Baaghi TV

Category: شوبز

  • ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اور نامور گلوکار اور پی ٹی آئی کارکن ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویروائرل ہو رہی ہےجسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ سے بچنے کے لیے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور مسکر رہے ہیں اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔


    ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

    ابرارالحق نے اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ہوشیار رہیں بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔

  • منشیات کیس :مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

    منشیات کیس :مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

    منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    بالی وڈ منشیات کیس مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

    این سی بی کی جانب سے منشیات قبضے میں لینے اور استعمال سے متعلق کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بعد 4 دسمبر تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔

    جس کے بعد دونوں کے وکیل ایاز خالد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی اور آج ( 23 نومبر) کو این ڈی پی ایس عدالت نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور کرلی۔

    مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد کی جس کے بعد اُن سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔

    دوسری جانب ہرش لمباچیا نے این سی بی کو بتایا کہ وہ صرف ذاتی استعمال کے لیے منشیات خریدتے تھے۔بھارتی سنگھ کے اس بیان کے بعد تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ مزاحیہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو گھر میں منشیات رکھنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے-

    بھارتی میڈیا جس نے بھارتی سنگھ کے گھر کے ساتھ اس معاملے میں مزید 2 مقامات پر چھاپے کی تصدیق کی ہے سے این سی بی کے ایک اور افسر نے گفتگو کی اور بتایا کہ فلم انڈسٹری میں منشیات فراہم کرنے والوں سے تفتیش میں ’بھارتی سنگھ‘کا نام نکل کر آیا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد بھی ہوئی ہے۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مار کر اُن کے گھر کی تلاشی لی تھی اور ان کی گرل فرینڈ سے پوچھ گچھ بھی ہوئی۔

    اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ ہفتے تفتیش کے لیے بھارتی اداکار ارجن رامپال کو ممبئی اپنے آفس طلب کیا تھا جہاں سات گھنٹے تک ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    این سی بی آفس سے باہر آنے کے بعد ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُن کامنشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اُن کی رہائش گاہ سے منشیات تیار کرنے کے کچھ نسخے ملے تھے جو اُنہوں نے این سی بی کے عہدیداروں کے حوالے کردیے ہیں۔

    ارجن رامپال نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل این سی بی نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کو بھی طلب کیا تھا جبکہ اس سے ایک دن قبل پولیس ان کی اہلیہ شبانہ سعید کو گھر سے 10 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کرچکی تھی جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوئیں۔

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

    اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

  • لاہورکی گارڈین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

    لاہورکی گارڈین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

    لاہور کی گارڈین کورٹ نے معروف صوفی اور لوک گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق تین دن بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد بچوں کی حوالگی کے لیے لاہور کی گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

    صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    صنم ماروی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا تھا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں جس کی وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا جہاں انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال میں رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔

    اداکارہ نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا تھاکہ گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے. اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے.

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    گلوکارہ صنم ماروی اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار

    صنم ماروی نے فیس بُک پوسٹ میں اپنی طبعیت کے بارے میں بتایا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں. آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بلکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بلکل صحت مند ہوں.

  • علی ظفر نے سندھی گیت کا پرومو جاری کر دیا

    علی ظفر نے سندھی گیت کا پرومو جاری کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ’ الّے ‘ کا پرومو جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔

    علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلئے یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ 73 لاکھ 59 ہزار 3سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔

    علی ظفر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’لیلا او لیلا‘ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    گلوکار نے لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جیے سندھ، جیے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  • بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناء خان ‘ کردیا ہے۔

    دو روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثنا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بھاری جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں-


    ثنا خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے اُنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثنا خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    یاد رہے کہ بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

    اس موقع پر ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

  • رابی پیر زادہ کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار

    رابی پیر زادہ کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر نواز شریف اور اُن کی مرحومہ والدہ بیگم شمیم اختر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں ماں بیٹے کو پیار کر رہی ہیں-

    رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مرحومہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں ماں تو آخر ماں ہوتی ہے نا۔

    واضح رہے کہ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئیں مرحومہ شمیم اختر کے بڑے صاحبزادے نواز شریف اپنے علاج کے لیے اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کے چھوٹے صاحبزادے شہباز شریف لاہور کی جیل میں ہیں۔

    مرحومہ کی میت پاکستان لائی جائے گی جبکہ تدفین جاتی امراء میں ان کے شوہر میاں شریف کے پہلو میں مختص جگہ پر ہوگی انتقال کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

  • لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

    لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

    پاکستانی فلموں کے لیجنڈ اداکاراورچاکلیٹی ہیر وحید مراد کی کومداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :وحید مراد نے 2 اکتوبر1938ء کو سیالکوٹ میں فلم ساز نثار مراد کے گھر پیدا ہوئے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا وہ معروف فلمساز و تقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے جنہوں نے 1960ء میں بطور فلم ساز پہلی فلم ’انسان بدلتا ہے‘ بنا کر اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔

    1961ء میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم ’اولاد‘ میں ایک اہم رول کے لیے پہلی بار کاسٹ کیا گیا اور یوں بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم ’اولاد‘ اگست 1962ء میں ریلیز ہوئی اور گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا-

    بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’ ہیرا اور پتھر‘ تھی۔ سلور اسکرین پر 75 ہفتے مسلسل چلنے والی فلم ’ ارمان ‘ نے وحید مراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔

    اپنے دور میں اداکار وحید مراد نے ہدایت کار پرویز ملک، گیت نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رعنا، گلوکار احمد رشد ی کے ساتھ فلم میکنگ کے دوران کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔ فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ وحید مراد ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے-

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے فلم دوراہا، عندلیب، جب جب پھول کھلے، سالگرہ، انجمن، جہاں تم وہاں ہم، پھول میرے گلشن کا اور دیور بھابھی سمیت کل 124 فلموں میں کردار نگاری کی۔

    وحید مراد کے فلمی عروج و زوال کو ہالی وڈ اداکار ایلوس پریسلے سے تشبیہ دی جاتی ہے جنھوں نے طویل شہرت کے بعد اچانک زوال کا منہ دیکھا۔

    23 نومبر 1983ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مرادانتقال کرگئے۔ فنی خدمات کے صلے میں انہیں ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل ، مصورسمیت دیگرمتعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

  • ٹک ٹاکر نے گھر کو آگ لگا دی

    ٹک ٹاکر نے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور میں بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے گھر کو آگ لگا دی-

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے والد کے انکار کرنے پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

    واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا والد کی جانب سے تھانہ پیرجوگوٹھ میں مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعدازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا فریج، واشنگ مشین اور دیگر سامان جل گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے والد سے 2 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا لڑکی کا والد فالج کا مریض ہے اور واپڈا کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور ٹک ٹاکر کو ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا ہے-

  • بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ  اپنی 5 نسلوں کی تصویر شئیر کر دی

    بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ اپنی 5 نسلوں کی تصویر شئیر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے خاندان کی پانچ نسلوں کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی موجود ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پانچ نسلیں ایک ساتھ۔-

    اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ یادگار تصویر 14 سال قبل لی گئی تھی-

    علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اس دور کے حساب سے فیشن کو فالو کیا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’یہ تصویر سال 1990 میں لی گئی تھی۔

  • ایمن خان اور منال خان نے سالگرہ کیسے منائی؟

    ایمن خان اور منال خان نے سالگرہ کیسے منائی؟

    شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے اس سال اپنی سالگرہ الگ الگ منائی ایمن خان نے ترکی میں اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ منال خان نے پاکستان میں ہی اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی اور منیب بٹ کی ساتھ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ان تصاویر میں ایمن خان نے ہلکے براؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے جبکہ منیب بٹ پیلی ٹی شرٹ اور کالی جیکٹ میں نظر آرہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ منیب بٹ میری سالگرہ کے دن کو اسپیشل بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ اور جن لوگوں نے مجھے سالگرہ کی مبارک باد دی ہےاُن کا بھی بہت شکریہ۔

    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے محبت بھرے انداز منفرد انداز میں اہلیہ ایمن خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    انسٹاگرام پر اداکارہ نےکچھ ویڈیوز اور کچھ تصاویر جاری کی ہیں جس کے کیپشن میں منیب بٹ نے لکھا کہ میرے دل کی ملکہ آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔

    منیب بٹ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایمن خان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے اُنہیں برتھ ڈے سرپرائز کے لیے ساتھ لارہے ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے –

    اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

    دوسری جانب منال خان کے دوستوں نےگزشتہ روز اُن کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنادیا اُن کے قریبی دوستوں میں اداکار احسن محسن، کنزہ ہاشمی، صبورعلی، سارہ علی اور چند دیگر شامل تھے۔

    منال خان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی احسن محسن اکرام کی جانب سے ارینج کی گئی تھی احسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں احسن اور منال نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

    علاوہ ازیں منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے تینوں بھائیوں کی جانب سے 2 سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    منال خان اور احسن محسن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل…

    منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے