Baaghi TV

Category: شوبز

  • وزیر اعظم عمران خان دنیا کی سب سے مشہور اور پُرکشش شخصیت ہیں    عمران عباس

    وزیر اعظم عمران خان دنیا کی سب سے مشہور اور پُرکشش شخصیت ہیں عمران عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے وزیراعظم عمران کو دُنیا کی سب سے مشہور شخصیت قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف اور دلچسپ سوالات پوچھے۔

    اسی سیشن کے دوران ایک بھارتی صارف نے عمران عباس سے پوچھا کہ اگر میں غلط نہیں تو پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور آپ ہی ہیں؟

    بھارتی صارف کے اس سوال کے جواب میں عمران عباس نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف کو جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں کہ میں ہی پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور ہوں کوئی ہے جو اس دُنیا میں سب سے زیادہ مشہور اور پُرکشش ہے اور وہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران عباس نے سال 2014 میں بھارتی فلم ’Creature 3D‘ میں اپنی اپنی اداکاری پر پاکستان سمیت بھارت میں تعریفیں سمیٹی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عمران عباس کے بھارتی مداح سوشل میڈیا پر مختلف سیشن اور سرگرمیوں کے ذریعے اُن سے رابطے میں رہتے ہیں۔

    جبکہ عمران عباس کے کے مشہور پاکستانی ڈراموں میں خدا اور محبت، ڈر خدا سے، جو تو چاہے، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ، اکبری اصغری، ملال اور نور بانو سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی نجی زندگی پر فلم کپتان کب تک ریلیز ہو گی؟

  • جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

    جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

    برطانوی فلم پروڈیوسر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی کے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو سٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی میں بھی جمائما اور عمران خان کی طرح لڑکی برطانوی دارالحکومت سے ہوتی ہے جبکہ لڑکا جنوبی ایشیا سے ہوتا ہے-

    فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو رہی ہے جس میں 31 اداکارہ للی جیمز، 32سالہ اداکارہ شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

    خیال رہے کہ شیکھر کپور مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز

  • بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے    دیا مرزا

    بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے دیا مرزا

    بالی وڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجا رہ داری ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ عمر رسیدہ شخص کو 19 سالہ جوان اداکارہ کے ساتھ اس کے ہیرو کے طور پر کاسٹ کرنا افسوسناک بات ہے-

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ بالی وڈ میں عام طور سے ایسا ہی ہوتا ہے کیوں کہ یہاں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے۔

    دیا مرزا نے کا بھی کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بوڑھے مردوں کے لئے کہانی تو لکھی جاتی ہے لیکن اسی عمر کی خواتین فنکاراؤں کو کاسٹ نہیں کیا جارہا اس سے بڑا افسوس یہ ہے کہ بوڑھے فنکار نوجوانوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکار جتنا چاہئیں نوجوانوں کا کردار ادا کر لیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ خوب صورتی کا انحصار جوانی ہی پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انڈسٹری میں نوجوان چہروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

  • حدیقہ کیانی کی گائیکی پر تنقید کرنے والے صارف کو گلوکارہ کا کرارا جواب

    حدیقہ کیانی کی گائیکی پر تنقید کرنے والے صارف کو گلوکارہ کا کرارا جواب

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے خود پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دے کر لاجواب کر دیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بلوچی ڈریس میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے مداحں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصٌ ہوئی تاہم باغی ٹی وی نے بھی حدیقہ کیانی کے دلکش تصویر پر خبر بناتے ہوئے تعریفی کمنٹس دیئے –

    اور ساتھ ہی اداکارہ کے کالج کی دنوں کی لی گئی تصویر شئیر کی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ یہ ان دنوں کی تصویر ہے7 جب انہوں نے اپنا پہلا البم راز ریلیز کیا تھا-

    حدیقہ کیانی پر بنائی گئی خبر کے وائرل ہونے پر خبر پر رد عمل دیتے ہوئے میاں عرفان رشید نامی صارف نے اداکاہ کی گائیکی پر کمنٹ کیا-

    ٹوئٹر صارف نے گلوکارہ کی گائیکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حدیقہ کو اپنی گلوکاری میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے اس سے قبل عدنان سمیع کے کمپوز کئے گئے گانے گائے تھے اس سے قبل میلوڈی گریٹ آشا بھونسلے نے بھی گائے تھے-


    صارف نے حدیقہ کیانی کی گائیکی کو ردی کی ٹوکری قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ گانوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں لہذا انہیں ابھی گانے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے-

    صارف کے اس تنقید بھرے ٹوئٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی خاموش نہ رہیں اور صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دے ڈالا-


    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں عام طور پر اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہیں دیتی لیکن آپ سے نفرت کرنے کی وجہ 25 سال قبل اس وقت پیش آئی جب 62 سالہ آواز کے مقابلے میں 21 سالہ امیچور آواز کا موازنہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس طرح کے غیر معقول خیالات پر فائز ہیں تو میں صرف اس کا تصور کرسکتی ہوں کہ آپ اس کے عالوہ اور کیا سوچ بھی سکتے ہیں –

    اپنی ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کو سکون حاصل ہو-

    حدیقہ کیانی کی پاکستان کےعلاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    زاہد احمد کا سوشل میڈٰیا صارف کو دلچسپ جواب

  • علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم  نے سماعت کے لیے  منظور کرلیا

    علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا

    گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا –

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری چالان پر سماعت کریں گے پراسکیوشن ٹیم نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد چالان فاضل جج کو ارسال کیا –

    فاضل جج گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر نامزد ملزمان کو طلب کرنے کا حکم دیں گے

    واضح رہے کہ یف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسکیوشن کو جمع کروایا تھا چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ،ادکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا –

    عبوری چالان میں ، ایف آئی اے نے کہا تھا کہ: "تفتیش کے دوران اب تک میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا رہ چکے ہیں۔ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف شوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے دستیاب زبانی اور دستاویزی شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ تاہم ، شکایت کنندہ نے اپنا معافی قبول کرنے کی حد تک حمنا رضا کے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس طرح مزید تفتیش میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع نے 19 اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے بدنام اور جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن وہ اپنے الزامات کے حق میں اس سے قبل کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دیگر ملزمان بھی سوشل میڈیا پر اپنے ذریعہ لگائے گئے براہ راست الزامات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ان کے خلاف گذشتہ ستمبر میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 اور آر / ڈبلیو 109-پی پی سی کے سیکشن 20 (1) کے تحت عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    چالان میں ایف آئی نے کہا تھا کہ نومبر 2018 میں ، علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف "دھمکیوں اور ہتک آمیز مواد” شائع کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کچھ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    مسٹر ظفر نے اپنی شکایت میں ، محترمہ شفیع کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہوئی تصویروں کو منسلک کیا تھا لیکن ’الزام لگانے سے پہلے ہی اسے بڑی حد تک مٹا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے فروری 2018 میں انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو بھیجا ہوا ایک ’دھمکی آمیز پیغام‘ بھی جمع کرایا تھا۔

    چالان کے مطابق گلوکار اداکار نے دستاویزی ’ثبوت‘ کے ساتھ ایف آئی اے کو بتایا ، "ایک ٹویٹر اکاونٹ @ نیہاسائگل 1 ، جس نے صرف ایک سال میں میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف 3،000 ہتک عزت آمیز ٹویٹس شائع کیں ، میشا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے 50 دن قبل تشکیل دیا گیا تھا۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع دسمبر 2019 میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی تھیں ، لیکن وہ مسٹر ظفر کے خلاف اپنے الزامات (جنسی طور پر ہراساں کرنے) کے حق میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ علی ظفر کا محترمہ شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی سیشن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

     

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

     

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر…

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے…

  • میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    مارننگ شوز کی میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی لاک ڈاؤن میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نے اُس وقت سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔

    نتاشا علی نے مارننگ شو میں میزبان کو بتایا کہ وہ 14اگست کو شاہ زیب علی نامی سرکاری افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ ان کی شادی کو 4 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وہ خود کو اب بھی نئی نویلی دلہن محسوس کرتی ہیں-

    نتاشا علی نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منعقد کی گئی تاہم شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے۔

    شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر شاہ زیب سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

    خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس سال لاک ڈاؤن اور عالمی وبا کے دوران احد رضا میر ، سجل علی ، حنا الطاف آغا علی ، سارہ خان اور فلک شبیر ، گلوکار ہارون رشید ، منظر صہبائی ثمینہ احمد ، فریال محمود اور دانیال و دیگر شادی کے بندھن میں بندھے تاہم انہی میں اب نتاشا کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

  • ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان نے6 دسمبر کو شوبز ویب سائٹ ممبئی مرر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم ’آدی پورش‘ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگ راون کو انسان دوست کے طور پر دیکھیں گے اداکار کے اس بیان سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

    فلم سے متعلق متنازع انٹریو کے بعد سیف علی خان کو نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھی اعتراض اٹھایا شدید تنقید کے بعد سیف علی خان نے اپنے بیان پر معافی مانتے ہوئے کہا کہ میرے انٹرویو کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا تاہم میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں اور بیان واپس لیتا ہوں۔

    سیف علی خان پر درج مقدمہ ایڈشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر مزید کارروائی 23 دسمبر کو ہوگی۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

  • نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپو رمحض ایک ہی ہفتے میں کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری ریاست سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    نیتو کپور کا دوسرا ٹیسٹ ایسے وقت میں منفی آیا جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو دعا کی اپیل کی تھی۔

    نیتو کپور کو اداکار ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا کے ساتھ 4 دسمبر کو کورونا ہوا تھا اور یہ سب آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں نیتوکپور کی بیٹی نے 11 دسمبر کو والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    جبکہ دوسری جانب بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور کی طرح ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

    ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دوسری جانب ’جگ جگ جیو‘ کی کاسٹ میں شامل انیل کپور اور کیارہ اڈوانی نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی اور جلد ہی ورون دھون، نیتو کپور اور راج مہتا بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی لیکن اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی تھی-

  • پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

    باغی ٹی وی :رواں برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نے تصدیق کی تھی کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں بنائیں گےاور اب میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے 16 دسمبر کو تصدیق کی کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ‘اسپاٹی فائے’ کے لیے پوڈکاسٹ شو کریں گے وہ نہ صرف اس شو کی میزبانی کریں گے بلکہ وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گے۔

    دونوں کا پہلا پوڈکاسٹ پروگرام رواں برس کے اختتام اور سال نو سے قبل نشر کیا جائے گا تاہم ان کا مستقل پروگرام آئندہ سال سے ریلیز کیا جائے گا۔

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

    میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ برطانوی جوڑے نے ‘اسپاٹی فائے’ کے ساتھ کتنے ارب ڈالرز میں کتنے سال کا معاہدہ کیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان چند سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

    ‘اسپاٹی فائے’ کو میوزک و پوڈ کاسٹ شوز کی بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے جس پر کئی زبانوں کے لاکھوں گانے موجود ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر کم از کم 15 لاکھ پوڈکاسٹ شوز بھی موجود ہیں۔

    ‘اسپاٹی فائے’ پر پروگرام کرنے کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا جلد نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کا کام بھی شروع کرے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا آئندہ سال سے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردے گا۔

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

    خیال رہے کہ پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔

    پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

    حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا-

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

    معاہدے کے مطابق برطانوی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

  • بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے  با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    با لی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات گجرات کے گاندھی نگر میں ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس (ڈی ایف ایس) کو بھیج دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی :انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نکالے گئے ڈیٹا میں ڈیلیٹ کیے گئے وائس کلپس، ویڈیوز، چیٹس اور وہ موبائل نمبرز ہیں جن سے یہ بھیجے گئے تھے۔

    علاوہ ازیں این سی بی نے ممبئی میں مارے گئے چھاپوں میں ضبط کی جانے والی منشیات کے 25 نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے ہیں اور مزید بھیج رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فرانزک لیب کے تجزیے سے منشیات کے معیار کا علم ہوگا تاکہ وہ سپلائر کے نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کرسکیں اور خریداروں کا سراغ لگائیں۔

    جن 85 آلات کو ڈیٹا برآمد کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے ان میں اکثر، موبائل فونز با لی وڈ شخصیات کے ہیں جن کا علم 3 مقدمات میں این سی بی کی تحقیقات کے دوران ہوا ان آلات میں ٹیبلیٹس، پین ڈرائیوز اور 2 لیپ ٹاپس بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جن با لی وڈ اداکاروں کے موبائل فونز بھیجے گئے ہیں ان میں ریاچکر بورتی، ان کے بھائی شووک چکر بورتی، اداکارہ سارہ علی خان، شردھا کپور، دپیکا پڈوکون، ارجن رامپال اور ان کے مبینہ ساتھیوں کے موبائل فونز شامل ہیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    این سی بی نے ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس سے فاروڈڈ کالز اور میسیجز کا لنک قائم کرنے کا کہا ہے تاکہ منشیات خریدنے والے سلسلے کا پتا لگایا جاسکے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا ہے این سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ این سی بی نے اس معاملے میں اس کی تحقیقات کا آغاز اس کے بعد کیا جب رواں سال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس این سی بی کو بھیجیں تھیں۔

    اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سوشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا