Baaghi TV

Category: شوبز

  • بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی سینن بھی بالی وڈ کی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے بالی ووڈ اداکارہ کے وبائی مرض میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔

    لیکن کریتی سینن کو کورونا وائرس کہاں سے اور کب لگا؟ اس بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ حال ہی میں چندی گڑھ سے اپنے گھر لوٹی ہیں۔

    وہ چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کو شیئر نہیں کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اس فلم کی شوٹنگ میں انیل کپور اور کیارا ایڈوانی بھی مصروف رہیں تاہم ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

    انیل کپور نے ممبئی واپسی پر اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے یہ بیان میں ہر طرح کی افواہ سے بچنے کے لیے دے رہا ہوں تشویش اور نیک تمناؤں کے اظہار پر آپ کا ممنون ہوں۔

    دوسری طرف ورن دھون نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروڈکشن کی طرف سے تمام اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کے باوجود میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

  • روحانی سفر آسان نہیں استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے    زینب جمیل

    روحانی سفر آسان نہیں استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے زینب جمیل

    گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں کیونکہ یہ آسان سفر نہیں ہے شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

    باغی ٹی وی :جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن سے شہرت پانے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں یہ آسان سفر نہیں ہے کیونکہ شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

    زینب جمیل نے کہا کہ اگر آپ اس کا ارتکاب نہیں کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ اپنا نقطہ نظر کھو دیں گے اور ان لوگوں کی طرح بات کرنا اور سلوک کرنا شروع کردیں گے جو اپنے خالق کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔

    زینب جمیل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے فیصلے پر آپ لوگوں نے جو ردعمل ظاہر کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ میں الفاظ میں یہ بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ کے پیغامات کو پڑھنے کے بعد میں آپ کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے کس قدر خوش ہوں۔

    زینب جمیل نے کہا کہ استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ زینب جمیل نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔

    سابقہ اداکارہ نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمدللہ، الله پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘

    واضح رہے کہ زینب جمیل نے جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں خدا اور محبت، سدا سکھی رہو،سُسرال میری بہن کا، منچلی، مل کے بھی ہم نہ ملے اور آپ کی کنیز سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

  • معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بچھڑے چار برس بیت گئے

    معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بچھڑے چار برس بیت گئے

    معروف مبلغ و اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کے بعد جنید جمشید کا رحجان مذہب کی طرف ہوا تو انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔ نئی پہچان میں انہیں معروف تاجر، نعت خواں، اسکالر اور ٹی وی میزبان کے روپ میں دیکھا گیا۔ ان کے کپڑوں کے برانڈ جے ڈاٹ کی شاخیں پورے ملک میں موجود ہیں۔

    جنید جمشید سات دسمبر 2016ء کو چترال سےاسلام آباد پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پا گئے۔
    واضح رہے کہ پی آئی کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 47 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنید جمشید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے پاپ موسیقی گروپ وائٹل سائنز کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور شہرت حاصل کی۔1987 میں دل دل پاکستان کی ریلیز نے انہیں شہرت کی لازوال بلندیوں پر پہنچا دیا، 14 اگست کے موقع پر ریلیز کئے گئے گانے نے ملی نغموں کو نئی شناخت بخش دی۔ان کے میوزک البم جنید آف وائٹل سائنز، اس راہ پر اور دل کی بات بے پناہ مقبول ہوئے۔

  • عزیز میاں قوال کو ہم سے  بچھڑے کتنے  برس ہو گئے،ان کا اصل نام کیا تھا

    عزیز میاں قوال کو ہم سے بچھڑے کتنے برس ہو گئے،ان کا اصل نام کیا تھا

    عزیز میاں 1942 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے۔بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے، جو اکثر اپنے لیے شاعری خود کرتے تھے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے اردو اور عربی میں ایم اے کیا ہوا تھا۔ان کا اصل نام عبد ا لعزیز تھا۔ “میاں” ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے، جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

    انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز “عزیز میاں میرٹھی” کی حیثیت سے کیا۔ میرٹھی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عزیز میاں نے بھارت کے شہر میرٹھ سے اپنے وطن کی طرف ہجرت کی تھی۔عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیاں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے شامل ہیں۔عزیز میاں کا انتقال چھ دسمبر 2000 کو تہران (ایران) میں یرقان کی وجہ سے ہوا۔ انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔عزیز میاں کے دو بیٹے، عمران اور تبریز اپنے والد کے فن کو سنبھالے ہوئے ہیں۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں “فوجی قوال” کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کے لیے تھیں۔ مختلف قسم کے معمولی الزامات پر انہیں کئی دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن بعد ازاں بری کر دیا گیا۔

  • میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    لاہور :میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم میشا شفیع طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے دنوں کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں۔

    یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    گزشتہ ایک سال مقدمے کی سماعت ان کی غیرحاضری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، میشا شفیع کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ ان کی مؤکلہ کی گواہی کینیڈا سے موبائل فون کے ذریعے لی جائے جس پر عدالت اس کو مسترد کردیا۔

  • پبلک میں ماسک اتارنے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں

    پبلک میں ماسک اتارنے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی کو پبلک میں ماسک اتارنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانا بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کل میں نے اداکار فیصل قریشی کو ایک مال میں دیکھا جہاں انہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا اور وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں مصروف تھے، حکومت جتنی ہدایات جاری کردے لیکن اداکاروں کی وجہ سے عوام نے بھی عمل نہیں کرنا۔


    صارف کی جانب سے ٹوئٹ پر اداکار فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم کچھ مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے لیے ماسک اتارنے کی درخواست کی گئی جس پر میں نے ایسا کیا تاہم اگر میں ماسک اتار کر مداحوں کی خواہش پوری نہ کرتا تو لوگ مجھے مغرور کہتے۔


    فیصل قریشی کے جواب پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانا بنایا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ٹرینڈ بنانے والے ہیں لہذا آپ کو ماسک نہیں اتارنا چاہیے تھا تاکہ آپ کے مداحوں کے لیے مثال بنے اور دوسرے لوگ بھی آپ کو فالو کریں۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ ایس او پیز کے معاملے پر کوئی بہانہ نہیں چلے گا چاہے وزیراعظم ہو یا مداح۔

  • ہالی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز نے فلم بینوں کی بڑی مشکل آسان کر دی

    ہالی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز نے فلم بینوں کی بڑی مشکل آسان کر دی

    کورونا وائرس کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں سنیما اور تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے فلم دیکھنے کے شوقین افراد کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فلموں کو ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے پریشان فلمی شائقین کو اب 2021 میں بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے سنیما جانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ہالی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی۔

    دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نیٹ فلکس، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہونے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے بھی اپنی تمام فلمیں ایچ بی او میکس پر جاری کرنے کا فیصلہ سامنے آئے ہے-

    وارنر برادرز کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹینٹ کے ٹکٹس کی فروخت میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وارنر برادرز پکچرز سال 2021 میں چند بڑی فلمیں ریلیز کرے گا جن میں نئی میٹرکس، گاڈزلا ورسز کونگ، ان دا ہائیٹس جیسی بڑی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔

  • آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا اداکار بلال عباس کو  نہایت دلچسپ مشورہ

    آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا اداکار بلال عباس کو نہایت دلچسپ مشورہ

    آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے اداکار بلال عباس کو اداکار کے نئے ڈرامے ’ڈنک‘ پر ردعمل دیتے ہوئے نہایت دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے ممبر اور معروف آسٹریلین کھلاڑی بین ڈنک نے اداکار بلال عباس کے نئے ڈرامے ’ڈنک‘ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کے ہیرو بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دے دیا ہے-

    دراصل بلال عباس کے نئے ڈرامے کا نام ’ڈنک‘ ہے اوربین کے نام کے آخرمیں بھی ’ڈنک‘ آتا ہے لہذا جب بلال عباس نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا تو بہت سارے لوگوں نے غلط فہمی میں بین ڈنک کو بھی ٹیگ کردیا جس پر بین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا مجھے آج لوگوں نے اس پوسٹ پر ٹیگ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا یقیناً اس اداکارکو نئے ہیئر کٹ کی ضرورت ہے۔

    بلال عباس بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بین ڈنک کو رپلائی دیتے ہوئے کہا میں آپ سے متفق ہوں۔ مجھے یقین ہے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ لمبے بالوں کوسمبھالنا کتنا مشکل ہے۔ بلال عباس نے اپنے جواب میں یہ بھی بتایا کہ وہ بین ڈنک کے بہت بڑے مداح ہیں۔

  • گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    ‘کوک اسٹوڈیو 2020’ کا آغاز گزشتہ روز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوا –

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ‘کوک اسٹوڈیو 2020’ کا آغاز گزشتہ روز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوا جو خاص خواتین کے لیے پیش کیا گیا ہےاس گیت کو گلوکارہ میشا شفیع، صنم ماروی، فریحہ پرویز، زارا مدانی، وجیہہ نقوی اور سحر گُل نے گایا ہے جبکہ گانے کے آخر میں میشا شفیع نے زبردست ریپ بھی کیا ہے۔

    خواتین کے لیے پیش کیے جانے والے گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ کی لیرکس شجا حیدر اور عاصم رضا نے لکھی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط میں ‘نہ ٹُٹیا وے’ کے علاوہ 2 اور گانے بھی ریلیز کیے گئے ہیں جن میں ‘دل کھڑکی’ اور ‘جاگ راہی’ گانا بھی شامل ہے۔

  • 13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی

    13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز اختتام پر ’محفل موسیقی‘ کا انعقاد کیاگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محفل موسیقی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی بینڈ سمیت نامور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر گلوکار نمرہ رفیق، احسن باری اور ارمان رحیم نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کی رکن اور معروف فنکارہ ڈاکٹر ہما میر نے امیر خسرو کا کلام پیش کرکے محفل لوٹ لی جبکہ نامور لوک فنکارہ تاج مستانی نے سرائیکی گیت سمیت آلے آلے اور قلندری دھمال گا کر سامعین اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

    گلوکارہ عروسہ علی نےبھی خوب رنگ جمایا۔اخلاق احمد نے جان نثار اختر کی غزل پیش کی اور مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور غزل ’تیری محفل میں ہم نہ ہوں گے‘ اپنے انداز میں گائی۔

    محفل موسیقی میں ٹھمری خیال کی گائیکی ،گیت غزل ،کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی۔کمپئرنگ کے فرائض نومی خان نے انجام دیئے۔