Baaghi TV

Category: شوبز

  • لکس اسٹائل ایوارڈ: خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہترین ڈرامہ قرار

    لکس اسٹائل ایوارڈ: خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہترین ڈرامہ قرار

    19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں متنازع ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کو بہترین ڈرامہ قراردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ آن لائن منعقد ہوئے۔ 19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کو آن لائن اگلے ہفتے نشرکیا جائے گا۔

    لکس اسٹائل ایوارڈ میں 2 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان انورمقصود دیا گیا جب کہ دوسرا ایوارڈ فوٹوجرنلسٹ ٹپوجویری کو دیا گیا۔

    ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی نے 4 ایوارڈ اپنے نام کئے جبکہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے 2 ایوارڈ اور فلم لال کبوتر بھی 2 ایوارد اپنے نا م کرنے میں کامیاب رہی-

    19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداروں، ماڈلز اورڈراموں کو ایوارڈ دیئے گئے ان میں بہترین فلم اداکارہ: ماہرہ خان (سپر اسٹار)،سال کے بہترین ماڈلز: (حسنین لہری) اور (زارا عابد) ،بہترین گانا: راوی (سجاد علی) کو دیا گیا جبکہ سال کی بہترین گلوکارہ: ہادیہ ہاشمی ( بول ہو)،جبکہ بہترین ٹی وی اداکار (کرٹکس): زاہد احمد (عشق زہے نصیب)،بہترین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس): یمنی زیدی (انکار) شامل ہیں-

    فلم لال کبوتر نے دو ایوارڈ اپنے نام کئے جنمیں بہترین فلم : لال کبوتر، بہترین فلم ہدایتکار: کمال خان (لال کبوتر) شامل ہیں-

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے بھی 2 ایوراڈ اپنے نام کئے جن میں بہترین ایمرجنگ ٹیلینٹ: شیث گل (میرے پاس تم ہو) اوربہترین ڈرامہ: میرے پاس تم ہو شامل ہیں-

    ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی نے 4 ایوارڈ اپنے نام کئے جن میں بہترین ڈرامہ ہدایتکار: کاشف نثار (رانجھا رانجھا کردی)،بہترین ڈرامہ مصنف: فائزہ افتخار (رانجھا رانجھا کردی)،بہترین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس): اقرا عزیز (رانجھا رانجھا کردی)،بہٹرین ٹی وی اداکار(کرٹکس): عمران اشرف (رانجھا رانجھا کردی) شامل ہیں-

  • بالی ووڈ‌کی معروف بھارتی اداکارہ خواتین کے پرس چوری کرتے ہوئےپکڑی گئی

    بالی ووڈ‌کی معروف بھارتی اداکارہ خواتین کے پرس چوری کرتے ہوئےپکڑی گئی

    نئی دہلی:بالی ووڈ‌کی معروف بھارتی اداکارہ خواتین کے پرس چوری کرتے ہوئےپکڑی گئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں شاپنگ مالز اور بیوٹی پارلرز میں خواتین کے پرس چرانے والی ایک گلوکارہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا،

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیا چرا چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارچنا بروا نامی آرکسٹرا گلوکارہ مختلف شہروں میں سفر کرتی تھی اور وہاں بیوٹی سیلونز اور شاپنگ مالز میں خواتین کے پرس اور ہینڈ بیگز چرا لیتی تھی۔

    گزشتہ برس اپریل میں ارچنا نے ایک مال میں مبینہ طور پر ایک خاتون کا پرس چرایا تھا جس میں لگ بھگ 15 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور نقد رقم موجود تھی۔

    اس کے بعد پولیس کو شکایت درج کروائی گئی اور پولیس نے مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔

    بعد ازاں گلوکارہ کی ایک اور واردات سامنے آئی، ممبئی کے ایک بیوٹی سیلون میں اس نے ایک خاتون کا پرس چرایا جس میں 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور رقم موجود تھی۔

    ممبئی پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسی نوعیت کے 3 کیسز ممبئی پولیس کو درج کروائے گئے تھے۔

    پولیس نے تینوں کیسز میں جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کیں جس کے بعد ارچنا کی تلاش شروع کی گئی، بعد ازاں اسے بنگلورو سے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

  • اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

    اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کے اچھے کاموں کو یاد کریں گے نہ کہ آپ کے گھروں کو اور گاڑیوں کو-

    باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جب آپ مرجائیں گے تو لوگ آپ کے گھروں کو اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔

    فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔

    اپنی پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک اچھا انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست-

    اس سے قبل بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے لئے ایک معنی خیز بیان جاری کیا اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صبح آپ جب اٹھتے ہو تو آپ کا سامنا خود سے ہی ہوتا ہے۔ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو پوری دنیا کو خوش کرنا ہے لیکن آپ ایسا نہیں کرتے۔

    امیتابھ نے کہا تھا کہ وہ چیز کرو جو تمھیں خوش رکھتی ہے اپنی زندگی خود بنائیں آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔

    آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں امیتابھ بچن

    دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا…

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

  • آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں  امیتابھ بچن

    آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے نوجوانوں کو زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے کا طریقہ بتایا کہا کہ آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ کے شہنشاہ نےمداحوں کے لئے ایک معنی خیز بیان جاری کیا اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صبح آپ جب اٹھتے ہو تو آپ کا سامنا خود سے ہی ہوتا ہے۔


    لیجنڈ ری اداکار نے لکھا کہ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو پوری دنیا کو خوش کرنا ہے لیکن آپ ایسا نہیں کرتے۔

    امیتابھ نے کہا کہ وہ چیز کرو جو جو تمھیں خوش رکھتی ہے اپنی زندگی خود بنائیں آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے آخر میں لکھا کہ پھر آپ دیکھیں گے کہ جسے آپ واقعی محبت کرتے ہیں وہ آپ کی طرف متوجہ ہوگا۔

    بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے دیا مرزا

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف

    شاہ رخ کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی چائلڈ اسٹار ٹرینڈنگ پر کیوں؟

    بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

  • عمران عباس نے ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں رائے دینے سے انکار کیوں کیا؟

    عمران عباس نے ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں رائے دینے سے انکار کیوں کیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق رائے دینے سے انکار کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا-

    سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے والے ہردلعزیز اداکار عمران عباس نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

    اس سیشن کے دوران عمران عباس کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے جن کے اداکار نے دلچسپ جواب دیئے-

    صارف نے عمران عباس سے سوال کیا کہ آپ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں اور اس ایپ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    اس سوال کے جواب میں عمران عباس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا ہوں۔‘

    عمران عباس نے ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانی کرکے مجھ سے اس ایپ کے بارے میں میری رائے نہ پوچھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے باعث جہاں بہت سے لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے تو وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کر رہےتھےان لوگوں میں عمران عباس بھی شامل تھے جنہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان دنیا کی سب سے مشہور اور پُرکشش شخصیت ہیں عمران عباس

    عمران عباس اور صبور علی نئے آنے والے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

  • اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    شہرہ آفاق ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : اسرا نے رواں برس دئے ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

    بعدازاں ترک اداکارہ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

    اور اب حال ہی اداکارہ نے پاکستانی برانڈ ‘کھاڈی’ کے خصوصی کلیکشن کا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کرلیا ہے۔


    چند روز قبل بلیو ورلڈ سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر اسرا بلگچ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کا نیا چہرہ قرار دیا گیا تھا۔

    ویڈیو میں ترک اداکارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو ‘میرا نیا گھر’ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں اسرا بلیو ورلڈ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ دکھائی دیں۔

    علاوہ ازیں ایک اور پوسٹ میں اداکارہ کو بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    خیال رہے کہ اسرا بلجیک سے قبل اسی ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان نے بھی اسلام آباد کی بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

    تاہم اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ترک اداکار نے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

  • ایف آئی اے کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پرمیشا شفیع کی قانونی ٹیم کا شدید رد عمل

    ایف آئی اے کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پرمیشا شفیع کی قانونی ٹیم کا شدید رد عمل

    پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے 15 دسمبر کو لاہور کی ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پر رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ میں پیش کیے گئے عبوری چالان پر رد عمل دیتے ہوئے میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے کہا کہ ان کی نظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں گہرے قانونی ’نقائص‘ موجود ہیں۔

    میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق تاحال کسی بھی قانونی عدالت نے علی ظفر کی شکایت پر دائر کردہ مقدمے میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ نہیں سنایا۔

    گلوکارہ کی قانونی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ ایف آئی اے کا بنیادی قانونی نقطہ یہ ہے کہ وہ یہ بات ثابت کرے کہ میشا شفیع کیسے مجرم ہے اور تاحال اس کا تعین نہیں ہوسکا۔

    میشا شفیع کی ٹیم نے اُمید ظاہر کی کہ انہیں یقین ہے کہ گلوکارہ سمیت مقدمے میں نامزد کیے گئے مزید 8 افراد کو متعلقہ عدالتوں میں مجرم قرار نہیں دیا جائے گا۔

    جبکہ دوسری جانب میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری چالان پر سماعت کریں گے پراسکیوشن ٹیم نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد چالان فاضل جج کو ارسال کیا –

    علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا

    فاضل جج گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر نامزد ملزمان کو طلب کرنے کا حکم دیں گے-

    واضح رہے کہ یف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسکیوشن کو جمع کروایا تھا چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ،ادکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا –

    عبوری چالان میں ، ایف آئی اے نے کہا تھا کہ: "تفتیش کے دوران اب تک میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا رہ چکے ہیں۔ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف شوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے دستیاب زبانی اور دستاویزی شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ تاہم ، شکایت کنندہ نے اپنا معافی قبول کرنے کی حد تک حمنا رضا کے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس طرح مزید تفتیش میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع نے 19 اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے بدنام اور جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن وہ اپنے الزامات کے حق میں اس سے قبل کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دیگر ملزمان بھی سوشل میڈیا پر اپنے ذریعہ لگائے گئے براہ راست الزامات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ان کے خلاف گذشتہ ستمبر میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 اور آر / ڈبلیو 109-پی پی سی کے سیکشن 20 (1) کے تحت عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    چالان میں ایف آئی نے کہا تھا کہ نومبر 2018 میں ، علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف "دھمکیوں اور ہتک آمیز مواد” شائع کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کچھ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    مسٹر ظفر نے اپنی شکایت میں ، محترمہ شفیع کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہوئی تصویروں کو منسلک کیا تھا لیکن ’الزام لگانے سے پہلے ہی اسے بڑی حد تک مٹا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے فروری 2018 میں انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو بھیجا ہوا ایک ’دھمکی آمیز پیغام‘ بھی جمع کرایا تھا۔

    چالان کے مطابق گلوکار اداکار نے دستاویزی ’ثبوت‘ کے ساتھ ایف آئی اے کو بتایا ، "ایک ٹویٹر اکاونٹ @ نیہاسائگل 1 ، جس نے صرف ایک سال میں میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف 3،000 ہتک عزت آمیز ٹویٹس شائع کیں ، میشا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے 50 دن قبل تشکیل دیا گیا تھا۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع دسمبر 2019 میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی تھیں ، لیکن وہ مسٹر ظفر کے خلاف اپنے الزامات (جنسی طور پر ہراساں کرنے) کے حق میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیس تقریبا 2 سال تک کی اور اسی کیس میں پہلے ہی ٹرائل کورٹ نے میشا شفیع سمیت مذکورہ دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا تمام افراد کے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے بعد اداکارہ عفت عمر، علی گل پیر اور دیگر 5 افراد نے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

    میشا شفیع کے خلاف مذکورہ کیس کے علاوہ علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، جس کی تاحال سماعتیں جاری ہیں علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف یہ کیس اس وقت دائر کیے تھے جب گلوکارہ نے علی ظفر پر اپریل 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھےجنہیں علی ظفر نے مسترد کردیا تھا۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

     

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

     

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر…

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے…

  • ٹام کروز فلم کے سیٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرعملے پر پھٹ پڑے

    ٹام کروز فلم کے سیٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرعملے پر پھٹ پڑے

    امریکی اداکار ٹام کروز فلم کے سیٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرعملے پرشدید برہم ہوگئے –

    باغی ٹی وی :لندن میں جاری فلم ”مشن امپاسبل“ کی شوٹنگ کے دوران ہالی وڈ اداکارٹام کروزکی ایک آڈیووائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنے فلم کے عملے پرشدید برہمی کا اظہارکررہے ہیں۔

    آڈیوکے مطابق اداکاراپنے عملے کو کہہ رہے ہیں کہ تمام انشورنس کمپنیاں، اسٹوڈیوزاورپروڈیوسرز ہم پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں ہمیں دوسروں کے لیے مثال بننا ہے وہ سب ہماری مثال دے کرفلمیں بنانا چاہتے ہیں فلموں کی دوبارہ شوٹنگ کا آغاز ہماری وجہ سے ہورہا ہے کیوں کہ انہیں ہم پراعتماد ہے ہمیں ان کے اعتماد کو توڑنا نہیں ہے۔

    پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    اداکارنے مزید کہا کہ کیا کسی کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں اگراب کسی نے خلاف ورزی کی اوردرست موقف پیش نہیں کرپایا تو میں اس کو فارغ کردوں گا۔

    واضح رہے کہ ‘مشن امپاسبل’ سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث فروری میں روک دی گئی تھی تاہم اب فلم کو کورونا سے متعلق ایس اوپیز کی پابندی پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کے بعد اجازت ملی ہے برطانیہ میں مشن امپوسیبل سلسلے کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کریو کے دو افراد دو میٹر فاصلہ رکھنے کی پابندی توڑنے کے مرتکب ہوئے تھے۔

    جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

  • عمران عباس  اور صبور علی نئے آنے والے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

    عمران عباس اور صبور علی نئے آنے والے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عا لمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک اور مداحوں سے رابطے میں رہنے والے ہردلعزیز اداکار عمران عباس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

    اس سیشن کے دوران عمران عباس کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے جن کے جوابات میں کہیں اداکارہ مزاحیہ رہے اور تو کہیں اُنہیں شدید غصہ بھی آیا۔

    اداکار سے ان کے نیپالی مداح نے پوچھا کہ وہ نیپال کب آئیں گے ؟جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی اس خوبصورت سرزمین کا وزٹ کریں گے-

    ایک مداح نے پوچھا کہ ان کا صبور علی کے ساتھ کون سا ڈرامہ آنے والا ہے ؟ جس پر اداکار نے صبور علی کے ساتھ چھوٹا سا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ امانت ڈرامے میں صبور علی کے ساتھ نظر آئینگے-

    ایک مداح نے سوال پوچھا کہ اگر کوئی تہجد میں آپ کو مانگ لے آپ پھر بھی نہ ملیں تو وہ کیا کرے ؟ جس پر اداکار نے ایک شعر لکھا کہ ؛میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں ، میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے-

    ایک مداح نے کہا کہ آپ کے مداح روتے ہیں کیونکہ آپ انہیں رپلائے نہیں کرتے اداکار نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہے وہ کو شش کرتے ہیں جواب دینے کی ساتھ ہی انہوں نے مداحں سے صبر کرنے کو کہا-

    ایک مداح نے پوچھا کہ کبھی انسانوں کے لئے کوئی انسانیت کا کام بھی کیا؟ جس پر اداکار نے مداح کو جوا ب دیا کہ وہ یہ بتانا ضروری نہیں سمجھتے-

    ایک مداح نے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں صبر کیسے کیا جائے ؟ جس پرف اداکار نے کہا کہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور حضرت امام حسین رضہ اللہ تعالی زندگی سے سیکھیں-

    افغان لوگوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ افغان خوبصورت لوگ ہیں –

    ایک مداح نے کہا کہ کوئی ایکٹر فالو نہیں کرتا آپ مجھے فالو کر لیں- جس پر اداکار نے مداح کو مشورہ دیا کہ ایسے بنو کہ ہر کوئی فالو کرے-

    بچپن کی کو نسی چیز ہے جسے آپ ابھی تک انجوائے کرتے ہیں؟ پر عمران عباس نے ہنستے ہوئے کہا کہ تقریباً ہر چیز کو-

    ایک مداح نے کہا کہ صرف ایک مرتبہ آپ کو چھو کر دیکھناہے کہ کیا آپ رئیل ہیں اور دوسرے فنکاروں سے چارمنگ ہیں؟ جس پر عمران عباس نے مزاحیہ اندا میں جواب دیتے ہو ئے لکھا کہ جی ہاں 100 فیصد رئیل ہوں اور فخرہے کہ پاکستان کی پیداوار ہوں-

    ایک مداح نے کہا کہ آپ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟ جس پر اداکار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ رشتہ کرانے والے ہیں؟

    ایک مداح نے پوچھا کہ آپ نیشنل کرش ہیں لیکن لڑکیوں کے دل کب کرش(شادی کر کے) کر رہے ہیں ساتھ ہی مداح نے کہا کہ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے؟ جس پر عمران عباس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھ گئے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب شادی کریں گے-

    واضح رہے کہ عمران عباس کا نیا ڈرامہ سیریل امانت جلد ہی نجی ٹہ وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جا ئے گا جس میں اداکارہ عروہ حسین اور صبور علی بھی اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ ڈرامہ کب تک نشر کیا جائے گا-

  • انگین التان کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

    انگین التان کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

    مسلمانوں کی اسلمای فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے ترک اداجار انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار-

    باغی ٹی وی : ترکی سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انیگن آلتان کوپاکستان بلانے والے ملزم کاشف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق انگین آلتان کی میزبانی کرنے والاملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے جس کے باعث ملزم کاشف ضمیر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت بھی کی۔

    انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

    خیال رہے کہ کاشف ضمیر پر یہ الزامات سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز میاں کاشف ضمیر کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں وہ کام (ارطغرل کو پاکستان لانے والا) جو کوئی برانڈ اور بندہ نہیں کر سکا وہ میں نے کیا اور یہی بات ان برانڈز اور لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور میرے اوپر الزامات لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-


    کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو انگین التان سے ملنے نہیں دیا تھا اسی لئے وہ میرے اوہر یہ الزامات لگا رہے ہیں –

    ویڈیو کے آخر میں ان نجی ٹی وی چینل والوں کو کاشف ضمیر نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ باہر کہیں ملو ساری رپورٹری نکالوں کا تم لوگوں کی-

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    واضح رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

     

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا