Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی،مذہبی سکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین کو کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامرلیاقت کی ہسپتال سے لی گئی تصاویر شئیر کیں اور ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔


    طوبیٰ عامر نے بتایا کہ اب عامر لیاقت حسین کی طبعیت اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    طوبیٰ عامر کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ ہے لیکن ہم سیلیبریٹ نہیں کرسکتے کیونکہ عامر لیاقت شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں یہ مشکل وقت ہے میں انہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی۔


    علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں-

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    خیال رہے کہ 5 نومبر کو عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کووڈ-19 کے حملے کی زد میں ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا تھا۔

  • سال 2020 کی بہترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ ہوگئے

    سال 2020 کی بہترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ ہوگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران جولائی کے مہینے میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے 4 ماہ مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کئے ہیں۔

    مذکورہ تصویروں میں سے پہلی تصویر سارہ خان اور اُن کی دونوں بہنوں کی ہے جبکہ کچھ تصویروں میں فلک شبیر ڈانس اور گلوکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ایک تصویر میں سارہ خان اور اُن کے شوہر ہاتھ سے دل بناتے بھی دکھائی دیئے ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کی بارات کے دن کی ہے۔

    سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماشاءاللہ ہماری شادی کو 4 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سارہ خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمسفر۔‘

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو سن 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے-

    اقبال کاشمیری گزشتہ کئی روز سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے تاہم گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ گردے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھےاقبال کاشمیری کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ اقبال کاشمیری نے سوگوران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ سن 1942 میں لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایت کار اقبال کاشمیری نے ٹیکسی ڈرائیور، بابل، ضدی، اور بلیک وارنٹ سمیت لاتعداد اردو اور پنجابی فلموں کی ہدایت کاری دی تھی۔

  • میں تحقیقات میں این سی بی سے تعاون کر رہا ہوں لیکن میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں   ارجن رامپال

    میں تحقیقات میں این سی بی سے تعاون کر رہا ہوں لیکن میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ارجن رامپال

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن رامپال کا کہنا ہے کہ اُن کا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں با لی وڈ اداکار ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش کی ان سے قبل این سی بی نے 11 اور 12 نومبر کو ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ ارجن رامپال کے ایک دوست پال بارٹل کو بھی گرفتار کرچکے ہیں۔

    ممبئی کے جنوبی علاقے میں این سی بی کے زونل آفس سے باہر آنے کے بعد شام 6 بجے ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے پاس میڈیسن کی پرسکرپشن ہے جو میری رہائش گاہ سے ملی تھی اور میں نے وہ پرسکرپشن این سی بی عہدیداران کے حوالے کردی ہے-

    انہوں نے کہا کہ میں تحقیقات میں تعاون کررہا ہوں اور این سی بی عہدیداران بہت اچھا کام کررہے ہیں-

    این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ 13 نومبر کو بیلارڈ اسٹیٹ میں دفتر پہنچے تھے انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں منشیات کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    عہدیدار نے مزید کہا کہ ان کے دوست پال بارٹل جو غیر ملکی شہری ہیں انہیں 12 نومبر کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ این سی بی نے 9 نومبر کو اداکار ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو منشیات سے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا تھااین سی بی نے منشیات کیس کے سلسلے میں اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا مارا تھا اور ان کے گھر سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ٹیبلٹس ضبط کرلیے تھے۔

    این سی بی نے اداکار ارجن رامپال کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں این سی بی نے اداکار کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر منشیات ضبط کی گئی تھیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی اس منشیات گٹھ جوڑ کا حصہ تھے جس کا تعلق اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے ہےمبینہ طور پر وہ ڈرگ اسمگلرز سے رابطے میں تھے جو ریا چکربورتی اور ان کے بھائی شووک کو منشیات فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے، جنہیں ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ارجن رامپال سے قبل این سی بی نے فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور وہاں سے منشیات قبضے میں لی تھیں جس کے بعد انہیں آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

    این سی بی کے سمیر وانکھیڈے نے کہا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے مغربی علاقے میں چھاپا مارا تھا جہاں سے کمرشل مقدار میں گانجا، میفیڈرون اور دیگر منشیات برآمد کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر سے ملنے والی منشیات بھی 5 منشیات سپلائرز کو بھی کیے جانے کا حصہ تھی۔

  • منیب بٹ اور ایمن خان بھی چھٹیاں گزارنے ترکی چلے گئے

    منیب بٹ اور ایمن خان بھی چھٹیاں گزارنے ترکی چلے گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ بھی دیگر اداکاروں کی طرح چھٹیاں گُزارنے کے لیے ترکی روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ ماڈل و اداکارہ ایمن خان کی ترکی روانگی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں پرواز میں موجود ہیں۔

    منیب بٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایمن خان گرے ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم ایک طویل عرصے کے بعد چھٹیاں گُزارنے جا رہے ہیں۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ترکی بھی استعمال کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں سیر سپاٹے کرنے کے لیے پاکستان کے دوست ملک ترکی جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیب بٹ کے ہمراہ پرواز کی وہی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ہیش ٹیگ VacationMode استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال اُن کے ہاں امل کی پیدائش ہوئی تھی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل رواں سال 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال پاکستان کے نامور فنکاروں نے سیر و تفریح کے لیے تُرکی کا رُخ کیا ہے اُن فنکاروں میں عدنان صدیقی، کنزہ ہاشمی، ایمان علی، عمران عباس ، آئمہ بیگ ،سعدیہ خان، شنیرا اور وسیم اکرم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر پر تنقید کا سامنا

    سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر پر تنقید کا سامنا

    ادکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور شہریار منور کی حال ہی میں کیے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر انہیں تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہریار منور ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرایا فوٹوشوٹ میں سائرہ یوسف کے لباس اور بولڈ اسٹائل پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    لوگ سائرہ یوسف کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جب سے ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی ہمدردیاں سائرہ یوسف کے ساتھ ہیں۔ لہذا اس فوٹوشوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سائرہ یوسف آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔


    سائرہ اور شہریار کے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی تبصرے کیے کچھ لوگوں نے کہا استغفار جب کہ کچھ کا کہنا تھا لعنت ہے ایسی شوٹنگ پر۔ کچھ لوگوں نے تو سائرہ اور شہروز کی طلاق کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا اسی لیے تو طلاق ہوتی ہے ان کی۔

    ایک خاتون صارف کا کہنا تھا جب معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر ہم روتے کیوں ہیں ایک صارف نے کہا کہ کیا سائرہ نے یہ فوٹوشوٹ اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری کو جلانے کے لیے کیا ہے؟


    جہاں بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سائرہ یوسف پر تنقید کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔ شکیلہ نامی صارف نے لکھا یہ بطور ماڈل اور اداکارہ صرف اپنی جاب کررہی ہیں۔ اس سب کا ان کے سابق شوہر سے کیا تعلق ہے۔ اس طرح کے فوٹوشوٹس وہ شادی سے پہلے اور شادی کے دوران بھی کرتی تھیں تو اب کیوں یہ اتنا مسئلہ بن گیا۔

    خاتون نے مزید لکھا سائرہ کو کیوں اپنا کام صرف اس وجہ سے چھوڑدینا چاہیئے کہ انہیں طلاق ہوگئی ہے انہیں اپنی بچی کا خرچہ اٹھانا ہے اور یہ ان کا کیریئر ہے۔ لوگوں کو منفی باتوں اور مفروضوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے-

  • عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

    عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

    بالی وڈ سُپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے اور پھر اس کے بعد ڈپریشن کی شکار ہونے والی اپنی بیٹی ارا خان کو جو نصیحت کی کہ وہ اس معاملے کو لے کر ادھر اُدھر نہ پھریں بلکہ مثبت سوچوں اور مصروفیت سے ڈپریشن کو دور کریں-

    باغی ٹی وی :عامر خان کی بیٹی ارا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ انھیں 14 برس کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا تھا جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

    اب سوشل میڈیا انسٹاگرام پرجاری ایک بیان میں بتایا کہ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں تو ڈاکٹرز سمیت والد عامر خان ان کی اہلیہ کرن راؤ اور دوستوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے مفید مشورے دیے۔

    ایک ذہنی دباؤ کے شکار شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر ارا خان نے کہا ہے کہ مخلتف لوگ مختلف انداز میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں لہٰذا تمام پر ایک ہی طرح کی حکمتِ عملی نہیں لگائی جاسکتی۔

    انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

    انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی ذہنی پریشانی کو لے کر 4 علیحدہ علیحدہ ڈاکٹرز کے پاس گئیں، تاہم والد عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے انھیں منع کردیا کہ وہ اب اس معاملے کو لے کر ادھر ادھر نہ پھریں اور نہ ہی تجویز کے لیے لوگوں سے ملیں۔

    اپنے پیغام میں اِرا خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ ذہنی پریشانی کے دوران زیادہ سے زیادہ مصروف رہیں، کام کریں اور مثبت سوچیں، لیکن یہ ہر پریشانی کا واحد حل نہیں ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف لوگوں کے مختلف طریقہ کار ہوتے ہیں اور ان کی ڈپریشن کا تجربہ بھی الگ ہوتا ہے۔

    اِرا نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آپ ڈپریشن کے شکار شخص کو کیسے نصیحت کر سکتے ہیں جبکہ آپ کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کس طرح کی ڈپریشن سے گزر رہا ہے۔

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

    واضح رہے کہ اِرا خان نے 10 اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جانب سے کی جانے والی جنگ کے بارے میں بتایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ چار برس قبل شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

    خیال رہے کہ ایرا خان بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بڑی بیٹی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

    ایرا خان کی والدہ سابق اداکارہ رینا دتا ہیں جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی اہلیہ سے بیٹا جنید خان بھی ہے اور ارا خان اپنے بھائی سے کم عمر ہیں عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی –

    عامر خان نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیاعامر خان کے مجموعی طور پر تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی –

    عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم کے ہندی ری میک کے لیے دیئے گئے اوڈیشن میں…

  • شنیرا اکرم کا  پیمرا سے جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

    شنیرا اکرم کا پیمرا سے جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

    گزشتہ روز ذیا بیطس کے عالمی8 دن کے موقع پر معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف سماجی کارکن اور سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کرم نے پیمرا کو جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ذیابطیس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں پاکستان اس وقت چوتھے نمبر موجود ہے۔


    شنیرا اکرم نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لہٰذا اگر آپ واقعی غیر ذمہ دارانہ مواد پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تو میری تجویز ہے کہ آپ جنک فوڈ اشتہارات کے ہمارے عوام پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا شروع کریں اور ان کی تشہیر پر پابندی عائد کریں۔


    وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔جب تک کہ ہم جسمانی صحت اور اپنی غذائیت کی اہمیت کے بارے میں شعور حاصل نہیں کریں گے تب تک ہم ذیابطیس جیسے مرض کے شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں گے۔

    شنیرا نے مزید کہا کہ ذیابیطس سے لڑنے کے لیے تعلیم ہی ہمارا واحد ہتھیار ہے۔

  • پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں  منال خان

    پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں منال خان

    بہنوئی اور سالی کے درمیان عشق کی کہانی کے گرد گھومنے والی ڈرامے ‘جلن’ میں نشا نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان کے مطابق ‘جلن’ پر تنقید کرنے والے زیادہ افراد نے ڈرامے کو مکمل دیکھے بغیر ہی ان کے کردار پر تنقید کی لیکن اب لوگوں کو احساس ہونے لگا کہ دراصل ڈرامے کی کہانی سالی اور بہنوئی کے عشق کے گرد نہیں گھومتی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ پاکستانی نجی چینل سے پیش کیے جارہے ہیں منال خان نے دونوں ڈراموں میں ایک دوسرے کے بالکل برعکس کردار ادا کیے ہیں ڈرامے ’نند‘ میں انہوں نے سیدھی سادی ظلم سہنے والی بیچاری بہو کا کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ ’’جلن‘‘ میں ان کا کردار مکمل طور پر منفی ہے جو اپنی پسندیدہ چیز حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور اپنے بہنوئی کو اپنا بنانے کے لیے اپنی سگی بہن کا گھر اجاڑ دیتی ہے۔

    منال خان کو جہاں ڈرامے ’نند‘کے لیے ناظرین کی تعریفیں سننے کو ملتی ہیں وہیں ڈرامے ’جلن‘میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے بے تحاشہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہےیہاں تک کہ سالی بہنوئی کا عشق دکھانے پر پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھی اس پرپابندی عائد کردی تھی، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹالی گئی تھی۔

    بلال عباس خان بھارتی ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    جلن کو نجی ٹی وی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس میں بہنوئی اور سالی کے عشق کے علاوہ بھی دیگر سماجی مسائل کو دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ ڈرامے میں اریبہ حبیب اور منال خان نے بہنوں کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس میں عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اریبہ حبیب اور عماد عرفانی کی شادی ہوجاتی ہے، تاہم کچھ ہی عرصے بعد عماد عرفانی کی سالی منال خان ان میں دلچسپی لینے لگتی ہیں اور اسی معاملے پر ہی ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    تاہم منال خان ڈرامے میں اپنے کردار پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘جلن’ کی کہانی بہنوئی اور سالی کے عشق کے گرد نہیں گھومتی بلکہ کہانی کا اصل مرکز ایک لڑکی کی ضروریات ہیں۔

    بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں منال خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں-

    منال خان نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی بنیادی طور پر سالی اور بہنوئی کے درمیان نہیں گھومتی بلکہ اس کی کہانی ایک لڑکی کے بارے میں ہے جو سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا’جلن‘میں ’نشا‘کے کردار کے لیے مجھے بہت منفی ردعمل بھی ملتا ہے لیکن میں اسے مثبت انداز میں لیتی ہوں۔ یہاں تک کہ راہ چلتے خواتین مجھ سے لڑنے لگتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ شاید میں حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں۔

    ڈرامہ سیریل سراب میں ذہنی مریضہ کا کردار نبھانا چیلنج تھا سونیا حسین

    ڈرامے ’جلن‘پر نامناسب سین دکھائے جانے پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے منال خان نے کہا کہ میں پیمرا کا نام سنتی تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ پیمرا میرے ڈرامے پر پابندی لگادے گا۔ اور جب پیمرا نے میرے ڈرامے پر پابندی لگائی تو مجھے بہت ڈر لگاتھا کیونکہ یہ صرف میرا ڈراما نہیں ہے بلکہ پوری ٹیم کی محنت ہے لہذا اگر کسی ڈرامے پر پابندی لگتی ہے تو یہ پابندی اس پوری ٹیم کی محنت کو ضائع کرنے کے مترادف ہوتی ہے۔

    منال خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے ’جلن‘میں بہت سارے لڑائی جھگڑے والے سینز تھے جو ہم نے شوٹ کیے تھے لیکن جب ڈراما آن ایئر ہوتا ہے تو اس میں وہ سین موجود نہیں ہوتے کیونکہ انہیں سنسر شپ کی پالیسی کی وجہ سے ہٹادیا جاتا ہے۔

    منال خان نے کہا جب کوئی ڈراما چل رہا ہو تو اس دوران اس پر پابندی نہیں لگانی چاہیئے اور ناظرین کے ہاتھ میں پابندی لگانے کا یا نہ لگانے کا اختیار نہیں دینا چاہیئے ان کے پاس صرف یہ اختیار ہونا چاہیئے کہ اگر انہیں ڈراما پسند آرہا ہے تو دیکھیں ورنہ نا دیکھیں-

    مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    منال خان نے کہا کہ جب خواتین انہیں ان کے منفی کردار کی وجہ سے ڈانٹتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہیں ایسے کردار نہیں کرنے چاہیئں تو میں کہتی ہوں کہ پھر کیسے کردار کرنے چاہیئں کیونکہ وہ آپ ہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ڈرامے میں ہیروئن ہر وقت روتی رہتی ہے اور اب جب رونے کے بجائے رلارہی ہوں تو بھی آپ سے برداشت نہیں ہورہا تو بس یہ کہنا چاہوں گی کہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے۔

  • KBC12 میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی

    KBC12 میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے معروف و مقبول پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت 16 سال سے دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔

    نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا-

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں انہیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں، مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آؤں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔