Baaghi TV

Category: شوبز

  • اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی  بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی رضا کے لیے ہم نے ایک دوسرے سے محبت کی اور اللہ کی رضا کے لئے ہی شادی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اُن کے شوہر سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

    ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔

    آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ اور تُم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ روز ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    سابقہ اداکارہ ثنا خان نے نکاح کے دن حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مفتی انس بھی ٹوپی کے ساتھ سفید قیمص شلوار میں ملبوس تھے۔

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

  • اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس  پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    ویہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا تاج قائم کیا گیا ہے ، جینیفر رحمان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے مس ورلڈ بن کے تاریخ رقم کی کیونکہ اس سے کئی خواتین کو اس میں حصہ لینے کی امید ملے گی. جینیفر رحمان نے 29 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کی جو کہ اعزاز اور قابل فخر بات ہے

    باغی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں جینیفر رحمان نے کہا کہ سب سے پہلے ، میں مس ورلڈ پاکستان کی صدر سونیا احمد اور مس پاکستان ورلڈ کے منتظمین کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے 2020/2021 کی طرف سے یہ موقع ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا افتتاح کیا گیا ہے اور مجھے یہ کہنا چاہئے کہ مجھے اس عورت کی حیثیت سے اعزاز محسوس ہورہا ہے جس نے پوری دنیا میں تسلیم شدہ واحد پاکستانی خوبصورتی عکاسی کے زمرے میں تاریخ کا رخ بدلا۔ میں اگلے سال کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور میں اس کے بارے میں بہت زیادہ باشعور ہوں ، یعنی اس کمیونٹی کی نمائندگی کرنا جہاں خواتین کی آزادی سے بہت حد تک سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ ایک خواب ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت خوش ہوں اور آنے والے سال اور اس کے بعد ، کو اپنی پوری کوشش کروں گی کہ خواتین کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کروں۔ ،میری پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی حوصلہ افزائی کی ، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں پاکستان میں ایک یادگاروقت گزارنے اور میڈیا کی حمایت کے ساتھ اس موضوع پر شعور بیدار کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ اچھا کام کرنے کی منتظر ہوں ، جو میرے لئے اہم ہے ،

    جینیفر رحمان نے مزید کہا کہ میں معیاری اسکرپٹ اورجاندار کرداروں کے ساتھ ڈراموں اورفلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ، مجھے غیر ممالک سے بھی بے حد آفرز آرہی ہیں مگر میں اپنا کیریئر پاکستان سے شروع کرنا چاہتی ہوں، اس سلسلے میں جنوری یا فروری میں پاکستان آرہی ہوں
    میرا خاندان اسلام آباد اور ایبٹ آباد سے ہے۔میں امریکہ ، گوئٹے مالا ، اٹلی اور آسٹریلیا جیسے متعدد ممالک میں رہی ہوں،میری زندگی کا کافی حصہ سعودی عرب میں گزرا۔مجھے یہاں جرمنی میں پالا گیا تھا۔میرا گھر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہے۔

    میں اردو روانی سے بولتی ہوں اور میرا پنجابی اور پشتو (جو گھر میں بولی جاتی ہے) کو تھوڑا پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن میری پہلی زبان ہے۔ میں نے بیچلر آف ایجوکیشن کیا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ہی ہمیشہ تدریس اور ٹیوشن سی وابستہ رہی ہوں ، اب اپنے ماسٹرز پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سب میرے لئے ذاتی ترقی ہے۔ میں نے 13 سال کی عمر میں ٹیوشن دینا شروع کیا تھا۔ استاد بننا ہمیشہ کے لئے میرا ایک خواب رہا ہے اور میں آئندہ نسل کو تشکیل دینے کی اپنی ذمہ داری کو بہت سنجیدہ سمجھتی ہوں۔ میں جرمنی کو ثانوی زبان کے طور پر بھی ان لوگوں کو سیکھاتی ہوں جو جرمنی میں نئے ہیں اور جرمنی میں جو مہاجر بحران پیدا ہوا تھا وہاں میں نے ترجمے کا بہت کام کیا۔ بچوں اور کم عمروں کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند اور چیلینج ہوتا ہے لیکن جب بھی آپ جذبات سے کچھ کرتے ہیں تو نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔ میری مرکزی توجہ ہمیشہ معذور بچوں اور کم عمروں پر رہی ہے۔ میں نے تقریبا دو سال قبل لائف کوچ اور یوگا ٹیچر کی حیثیت سے بھی کام کرنا شروع کیا تھا۔ مثال کے طور پر ، یوگا کا میرے والد نے تقریبا ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے مجھے تعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنے لگی تھی۔ میں بہت شوق کے ساتھ انوکھے لیمپ شاڈز ڈیزائن کرتی ہوں۔ بنیادی طور پر ، میں جو بھی کروں گی ، دل سے کروں گی۔ کامیابی مجھے اور زیادہ حوصلہ افزائی دیتی ہے ،

  • کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا

    کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا

    لاہور:کدی تے ہنس بول،عاطف اسلم نے کب اورکس کہہ دیا ،گانا بھی پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے بہت ہی دلچسپ گانا”کدی تے ہنس بول” ریلیزکردیا،

    دوسری طرف موسیقی کے دلدادہ افراد کے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں ایک نیا میوزک پلیٹ فارم آگیا، ویلو پاکستان نے اپنے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا آغاز کیا۔

     

    اس شو کو اسٹرنگز بینڈ مین گٹارسٹ بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس شو کے پہلے ہی یوٹیوب پر 17 ہزار سبسکرائبر ہیں۔بلال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں گزشتہ 11 ماہ سے اس پر کام کر رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پُرجوش ہیں کہ شائقین یہ شو دیکھیں ۔

     

     

    https://www.instagram.com/p/CHlFsMqn6vi/

     

    سیزن 1 کی پہلی قسط پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے جس میں عاطف اسلم ، عمیر جسوال اور نتاشہ نورانی کی پرفارمنس پیش کی گئی ہیں۔ قسط کے تمام گانوں کو میوزک کمپوزر احسن پرویز نے تیار کیا ہے۔

    گلوکار عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گایا ۔جسے بہت ہی پسند کیا جارہا ہے ، ادھر ان کے چاہنے والوں کی طرف سے عاطف اسلم کی بہت زیادہ پذیرائی کی جارہی ہے

  • اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا

    اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا

    لاہور: اداکارہ ميرا جب تھانے پہنچیں توکیا دیکھا ،اطلاعات کے اداکارہ میرا نے پنجاب پولیس کے بارے مین ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے ،

    اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ تو پنجاب پولیس کی ہوکررہ گئی ہیں ، اداکارہ میرا جب تھانے پہنچیں تو پولیس کا انتہائی مثبت رویہ دیکھ کر جزبات میں پنجاب پوليس زندہ باد کا نعرہ لگایا

    اداکارہ ميرا پنجاب پولیس اور تھانہ کلچر میں تبدیلی سے بے حد متاثر ہوگئیں ۔

    اداکارہ درخواست جمع کرانے تھانے گئی تو پتہ چلا تبديلی آگئی ہے،تھانے ميں فوری رسپانس پر پولیس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔انہوں نے پوليس کی کھل کر تعريف کی اور پنجاب پوليس زندہ باد کا نعرہ لگا ديا۔

  • مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد

    مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد

    کراچی :مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد نے اپنے جذبات کااظہارکردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل ، کمپئر ساہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کے دفاع کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد وطن میں زندگی گزار رہے ہی

    ان خیالات کا اظہار لاہور سے کراچی آنے والی معروف گلوکارہ ،ماڈل اورکمپیئر سارہ ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سارہ ارشد نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب کے ساتھ ساتھ ثقافتی حب بھی ہے کراچی آکر بہت خوش ہوں، یہاں شوبزنس کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ قابل ستائش ہے

    سارہ ارشد نےکہا کہ مجھے ہمیشہ کراچی میں کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں پروفیشنلزم بہت زیادہ ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کراچی کا موسم اور لوگ بہت شاندار ہے کراچی میں قیام کے دوران مختلف ٹی ویچینلز کے پروگرام اور مارننگ شوز۔ میں شرکت کےعلاوہ نئے البم کی تیاریاں بھی شروع کر رہی ہوں جس میں کچھ پر فوک سونگز کا ری میک کر رہی ہوں

    سارہ ارشد نے بتایا کہ میں اپنے آنے والے البم میں 65 جنگ میں تیار کیئے گئے ملی نغموں کا ری میک بھی شامل ہوگا سارہ ارشد نے کراچی نےصحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ،جو ان کی کراچی آمد پر وقت نکال کر آئے ، سارہ ارشد کہا پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر اس کو مناسب گائیڈنس مل جائے تو ہمارے فنکار گلوکار عالمی سطح مزید نصرت فتح علی خان صاحب کی طرح پاکستان کا نام روشن کریں گے

  • معروف اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

    معروف اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

    نئی دہلی : بھارتی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی بھارت کی معروف اداکارہ نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

    گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔

     

    سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

     

    https://www.instagram.com/p/CH2dMgHqDyL/

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ثناء خان کے اس اقدام سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے، ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ ثناء خان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت بھارتی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبرکو فائدہ پہنچا گئی-

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جہاں ان کے اہل خانہ اور دیگر غم سے نڈھال ہیں اور ان کے مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں وہیں سوشانت کی موت ایک بھارتی یو ٹیوبر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے-

    تاہم ایسے بھارتی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کی موت ان کو فائدہ پہنچا گئی۔

    ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں کنگنا رناوت

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور اسے متعلق جھوٹا مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے اب تک 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کما لیے ہیں۔

    اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس نے ممبئی پولیس، اداکار اکشے کمار اور ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے متعلق پروپگینڈا ویڈیوز سے بھی اچھی کمائی کی۔

    واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ان کی موت کو خودکشی اور پھر قتل سے جوڑنے کی کوششیں کی گئیں جہاں ایک جگہ تحقیقاتی اداروں کی تفتیش جاری تھی تو دوسری طرف لوگ اپنی مرضی کے زاویوں سے تحقیقات سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد مواد مختلف انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے میں مصروف رہے۔

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  • سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے-

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے- سلمان خان اور ان کے خاندان نے کورونا ٹیسٹ اس وقت کرایا جب حال ہی میں ان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

    جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا اور ان کے کورونا کی رپورٹ کا انتظا تھا-تاہم اب سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے-

    جبکہ سلمان خان اپنے پورے خاندان سمیت احتیاطی تدابیر کے طور پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    ادھر سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

    اطلاعات کے مطابق ، سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ 18 نومبر کو منانے والی تھیں لیکن اس غیر یقینی صورتحال کے سبب یہ تقریبات منسوخ کردینے کے امکانات ہیں-

    بالی ووڈ سپر اسٹار ان دنوں مشہور شو ’بگ باس‘ کے 14ویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں یہ شو کلرز ٹی وی پر ہر رات نشر کیا جاتا ہے پابندی کے ساتھ ویک اینڈ کا وار کے نام سے مشہور اسپیشل قسطوں میں ہفتہ اور اتوار کو نظر آتے ہیں۔

    جہاں تک ان کی فلموں کا تعلق ہے سلو بھائی نے اپنی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کرلی ہے۔ انکے ساتھ اس فلم میں دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    یہ مووی اس سال عید پر سلمان خان کی جانب سے انکے پرستاروں کے لیے عید ٹریٹ کے طور پر پیش کی جارہی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اس ملتوی کردیا گیا تھا۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول آن لائن منعقد کرنے…

  • خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں   صنم سعید

    خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں صنم سعید

    موٹروے پر سفر کرنے کے خیال پر مبنی مختصر فلم ’اب بس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مختصر فلم ’اب بس‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی سمجھداری سے لکھی گئی فلم ہے سادہ اور متاثر کن ہے جس کے بالکل آخر میں ایک پنچ لائن ہے۔

    صنم سعید نے کہا کہ درحقیقت، کبھی کبھار جب کوئی مختصر فلم بہت اچھے طریقے سے چلتی ہے تو آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ تھوڑی طویل ہوسکتی یہی مختصر فلموں کی خوبصورتی ہے، ان کی طاقت تخلیقی اور سادہ طریقے سے پیغام پہنچانے میں مضمر ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اس شارٹ فلم کی شوٹنگ میں صرف آدھا دن لگا۔

    تنہا سفر کرتے وقت بطور خاتون غیر محفوظ محسوس کرنے سے متعلق صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عدم تحفظ کا احساس موجود ہے لیکن مجھ سمیت اکثر خواتین کے لیے احتیاطی تدابیر لینا عادت بن گیا ہے-

    صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں مجھے کبھی فالو یا ہراساں نہیں کیا گیا اور میں رات میں تنہا ڈرائیو کرتی ہوں لیکن میں ہمیشہ نادانستہ طور پر کسی ایسے راستے کا انتخاب کرتی ہوں جہاں زیادہ ٹریفک ہو یا اس کے آس پاس میں پولیس یا رینجرز تعینات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو میں طویل راستہ اختیار کروں گی اور میں تنہا سڑک پر نہیں جاتی میری کار کی چابی اور گھر کی چابیاں آسان دسترس میں ہوں۔

    صنم سعید نے کہا کہ احتیاطی تدابیر صرف پاکستان تک محدود نہیں میں امریکہ میں رات گئے ‘سب’ نہیں لینا چاہوں گی یا برطانیہ میں رات گئے نہیں ٹہلوں گی-

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں جہاں وہ درندوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ’اب بس‘ فلم میں محض تین کرداروں کو دکھایا گیا، جس میں صنم سعید کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا کہ صنم سعید اپنے گھر میں کمسن بچی کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے والدین کے گھر سے فون آتا ہے کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا ہےوہ والدین کے گھر سے 380 کلو میٹر دور ہوتی ہیں اور ان کے شوہر بھی گھر پر نہیں ہوتے اور وہ رات دیر گئے مجبوری کی حالت میں والد کے ہاں نکلنے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک تنہا خاتون کمسن بچی کے ساتھ رات دیر گئے موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار ساتھ لے جانے سمیت اپنا لباس اور حلیہ بھی تبدیل کرتی ہیں۔

    اگرچہ فلم میں ریپ اور موٹروے پر کسی طرح کا کوئی حادثہ نہیں دکھایا گیا تاہم فلم کے آخر میں رواں برس 9 ستمبر کو سیالکوٹ موٹروے پر رات دیر گئے خاتون کو کمسن بچوں کے سامنے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی نیوز رپورٹس دکھائی گئیں۔

    فلم کے آخر میں پیغام دیا گیا کہ تنہا خاتون موقع نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتی ہے-

  • ونڈر وومن 1984 کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    ونڈر وومن 1984 کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ہالی وڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں ’ونڈر وومن 1984‘ کو اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز کو دسمبر تک ملتوی کیا گیا تھا-

    اور اب فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں وارنر برادرز اور ونڈر وومن 1984‘ کے ڈسٹری بیوٹر اے ٹی اینڈ اے کے عہدیداروں کا حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ فلم کو آئندہ ماہ 16 دسمبر سے ریلیز کرنا شروع کردیا جائے گا۔

    فلم کو امریکا میں مختص سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں وہاں سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس کی سروس میسر نہیں ہوگی۔

    ونڈر وومن 1984‘ کو ابتدائی طور پر یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں 16 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کو امریکہ سمیت ایچ بی او میکس پر کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔