Baaghi TV

Category: شوبز

  • سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں   علیزے شاہ

    سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں علیزے شاہ

    مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والے لوگوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ تصویروں میں علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ علیزے شاہ کو کسی کا خوف ہے۔

    علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کیپشن لکھا۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کو دوسروں کی بے عزتی کرنے اور اُن پر تنقید کرنے میں بہت آسانی پیدا کردی ہیں۔

    علیزے شاہ کا یہ کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سے بہت خفا ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اوراکثر و بیشتر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتی رہتی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا-

  • ڈرامہ نویس وپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازاہلیہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    ڈرامہ نویس وپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازاہلیہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی ہے –

    باغی ٹی وی :اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی اس متعلق اہلیہ سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بسترپرہیں نہ بول سکتے ہیں اورنہ خود سے چل پھرسکتے ہیں ان کی طبیعت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

    اہلیہ نے شعیب ہاشمی کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی کی عمر 82 سال ہوگئی ہے اب طبیعت زیادہ ناسازرہتی ہے۔

    شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔

    اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    مبشر لقمان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس کا اظہار

  • نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

    بھارتی معروف گلوکارہ 32 سالہ نیہا ککڑ نے ساتھی گلوکار روہن پریت سنگھ سے رواں برس 24 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

    باغی ٹی وی : اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی مبہم تصویر شیئر کی ہے جس سے دونوں بھارت سمیت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

    گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر ایک تصویرپوسٹ کی ہے جس میں انہیں بظاہر اُمید سے دیکھا جا سکتا ہےجبکہ تصویر میں نیہا ککڑ کے ساتھ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ بھی مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تصویر میں بظاہر نیہا ککڑ کم از کم 4 سے 5 ماہ کے حمل سے دکھائی دے رہی ہیں۔

    گلوکارہ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں ’خیال رکھیا کر‘ لکھا-

    نیہا کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے شوہر روہن پریت سنگھ سمیت گلوکارہ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے۔

    گلوکارہ کے شوہر روہن پریت سنگھ نے کمنٹ کیا کہ اب تو زیادہ خیال رکھنا پڑے گا-

    جبکہ ٹونی ککڑ نے خوشی والی ایموجیز شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یعنی کہ میں ماما بن جاؤں گا-

    گلوکارہ کی جانب سے مبہم تصویر شیئر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں بتایا کہ نیہا ککڑ حمل سے ہیں، کیوں کہ اہم شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔

    انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میوزک پروگرام انڈین آئڈول کے ذرائع کے مطابق نیہا ککڑ اور ان کے شوہر روہن پریت سنگھ جلد ہی ’خیال رکھیا کر‘ نامی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے۔

    تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیوں کہ تاحال نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

    دونوں نے شادی سے قبل بھی مشترکہ طور پر اپنی شادی سے متعلق ایک گانا ’نیہا دا وواہ‘ بھی ریلیز ہوا تھا جس میں نہ صرف دونوں نے آواز کا جادو جگایا تھا بلکہ دونوں ماڈلنگ اور رومانس بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔

    شادی سے قبل ایک ساتھ گانا جاری کرنے کے فوری بعد دونوں نے شادی کرلی تھی اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں جلد ’خیال رکھیا کر‘ نامی گانے میں بھی دکھائی دیں گے۔

    ساتھ ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ جس طرح انہوں نے شادی سے قبل گانا جاری کیا تھا، اسی طرح عین ممکن ہے کہ وہ حمل کی تصدیق سے قبل گانا جاری کریں اور بعد ازاں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق اعلان کریں-

    تاہم بعد میں گلوکارہ نے سسپنس کو توڑتے ہوئے مذکورہ بالا تصویر کا ہی پوسٹر شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا خیال رکھیا کر گانا 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والا ہے-

    جس پر صارفین نے سوالات کر رہے ہیں ایک صارف نے پوچھا کہ کوئی بتائے گا یہ سچ مچ میں امید سے ہیں یا گانے کے لئے بنی ہیں-

  • ارمیلا ماٹونڈکر کا مسلمان شوہر پر ہونے والی تنقید پر سخت ردعمل

    ارمیلا ماٹونڈکر کا مسلمان شوہر پر ہونے والی تنقید پر سخت ردعمل

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر تنقید کرنے والوں ک پر سخت رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں ہم دونوں اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

    ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا کہ ان کے شوہر محسن اختر اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے شوہر اور ان کے گھر والوں پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کردیا ہے۔

    ارمیلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ان کے وکی پیڈیا پیج پر ان کی والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا ہے حالانکہ وہ ان دونوں کو نہیں جانتیں۔ ان کے والد کا نام شری کانتھ ماٹونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر ہے۔

    واضح رہے کہ ارمیلا اور محسن نے مارچ 2016 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

  • اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی سینئیر اور لجینڈری اداکارہ اور فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی اداکارہ و فلمساز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان اور صنم جنگ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں وقت گزار رہی ہیں۔

    صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • حمزہ علی عباسی نےاعلیٰ حکام سے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

    حمزہ علی عباسی نےاعلیٰ حکام سے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اداکارہ مہوش حیات کے بعد حمزہ علی عباسی بھی جانوروں کے حق میں بول پڑے-

    باغی ٹی وی :14 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ریچھوں کو اردن منتقل کرنے کے اپنے مئی میں دیئے گئے احکامات کا کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چڑیا گھر حراستی مراکز کی طرح ہوتے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکامات کے باوجود تاحال ببلو و سوزی نامی دو ریچھوں کو اردن منتقل نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    عدالت نے ریچھوں کو بھی کسی بھی چڑیا گھر کے بجائے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چڑیا گھروں کو حراستی مراکز قرار دیا تھا جس کے بعد 16 دسمبر کو دو ہمالین ریچھ ‘ببلو’ اور ‘سوزی’ وہ آخری دو جانور تھے جنہیں کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے تقریباً تین ہفتے بعد اس چڑیا گھر سے منتقل کیا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک میڈیا رپورٹ شیئر کرتے ہوئے ملک میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی و افسوس کا اظہار کیا تھا-

    مہوش حیات نے لکھا تھا کہ حکام کو اب تمام چڑیا گھر بند کردینے چاہیے ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں تاحال انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی جا رہی ہے ایسے میں یہاں جانوروں کے حقوق کی بات کرنا دور کی بات ہے۔

    انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ حکومت اس وقت ہی جانوروں سے متعلق کیوں ایکشن لیتی ہے جب بیرون ممالک کی کوئی شخصیت پاکستان میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی ہے۔جانور آزاد پیدا ہوئے اس لیے اب ان کی آزادی کی خاطر حکام کو تمام چڑیا گھر بند کردینے چاہیے۔

    تاہم اب مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی جانوروں کے حق میں آواز اٹھائی ہے-

    حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ چڑیا گھر حراستی کیمپس ہیں اور جانوروں کو ان کے غیر فطری ماحول میں رکھنا تکلیف دہ ہے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا یہ سچ ہے کہ جانوروں کو عوامی تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ عمل ہے، لہٰذا عوامی تفریح کے لیے جانوروں کو قید کرنا ظالمانہ رویہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کو خوش کرنے کا ایک موقع ہے کہ تمام جانوروں کو رہا کرکے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو برائے کرم ان لوگوں کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے نہیں بول سکتے اور اس ہیش ٹیگ کو جتنا ہوسکے ٹرینڈ بنائیں جبکہ ہوسکتا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد فیصلہ سازوں میں سے کوئی سنے۔

  • علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمرکو جرح کے دوران ایک بار پھر چکر آ گئے

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمرکو جرح کے دوران ایک بار پھر چکر آ گئے

    سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت میں جرح کے دوران عفت عمر کو ایک بار پھر چکر آگئے-

    باغی ٹی وی : سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی

    عدالت میں میشا شفیع کے گواہ عفت عمر پر جرح شروع ہو گئی،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی ڈاکٹر سے ذہنی توازن اپنا چیک کروایا ہے ۔عفت عمر نے جواب دیا کہ میں نے ذہنی توازن چیک کروایا ہے وہ ٹھیک ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ جب آپ نے ذہنی توازن چیک کروایا تو کوئی ڈاکٹر نے میڈیسن دی تھی ۔جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکو انڈسٹری میں گالیاں کس نے دی ہیں جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے گالیاں ملی ہیں انڈسٹری سے۔ علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کوئی واقعہ یاد ہو جس میں سوسائٹی نے آپکو برا بھلا کہا ہو ۔،عفت عمر نے کہا کہ ایک چینل نے میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا ۔جس میں کہا گیا کہ مین نے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں کیونکہ میں اپنی بیٹی کی بہتر دیکھ بھال نہیں کرتی۔

    علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری ہے،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکے گھر دعوت میں میشا شفیع ہنس رہی تھی یا رو رہی تھی،عفت عمر نے جواب دیا کہ میرے سامنے وہ شدید پریشان تھیں۔

    علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش کردی اور وکیل نے سوال کیا کہ آپ کے گھر کھانے کی تصویر میں میشا شفیع خوش کھڑی ہیں۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ سب کے سامنے خوش ہی کھڑی ہیں لیکن میرے سامنے وہ پریشان تھی ۔

    دوران سماعت علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا کہ میشا شفیع کے وکیل گواہ کو بتا رہے ہیں یہ غلط ہو رہا ہے ۔

    تاہم علی ظفر کے وکیل کے تندو تیز جرح پر عفت عمر گھبرا گئیں جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں چکر آ گئے ہیں،عفت عمر نے عدالت میں کہا کہ کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کردیں میں کٹہرے میں کھڑی تھک گئی ہوں جس پر فاضل جج نے کہا کہ ہم آپ کو کرسی فراہم کردیتے ہیں بیٹھ کر جواب دیں،عفت عمر نے کہا کہ برائے مہربانی مجھے کچھ وقفہ دیں ،جج نے سماعت کچھ دیر کچھ دیر کےلیے ملتوی کردی

    واضح رہے کہ 12 دسمبر کو بھی سماعت کے دوران عدالت میں جرح پر عفت عمر چکرا گئیں تھیں جس پر عدالت نے سماعت تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کر دی تھی-

    واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم عفت عمر کے اس بیان پر کہ عدالت نے میشا کو بلایا ہی نہیں اگر انہیں بلایا تو ضرور آئیں گی کے بر عکس سچ تو یہ ہے کہ میشا عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    جبکہ حال ہی میں میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں تھیں-

    خواتین کے حقوق کی حامی اور میشا شفیع کو سچا ماننے والی اداکارہ عفت عمر کے میڈیا کے ساتھ دیئے گئے جھوٹے بیان کے برعکس لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش،علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی

    انڈسٹری میں گالیاں کس نے دیں؟ میشا شفیع کی گواہ عفت عمر سے وکیل کی جرح،کیا ملا جواب؟

  • عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش،علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی

    عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش،علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی

    عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش،علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی

    عدالت میں میشا شفیع کے گواہ عفت عمر پر جرح شروع ہو گئی،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی ڈاکٹر سے ذہنی توازن اپنا چیک کروایا ہے ۔عفت عمر نے جواب دیا کہ میں نے ذہنی توازن چیک کروایا ہے وہ ٹھیک ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ جب آپ نے ذہنی توازن چیک کروایا تو کوئی ڈاکٹر نے میڈیسن دی تھی ۔جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکو انڈسٹری میں گالیاں کس نے دی ہیں جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے گالیاں ملی ہیں انڈسٹری سے۔ علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کوئی واقعہ یاد ہو جس میں سوسائٹی نے آپکو برا بھلا کہا ہو ۔،عفت عمر نے کہا کہ ایک چینل نے میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا ۔جس میں کہا گیا کہ مین نے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں کیونکہ میں اپنی بیٹی کی بہتر دیکھ بھال نہیں کرتی۔

    علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری ہے،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکے گھر دعوت میں میشا شفیع ہنس رہی تھی یا رو رہی تھی،عفت عمر نے جواب دیا کہ میرے سامنے وہ شدید پریشان تھیں۔

    علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش کردی اور وکیل نے سوال کیا کہ آپ کے گھر کھانے کی تصویر میں میشا شفیع خوش کھڑی ہیں۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ سب کے سامنے خوش ہی کھڑی ہیں لیکن میرے سامنے وہ پریشان تھی ۔

    دوران سماعت علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا کہ میشا شفیع کے وکیل گواہ کو بتا رہے ہیں یہ غلط ہو رہا ہے ۔

    عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، مزید اپ ڈیٹ کے لئے باغی ٹی وی کے ساتھ رہیں

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم عفت عمر کے اس بیان پر کہ عدالت نے میشا کو بلایا ہی نہیں اگر انہیں بلایا تو ضرور آئیں گی کے بر عکس سچ تو یہ ہے کہ میشا عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    جبکہ حال ہی میں میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں تھیں-

    خواتین کے حقوق کی حامی اور میشا شفیع کو سچا ماننے والی اداکارہ عفت عمر کے میڈیا کے ساتھ دیئے گئے جھوٹے بیان کے برعکس لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

  • ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول پڑے

    ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول پڑے

    شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیس ارطغرل کے مرکزی کردار ارطغرل غازی کی پاکستان آمد پر سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے جس میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی تبصرہ کیا تھا-

    باغی ٹی وی : نئی آنے والی پاکستانی فلم قائداعظم زندی باد کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ نے یوٹیوب پر ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان کی پاکستان آمد پر کہا تھا ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔

    فہد مصطفیٰ کے اس تبصرے پر انہیں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا-

    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر کہا کہ اینگن التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔ اور ڈراما سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی ہے۔

    انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم اور ہدایت کار کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اتنی زبردست پروڈکشن اور ڈائریکٹر کے غیر معمولی کام کی تفصیل پر توجہ سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ارطغرل ہمارے لیے خطرہ نہیں، بلکہ موقع ہے۔

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    خیال رہے کہ مصطفی نے انٹر ویو میں کہا تھا کہ تفریحی صنعت ایک بحران سے گذر رہی ہے ملک میں ہونے والے کام میں لوگوں کا خون اور پسینہ شامل ہےفنکاروں سے لے کر عملہ تک ہر ایک کی توجہ انڈسٹری کو آگے لے جانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وابستگی کی وجہ سے ، لوگوں کو صنعت کو بڑھنے دینا چاہئے کیونکہ پاکستان ترکی یا ہندوستان نہیں ہے ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے پاکستان میں مدعو کیا تھا-

    خیال رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

    انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

    انگین التان کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

  • انڈسٹری میں گالیاں کس نے دیں؟ میشا شفیع کی گواہ عفت عمر سے وکیل کی جرح،کیا ملا جواب؟