Baaghi TV

Category: شوبز

  • صحیفہ جبار نے شوہر کو جنتی قرار دیا

    صحیفہ جبار نے شوہر کو جنتی قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے گزشتہ تین سال سے اُنہیں برداشت کرنے پر اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پرانسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کے لئے پیغام میں کہا صحیفہ جبار نے کہا کہ اُس انسان کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جو میرا سب کچھ ہے۔

    صحیفہ جبار نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ویسے آپ میں بہت ہمت ہے جو مجھے تین سال سے برداشت کررہے ہومیں ابھی بھی تعجب میں ہوں کہ آپ کیسے مجھے سنبھالتے لیتے اور کیسے میرے ساتھ گُزارا کر رہے ہو واقعی میں آپ ایک جنتی انسان ہو۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحؤں سے ماشاءاللہ کہنے کا بھی کہا-

    دوسری جانب سے اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ باس لیڈی کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ بُری نظر والوں کا منہ کالا۔

    خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • دیو آنند کی 9 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    دیو آنند کی 9 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    گورنمنٹ کالج لاہور نے برصغیر کی فلمی صنعت کو کئی مقبول اسٹارز دئیے جن میں سے ایک نام دیو آنند کا ہے۔آج ان کی9ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ راوین دیو آنند26ستمبر 1923 کو نارووال کے قریب شکر گڑھ میں ایک وکیل پشوری لال آنند کے ہاں پیدا ہوئے ان کا اصل نام دھرم دیو آنند تھا۔انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگلش لٹریچر میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔ دیوآننداداکار اشوک کمار سے بے حد متاثر تھے۔ ان کی فلموں اچھوت کنیا اور قسمت دیکھنے کے بعد انہیں بھی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہوا۔ان کے بڑے بھائی چیتن آنند انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔اسی حوالے سے ان کی ملاقات پربھات فلمز سٹوڈیو کے بابو راؤ پائی سے ہوئی جنہوں نے دیوآنند کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی اور یوں 1946میں بننے والی فلم ہم ایک ہیں دیوآنند کی پہلی فلم ثابت ہوئی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک نیا اسٹار مل گیا۔1947میں دیوآنند نے دو فلموں موہن اور آگے بڑھو میں کامیاب اداکاری کی۔ دیو آنند کی پہلی سپر ہٹ فلم 1948میں بننے والی فلم ضدی تھی جس میں ان کے مد مقابل اس وقت کی معروف اداکارہ کامنی کوشل تھیں۔ 1948میں ہی دیوآنند کو خوبرو اداکارہ اور گلوکارہ ثریا جمال شیخ کے ساتھ فلم ودیا میں کام کرنے کا موقعہ ملا۔ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران دیوآنند کا ثریا کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا جس کے بعد دونوں نے سات فلموں میں مل کر کام کیا۔ ان کی فلمی جوڑی نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ دیوآنند نے ثریا کے گھر آنا جانا شروع کر دیا جسے ثریا کے گھر والوں نے پسند نہیں کیا۔ 1950میں فلم افسر کی شوٹنگ کے دوران دیوآنند نے ثریا کے گھر والوں کو شادی کا پیغام بھیجا لیکن ثریا کے گھر والوں نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کر دیا کہ ان کاخاندان مسلمان ہے اس لئے ایک ہندو کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی نہیں کر سکتے۔1951میں بننے والی فلم دو ستارے دونوں کی اکٹھی آخری فلم ثابت ہوئی جب کہ ثریا نے مرتے دم تک شادی نہیں کی۔ دیوآنند نے 1954میں فلمی اداکارہ کلپنا کارتک سے شادی کر لی۔1949میں دیوآنند نے اپنی فلم کمپنی نوکیتن قائم کی جس کے تحت انہوں نے 35کامیاب فلموں کی تخلیق کی۔ 65سالہ طویل فلمی سفر میں دیو آنند نے 114 فلموں میں کام کیا۔ ان کی مقبول فلموں میں شاعر، نرالا، کھیل، اسٹیج، بازی، سزا، صنم، نادان، آرام، راہی، تماشہ، پتیتہ، ٹیکسی ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔ان کی آخری فلم چارج شیٹ 2011میں ریلیز ہوئی۔ دیوآنند 3دسمبر 2011 کو لندن میں چل بسے۔

  • آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے بالی وڈ‌کی صف اول کی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

    آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے بالی وڈ‌کی صف اول کی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی وڈ ڈرگز کیس میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والی ریا چکرورتی نے سرچ انجن کی شہرت میں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی :سرچ انجن یاہو نے سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی۔

    اس فہرست میں بالی وڈ اداکاراؤں میں بڑے نام کترینہ کیف، سارہ علی خان، پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون بھی ٹاپ پوزیشن لینے میں ناکام رہی ہیں۔اس فہرست میں رواں برس ڈرگز اسکینڈل میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والی اداکارہ ریا چکرورتی صف اول ہیں۔

    یاہو کا کہنا ہے کہ رواں برس اس کے سرچ انجن میں جس اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ ریا چکرورتی ہیں۔

    سلمان خان کے مینجر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    رواں برس جون میں سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اسے خودکشی قرار دیا تھا اور پھر جب تحقیقاتی اداروں نے اس کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا تک جاپہنچا۔

    اسی دوران ریا چکرورتی بھی ڈرگز کے استعمال اور سوشانت سنگھ راجپوت کو مبینہ طور پر ڈرگز کا عادی بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئی تھیں ریا اسی دوران خبروں میں رہیں اور انھیں سرچ انجز پر زیادہ سے زیادہ سرچ کیا جاتا رہا۔

    یاہو کی فہرست کے مطابق سب سے زیادہ یاہو سرچ میں آنے والی اداکاراؤں میں کنگنا رنا ت دوسرے، دیپیکا پڈوکون تیسرے، سنی لیون چوتھے، پریانکا چوپڑا جونز پانچویں، کترینہ کیف چھٹے، نیہا ککڑ ساتویں، کنیکا کپور آٹھویں، کرینہ کپور نویں اور سارہ علی خان دسویں نمبر پر ہیں۔

    بھارتی اداکارہ راہول رائے دماغی فالج کے باعث ہاسپٹل منتقل

  • میں خاتون نہیں ٹرانس جینڈر ہوں   امریکی اداکارہ ایلن پیج کا انکشاف

    میں خاتون نہیں ٹرانس جینڈر ہوں امریکی اداکارہ ایلن پیج کا انکشاف

    کینیڈین نژاد امریکی اداکارہ 33 سالہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل وہ خاتون نہیں بلکہ ٹرانس جینڈر ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایلن پیج نے 1997 میں کم عمری میں کینیڈین ٹی وی سی بی سی پر اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی دور سے اب تک وہ ایک خاتون کے طور پر کام کرتی دکھائی دیں۔

    ایلن پیج کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 2005 میں امریکی تھرلر فلم ہارڈ کینڈی میں ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا، جس پر ایک مرد وحشیانہ جنسی تشدد کرتا ہے۔

    معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن

    بعد ازاں ایلن پیج نے 2007 کی کامیڈی رومانٹک فلم جونو میں بھی ایک ایسی جواں سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو نہ چاہتے ہوئے بھی حاملہ بن جاتی ہیں اور شاندار اداکاری دکھانے پر انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا جب کہ اسی فلم کے باعث انہیں دیگر بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

    انہیں ایک طاقتور خاتون کے طور پر پہچانا جاتا رہا ہے تاہم یکم دسمبر کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں انکشاف کیا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ٹرانس جینڈر ہیں۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایلن پیج نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعتراف کرتے ہوئے فخر کیا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں۔

    ایلن پیج نے پوسٹ میں اپنا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام ایلن کے بجائے ایلئٹ لکھا۔

    انہوں اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالآخر انہوں نے سب کے سامنے اپنی جنس کا اعتراف کیا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اب بھی ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں گی۔

    ایلئٹ پیج کی جانب سے خود کو مخنث قرار دیے جانے کے بعد کئی فلمی شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    ارب پتی ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بنانے کا…

  • فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں   سوشل میڈیا صارفین

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

    معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی خبروں کے حوالےسوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ دونوں کی علیحدگی کے پیچھے اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دو روز سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسی ہفتے گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ان دونوں جوڑیوں نے ان افواہوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔

    اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر فیروز خان کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور لوگ ان کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے رہے ہیں۔


    حمیرا اسلم نامی خاتون نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ عامر فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہی؟
    https://twitter.com/NamalBhatti/status/1333776942164828162?s=20
    نمل بھٹی نامی خاتون نے لکھا پہلے تو ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کیا اور اب فیروز خان نے اپنی اہلیہ سے طلاق (ابھی تصدیق نہیں کی) لے لی۔ کیا ان دونوں کے بیچ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔


    ایک اور شخص نے اس موضوع پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا فیروز خان کی مبینہ علیحدگی کے لیے ہانیہ عامرکو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے۔ اوہ میرے خدایا میں اتنے زیادہ ڈرامے کے لیے تیار نہیں۔
    https://twitter.com/ImranAshrafFan2/status/1333827599206916097?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ شوبز کی جوڑیاں علیحدگی کی کبریں آر پی کے لئے وائرل کر رہی ہیں اور فیروز خان بھی اسی فلم کا حصہ ہے-

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    واضح رہے کہ حال ہی میں ضبریں گردش کر رہیں تھیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزہ فاطمہ نے 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈراما سیریل ’عشقیہ‘ میں ہانیہ عامر اور فیروز خان نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

  • وادی جنت نظیر مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون ریپر کی جدو جہد

    وادی جنت نظیر مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون ریپر کی جدو جہد

    مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ‘ریپر’ مہک اشرف وادی کی پہلی خاتون ریپر بن گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی :ڈان آئیکون کی رپورٹ کے مطابق مہک اشرف نے اس وقت ‘ریپر’ گلوکاری کا آغاز کیا جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔

    19 سالہ مہک اشرف نے امریکی ‘ریپر’ و موسیقار ‘امینم’ کی کہانی اور جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنا نام بھی ‘منائم ام’ رکھا ہے۔

    مہک اشرف المعروف منائم ام اس وقت گورنمنٹ ویمن کالج سری نگر سے بیچلر مکمل کرنے کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، تاہم اب تک وہ پوری وادی سمیت پاکستان و بھارت میں اپنی منفرد گلوکاری کی وجہ سے مقبول ہو چکی ہیں-

    منائم ام کو 2016 میں اس وقت توجہ حاصل ہوئی جب قابض بھارتی فوج نے وہاں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان الدین وانی کو شہید کردیا تھا۔

    حزب المجاہدین کے کمانڈر کی شہادت کے بعد وادی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث وہاں 6 ماہ کے لیےتعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے اور اسی دوران ہی مہک اشرف نے ‘ریپر’ گلوکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی لوگوں کی نظروں میں آگئیں۔

    منائم ام کو ابتدائی طور پر مقامی ایف ایم ریڈیو کی خاتون ہوسٹ نے ریڈیو پر متعارف کرایا اور بعد ازاں انہوں نے 2 لڑکوں پر مشتمل ایک میوزیکل بینڈ کے ساتھ بطور گلوکارہ کام کا آغاز کیا اور جلد ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب گئیں۔

    منائم ام کے مطابق لڑکی ہونے کے ناطے ‘ریپر’ گلوکاری میں ان کا آنا معیوب سمجھا گیا اور ابتدائی طور پر ان کے والدین نے بھی ان کی گلوکاری کی مخالفت کی لیکن بعد ازاں والدین ان کے شوق کے آگے ہار گئے اور ان کی سپورٹ کرنا شروع کی۔

    منائم ام کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں کہا گیا کہ وہ محض شہرت حاصل کرنے کے لیے گلوکاری کر رہی ہیں اور انہیں بھارتی گلوکارہ ڈھنچک پوجا بھی قرار دیا گیا۔

    حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گردوارا بابا گرو نانک پر فلمائے…

    منائم ام نے بتایا کہ تاہم اب لوگ جان چکے ہیں کہ وہ محض شہرت کے لیے ‘ریپر’ گلوکاری نہیں کر رہی تھیں بلکہ وہ اس کے ذریعے مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے امریکی گلوکارہ و ریپر نکی مناج، کار ڈی بی، ڈریک اور ففٹی پرسنٹ کو اپنا پسندیدہ ریپر قرار دیا۔

    منائم ام مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی اور جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے بھی گانے ریلیز کرنا چاہتی ہیں جب کہ وہ اپنی منفرد گلوکاری کے ذریعے وادی کشمیر کے سیاسی و سماجی مسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں۔

    رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

  • رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

    رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مداحوں کو چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔

    رابی نے کہا کہ جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔

    رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔

    سابق گلوکارہ نے لکھا کہ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔

    اس سے قبل رابی پیر زادہ نے من کی میل کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا تھا کہ من کی میل کو ختم کرنے کے لئے پہلے اپنی میں کو ختم کریں اور میں کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے اور عاجز بننے کے لئے ضروری کے کہ تم اپنی ہستی کو بھول جاؤ کہ تم کیا ہو بس تم اتنا یاد رکھو کہ تم خاک ہو خاک پر ہے اور تمہیں خاک میں ہی جانا ہے-

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

    رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

  • فرعونی ملبوسات میں تصاویر سامنے آنے پر مصری حکام کا ماڈل کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    فرعونی ملبوسات میں تصاویر سامنے آنے پر مصری حکام کا ماڈل کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ اردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے فیشن ماڈل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیشن ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کر بغیر اجازت داخل داخل ہونا اور وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیرقانونی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ۔

    اس پرسکریٹری نوادرات نے آثار قدیمہ کے مقامات اور قدیم مصری تہذیب کی تاریخ کے تحفظ کے لئے وزارت کی مستقل دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی شخص نوادرات اور مصری تہذیب کے حق میں غفلت ثابت کا مظاہرہ کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔

    ماڈل سلمیٰ الشیمی نے اہرام مصر کے قدیم علاقے میں فرعونی دورکے کپڑے پہنے ہوئے تصویر کھنچوائیں اور انہوں نے متعدد ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں-

    معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن

  • حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کے بارے کتاب لکھ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار حمزہ علی عباسی نےحال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔


    اداکار نے کہا کہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔

    حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ اداکار ان دونوں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی اسکالرز کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    واضح رہے کہ پیارے افضل سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو بیان کیا تھا

    حمزہ علی عباسی رواں سال ستمبر کے آخر میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام کی پہلی قسط میں ’ کسوٹی آن لائن‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں اور ایک سال بعد سکرین پر نظر آئیں گے-

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی وہیں نیمل بخاری نے شوبز کو خیر باد کہہ یا تھا-

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا…

  • اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اور معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وباکا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور اسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے اداکار کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں-

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    شہروز سبزواری نے اوالد کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد آج 2 دسمبر کی دوپہر تک 4 لاکھ 3 ہزار 3سو 11ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی ہے-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار