Baaghi TV

Category: شوبز

  • میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں  ناصر خان جان

    میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ناصر خان جان

    سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کا کہنا ہے کہ اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس سے مداح خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ناصر خان جان نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر ناصرخان جان کی ہے جبکہ دوسری تصویر بالی وڈ سُپر اسٹار کنگ شاہ رخ خان کی ہے۔

    ناصر خان جان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خانز کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ شاہ رخ خان کا بھی استعمال کیا جبکہ صارفین سے اُنہیں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنے کے لیے کہا۔

    ناصر خان جان کی اس انوکھی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے قائد اعظم کے اسٹیچو کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ قائداعظم کے ساتھ-

    واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

  • معروف یوٹیوبر شاویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں؟

    معروف یوٹیوبر شاویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں؟

    معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ وہ رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خوبصورت اور نوجوان یوٹیوبر شاہ ویرجعفری نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے منفرد پہچان بنائی ہے یوٹیوبر کو لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں-

    دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں-

    سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی منگنی کے کارڈ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق وہ رواں ماہ 9 دسمبر کو عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عائشہ بیگ پیشہ کے لحاظ سے ڈیزائنر ہیں اُن کا ’عائشہ بیگ کوؤچر‘ کے نام سے انسٹاگرام پر ایک پیچ بھی ہے۔

    تاہم شاہ ویر جعفری کی جانب سے ابھی تک اُن کی منگنی کی افواہوں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

  • کورونا وائرس:شنیرا اکرم کا نو بیاہتا جوڑوں کے لئے فکرمندانہ پیغام

    کورونا وائرس:شنیرا اکرم کا نو بیاہتا جوڑوں کے لئے فکرمندانہ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شنیرا اکرم نےکورونا وائرس کے دوران شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے فکرمند انہ پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نوبیاہتا جوڑوں کی خوشیوں بھری زندگی پر جو اثر پڑ رہا ہے اُسے تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔


    شنیرا نے کہا کہ شادی کے بعد ہر جوڑا خوشگوار دنوں کی خواہش کرتا ہے کیونکہ یہ چند اچھے دن اُسے ساری زندگی یاد رہتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کورونا وائرس کے دوران اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں وہ شاید ان خاص دنوں کو انجوائے نہیں کرسکیں گے اور وہ تمام حسین لمحات حاصل نہیں کرسکیں گے جو ہر جوڑا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔

  • سیاہ ہرن کیس:عدالت نے سلمان خان کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا

    سیاہ ہرن کیس:عدالت نے سلمان خان کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے سیاہ ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے کیس میں ریلیف دیتے ہوئے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا ہے اور اب اس کیس کی اگلی سماعت 16جنوری کوکی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کو بلیک بک پوچینگ کیس میں عدالت پیشی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ اداکار کے وکیل نے عدالت کے روبرو ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں عدلیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کچھ ریلیف دے اور جب تک COVID معاملات میں واضح کمی واقع نہ ہو اس وقت تک انہیں پیش نہ ہونے دیں۔

    جس پر عدالت نے دو روز قبل منگل کو درخواست کی استثنیٰ کی اجازت دی اور اگلی سماعت 16 جنوری کو شیڈول کردی۔

    واضح رہے کہ سلمان کے ساتھ سیف علی خان ، تبو ، سونالی بنڈری ، اور نیلم کو بھی بلیک بک شکاری کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ تاہم ، سلمان کے علاوہ ، باقی سب کو بھی شک کی بنا پر ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا-

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    جبکہ سلمان خان کو ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں 5 اپریل 2018 کو سیاہ ہرنوں کے غیرقانونی شکار پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ، اداکار نے جودھ پور ضلع اور سیشن عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کیا اور سزا کی معطلی مل گئی۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دے دی تھی-

    یاد رہے کہ یہ واقعہ راجشری فلمز ’’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا اب اب عدالت نے اس کیس میں سلمان خان کو عدالت میں پیشی کے حوالے سے استثنیٰ دیدیا ہے۔

    خیال رہے کہ سیاہ ہرن معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور ان کا شکار خلاف قانون ہے۔

    سلمان خان کون سے کھانوں کو تر جیح دیتے ہیں

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

  • ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا

    ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا

    دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا –

    باغی ٹی وی : ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیومیں اپنا تعارف کروانے کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اوراس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔

    ملالہ یوسفزئی نے 56 سیکنڈ کے دورانیے کی ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔

    ملالہ نے کہا کہ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سےجانتے ہوں گے شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ’آئی ایم ملالہ‘ پڑھی ہو۔

    ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہ جانتے ہوں تو میں یہاں خود کو متعارف کرواؤں گی۔ میں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہے۔اس کے علاوہ میں گزشتہ 12 برس سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم اور محفوظ معیار تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہوں۔

    ملالہ نے اپنی ویڈیو میں لوگوں سے امریکا میں فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم ’گیونگ ٹیوزڈے‘ میں چندہ دینے کی اپیل کی اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے کی بھی گزارش کی-

    واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاست اور اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے-

  • آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری شوبز ستارے بھی متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے

    آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری شوبز ستارے بھی متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے

    سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری نے فنکاروں کو بھی متاثرکردیا۔

    باغی ٹی وی :آصفہ بھٹو زرداری نے چند روزقبل ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کرکے سیاست کا آغازکیا اور اس دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جلسے میں عوامی سطح پر انہیں بے حد پزیرائی بھی ملی اور ان کے جلسہ کرنے کے انداز کو جہاں عوام کے علاوہ معروف شخصیات نے بھی کبے حد سراہا وہیں شوبز ستارے بھی تعریف کئے بنا نہیں رہ سکے-

    آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری نے نہ صرف جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو متاثر کیا بلکہ شوبز فنکار بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے-

    گلوکار و اداکار فرحان سعید نے آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے کی تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا شاندار آغاز۔ اور آصفہ بھٹو کو پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے بہتر انتخاب قرار دیا۔

    وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی آصفہ بھٹو زرداری سے متاثر نظر آئیں انہوں نے ٹوئٹر پر آصفہ کی سیاست میں انٹری کو پاکستانی خواتین کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آصفہ بھٹو کا سیاست میں خیرمقدم کیا لکھا کہ مردانہ غلبہ رکھنے والے سیاسی میدان میں خواتین کی قیادت کے عہدوں پر قدم رکھنے کے بعد پوری پاکستان میں بہت ساری نوجوان خواتین کے دلوں اور روحوں کا راج ہونا لازمی تھا-


    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے بھی آصفہ بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت زبردست ہیں-

  • شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘  نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان کی معروف ہدایت کار ہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی :معروف آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے ساؤتھ ایشیئن فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔


    شرمین عبید کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ میں ایسے تمام افراد کی زندگی اور کہانیوں پر فلمائی گئی ہے جو 1947 میں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے کے دوران در بدر ہوگئے تھے۔

    پریس ریلیز کے مطابق اس مختصر دستاویزی فلم میں ان لاکھوں افراد کی کہانیوں کو دوبارہ بیان کیا گیا ہے اور اس دنیا کو تاریخ دانوں اور سیاستدانوں کے الفاظ کے ذریعے بیان نہیں کیا گیا بلکہ ان لوگوں کی آنکھوں کے ذریعے بتایا گیا ہے جنہوں نے وہ وقت گزارا۔

    ان کہانیوں کو آنے والی نسلوں کے لیے زندہ رکھنے کے لیےدستاویزی فوٹیج، وائس اوورز، تاریخی آرکائیوز اور پرانی یادوں کے ذریعے کئی مختلف نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔
    فلم ہوم 1947 کے حصوں میں گھوسٹس آف دی پاسٹ، مڈنائٹ فری، خاموش پانی، ویونگ میموریز، زمین اور ڈارک سیکریٹس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی خاتون ہدایت کار ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ڈاکومینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور پھر 2016 میں مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔



  • میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے اسحاق ڈار جیسے لوگوں کا سخت احتساب کریں   شان شاہد

    میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے اسحاق ڈار جیسے لوگوں کا سخت احتساب کریں شان شاہد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے اسحاق ڈار جیسے لوگوں کا سخت احتساب کریں، کیونکہ نہ صرف یہ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : شان شاہد نے اسحاق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے-


    اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں کا سخت احتساب کریں کیونکہ نہ صرف یہ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں، یعنی کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے-

    اداکار نے کہا کہ بدعنوان افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ان سے تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنی روح کو فروخت کرکے بنائے ہیں ان کے جھوٹ ایسے ہیں جو سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں انہیں پاکستانی سیاسی تاریخ پر ایک بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔

    شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ ایک دیوار بے شرمی بناکر ان کے نام اس پر لکھے جانے چاہیئں جوہمیشہ موجود رہیں تاکہ قوم جان سکیں کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے جھوٹ کی جیت کبھی نہیں ہوتی اور نہ ہوگی۔ اس کا شعور پہنچایا جائے کہ ایمانداری اور سچائی ہی ہماری اصل اقدار ہیں۔

    شان شاہد نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

  • معروف امریکی ریسلر پیٹ پیٹرسن انتقال کرگئے

    معروف امریکی ریسلر پیٹ پیٹرسن انتقال کرگئے

    معروف امریکی ریسلر پیٹ پیٹرسن 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :ریسلر پیٹ پیٹرسن طویل عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹ پیٹرسن نے ریسلنگ کا آغاز 1950 میں کیا جب کہ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی بڑے اور مشہور ریسلرز کے ساتھ ریسلنگ بھی کی۔

    پیٹ پیٹرسن 1984 میں ریٹائر ہوگئے تھے ریسلنگ کے بعد پیٹ پیٹرسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لئے کمنٹری بھی کی جبکہ 1996 میں ان کا نام ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔

    مشہور امریکی ریسلر ڈوین جانسن سمیت دیگر ریسلرز اور معروف شخصیات نے بھی پیٹ پیٹرسن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

  • طلاق کا مطلب ہمیشہ دکھ اور موت نہیں ہوتا    ربیعہ چوہدری

    طلاق کا مطلب ہمیشہ دکھ اور موت نہیں ہوتا ربیعہ چوہدری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری نے موسیقار و گلوکار میکال حسن سے طلاق لے لی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ربیعہ چوہدری نے خود اپنی طلاق سے متعلق کھل کر اظہار کیا ہے 2016 میں گلوکار میکال حسن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ربیعہ چوہدری نے اپنی شادی کی تقریب اور نجی زندگی کو کافی حد تک پرائیوٹ ہی رکھا تھا۔

    حال ہی میں ربیعہ نے طلاق کے حوالے سے معاشرے کی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکیوں کو طلاق لینے پر اتنا بیچارہ کیوں بنا دیتے ہیں، ایسا کیوں لگتا ہے کہ اب لڑکی کی زندگی ختم ہوگئی، ہائے بیچاری کے ساتھ یہ کیا ہوگیا، ہائے بیچاری کی زندگی تباہ ہوگئی طلاق کا مطلب ہمیشہ دکھ اور موت نہیں ہوتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ طلاق وقت پر لینے کی وجہ سے اس کی باقی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی ہو۔

    ربیعہ چوہدری نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے پسند سے شادی کی اور میں اپنی شادی سے بہت خوش تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے کچھ ہی وقت میں طلاق لے لی۔

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    ربیعہ چوہدری نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ اس موضوع پر بات کروں یا اپنی ذاتی زندگی کو سامنے لاؤں لیکن یہ صرف میں نہیں لکہ ہزاروں عورتیں ہیں جو اس وقت سے گزرتی ہیں اور اکثر خود کو الزام دیتی ہیں کہ ان کی شادی چل نہیں پائی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ انہیں یہ بتایا جاتا ہے تم میں کوئی مسئلہ ہے، ایک اچھی بیوی کے ماڈل میں فٹ ہونے کے لیے تمہیں خود کو بدلنا ہوگااور یہ سوچ اکثر لڑکیوں کی شخصیت کو ختم کردیتی ہے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    انہوں نے کہا کہ میں اپنیا س تحریر کے ذریعے ان لڑکیوں کو ہمت دینا چاہتی ہوں جو طلاق کے بعد خود میں ہی غلطیاں تلاش کرکے اپنی شخصیت کو کھو دیتی ہیں، درحقیقت وہ زندگی ان کے لیے مناسب ہی نہیں ہوتی اس لیے ان کا الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں ربیعہ نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتوں میں کہیں بیت نا جائے رینا-

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین