کے شائع کیے گئے تبصرے میں فلم کی کہانی اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے 4 میں سے 3 اسٹار دئیے اور بتایا کہ فلم کو کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

    ’سول‘ میں اس کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے جہاں پہنچنے کے بعد فلم کے کردار اس سیارے کو جنت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

    اپنی دنیا سے مختلف دکھائی دینے والی دنیا کو دیکھ کر فلمی کرداروں کو لگتا ہے کہ وہ جنت میں پہنچ چکے ہیں،تاہم درحقیقت وہ جنت میں نہیں بلکہ دوسرے سیارے میں پہنچ چکے ہوتے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

    ’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 ویں فلم ہے اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

    پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ ’سول‘ سے رواں ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ تاریخی لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا اس معاملے میں ، کمپنی نے "مولان” دیکھنے کے لئے ڈزنی پلس کے صارفین سے اضافی 30 ڈالر وصول کیے تھے۔

    ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

  • گوہر خان کی شادی کے ریسیپشن کی تصاویر وائرل

    گوہر خان کی شادی کے ریسیپشن کی تصاویر وائرل

    بھارتی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کردیں-

    باغی ٹی وی : دو روز قبل معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

    گوہر خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں وہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے شوہر زید دربار کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔

    گوہر خان نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی تیرا، کبھی میرا، کبھی ہمارا۔

    اُنہوں نے کیپشن ہیش ٹیگ GaZaForever کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گوہر اور زید ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار دو روز قبل یعنی جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متنازع ریئلٹی شو ‘بگ باس’ سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔

    گوہر خان نے 2004 میں فلم ‘آن: مین ایٹ ورک’ میں مختصر کردار سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل ہی وہ ٹی وی پر اداکاری کی شروعات کر چکی تھیں۔

    گوہر خان اور زید دربار کے نکاح کی تصاویر وائرل

    گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم ‘ونس اَپون ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار’ سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    گوہر خان نے معروف ڈانس پروگرام ‘جھلک دکھلا جا’ میں بھی حصہ لیا جب کہ وہ بگ باس سمیت خطروں کے کھلاڑی نامی ہارر ایکشن ریئلٹی شو میں بھی دکھائی دیں۔

    جبکہ گوہر خان کے شوہر زید دربار بھی آرٹسٹ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی آواز دربار ماڈل ہیں جب کہ وہ خود بھی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈانس کوریوگرافر ہیں۔

    گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی